کتاب 44: كتاب فضائل الصحابة رضى الله تعالى عنهم

صحیح مسلم, حصہ 11

صحیح مسلم 4575

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اونٹوں پر سوار ہونے والی بہترین عورتیں وہ ہیں جو قریش کی نیک عورتیں ہیں۔ وہ یتیم پر اس کی چھوٹی عمر میں بڑی مہربان ہوتی ہیں اور اپنے خاندان کے ہاتھ کی کمائی کا بڑا خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔ ایک راوی نے صَالِحُ نِسَائِ قُرَیْشٍ کے الفاظ کہے ہیں اور دوسرے راوی نے نِسَائُ قُرَیْشٍ کے الفاظ کہے ہیں۔ ایک روایت میں (أَحْنَاہُ عَلَی یَتِیْمٍ کی بجائے) أَرْعَاہُ عَلَی وَلَدٍ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الإِبِلَ - قَالَ أَحَدُهُمَا صَالِحُ نِسَاءِ قُرَيْشٍ . وَقَالَ الآخَرُ نِسَاءُ قُرَيْشٍ - أَحْنَاهُ عَلَى يَتِيمٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ " . حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " أَرْعَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ " . وَلَمْ يَقُلْ يَتِيمٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4576

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اونٹ پر سوار ہونے والی عورتوں میں سے بہترین عورتیں قریش کی عورتیں ہیں جو بچہ پر بڑی مہربان اور اپنے خاوند کے ہاتھ کی کمائی کا بہت زیادہ خیال رکھنے والی ہوتی ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت ابو ہریرہؓ اس کے بعد کہا کرتے تھے کہ حضرت مریمؑ بنت عمران تو کبھی اونٹ پر سوار نہ ہوئیں۔ حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے حضرت ام ھانیؓ بنت ابی طالب کو پیغام دیا تو انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں بوڑھی ہوگئی ہوں اور میں عیالدار ہوں۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ بہترین عورتیں جو سوار ہونے والی ہیں۔۔۔۔۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے سوائے اس کے کہ اس میں أَحْنَاہُ عَلَی وَلَدٍ فِیْ صِغَرِہِ کے الفاظ ہیں کہ وہ (عورتیں) بچہ پر اس کی صغر سنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " نِسَاءُ قُرَيْشٍ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الإِبِلَ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ " . قَالَ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَى إِثْرِ ذَلِكَ وَلَمْ تَرْكَبْ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ بَعِيرًا قَطُّ . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ كَبِرْتُ وَلِيَ عِيَالٌ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ " . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4577

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اونٹوں پر سوار ہونے والی بہترین عورتیں وہ ہیں جو قریش کی نیک عورتیں ہیں جو بچہ پر اس کی صغر سنی میں بہت زیادہ مہربان اور اپنے خاوند کے ہاتھ کی کمائی کا سب سے زیادہ خیال رکھنے والی ہیں۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ح وَحَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الإِبِلَ صَالِحُ نِسَاءِ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ " . حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ - يَعْنِي ابْنَ مَخْلَدٍ - حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ - وَهُوَ ابْنُ بِلاَلٍ - حَدَّثَنِي سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِ حَدِيثِ مَعْمَرٍ هَذَا سَوَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4578

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو عبیدہؓ بن الجراح اور حضرت ابو طلحہؓ کے درمیان مؤاخات قائم فرمائی۔

حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ - عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم آخَى بَيْنَ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ وَبَيْنَ أَبِي طَلْحَةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4579

عاصم الاحول کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالکؓ سے کہا گیا آپ تک یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اسلام میں حلف نہیں؟ حضرت انسؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے قریش اور انصارؓ کے درمیان ان کے گھر میں مؤاخات کروائی۔

حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ قَالَ قِيلَ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ بَلَغَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ حِلْفَ فِي الإِسْلاَمِ " . فَقَالَ أَنَسٌ قَدْ حَالَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالأَنْصَارِ فِي دَارِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4580

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مدینہ میں ان کے گھر میں قریش اور انصارؓ کے درمیان مؤاخات کروائی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ حَالَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالأَنْصَارِ فِي دَارِهِ الَّتِي بِالْمَدِينَةِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4581

حضرت جبیر بن مطعمؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اسلام میں کوئی حلف نہیں اور جاہلیت میں حلف کی جو بھی (اچھی اور مفید) صورت تھی اسے اسلام نے اور زیادہ مضبوط کردیا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ حِلْفَ فِي الإِسْلاَمِ وَأَيُّمَا حِلْفٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَمْ يَزِدْهُ الإِسْلاَمُ إِلاَّ شِدَّةً " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4582

ابو بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ مغرب پڑھی پھر ہم نے کہا کیوں نہ ہم بیٹھے رہیں حتی کہ آپؐ کے ساتھ عشاء بھی پڑھ لیں۔ راوی کہتے ہیں چنانچہ ہم بیٹھے رہے پھر آپؐ ہمارے پاس باہر تشریف لائے تو آپؐ نے فرمایا تم یہیں رہے؟ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہم نے آپؐ کے ساتھ مغرب پڑھی پھر ہم نے کہا کہ ہم بیٹھے رہتے ہیں حتّی کہ آپؐ کے ساتھ عشاء پڑھ لیں۔ آپؐ نے فرمایا تم نے بہت اچھا کیا یا فرمایا تم نے ٹھیک کیا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپؐ نے آسمان کی طرف سر اُٹھایا اور آپؐ بہت دفعہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا کرتے تھے اور آپؐ نے فرمایا ستارے آسمان کے لئے باعث امن ہیں پس جب ستارے چلے جائیں گے تو آسمان پر وہ آ جائے گا جس کا وعدہ دیا جاتا ہے اور اسی طرح میں اپنے صحابہؓ کے لئے باعثِ امن ہوں۔ جب میں چلا جاؤں گا تو میرے صحابہؓ پر وہ آ جائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اور میرے صحابہؓ میری امت کے لئے باعث امن ہیں۔ پھر جب میرے صحابہؓ چلے جائیں گے تو میری امت پر وہ آ جائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ كُلُّهُمْ عَنْ حُسَيْنٍ - قَالَ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ - عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْنَا الْمَغْرِبَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قُلْنَا لَوْ جَلَسْنَا حَتَّى نُصَلِّيَ مَعَهُ الْعِشَاءَ - قَالَ - فَجَلَسْنَا فَخَرَجَ عَلَيْنَا فَقَالَ " مَا زِلْتُمْ هَا هُنَا " . قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا مَعَكَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ قُلْنَا نَجْلِسُ حَتَّى نُصَلِّيَ مَعَكَ الْعِشَاءَ قَالَ " أَحْسَنْتُمْ أَوْ أَصَبْتُمْ " . قَالَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ وَكَانَ كَثِيرًا مِمَّا يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ " النُّجُومُ أَمَنَةٌ لِلسَّمَاءِ فَإِذَا ذَهَبَتِ النُّجُومُ أَتَى السَّمَاءَ مَا تُوعَدُ وَأَنَا أَمَنَةٌ لأَصْحَابِي فَإِذَا ذَهَبْتُ أَتَى أَصْحَابِي مَا يُوعَدُونَ وَأَصْحَابِي أَمَنَةٌ لأُمَّتِي فَإِذَا ذَهَبَ أَصْحَابِي أَتَى أُمَّتِي مَا يُوعَدُونَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4583

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ لوگوں میں سے ایک جماعت جنگ کرے گی تو ان سے کہا جائے گا تم میں کوئی ہے جس نے رسول اللہﷺ کو دیکھا ہو؟ وہ کہیں گے ہاں! تو انہیں فتح ہو گی۔ پھر لوگوں میں سے ایک جماعت جنگ کرے گی تو ان سے کہا جائے گا تم میں کوئی ہے جس نے رسول اللہﷺ کے صحابیؓ کو دیکھا ہو؟ وہ کہیں گے ہاں، چنانچہ انہیں فتح ہو گی پھر لوگوں کی ایک جماعت جنگ کے لئے نکلے گی تو ان سے کہا جائے گا کیا تم میں کوئی ہے جو رسول اللہﷺ کے صحابیؓ کی صحبت میں رہا ہو؟ اس پر وہ کہیں گے ہاں، تو ان کو فتح دے دی جائے گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا يُخْبِرُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ لَهُمْ فِيكُمْ مَنْ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ . نَعَمْ فَيُفْتَحُ لَهُمْ ثُمَّ يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ لَهُمْ فِيكُمْ مَنْ رَأَى مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ نَعَمْ . فَيُفْتَحُ لَهُمْ ثُمَّ يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ فَيُقَالُ لَهُمْ هَلْ فِيكُمْ مَنْ رَأَى مَنْ صَحِبَ مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ نَعَمْ . فَيُفْتَحُ لَهُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4584

حضرت ابو سعیدؓ خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ ان میں سے ایک لشکر لڑائی کے لئے بھیجا جائے گا وہ کہیں گے دیکھو کیا تم میں کوئی نبیﷺ کا صحابیؓ ہے؟ تو ایک شخص پایا جائے گا اس کی وجہ سے انہیں فتح دی جائے گی۔ پھر دوسرا لشکر بھیجا جائے گا تو وہ کہیں گے کیا اُن میں کوئی ہے جس نے نبیﷺ کے صحابہؓ کو دیکھا ہو، اس کی وجہ سے انہیں فتح دی جائے گی۔ پھر تیسرا لشکر بھیجا جائے گا تو کہا جائے گا کیا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو جس نے اسے دیکھا ہو جس نے نبیﷺ کے صحابہؓ کو دیکھا؟ پھر چوتھا لشکر ہو گا تو کہا جائے گا کیا تم ان میں کسی کو دیکھتے ہو جس نے اسے دیکھا ہو جس نے کسی کو دیکھا ہو جس نے نبیﷺ کے صحابہؓ کو دیکھا ہو؟ (تبع تابعی) پھر انہیں اس کی وجہ سے فتح دے دی جائے گی۔

حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ زَعَمَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُبْعَثُ مِنْهُمُ الْبَعْثُ فَيَقُولُونَ انْظُرُوا هَلْ تَجِدُونَ فِيكُمْ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيُوجَدُ الرَّجُلُ فَيُفْتَحُ لَهُمْ بِهِ ثُمَّ يُبْعَثُ الْبَعْثُ الثَّانِي فَيَقُولُونَ هَلْ فِيهِمْ مَنْ رَأَى أَصْحَابَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيُفْتَحُ لَهُمْ بِهِ ثُمَّ يُبْعَثُ الْبَعْثُ الثَّالِثُ فَيُقَالُ انْظُرُوا هَلْ تَرَوْنَ فِيهِمْ مَنْ رَأَى مَنْ رَأَى أَصْحَابَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ يَكُونُ الْبَعْثُ الرَّابِعُ فَيُقَالُ انْظُرُوا هَلْ تَرَوْنَ فِيهِمْ أَحَدًا رَأَى مَنْ رَأَى أَحَدًا رَأَى أَصْحَابَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيُوجَدُ الرَّجُلُ فَيُفْتَحُ لَهُمْ بِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4585

حضرت عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میری امت میں سے سب سے بہتر وہ ہیں جو میری صدی کے ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں، پھر وہ لوگ آئیں گے جن کی گواہی ان کی قسم سے پہلے ہو گی اور قسم گواہی سے پہلے۔ ایک اور روایت میں القَرْن کے الفاظ نہیں ہیں اور ایک روایت میں (یَجِیئُ قَوْمٌ کی بجائے) یَجِیئُ اَقْوَامٌ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِينَ يَلُونِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ " . لَمْ يَذْكُرْ هَنَّادٌ الْقَرْنَ فِي حَدِيثِهِ وَقَالَ قُتَيْبَةُ " ثُمَّ يَجِيءُ أَقْوَامٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4586

حضرت عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے سوال کیا گیا کون سے لوگ بہترین ہیں؟ آپؐ نے فرمایا میری صدی (کے لوگ) پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے جن کی گواہی ان کی قسم سے اور اُن کی قسم اُن کی گواہی سے آگے نکل رہی ہوگی۔ راوی ابراہیم کہتے ہیں جب ہم لڑکے تھے تو وہ ہمیں عہد اور گواہیوں سے ر وکا کرتے تھے۔ ایک روایت میں سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَىُّ النَّاسِ خَيْرٌ قَالَ " قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَبْدُرُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ وَتَبْدُرُ يَمِينُهُ شَهَادَتَهُ " . قَالَ إِبْرَاهِيمُ كَانُوا يَنْهَوْنَنَا وَنَحْنُ غِلْمَانٌ عَنِ الْعَهْدِ وَالشَّهَادَاتِ .وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ كِلاَهُمَا عَنْ مَنْصُورٍ بِإِسْنَادِ أَبِي الأَحْوَصِ وَجَرِيرٍ بِمَعْنَى حَدِيثِهِمَا وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4587

حضرت عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ لوگوں میں سے بہترین میرے زمانہ کے (لوگ) ہیں؟ پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا رسول اللہ ﷺ نے تیسری مرتبہ یا چوتھی مرتبہ میں فرمایا کہ پھر ان کے بعد ایسے ناخلف آئیں گے جن کی گواہی ان کی قسم پر سبقت لے جائے گی اور ان کی قسم ان کی گواہی پر سبقت لے جائے گی۔

وَحَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ عَنِ ابْنِ عَنِ عَبِیْنِ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمُ الْمَهُمُ الَّذِينَ فَلَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ قَالَ ثُمَّ يَتَخَلَّفُ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ تَسْبِقُ خَلْفٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4588

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا میری امت کے بہترین لوگ اس صدی کے ہیں جن میں مجھے بھیجا گیا پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ (راوی کہتے ہیں) اللہ بہتر جانتا ہے کہ آپؐ نے تیسری مرتبہ بھی یہ فرمایا، یا نہیں۔ پھر (ان کے بعد) ایسے لوگ آئیں گے جو موٹاپے کو پسند کریں گے اور قبل اس کے کہ ان سے گواہی طلب کی جائے وہ گواہی دیں گے۔ ایک اور روایت میں (أَذَکَرَ الثَّالِثَ اَمْ لَا کی بجائے) فَلَا اَدْرِیْ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثَۃً کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ ح وَحَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِينَ بُعِثْتُ فِيهِمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ " . وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لاَ قَالَ " ثُمَّ يَخْلُفُ قَوْمٌ يُحِبُّونَ السَّمَانَةَ يَشْهَدُونَ قَبْلَ أَنْ يُسْتَشْهَدُوا " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي بِشْرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ شُعْبَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَلاَ أَدْرِي مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4589

حضرت عمران بن حصینؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین میری صدی کے لوگ ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں پھر وہ جو اُن کے قریب ہیں۔ پھر وہ جو ان کے قریب ہیں۔ حضرت عمرانؓ کہتے ہیں میں نہیں جانتا آیا رسول اللہﷺ نے یہ اپنی صدی کے بعد دو مرتبہ فرمایا یا تین دفعہ پھر فرمایا ان کے بعد ایسے لوگ ہوں گے جو گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی اور وہ خیانت کریں گے اور انہیں امین نہ سمجھا جائے گا اور وہ نذر مانیں گے لیکن پوری نہیں کریں گے اور ان میں فربہی آجائے گی۔ ایک اور روایت میں (راوی نے) کہا میں نہیں جانتا کہ (آپﷺ نے) اپنی صدی کے بعد دو صدیوں کا ذکر کیا یا تین کا۔ اور ایک روایت میں (یَنْذِرُوْنَ وَلَایُوْفُوْنَ کی بجائے) یَنْذُرُوْنَ وَلَا یَفُوْنَ کے الفاظ ہیں۔ اور ایک روایت میں (اِنَّ خَیْرَکُمْ قَرْنِیْ کی بجائے) خَیْرُ ہٰذِہِ الْاُمَّۃِ الْقَرْنُ الَّذِیْنَ بُعِثْتُ فِیْہمِْ ہے اور اس روایت میں یہ اضافہ ہے وَاللّٰہُ اَعْلَمُ أَذَکَرَ الثَّالِثَ اَمْ لَا۔ اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے وَ یَحْلِفُوْنَ وَلَا یُسْتَحْلَفُوْنَ کہ وہ قسم کھائیں گے جبکہ ان سے قسم لی نہیں جائے گی۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا عَنْ غُنْدَرٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ سَمِعْتُ أَبَا جَمْرَةَ حَدَّثَنِي زَهْدَمُ بْنُ مُضَرِّبٍ سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ خَيْرَكُمْ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ " . قَالَ عِمْرَانُ فَلاَ أَدْرِي أَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ قَرْنِهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً " ثُمَّ يَكُونُ بَعْدَهُمْ قَوْمٌ يَشْهَدُونَ وَلاَ يُسْتَشْهَدُونَ وَيَخُونُونَ وَلاَ يُتَّمَنُونَ وَيَنْذُرُونَ وَلاَ يُوفُونَ وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا بَهْزٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَفِي حَدِيثِهِمْ قَالَ لاَ أَدْرِي أَذَكَرَ بَعْدَ قَرْنِهِ قَرْنَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً . وَفِي حَدِيثِ شَبَابَةَ قَالَ سَمِعْتُ زَهْدَمَ بْنَ مُضَرِّبٍ وَجَاءَنِي فِي حَاجَةٍ عَلَى فَرَسٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّهُ سَمِعَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ . وَفِي حَدِيثِ يَحْيَى وَشَبَابَةَ " يَنْذُرُونَ وَلاَ يَفُونَ " . وَفِي حَدِيثِ بَهْزٍ " يُوفُونَ " . كَمَا قَالَ ابْنُ جَعْفَرٍ .وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الأُمَوِيُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا الْحَدِيثِ " خَيْرُ هَذِهِ الأُمَّةِ الْقَرْنُ الَّذِينَ بُعِثْتُ فِيهِمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ " . زَادَ فِي حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ قَالَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَذَكَرَ الثَّالِثَ أَمْ لاَ . بِمِثْلِ حَدِيثِ زَهْدَمٍ عَنْ عِمْرَانَ وَزَادَ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ " وَيَحْلِفُونَ وَلاَ يُسْتَحْلَفُونَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4590

حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے سوال کیا کہ لوگوں میں سے بہترین کون ہے؟ آپؐ نے فرمایا اس صدی کے لوگ جس میں مَیں ہوں پھر دوسری پھر تیسری۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَشُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ - وَهُوَ ابْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ - عَنْ زَائِدَةَ عَنِ السُّدِّيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ النَّاسِ خَيْرٌ قَالَ " الْقَرْنُ الَّذِي أَنَا فِيهِ ثُمَّ الثَّانِي ثُمَّ الثَّالِثُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4591

حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہﷺ نے ہمیں اپنی زندگی کے آخری حصہ میں عشاء کی نماز پڑھائی جب آپؐ نے سلام پھیرا تو آپؐ کھڑے ہوگئے اور فرمایا تم اپنی اس رات کو دیکھتے ہو؟ آج جو زمین کی سطح پر موجود ہے اس رات سے لے کر صدی کے سر پر ان میں سے کوئی بھی باقی نہ رہے گا۔ حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ لوگوں کو رسول اللہﷺ کی بات سے غلطی لگی جو وہ سو سال والی احادیث کے بارہ میں باتیں کرتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے تو محض یہ فرمایا تھا جو آج کی زمین کی پشت پر ہے، اس میں سے کوئی باقی نہ رہے گا اس سے آپؐ کی مراد تھی کہ یہ صدی ختم ہوجائے گی (یعنی اس کے لوگ۔)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا وَقَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ سُلَيْمَانَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ لَيْلَةٍ صَلاَةَ الْعِشَاءِ فِي آخِرِ حَيَاتِهِ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَقَالَ " أَرَأَيْتَكُمْ لَيْلَتَكُمْ هَذِهِ فَإِنَّ عَلَى رَأْسِ مِائَةِ سَنَةٍ مِنْهَا لاَ يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ أَحَدٌ " . قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَوَهَلَ النَّاسُ فِي مَقَالَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم تِلْكَ فِيمَا يَتَحَدَّثُونَ مِنْ هَذِهِ الأَحَادِيثِ عَنْ مِائَةِ سَنَةٍ وَإِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ الْيَوْمَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ . أَحَدٌ يُرِيدُ بِذَلِكَ أَنْ يَنْخَرِمَ ذَلِكَ الْقَرْنُ . حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ وَرَوَاهُ اللَّيْثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِ مَعْمَرٍ كَمِثْلِ حَدِيثِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4592

حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو اپنی وفات سے ایک ماہ پہلے فرماتے ہوئے سنا کہ تم مجھ سے ’’اَلسَّاعَۃ‘‘ کے بارہ میں پوچھتے ہو جبکہ اس کا علم صرف اللہ کے پاس ہے میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں زمین پر کوئی جان ایسی نہیں جس پر سو سال گذریں۔ ایک اور روایت میں قَبْلَ مَوْتِہِ بِشَھْرٍ (یعنی اپنی وفات سے ایک ماہ پہلے) کے الفاظ نہیں۔

حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِشَهْرٍ " تَسْأَلُونِي عَنِ السَّاعَةِ وَإِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللَّهِ وَأُقْسِمُ بِاللَّهِ مَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ " . حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4593

حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنی وفات سے ایک ماہ قبل یا اس کے قریب قریب فرمایا آج کوئی جان ایسی نہیں جس پر سو سال گزریں اور وہ زندہ ہو۔ راوی عبد الرحمان جو پانی پلانے والے تھے اس کی تفسیر یہ کرتے ہیں کہ اس سے مراد عمر کا کم ہونا ہے۔

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى كِلاَهُمَا عَنِ الْمُعْتَمِرِ قَالَ ابْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ ذَلِكَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ أَوْ نَحْوِ ذَلِكَ " مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ الْيَوْمَ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ وَهْىَ حَيَّةٌ يَوْمَئِذٍ " .وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ صَاحِبِ السِّقَايَةِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِ ذَلِكَ وَفَسَّرَهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ نَقْصُ الْعُمُرِ .حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ بِالإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا . مِثْلَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4594

حضرت ابو سعیدؓ بیان کرتے ہیں کہ جب نبیﷺ تبوک سے واپس لوٹے تو لوگوں نے آپؐ سے ’’اَلسَّاعَۃ‘‘ کے بارہ میں پوچھا۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ آج زمین پر سانس لینے والے وجود پر سو سال نہیں آئیں گے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ دَاوُدَ وَاللَّفْظُ لَهُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ لَمَا رَجَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ تَبُوكَ سَأَلُوهُ عَنِ السَّاعَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی