کتاب 46: كتاب القدر

صحیح مسلم, حصہ 2

صحیح مسلم 4787

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق لَمَم سے زیادہ مشابہ کوئی چیز میں نے نہیں دیکھی جس کے بارہ میں حضرت ابوہریرہؓ بیان کیا کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا یقینا اللہ نے بدکاری سے ابن آدم کا حصّہ لکھ دیا ہے۔ جسے وہ لازمًا پالیتا ہے۔ پس آنکھوں کی بدکاری دیکھنا ہے اور زبان کی بدکاری بولنا ہے اور نفس خواہش اور تمنّا کرتا ہے اور جسمانی اعضاء اس کی تصدیق یا تکذیب کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَى ابْنِ آدَمَ حَظَّهُ مِنَ الزِّنَى أَدْرَكَ ذَلِكَ لاَ مَحَالَةَ فَزِنَى الْعَيْنَيْنِ النَّظَرُ وَزِنَى اللِّسَانِ النُّطْقُ وَالنَّفْسُ تَمَنَّى وَتَشْتَهِي وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ ذَلِكَ أَوْ يُكَذِّبُهُ " . قَالَ عَبْدٌ فِي رِوَايَتِهِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4788

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ بنی آدم کے لئے بدکاری میں سے اس کا حصّہ لکھ دیا گیا ہے جسے وہ لازمًا پانے والا ہے۔ پس آنکھوں کی بدکاری نظر سے ہے اور کانوں کی بدکاری سننے سے ہے اور زبان کی بدکاری بات کرنے سے ہے اور ہاتھ کی بدکاری پکڑنے سے ہے پاؤں کی بدکاری چلنے سے ہے۔ دل خواہش اور تمنّا کرتا ہے اور جسمانی اعضاء اس کی تصدیق یا تکذیب کرتے ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كُتِبَ عَلَى ابْنِ آدَمَ نَصِيبُهُ مِنَ الزِّنَى مُدْرِكٌ ذَلِكَ لاَ مَحَالَةَ فَالْعَيْنَانِ زِنَاهُمَا النَّظَرُ وَالأُذُنَانِ زِنَاهُمَا الاِسْتِمَاعُ وَاللِّسَانُ زِنَاهُ الْكَلاَمُ وَالْيَدُ زِنَاهَا الْبَطْشُ وَالرِّجْلُ زِنَاهَا الْخُطَا وَالْقَلْبُ يَهْوَى وَيَتَمَنَّى وَيُصَدِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ وَيُكَذِّبُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4789

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہر بچہ فطرت (صحیحہ) پر پیدا کیا جاتا ہے۔ پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی اور مجوسی بنا دیتے ہیں جیسے ایک چوپایہ سالم چوپائے کو ہی جنم دیتا ہے۔ کیا تم اس میں کوئی چیز کٹی ہوئی دیکھتے ہو؟ پھر حضرت ابو ہریرہؓ کہتے تھے کہ اگر تم چاہو تو (یہ آیت) پڑھ لو یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے۔ اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں۔ 1 ایک روایت میں جمعاء (سالم) کا ذکر نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلاَّ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ كَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةً جَمْعَاءَ هَلْ تُحِسُّونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ " . ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لاَ تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ} الآيَةَ . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ كِلاَهُمَا عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ " كَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ بَهِيمَةً " . وَلَمْ يَذْكُرْ جَمْعَاءَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4790

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہر بچہ فطرت (صحیحہ) پر پیدا کیا جاتا ہے۔ پھر وہ (ابو ہریرہؓ) کہتے تھے (یہ آیت) پڑھو۔ یہ اللہ کی فطرت ہے جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے۔ اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں۔ یہ قائم رکھنے اور قائم رہنے والا دین ہے۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيِدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلاَّ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ " . ثُمَّ يَقُولُ اقْرَءُوا { فِطْرَةَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا لاَ تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذَلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ}

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4791

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر بچہ فطرت (صحیحہ) پر پیدا کیا جاتا ہے۔ پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی اور مشرک بنا دیتے ہیں۔ اس پر ایک شخص نے عرض کیا: یا رسولؐ اللہ! یہ تو بتائیے اگر وہ اس سے قبل مر جائے؟ آپؐ نے فرمایا اللہ اس بارہ میں زیادہ جانتا ہے جو وہ کام کرنے والے تھے۔ ایک روایت میں (اِلَّا وَھُوَ عَلَی الْمِلَّۃ کی بجائے) اِلاَّ عَلَی ھَذِہِ الْمِلَّۃِ حَتَّی یُبَیِّنَ عَنْہُ لِسَانُہُ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں اِلاَّ عَلَی ھَذِہِ الْفِطْرَۃِ حَتَّی یُعَبَّرَ عَنْہُ لِسَانُہُ کے الفاظ ہیں یعنی وہ فطرت ِ (صحیحہ) پر ہوتا ہے جب تک اس کی زبان اس کے خیالات کو بیان نہ کرنے لگے۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلاَّ يُلِدَ عَلَى الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُشَرِّكَانِهِ " . فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ لَوْ مَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ قَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . فِي حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ " مَا مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلاَّ وَهُوَ عَلَى الْمِلَّةِ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ " إِلاَّ عَلَى هَذِهِ الْمِلَّةِ حَتَّى يُبَيِّنَ عَنْهُ لِسَانُهُ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي كُرَيْبٍ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ " لَيْسَ مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلاَّ عَلَى هَذِهِ الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعَبِّرَ عَنْهُ لِسَانُهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4792

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو (بچہ) پیدا ہوتا ہے اِسی فطرت پر پیدا ہوتا ہے۔ پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں جب تمہارے اونٹ بچہ جنتے ہیں۔ کیا تم ان میں کوئی اعضاء کٹا ہوا پاتے ہو یہاں تک کہ تم خود اُن کے اعضاء نہ کاٹو۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسولؐ اللہ! جو بچپن میں مر جائے، اس کے بارہ میں فرمائیے۔ آپؐ نے فرمایا: اللہ اس بارہ میں جو وہ کرنے والے ہیں خوب جاننے والا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يُولَدُ يُولَدُ عَلَى هَذِهِ الْفِطْرَةِ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ كَمَا تَنْتِجُونَ الإِبِلَ فَهَلْ تَجِدُونَ فِيهَا جَدْعَاءَ حَتَّى تَكُونُوا أَنْتُمْ تَجْدَعُونَهَا " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ صَغِيرًا قَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4793

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ ہر انسان کو اس کی ماں فطرت پر جنتی ہے۔ بعد میں اس کے ماں باپ اسے یہودی، عیسائی اور مجوسی بنا دیتے ہیں۔ پس اگر دونوں مسلمان ہوں تو وہ (بچہ) بھی مسلمان ہوتا ہے۔ ہر انسان کو جب اس کی ماں جنم دیتی ہے تو شیطان اس کی کوکھوں میں مارتا ہے سوائے مریم اور اس کے بیٹے کے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ - يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ - عَنِ الْعَلاَءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كُلُّ إِنْسَانٍ تَلِدُهُ أُمُّهُ عَلَى الْفِطْرَةِ وَأَبَوَاهُ بَعْدُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ فَإِنْ كَانَا مُسْلِمَيْنِ فَمُسْلِمٌ كُلُّ إِنْسَانٍ تَلِدُهُ أُمُّهُ يَلْكُزُهُ الشَّيْطَانُ فِي حِضْنَيْهِ إِلاَّ مَرْيَمَ وَابْنَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4794

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے مشرکوں کی اولاد کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا کہ اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا کرنے والے تھے۔ زہری کی روایت میں (اَوْلَادِ الْمُشْرِکِیْن کی بجائے) ذَرَارِیِّ الْمُشْرِکِیْنَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنْ أَوْلاَدِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " . حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْرَامَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ح وَحَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ - وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ - كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِ يُونُسَ وَابْنِ أَبِي ذِئْبٍ . مِثْلَ حَدِيثِهِمَا غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ شُعَيْبٍ وَمَعْقِلٍ سُئِلَ عَنْ ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4795

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے مشرکوں کے ان بچوں کے بارہ میں پوچھا گیا جو چھوٹی عمر میں فوت ہو جاتے ہیں تو آپؐ نے فرمایا کہ اللہ زیادہ جانتا ہے جو وہ کرنے والے تھے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَطْفَالِ الْمُشْرِكِينَ مَنْ يَمُوتُ مِنْهُمْ صَغِيرًا فَقَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4796

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے مشرکوں کے بچّوں کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپؐ نے فرمایا کہ جب اللہ نے انہیں پیدا کیا ہے تو وہ اس بارہ میں خوب جانتا ہے جو وہ کرنے والے تھے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَطْفَالِ الْمُشْرِكِينَ قَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ إِذْ خَلَقَهُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4797

حضرت ابن عباسؓ حضرت اُبی َبن کعبؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا وہ لڑکا جِسے خضر نے قتل کیا تھا اس پر کفر کی مُہر لگائی گئی تھی۔ اگر وہ زندہ رہتا تو ضرور وہ سرکشی اور کفر کا بوجھ اپنے ماں باپ پر ڈال دیتا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَسْقَلَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْغُلاَمَ الَّذِي قَتَلَهُ الْخَضِرُ طُبِعَ كَافِرًا وَلَوْ عَاشَ لأَرْهَقَ أَبَوَيْهِ طُغْيَانًا وَكُفْرًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4798

ام المؤمنین حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں ایک بچہ کی وفات ہو گئی تو مَیں نے کہا کہ اس کے لئے خوشخبری ہو وہ جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تم جانتی نہیں کہ اللہ نے جنت کو پیدا کیا اور دوزخ کو پیدا کیا اور اس کے لئے کچھ رہنے والے بنائے اور کچھ اس کے لئے رہنے والے بنائے۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ تُوُفِّيَ صَبِيٌّ فَقُلْتُ طُوبَى لَهُ عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَوَلاَ تَدْرِينَ أَنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ وَخَلَقَ النَّارَ فَخَلَقَ لِهَذِهِ أَهْلاً وَلِهَذِهِ أَهْلاً " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4799

ام المؤمنین حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کو انصار کے ایک بچے کے جنازہ کے لئے بلایا گیا تو میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! اس کے لئے مبارک ہو وہ جنت کی چڑیوں میں سے ایک چڑیا ہے۔ اس نے کوئی برا عمل نہیں کیا نہ ہی برائی کی عمر تک پہنچا آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ! کیا اس کے علاوہ کچھ اور! اے عائشہؓ! اللہ نے جنت کے لئے اس کے رہنے والے پیدا کئے اس نے ان کو اس کے لئے ہی پیدا کیا جبکہ وہ اپنے آباء و اجداد کی پشت میں تھے اور اس نے آگ کے لئے رہنے والے بنائے اور اس نے انہیں اس کے لئے پیدا کیا جبکہ وہ ابھی اپنے آباء و اجداد کی پشت میں تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ عَمَّتِهِ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ دُعِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى جَنَازَةِ صَبِيٍّ مِنَ الأَنْصَارِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ طُوبَى لِهَذَا عُصْفُورٌ مِنْ عَصَافِيرِ الْجَنَّةِ لَمْ يَعْمَلِ السُّوءَ وَلَمْ يُدْرِكْهُ قَالَ " أَوَغَيْرَ ذَلِكَ يَا عَائِشَةُ إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ لِلْجَنَّةِ أَهْلاً خَلَقَهُمْ لَهَا وَهُمْ فِي أَصْلاَبِ آبَائِهِمْ وَخَلَقَ لِلنَّارِ أَهْلاً خَلَقَهُمْ لَهَا وَهُمْ فِي أَصْلاَبِ آبَائِهِمْ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى ح وَحَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ح وَحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ كِلاَهُمَا عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى بِإِسْنَادِ وَكِيعٍ نَحْوَ حَدِيثِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4800

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت ام حبیبہؓ نے کہا اے اللہ! مجھے میرے خاوند رسول اللہﷺ سے اور میرے باپ ابوسفیان سے اور میرے بھائی معاویہ سے فائدہ پہنچا (یعنی ان کی عمر لمبی ہو)۔ وہ (عبداللہ) کہتے ہیں اس پر نبیﷺ نے فرمایا یقینا تم نے اللہ سے ایسی عمروں کے بارہ میں دعا کی ہے جو مقرر ہو چکی ہیں اور ان دنوں کے بارہ میں جو گنتی شدہ ہیں اور ایسے رزقوں کے بارہ میں جو تقسیم کئے جا چکے۔ اللہ کسی چیز کو اس کے معین وقت سے پہلے نہیں لاتا اور نہ اس کے وقت مقررہ سے تاخیر میں ڈالتا ہے اگر تم یہ دعا کرتیں کہ وہ تمہیں آگ کے عذاب سے پناہ دے یا قبر میں عذاب سے تو وہ زیادہ بہتر اور افضل تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپؐ کے پاس بندروں کا ذکر کیا گیا کہ وہ مسخ شدہ قوم میں سے ہیں۔ مسعر کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ راوی نے سؤر بھی کہا تھا۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کہ کسی مسخ شدہ کی نسل یا اولاد اللہ نے نہیں بنائی اور بندر اور سؤر تو اس سے پہلے بھی تھے۔ ایک روایت میں (عَذَابٍ فِی النَّارِ اَوْ عَذَابٍ فِی القَبْرِ کی بجائے) عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی القَبْرِ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَشْكُرِيِّ عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ زَوْجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ أَمْتِعْنِي بِزَوْجِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِأَبِي أَبِي سُفْيَانَ وَبِأَخِي مُعَاوِيَةَ . قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " قَدْ سَأَلْتِ اللَّهَ لآجَالٍ مَضْرُوبَةٍ وَأَيَّامٍ مَعْدُودَةٍ وَأَرْزَاقٍ مَقْسُومَةٍ لَنْ يُعَجِّلَ شَيْئًا قَبْلَ حِلِّهِ أَوْ يُؤَخِّرَ شَيْئًا عَنْ حِلِّهِ وَلَوْ كُنْتِ سَأَلْتِ اللَّهَ أَنْ يُعِيذَكِ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ أَوْ عَذَابٍ فِي الْقَبْرِ كَانَ خَيْرًا وَأَفْضَلَ " . قَالَ وَذُكِرَتْ عِنْدَهُ الْقِرَدَةُ قَالَ مِسْعَرٌ وَأُرَاهُ قَالَ وَالْخَنَازِيرُ مِنْ مَسْخٍ فَقَالَ " إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْعَلْ لِمَسْخٍ نَسْلاً وَلاَ عَقِبًا وَقَدْ كَانَتِ الْقِرَدَةُ وَالْخَنَازِيرُ قَبْلَ ذَلِكَ " . حَدَّثَنَاهُ أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِ عَنِ ابْنِ بِشْرٍ وَوَكِيعٍ جَمِيعًا " مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4801

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ام حبیبہؓ نے کہا: اے اللہ! مجھے میرے خاوند رسول اللہﷺ سے میرے باپ ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ سے متمتع فرما۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا: یقینا تم نے اللہ سے وہ عمریں مانگی ہیں جو مقرر کی جا چکی ہے اور نشانات جو لگ چکے ہیں اور وہ رزق جو تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔ اللہ ان میں سے کسی چیز کو اس کے وقت سے پہلے نہیں لاتا نہ ہی اس کا وقت آجانے کے بعد ان میں سے کسی چیز کو تاخیر میں ڈالتا ہے۔ اگر تم اللہ سے آگ میں عذاب اور قبر کے عذاب سے عافیت طلب کرتیں تو وہ تمہارے لئے زیادہ بہتر تھا۔ راوی کہتے ہیں پھر ایک آدمی نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! (کیا یہ) بندر اور سؤر اُن میں سے ہیں جن کو مسخ کیا گیا تھا؟ اس پر نبیﷺ نے فرمایا یقینا کسی قوم کو اللہ نے ہلاک نہیں کیا یا عذاب نہیں دیا کہ پھر ان کی نسل چلائی ہو اور بندر اور سؤر تو پہلے سے موجود تھے۔ ایک روایت میں (آثَارٍ مَوْطُوْئَۃٍ کی بجائے) آثَارٍ مَبْلُوغَۃٍ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں قَبْلَ حِلِّہِ سے مراد، اس کے نزول سے پہلے ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ - وَاللَّفْظُ لِحَجَّاجٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَشْكُرِيِّ عَنْ مَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِزَوْجِي رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبِأَبِي أَبِي سُفْيَانَ وَبِأَخِي مُعَاوِيَةَ . فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّكِ سَأَلْتِ اللَّهَ لآجَالٍ مَضْرُوبَةٍ وَآثَارٍ مَوْطُوءَةٍ وَأَرْزَاقٍ مَقْسُومَةٍ لاَ يُعَجِّلُ شَيْئًا مِنْهَا قَبْلَ حِلِّهِ وَلاَ يُؤَخِّرُ مِنْهَا شَيْئًا بَعْدَ حِلِّهِ وَلَوْ سَأَلْتِ اللَّهَ أَنْ يُعَافِيَكِ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ لَكَانَ خَيْرًا لَكِ " . قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْقِرَدَةُ وَالْخَنَازِيرُ هِيَ مِمَّا مُسِخَ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُهْلِكْ قَوْمًا أَوْ يُعَذِّبْ قَوْمًا فَيَجْعَلَ لَهُمْ نَسْلاً وَإِنَّ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ " .حَدَّثَنِيهِ أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " وَآثَارٍ مَبْلُوغَةٍ " . قَالَ ابْنُ مَعْبَدٍ وَرَوَى بَعْضُهُمْ " قَبْلَ حِلِّهِ " . أَىْ نُزُولِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4802

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے جو بھی تیرے لئے مفید ہے تو اس کی خواہش رکھ اور اللہ سے مدد طلب کر اور ہمت نہ ہار اور اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو یہ مت کہہ کہ اگر میں (ایسا) کرتا تو یہ یہ ہو جاتا بلکہ کہو کہ اللہ کی تقدیر تھی جو اس نے چاہا سو کیا کیونکہ (لفظ) لَو ْ (یعنی اگر) تو شیطان کے لئے راہ کھول دے گا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " الْمُؤْمِنُ الْقَوِيُّ خَيْرٌ وَأَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ الضَّعِيفِ وَفِي كُلٍّ خَيْرٌ احْرِصْ عَلَى مَا يَنْفَعُكَ وَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ وَلاَ تَعْجِزْ وَإِنْ أَصَابَكَ شَىْءٌ فَلاَ تَقُلْ لَوْ أَنِّي فَعَلْتُ كَانَ كَذَا وَكَذَا . وَلَكِنْ قُلْ قَدَرُ اللَّهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ فَإِنَّ لَوْ تَفْتَحُ عَمَلَ الشَّيْطَانِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

آج 10 میں سے 10 باقی