کتاب 48: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار

صحیح مسلم, حصہ 4

صحیح مسلم 4878

فروہ بن نوفل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے اس دعا (کے الفاظ کے) بارہ میں پوچھا جو رسول اللہﷺ کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا آپؐ کہا کرتے تھے اَللَّھُمَّ اِنِّی أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَشَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ اے اللہ! میں اس کے شر سے جو میں نے کیا اور اس کے شر سے جو میں نے نہیں کیا تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ایک روایت میں (وَ شَرِّ مَا لَمْ اَعْمَلْ کی بجائے) وَ مِنْ شَرِّ مَا لَمْ اَعْمَلْ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ هِلاَلٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ دُعَاءٍ كَانَ يَدْعُو بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَشَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ عَنْ حُصَيْنٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ " وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4879

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے اَللَّھُمَّ اِنِّیْ وأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ اے اللہ! میں اس کے شر سے جو میں نے کیا اور اس کے شر سے جو میں نے نہیں کیا تیری پناہ مانگتا ہوں۔

وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ هِلاَلِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ فِي دُعَائِهِ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَشَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4880

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کہا کرتے تھے اَللَّہُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاِلَیْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِعِزَّتِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِیْ أَنْتُ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَالْجَِنُّ وَالْاِنْسُ یَمُوْتُوْنَ اے اللہ! میں تیری فرمانبرداری اختیار کرتا ہوں اور میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔ اور میں تجھ پر توکل کرتا ہوں۔ اور میں تیری طرف جھکتا ہوں۔ تیری مدد سے ہی میں مقابلہ کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں _ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے _ کہ وہ مجھے گمراہ قرار دے۔ تو ہی زندہ ہے جس پر کبھی موت نہیں آئے گی جبکہ جن و انس مر جائیں گے۔

حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنِي ابْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَىُّ الَّذِي لاَ يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ يَمُوتُونَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4881

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب سفر میں ہوتے اور سحری کا وقت ہو جاتا تو آپؐ کہتے سننے والے نے اللہ کی حمد کو سُن لیا اور اس کے ہم پر اچھے انعام کو۔ رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَیْنَا اے ہمارے رب! ہمارے ساتھ ہو اور ہم پر فضل فرما۔ (حضورؐ یہ فرماتے) اللہ سے آگ کی پناہ مانگتے ہوئے۔

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ وَأَسْحَرَ يَقُولُ " سَمَّعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَحُسْنِ بَلاَئِهِ عَلَيْنَا رَبَّنَا صَاحِبْنَا وَأَفْضِلْ عَلَيْنَا عَائِذًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4882

ابو بردہ بن ابی موسیٰ اشعریؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِیْ خَطِیْئَتِیْ وَجَھْلِیْ وَ اِسْرَافِیْ فِیْ اَمْرِیْ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّیْ اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِیْ جِدِّی وَھَزْلِی وَخَطَئِیْ وَعَمْدِیْ وَکُلُّ ذَلِکَ عِنْدِیْ اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّیْ أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اے میرے رب میری خطا اور میری لاعلمی اور میری اپنے کام میں زیادتی اور وہ جس کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ وہ سب مجھے بخش دے۔ اے اللہ! میری سنجیدگی اور میرا مزاح، نادانستہ اور دانستہ (کام) اور یہ سب کچھ میرے ہاں ہیں مجھے بخش دے۔ اے اللہ! مجھے بخش دے جو میں نے آگے بھیجا اور جو پیچھے ڈالا اور جو میں نے چھپایا اور میں نے ظاہر کیا اور وہ جس کو تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَدْعُو بِهَذَا الدُّعَاءِ " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي وَجَهْلِي وَإِسْرَافِي فِي أَمْرِي وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي جِدِّي وَهَزْلِي وَخَطَئِي وَعَمْدِي وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِي اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ " . وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ الْمِسْمَعِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ فِي هَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4883

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِیْنِی الَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِیْ وَاَصْلِحْ دُنْیَایَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشِیْ وَ أَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِی الَّتِیْ فِیْھَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِیْ فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ اے اللہ! میرے دین کی اصلاح فرمادے جو میرے کام کی حفاظت (کا ذریعہ) ہے اور میری دنیا کی بھی اصلاح فرما دے جس میں میرا ذریعہ معاش ہے اور میری آخرت کی بھی اصلاح فرما دے جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے اور زندگی کو میرے لئے ہر خیر میں بڑھنے کا ذریعہ بنادے اور موت کو میرے لئے ہر شر سے راحت کا موجب بنا دے۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ الْقُطَعِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونِ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِيَ الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَاىَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4884

حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَسئَلُکَ الْھُدَی وَالتُّقَی وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت اور تقویٰ اور عفّت اور غناء طلب کرتا ہوں۔ ایک اور روایت میں (الْعَفَافَ کی بجائے) اَلْعِفَّۃَ کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ ابْنَ الْمُثَنَّى قَالَ فِي رِوَايَتِهِ " وَالْعِفَّةَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4885

حضرت زید بن ارقم ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں تمہیں نہیں کہتا مگر وہی جیسے رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے۔ آپؐ یہ دعا کیا کرتے تھے اَللَّہُمَّ اِنّی أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْھَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللَّہُمَّ آتِ نَفْسِیْ تَقْوَاھَا وَزَکِّھَا أَنْتَ خَیْرُ مَن زَکَّاھَا أَنْتَ وَلِیُّھَا وَمَولَاھَا اللَّہُمَ اِنّی أَعُوْذُ بِک مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعْ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعْ وَمِنْ دَعْوَۃٍ لَا یُسْتَجَابُ لَھَا اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں۔ عاجز آجانے سے، سُستی اور بُزدلی اور بخل اور انتہائی بڑھاپے اور عذابِ قبر سے۔ اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر اور اسے پاک کردے۔ تو اسے پاک کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔ تو اس کا ولی اور مولا ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس علم سے جو فائدہ نہ دے اور اس دل سے جس میں خشوع نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور اس دعا سے جسے قبول نہ کیا جائے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ نُمَيْرٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآَخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ لاَ أَقُولُ لَكُمْ إِلاَّ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلاَهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لاَ يَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لاَ يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ وَمِنْ دَعْوَةٍ لاَ يُسْتَجَابُ لَهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4886

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ جب شام ہوتی تو رسول اللہﷺ کہتے کہ أَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ہم نے شام کی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی اور حمد اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ (آپؐ نے دعا کی) لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اللَّہُمَّ أَسْئَلُکَ خَیْرَ ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ ھَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا اللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ کہ بادشاہت اسی کے لئے ہے، حمد اسی کے لئے ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس رات کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور اس رات کے شر سے اور جو اس کے بعد ہے اس کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں سستی سے اور بڑھاپے کی تکلیف سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں آگ کے عذاب اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ النَّخَعِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَمْسَى قَالَ " أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ " . قَالَ الْحَسَنُ فَحَدَّثَنِي الزُّبَيْدُ أَنَّهُ حَفِظَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي هَذَا " لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4887

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبیﷺ جب شام کرتے تو کہتے أَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ہم پر شام ہوئی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی اور تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپؐ نے ان الفاظ میں یہ بھی کہا لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ رَبِّ أَسْئَلُکَ خَیْرَ مَا فِی ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَا وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِیْ ھَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَشَرِّ مَا بَعْدَہَا رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَسُوْئِ الْکِبَرِ رَبِّ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ بادشاہت اسی کی ہے اور تمام حمد اسی کی ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے۔ اے میرے رب! میں تجھ سے اس رات میں جو بھلائی ہے طلب کرتا ہوں اور اس کے بعد (آنے والی) کی بھلائی (بھی) اور اس رات کے شر سے اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! میں تجھ سے سستی، بڑھاپے کی تکلیف سے پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور جب آپ صبح کرتے تو یہی فرماتے ہم نے صبح کی اور بادشاہت اللہ کے لئے ہو گئی۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَمْسَى قَالَ " أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ " . قَالَ أُرَاهُ قَالَ فِيهِنَّ " لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ " . وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ ذَلِكَ أَيْضًا " أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4888

حضرت عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب شام کرتے تو کہتے أَمْسَیْنَا وَاَمْسَی الْمُلْکُ لِلَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ ہَذِہِ اللَّیْلَۃِ وَخَیْرِ مَا فِیْھَا وَ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ ھَا وَ شَرِّ مَا فِیْہَا اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَ الْھَرَمِ وَ سُوْئِ الْکِبَرِ وَ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْقَبْرِ ہم نے شام کی اور ساری بادشاہت اللہ کے لئے ہوگئی۔ تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ اے اللہ ! میں تجھ سے اس رات کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور جو اس میں ہے اس کی بھلائی بھی اور میں اس (رات) کے شر سے اور جو کچھ اس میں ہے اس سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ اے اللہ! میں تجھ سے سستی اور انتہائی بڑھاپے کی تکلیف اور دنیا کے فتنہ اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ایک اور روایت میں ہے جسے حضرت عبداللہؓ نے مرفوع بیان کیا کہ آپؐ نے فرمایا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلَی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، تمام حمد اسی کے لئے ہے اور وہ ہر ایک چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِذَا أَمْسَى قَالَ " أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَسُوءِ الْكِبَرِ وَفِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ " . قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَزَادَنِي فِيهِ زُبَيْدٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ أَنَّهُ قَالَ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4889

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللَّہُ وَحْدَہُ أَعَزَّ جُنْدَہُ وَنَصَرَ عَبْدَہُ وَغَلَبَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہُ فَلَا شَیْئَ بَعْدَہُ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے۔ اس نے اپنے لشکر کو غلبہ دیا اور اپنے بندہ کی مدد کی اور وہ اکیلا لشکروں پر غالب آیا اور اس کے بعد کوئی چیز نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ أَعَزَّ جُنْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَغَلَبَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ فَلاَ شَىْءَ بَعْدَهُ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4890

حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا کہو اَللَّہُمَّ اھْدِنِی وَسَدِّدْنِیْ اے اللہ! مجھے ہدایت دے اور مجھے سیدھا کردے _اور یاد رکھ کہ ہدایت سے مراد تیرا رستہ پالینا ہے اور ’’سداد‘‘ سے مراد تیر کی طرح سیدھا ہونا ہے_ ایک اور روایت میں (اَللَّہُمَّ اھْدِنِیْ وَسَدِّدْنِیْ کی بجائے) اَللَّہُمَّ اِنِّیْ أَسْئَلُکَ الْھُدَی وَالسَّدَادَ کے الفاظ ہیں کہ اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت مانگتا ہوں اور سداد مانگتا ہوں۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُلِ اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَاذْكُرْ بِالْهُدَى هِدَايَتَكَ الطَّرِيقَ وَالسَّدَادِ سَدَادَ السَّهْمِ " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ إِدْرِيسَ - أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالسَّدَادَ " . ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4891

حضرت جویریہؓ بیان فرماتی ہیں کہ نبیﷺ ان کے پاس سے صبح (کے وقت) _جب آپؐ نے صبح کی نماز پڑھی _باہر تشریف لے گئے جبکہ وہ ابھی اپنی مسجد میں موجود تھیں۔ پھر آپؐ واپس چاشت کا وقت ہو جانے کے بعد تشریف لائے تو وہ (وہیں) بیٹھی ہوئی تھیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ تم اسی حال میں ہو جس میں میں تمہیں چھوڑ گیا تھا۔ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ اس پر نبیﷺ نے فرمایا کہ میں نے تمہارے (پاس سے جانے کے) بعد چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں اگر میرے ان کلمات کا ان سے وزن کیا جائے جو آج تم نے کہا تو وہ ضرور بھاری ہوں گے (وہ کلمات یہ ہیں) پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر جیسے وہ چاہے اور اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر۔ حضرت ابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ام المؤمنین جویریہؓ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ اس وقت آپؓ کے پاس سے گذرے جب آپؓ نے صبح کی نماز پڑھی یا صبح کی نماز پڑھ لینے کے بعد۔ باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے مگر آپؐ نے فرمایا پاک ہے اللہ اپنی مخلوق کی تعداد کے مطابق۔ پاک ہے جیسے وہ چاہے۔ پاک ہے اللہ اپنے عرش کے وزن کے برابر، پاک ہے اللہ اپنے کلمات کی روشنائی کے برابر۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي عُمَرَ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا بُكْرَةً حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ وَهِيَ فِي مَسْجِدِهَا ثُمَّ رَجَعَ بَعْدَ أَنْ أَضْحَى وَهِيَ جَالِسَةٌ فَقَالَ " مَا زِلْتِ عَلَى الْحَالِ الَّتِي فَارَقْتُكِ عَلَيْهَا " . قَالَتْ نَعَمْ . قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَكِ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَتْ بِمَا قُلْتِ مُنْذُ الْيَوْمِ لَوَزَنَتْهُنَّ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي رِشْدِينَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَتْ مَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ صَلَّى صَلاَةَ الْغَدَاةِ أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّى الْغَدَاةَ . فَذَكَرَ نَحْوَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4892

حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ حضرت فاطمہؓ نے چکی چلانے سے اپنے ہاتھ میں تکلیف کی شکایت کی اور نبیﷺ کے پاس کچھ قیدی آئے تھے تو وہ (حضورؐ کی طرف) گئیں اور آپؐ کو نہ پایا۔ آپؓ حضرت عائشہؓ سے ملیں اور (ان کو) بتایا۔ جب نبیﷺ تشریف لائے تو حضرت عائشہؓ نے حضرت فاطمہؓ کے اپنے ہاں آنے کا بتایا۔ (حضرت علیؓ کہتے ہیں ) تو نبیﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے۔ ہم کھڑے ہونے لگے تو آپؐ نے فرمایا کہ اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔ پھر آپؐ ہمارے درمیان بیٹھ گئے یہاں تک کہ میں نے آپؐ کے قدموں کی ٹھنڈک اپنے سینہ پر محسوس کی۔ آپؐ نے فرمایا کیا میں تم دونوں کو اس سے بہتر بات نہ بتاؤں جو تم نے مانگا ہے وہ یہ ہے کہ جب تم دونوں اپنے بستروں پر لیٹو تو چونتیس 34 مرتبہ اللہ اکبر کہو، تنتیس 33 دفعہ سبحان اللہ کہو اور تنتیس 33 دفعہ الحمدللہ کہو۔ یہ تم دونوں کے لئے خادم سے زیادہ بہتر ہے۔ ایک روایت میں (أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَکُم کی بجائے) أَخَذْتُمَا مَضْجِعَکُمْ مِنَ اللَّیْلِ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضرت علیؓ نے فرمایا میں نے اس بات کو جب سے نبیﷺ سے سنا ہے کبھی نہیں چھوڑا۔ آپؓ سے پوچھا گیا صفین والی رات بھی نہیں؟ آپؓ نے کہا صفین والی رات بھی نہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي لَيْلَى حَدَّثَنَا عَلِيٌّ أَنَّ فَاطِمَةَ اشْتَكَتْ مَا تَلْقَى مِنَ الرَّحَى فِي يَدِهَا وَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سَبْىٌ فَانْطَلَقَتْ فَلَمْ تَجِدْهُ وَلَقِيَتْ عَائِشَةَ فَأَخْبَرَتْهَا فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ بِمَجِيءِ فَاطِمَةَ إِلَيْهَا فَجَاءَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَيْنَا وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَاجِعَنَا فَذَهَبْنَا نَقُومُ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " عَلَى مَكَانِكُمَا " . فَقَعَدَ بَيْنَنَا حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمِهِ عَلَى صَدْرِي ثُمَّ قَالَ " أَلاَ أُعَلِّمُكُمَا خَيْرًا مِمَّا سَأَلْتُمَا إِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا أَنْ تُكَبِّرَا اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلاَثِينَ وَتُسَبِّحَاهُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ وَتَحْمَدَاهُ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِ مُعَاذٍ " أَخَذْتُمَا مَضْجَعَكُمَا مِنَ اللَّيْلِ " .وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَعُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِنَحْوِ حَدِيثِ الْحَكَمِ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى وَزَادَ فِي الْحَدِيثِ قَالَ عَلِيٌّ مَا تَرَكْتُهُ مُنْذُ سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . قِيلَ لَهُ وَلاَ لَيْلَةَ صِفِّينَ قَالَ وَلاَ لَيْلَةَ صِفِّينِ . وَفِي حَدِيثِ عَطَاءٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ قُلْتُ لَهُ وَلاَ لَيْلَةَ صِفِّين

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4893

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہؓ نبیﷺ کی خدمت میں آپؐ سے خادم مانگنے کے لئے حاضر ہوئیں اور کام کی شکایت کی تو آپؐ نے فرمایا تم اس (خادم) کو ہمارے پاس نہیں پاؤگی۔ آپؐ نے فرمایا کیا میں تجھے ایسی بات نہ بتاؤں جو تیرے لئے خادم سے بہتر ہے۔ تم اپنے بستر پر جاتے ہوئے تینتیس دفعہ سبحان اللہ کہو اور تینتیس مرتبہ الحمدللہ کہو اور چونتیس دفعہ اللہ اکبر کہو۔

حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَسْأَلُهُ خَادِمًا وَشَكَتِ الْعَمَلَ فَقَالَ " مَا أَلْفَيْتِيهِ عِنْدَنَا " . قَالَ " أَلاَ أَدُلُّكِ عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ خَادِمٍ تُسَبِّحِينَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ وَتَحْمَدِينَ ثَلاَثًا وَثَلاَثِينَ وَتُكَبِّرِينَ أَرْبَعًا وَثَلاَثِينَ حِينَ تَأْخُذِينَ مَضْجَعَكِ " . وَحَدَّثَنِيهِ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4894

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ جب تم مرغوں کی بانگ دینے کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل طلب کرو کیونکہ انہوں نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم گدھوں کے رینکنے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔

حَدَّثَنِي قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَكَةِ فَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَكًا وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهَا رَأَتْ شَيْطَانًا " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4895

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ کرب کے وقت کہا کرتے تھے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو بڑی عظمت والا اور بڑا برد بار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو آسمانوں کا بھی رب ہے اور زمین کا بھی رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔ ایک روایت میں (أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِﷺ کی بجائے) أَنَّ رَسُوْلَ اللَّہِﷺ کَانَ یَدْعُوْا بِھِنَّ وَیَقُوْلُھُنَّ عِنْدَ الْکَرْبِ اور اس روایت میں (رَبِّ الْاَرْضِ کی بجائے) وَالْاَرْضِ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ أَنَّ النَّبِیَّﷺ کَانَ اِذَا حَزَبَہُ أَمْرٌ کہ جب آپؐ کو تکلیف دہ بات پہنچتی اور اس روایت میں یہ اضافہ ہے آپؐ کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو عرش کریم کا رب ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ سَعِيدٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْكَرْبِ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَحَدِيثُ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ أَتَمُّ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيَّ حَدَّثَهُمْ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَدْعُو بِهِنَّ وَيَقُولُهُنَّ عِنْدَ الْكَرْبِ فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ قَتَادَةَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ " . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا حَزَبَهُ أَمْرٌ قَالَ . فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مُعَاذٍ عَنْ أَبِيهِ وَزَادَ مَعَهُنَّ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4896

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا کون سا کلام افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا جو اللہ نے اپنے فرشتوں یا اپنے بندوں کے لئے چنا ہے سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلاَلٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجِسْرِيِّ عَنِ ابْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ أَىُّ الْكَلاَمِ أَفْضَلُ قَالَ " مَا اصْطَفَى اللَّهُ لِمَلاَئِكَتِهِ أَوْ لِعِبَادِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

صحیح مسلم 4897

حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں اللہ کا سب سے پیارا کلام نہ بتاؤں؟ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے وہ کلام بتائیے جو اللہ کو محبوب ترین ہے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا اللہ کو سب سے محبوب کلام سُبْحَانَ اللَّہِ وَبِحَمْدِہِ ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَسْرِيِّ مِنْ عَنَزَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَلاَ أُخْبِرُكَ بِأَحَبِّ الْكَلاَمِ إِلَى اللَّهِ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِأَحَبِّ الْكَلاَمِ إِلَى اللَّهِ . فَقَالَ " إِنَّ أَحَبَّ الْكَلاَمِ إِلَى اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

·

آج 10 میں سے 10 باقی