کتاب 52: كتاب صفة القيامة والجنة والنار
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 4997
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ منٰی میں تھے۔ جب چاند دو ٹکڑے ہوا۔ ایک ٹکڑا پہاڑ کے پیچھے تھا اور دوسرا اس سے ورے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا تم گواہ رہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمِنًى إِذَا انْفَلَقَ الْقَمَرُ فِلْقَتَيْنِ فَكَانَتْ فِلْقَةٌ وَرَاءَ الْجَبَلِ وَفِلْقَةٌ دُونَهُ فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اشْهَدُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4998
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں چاند دو ٹکڑے ہوا۔ ایک ٹکڑے کو پہاڑ نے ڈھانک لیا اور ایک ٹکڑا پہاڑ کے اوپر رہا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے اللہ! گواہ رہ۔ ایک روایت میں اِشْھَدُوْا اشْھَدُوْا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِلْقَتَيْنِ فَسَتَرَ الْجَبَلُ فِلْقَةً وَكَانَتْ فِلْقَةٌ فَوْقَ الْجَبَلِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ اشْهَدْ " . حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَ ذَلِكَ . وَحَدَّثَنِيهِ بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كِلاَهُمَا عَنْ شُعْبَةَ بِإِسْنَادِ ابْنِ مُعَاذٍ عَنْ شُعْبَةَ نَحْوَ حَدِيثِهِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ فَقَالَ " اشْهَدُوا اشْهَدُوا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 4999
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ اہل مکہ نے رسول اللہﷺ سے مطالبہ کیا کہ آپ انہیں کوئی نشان دکھائیں۔ تو آپؐ نے انہیں دو دفعہ چاند کے ٹکڑے ہونے کا نشان دکھایا۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَهْلَ مَكَّةَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُرِيَهُمْ آيَةً فَأَرَاهُمُ انْشِقَاقَ الْقَمَرِ مَرَّتَيْنِ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ بِمَعْنَى حَدِيثِ شَيْبَانَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5000
حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ چاند دو ٹکڑے ہوا اور ایک روایت میں اِنْشَقَّ الْقَمَرُ عَلٰی عَھْدِ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ کے الفاظ ہیں۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَأَبُو دَاوُدَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَأَبُو دَاوُدَ كُلُّهُمْ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ فِرْقَتَيْنِ . وَفِي حَدِيثِ أَبِي دَاوُدَ انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5001
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ کے زمانہ میں چاند پھٹ گیا۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ الْقَمَرَ انْشَقَّ عَلَى زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5002
حضرت ابو موسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے زیادہ کوئی بھی اذیت ناک باتوں پر جس کو وہ سنتا ہے صبر کرنے والا نہیں۔ اس کے ساتھ شریک ٹھہرایا جاتا ہے اور اس کے لئے بیٹا قرار دیا جاتا ہے۔ پھر بھی وہ انہیں صحت و عافیت سے رکھتا ہے اور انہیں رزق دیتا ہے۔ ایک روایت میں یُجْعَلُ لَہُ الْوَلَدُ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ أَحَدَ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى يَسْمَعُهُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّهُ يُشْرَكُ بِهِ وَيُجْعَلُ لَهُ الْوَلَدُ ثُمَّ هُوَ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ " .حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَأَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . بِمِثْلِهِ إِلاَّ قَوْلَهُ " وَيُجْعَلُ لَهُ الْوَلَدُ " . فَإِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5003
حضرت عبداللہؓ بن قیس بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر اذیت ناک باتوں کو سن کر کوئی بھی صبر کرنے والا نہیں ہے۔ وہ اس کے لئے ہمسر ٹھہراتے ہیں اور اس کے لئے بیٹا بناتے ہیں۔ اس کے باوجود وہ انہیں رزق دیتا ہے اور انہیں صحت و سلامتی سے رکھتا ہے اور انہیں عطا فرماتا ہے۔
وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الأَعْمَشِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا أَحَدٌ أَصْبَرَ عَلَى أَذًى يَسْمَعُهُ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى إِنَّهُمْ يَجْعَلُونَ لَهُ نِدًّا وَيَجْعَلُونَ لَهُ وَلَدًا وَهُوَ مَعَ ذَلِكَ يَرْزُقُهُمْ وَيُعَافِيهِمْ وَيُعْطِيهِمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5004
حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس شخص سے جسے جہنمیوں میں سب سے ہلکا عذاب ہوگا فرمائے گا اگر دنیا اور جو بھی اس میں ہے تیرے پاس ہو تو کیا تو اسے فدیہ کے طور پر دے دیگا؟ وہ کہے گا ہاں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا میں نے تم سے اس سے بھی آسان بات چاہی تھی جبکہ تم آدم کی پشت میں تھے کہ تم شرک نہ کرنا - (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے کہ یہ بھی - فرمایا کہ میں تمہیں آگ میں داخل نہ کروں گا مگر تونے شرک پر اصرار کیا۔ ایک روایت میں وَ لَا اُدْخِلَکَ النَّارَ کے الفاظ نہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لأَهْوَنِ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا لَوْ كَانَتْ لَكَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا أَكُنْتَ مُفْتَدِيًا بِهَا فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُولُ قَدْ أَرَدْتُ مِنْكَ أَهْوَنَ مِنْ هَذَا وَأَنْتَ فِي صُلْبِ آدَمَ أَنْ لاَ تُشْرِكَ - أَحْسَبُهُ قَالَ - وَلاَ أُدْخِلَكَ النَّارَ فَأَبَيْتَ إِلاَّ الشِّرْكَ " . حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ إِلاَّ قَوْلَهُ " وَلاَ أُدْخِلَكَ النَّارَ " . فَإِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5005
حضرت انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا قیامت کے دن کافر سے کہا جائے گا بتاؤ تو اگر تیرے پاس زمین بھر سونا ہو کیا تو اسے فدیہ میں دے دے گا۔ وہ کہے گا ہاں، تو اسے کہا جائے گا تجھ سے اس سے بھی زیادہ آسان بات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک روایت میں (فَیُقَالُ لَہُ قَدْ سُئِلْتَ اَیْسَرَ مِنْ ذَلِکَ کی بجائے) فَیُقَالُ لَہُ کَذَبْتَ قَدْ سُئِلْتَ مَا ھُوَ اَیْسَرُ مِنْ ذَلِکَ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُقَالُ لِلْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ لَكَ مِلْءُ الأَرْضِ ذَهَبًا أَكُنْتَ تَفْتَدِي بِهِ فَيَقُولُ نَعَمْ . فَيُقَالُ لَهُ قَدْ سُئِلْتَ أَيْسَرَ مِنْ ذَلِكَ " . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ح وَحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ - يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ - كِلاَهُمَا عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ " فَيُقَالُ لَهُ كَذَبْتَ قَدْ سُئِلْتَ مَا هُوَ أَيْسَرُ مِنْ ذَلِكَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5006
قتادہ سے روایت ہے ہمیں حضرت انس بن مالکؓ نے بتایا کہ ایک شخص نے کہا یا رسولؐ اللہ! قیامت کے دن کافر کا حشر منہ کے بل کس طرح ہوگا؟ آپؐ نے فرمایا کیا وہ ذات جس نے اسے اس دنیا میں دو پاؤں پر چلایا ہے اس بات پر قادر نہیں کہ وہ اسے قیامت کے دن منہ کے بل چلائے۔ قتادہ نے کہا کیوں نہیں، ہمارے رب کی عزت کی قسم!
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلاً قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ " أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَى رِجْلَيْهِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا عَلَى أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قَالَ قَتَادَةُ بَلَى وَعِزَّةِ رَبِّنَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5007
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا قیامت کے دن دوزخیوں میں سے دنیا والوں میں سب سے زیادہ نعمتوں والا شخص لایا جائے گا اور اسے آگ میں ایک غوطہ دیا جائے گا پھر کہا جائے گا اے ابن آدم! کیا تو نے کبھی خیر دیکھی ہے؟ کیا کبھی نعمت تیرے پاس سے گزری ہے؟ وہ کہے گا نہیں اللہ کی قسم! اے میرے رب! پھر جنتیوں میں سے اسی شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ دکھی تھا اور اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اسے کہا جائے گا اے ابن آدم! کیا کبھی تکلیف دیکھی؟ کیا کبھی کوئی دکھ تیرے پاس سے گذرا؟ وہ کہے گا نہیں اللہ کی قسم! اے میرے رب۔ نہ کبھی مجھے تکلیف دہ حالات کا سامنا ہوا اور نہ کبھی کوئی مشکل پیش آئی اور نہ میں نے کبھی کسی قسم کی سختی دیکھی۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يُؤْتَى بِأَنْعَمِ أَهْلِ الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُصْبَغُ فِي النَّارِ صَبْغَةً ثُمَّ يُقَالُ يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ خَيْرًا قَطُّ هَلْ مَرَّ بِكَ نَعِيمٌ قَطُّ فَيَقُولُ لاَ وَاللَّهِ يَا رَبِّ . وَيُؤْتَى بِأَشَدِّ النَّاسِ بُؤْسًا فِي الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيُصْبَغُ صَبْغَةً فِي الْجَنَّةِ فَيُقَالُ لَهُ يَا ابْنَ آدَمَ هَلْ رَأَيْتَ بُؤْسًا قَطُّ هَلْ مَرَّ بِكَ شِدَّةٌ قَطُّ فَيَقُولُ لاَ وَاللَّهِ يَا رَبِّ مَا مَرَّ بِي بُؤُسٌ قَطُّ وَلاَ رَأَيْتُ شِدَّةً قَطُّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5008
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کسی مومن کی ایک نیکی پر بھی کمی نہیں کرتا۔ اس کا دنیا میں بھی بدلہ دیا جاتا ہے اور اسے اس کا آخرت میں بھی بدلہ دیا جائے گا اور جو کافر ہے اسے اس کی نیکیوں کا بدلہ جو اس نے اللہ کے لئے کیں دنیا میں دے دیا جاتا ہے یہاں تک کہ جب وہ آخرت میں جائے گا تو اس کی کوئی نیکی نہیں ہوگی جس کی اسے جزا ء دی جائے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ لاَ يَظْلِمُ مُؤْمِنًا حَسَنَةً يُعْطَى بِهَا فِي الدُّنْيَا وَيُجْزَى بِهَا فِي الآخِرَةِ وَأَمَّا الْكَافِرُ فَيُطْعَمُ بِحَسَنَاتِ مَا عَمِلَ بِهَا لِلَّهِ فِي الدُّنْيَا حَتَّى إِذَا أَفْضَى إِلَى الآخِرَةِ لَمْ تَكُنْ لَهُ حَسَنَةٌ يُجْزَى بِهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5009
حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کافر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اسے اس کا بدلہ دنیا میں ہی دیا جاتا ہے اور جو مومن ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے اس کی نیکیوں کا آخرت کے لئے ذخیرہ کرتا ہے اور دنیا میں اس کو اپنی اطاعت کی بناء پر رزق دیتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ الْكَافِرَ إِذَا عَمِلَ حَسَنَةً أُطْعِمَ بِهَا طُعْمَةً مِنَ الدُّنْيَا وَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَإِنَّ اللَّهَ يَدَّخِرُ لَهُ حَسَنَاتِهِ فِي الآخِرَةِ وَيُعْقِبُهُ رِزْقًا فِي الدُّنْيَا عَلَى طَاعَتِهِ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمَعْنَى حَدِيثِهِمَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5010
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مومن کی مثال کھیتی کی طرح ہے جسے ہوا ہمیشہ جھکاتی رہتی ہے اور مومن پر ہمیشہ آزمائش وارد ہوتی رہتی ہے اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی سی ہے جو ہلتا نہیں یہاں تک کہ وہ اسے کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔ عبدالرزاق کی روایت میں (تُمِیْلُہُ کی بجائے) تُفِیْئُہُ کے الفاظ ہیں (یہ الفاظ قریبًا ہم معنٰی ہیں۔)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الزَّرْعِ لاَ تَزَالُ الرِّيحُ تُمِيلُهُ وَلاَ يَزَالُ الْمُؤْمِنُ يُصِيبُهُ الْبَلاَءُ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ كَمَثَلِ شَجَرَةِ الأَرْزِ لاَ تَهْتَزُّ حَتَّى تَسْتَحْصِدَ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ مَكَانَ قَوْلِهِ تُمِيلُهُ " تُفِيئُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5011
حضرت کعبؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا مومن کی مثال کھڑی فصل کی طرح ہے جسے ہوا جھکاتی ہے اور کبھی اسے گراتی ہے کبھی اسے کھڑا کرتی ہے یہاں تک کہ وہ پک کر تیار ہو جاتی ہے اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی طرح ہے جو اپنی جڑ پر کھڑا رہتا ہے جسے کوئی چیز نہیں جھکاتی۔ پھر اس کا اکھڑنا بیک دفعہ ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي ابْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ كَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُفِيئُهَا الرِّيحُ وَتَصْرَعُهَا مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا أُخْرَى حَتَّى تَهِيجَ وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الأَرْزَةِ الْمُجْذِيَةِ عَلَى أَصْلِهَا لاَ يُفِيئُهَا شَىْءٌ حَتَّى يَكُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5012
عبدالرحمن بن کعب بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مومن کی مثال کھڑی فصل کی طرح ہے جسے ہوا جھکاتی ہے کبھی اسے گراتی ہے کبھی اُسے کھڑا کر دیتی ہے یہانتک کہ اس کا وقت آجاتا ہے اور منافق کی مثال صنوبر کے درخت کی طرح ہے جو اپنی جڑ پر کھڑا رہتا ہے۔ اس پر کوئی آفت نہیں آتی یہانتک کہ اس کا اکھڑنا بیک دفعہ ہوتا ہے۔ ایک روایت میں مَثَلُ الْکَافِرِ کَمَثَلِ الْاَرْزَۃِ کے الفاظ ہیں اور ایک روایت میں مَثَلُ الْکَافِرِ مَثَلُ الْاَرْزَۃِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ الْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُفِيئُهَا الرِّيَاحُ تَصْرَعُهَا مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا حَتَّى يَأْتِيَهُ أَجَلُهُ وَمَثَلُ الْمُنَافِقِ مَثَلُ الأَرْزَةِ الْمُجْذِيَةِ الَّتِي لاَ يُصِيبُهَا شَىْءٌ حَتَّى يَكُونَ انْجِعَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً " . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ قَالاَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم غَيْرَ أَنَّ مَحْمُودًا قَالَ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ بِشْرٍ " وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ الأَرْزَةِ " . وَأَمَّا ابْنُ حَاتِمٍ فَقَالَ " مَثَلُ الْمُنَافِقِ " . كَمَا قَالَ زُهَيْرٌ .وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى - وَهُوَ الْقَطَّانُ - عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ - قَالَ ابْنُ هَاشِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ - عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَقَالاَ جَمِيعًا فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ يَحْيَى " وَمَثَلُ الْكَافِرِ مَثَلُ الأَرْزَةِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5013
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا درختوں میں سے ایک درخت ہے جس کا پت جھڑ نہیں ہوتا اور وہ مسلمان کی مثال ہے۔ مجھے بتاؤ کہ وہ کونسا درخت ہے۔ لوگوں کا خیال جنگل کے درختوں کی طرف گیا۔ حضرت عبداللہؓ کہتے ہیں میرے دل میں خیال آیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے لیکن میں شرما گیا۔ پھر صحابہؓ نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! ہمیں بتائیے کہ وہ کونسا درخت ہے؟ راوی کہتے ہیں آپؐ نے فرمایا وہ کھجور کا درخت ہے۔ وہ (حضرت عبداللہؓ) کہتے ہیں میں نے اس بات کا ذکر حضرت عمرؓ سے کیا تو انہوں نے کہا اگر تم کہہ دیتے کہ وہ کھجور کا درخت ہے تو مجھے فلاں، فلاں چیز سے (بھی) زیادہ پسند ہوتا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ - يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ - أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَةً لاَ يَسْقُطُ وَرَقُهَا وَإِنَّهَا مَثَلُ الْمُسْلِمِ فَحَدِّثُونِي مَا هِيَ " . فَوَقَعَ النَّاسُ فِي شَجَرِ الْبَوَادِي . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا النَّخْلَةُ فَاسْتَحْيَيْتُ ثُمَّ قَالُوا حَدِّثْنَا مَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَقَالَ " هِيَ النَّخْلَةُ " . قَالَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعُمَرَ قَالَ لأَنْ تَكُونَ قُلْتَ هِيَ النَّخْلَةُ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5014
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک دن اپنے صحابہؓ سے فرمایا مجھے بتاؤ وہ کون سا درخت ہے جس کی مثال مومن کی مثال ہے؟ لوگ جنگل کے درختوں میں سے درختوں کا ذکر کرنے لگے۔ حضرت ابن عمرؓ کہتے ہیں میرے دل میں خیال آیا کہ وہ کھجور ہے میں اسے بیان کرنے کا ارادہ کرنے لگا مگر وہاں بزرگ لوگ موجود تھے اس لئے میں بات کرنے سے ڈرا۔ پس جب وہ خاموش ہوگئے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا وہ کھجور ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ میں مدینہ تک (کے سفر میں) حضرت ابن عمرؓ کے ساتھ تھا۔ میں نے انہیں رسول اللہﷺ سے صرف ایک روایت کرتے ہوئے سنا۔ انہوں نے بیان کیا ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے تو آپؐ کے پاس کھجور کے پودے کا گودا لایا گیا۔ ایک روایت میں (فَاُتِیَ بِجُمَّارٍ کی بجائے) اُتِیَ رَسولُ اللّٰہﷺ بِجُمَّارٍ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ الضُّبَعِيِّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا لأَصْحَابِهِ " أَخْبِرُونِي عَنْ شَجَرَةٍ مَثَلُهَا مَثَلُ الْمُؤْمِنِ " . فَجَعَلَ الْقَوْمُ يَذْكُرُونَ شَجَرًا مِنْ شَجَرِ الْبَوَادِي . قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَأُلْقِيَ فِي نَفْسِي أَوْ رُوعِيَ أَنَّهَا النَّخْلَةُ فَجَعَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَقُولَهَا فَإِذَا أَسْنَانُ الْقَوْمِ فَأَهَابُ أَنْ أَتَكَلَّمَ فَلَمَّا سَكَتُوا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هِيَ النَّخْلَةُ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَمَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ حَدِيثًا وَاحِدًا قَالَ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأُتِيَ بِجُمَّارٍ . فَذَكَرَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمَا . وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا سَيْفٌ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِجُمَّارٍ . فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5015
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس تھے تو آپؐ نے فرمایا مجھے اس درخت کے بارہ میں بتاؤ جو مسلمان شخص کی طرح ہے اس کے پتے نہیں جھڑتے۔ (راوی) ابراہیم کہتے ہیں کہ - شاید مُسْلِم نے کہا تھا وَ تُؤْتِیْ اُکُلَھَا - اور اس طرح میں نے اپنے علاوہ دوسروں کے پاس وَ لَا تُؤْتِیْ اُکُلَھَا کے الفاظ موجود پائے۔ حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں میرے دل میں آیا کہ وہ کھجور ہے میں نے دیکھا کہ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عمرؓ بات نہیں کر رہے تو میں نے بھی بات کرنے کو یا کچھ کہنے کو مناسب نہیں سمجھا۔ حضرت عمرؓ کہتے ہیں تمہارا یہ کہہ دینا مجھے فلاں فلاں چیز سے (بھی) زیادہ محبوب ہوتا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَخْبِرُونِي بِشَجَرَةٍ شِبْهِ أَوْ كَالرَّجُلِ الْمُسْلِمِ لاَ يَتَحَاتُّ وَرَقُهَا " . قَالَ إِبْرَاهِيمُ لَعَلَّ مُسْلِمًا قَالَ وَتُؤْتِي أُكُلَهَا . وَكَذَا وَجَدْتُ عِنْدَ غَيْرِي أَيْضًا وَلاَ تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ . قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَوَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا النَّخْلَةُ وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ لاَ يَتَكَلَّمَانِ فَكَرِهْتُ أَنْ أَتَكَلَّمَ أَوْ أَقُولَ شَيْئًا فَقَالَ عُمَرُ لأَنْ تَكُونَ قُلْتَهَا أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5016
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا۔ یقینا شیطان اس بات سے مایوس ہوگیا ہے کہ جزیرئہ عرب میں مسلمان اس کی عبادت کریں لیکن وہ ان کے درمیان فساد ڈالنے سے (مایوس نہیں ہوا)۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يَعْبُدَهُ الْمُصَلُّونَ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَلَكِنْ فِي التَّحْرِيشِ بَيْنَهُمْ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ كِلاَهُمَا عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے