کتاب 54: كتاب الفتن وأشراط الساعة

صحیح مسلم

صحیح مسلم 5114

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَيْقَظَ مِنْ نَوْمِهِ وَهُوَ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ " . وَعَقَدَ سُفْيَانُ بِيَدِهِ عَشَرَةً . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ " نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ " . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَسَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِيُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَزَادُوا فِي الإِسْنَادِ عَنْ سُفْيَانَ فَقَالُوا عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ حَبِيبَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ .

حضرت زینب بنت حضرت ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہؓ نے حضرت زینب بنت جحشؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نیند سے بیدار ہوئے تو آپؐ فرما رہے تھے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ عرب کے لئے ہلاکت ہے اس شر کی وجہ سے جو قریب آگیا ہے۔ آج یاجوج اور ماجوج کی دیوار میں اتنا رخنہ پڑ گیا ہے _ اور سفیان نے اپنے ہاتھ سے دس بنایا _ وہ (حضرت زینب بنت جحشؓ) فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے حالانکہ ہم میں نیک لوگ موجود ہیں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں جب فسق و فجور کی کثرت ہو جائے گی۔

صحیح مسلم 5115

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فَزِعًا مُحْمَرًّا وَجْهُهُ يَقُولُ " لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ " . وَحَلَّقَ بِإِصْبَعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا . قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ " نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ " . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ كِلاَهُمَا عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِإِسْنَادِهِ .

حضرت زینب بنت ابی سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ حضرت ام حبیبہؓ بنت ابو سفیان نے انہیں بتایا کہ نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت زینب بنتِ جحشؓ نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور آپؐ سخت فکرمند تھے اور آپؐ کا چہرہ سرخ تھا اور آپؐ کہہ رہے تھے اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، عرب کے لئے اس شر کی وجہ سے جو قریب آگیا ہے ہلاکت ہے۔ آج یاجوج اور ماجوج کی دیوار میں اتنا رخنہ پڑ گیا ہے اور آپؐ نے انگوٹھے اور ساتھ کی انگلی سے حلقہ بنایا۔ وہ کہتی ہیں میں نے کہا یا رسولؐ اللہ! کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے جبکہ ہم میں نیک ہوں گے؟ آپؐ نے فرمایا ہاں جب فسق و فجور کی کثرت ہو جائے۔

صحیح مسلم 5116

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ " . وَعَقَدَ وُهَيْبٌ بِيَدِهِ تِسْعِينَ .

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا یا جوج اور ماجوج کی دیوار میں آج اتنا رخنہ پڑ گیا ہے اور (راوی) وہیب نے اپنے ہاتھ سے نوے کا ہندسہ بنایا۔

صحیح مسلم 5117

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ابْنِ الْقِبْطِيَّةِ قَالَ دَخَلَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ وَأَنَا مَعَهُمَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فَسَأَلاَهَا عَنِ الْجَيْشِ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِ وَكَانَ ذَلِكَ فِي أَيَّامِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَعُوذُ عَائِذٌ بِالْبَيْتِ فَيُبْعَثُ إِلَيْهِ بَعْثٌ فَإِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ " . فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ بِمَنْ كَانَ كَارِهًا قَالَ " يُخْسَفُ بِهِ مَعَهُمْ وَلَكِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّتِهِ " . وَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ هِيَ بَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ . حَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِ قَالَ فَلَقِيتُ أَبَا جَعْفَرٍ فَقُلْتُ إِنَّهَا إِنَّمَا قَالَتْ بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ كَلاَّ وَاللَّهِ إِنَّهَا لَبَيْدَاءُ الْمَدِينَةِ .

عبید اللہ بن قبطیہ کہتے ہیں کہ حارث بن ابی ربیعہ اور عبد اللہ بن صفوان ام المؤمنین حضرت ام سلمہؓ کے پاس گئے اور میں ان دونوں کے ساتھ تھا۔ ان دونوں نے آپؓ سے اس لشکر کے بارہ میں پوچھا جسے دھنسایا جائے گا اور یہ ابن زبیر کے زمانے کی بات ہے۔ آپؓ (حضرت ام سلمہؓ) نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا کہ ایک پناہ لینے والا بیت اللہ میں پناہ لے گا تو اس کی طرف ایک لشکر بھجوایا جائے گا۔ جب وہ میدان بیداء میں ہوں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اس شخص کا کیا ہو گا جو (اُن میں شامل ہونا) ناپسند کرتا ہے؟ آپؐ نے فرمایا اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا لیکن قیامت کے دن اسے اس کی نیت کے مطابق اٹھا یا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں میں ابو جعفر سے ملِا۔ میں نے ان سے کہا کہ آپؓ (حضرت ام سلمہؓ) فرماتی ہیں ’’بِبَیْدَائَ مِنَ الْاَرْضِ‘‘ کہ زمین کے کسی بھی میدان میں۔ اس پر ابو جعفر نے کہا ہر گز نہیں خدا کی قسم یہ مدینہ کا میدان ہے۔

صحیح مسلم 5118

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أُمَيَّةَ بْنِ صَفْوَانَ سَمِعَ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ صَفْوَانَ يَقُولُ أَخْبَرَتْنِي حَفْصَةُ أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " لَيَؤُمَّنَّ هَذَا الْبَيْتَ جَيْشٌ يَغْزُونَهُ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ يُخْسَفُ بِأَوْسَطِهِمْ وَيُنَادِي أَوَّلُهُمْ آخِرَهُمْ ثُمَّ يُخْسَفُ بِهِمْ فَلاَ يَبْقَى إِلاَّ الشَّرِيدُ الَّذِي يُخْبِرُ عَنْهُمْ " . فَقَالَ رَجُلٌ أَشْهَدُ عَلَيْكَ أَنَّكَ لَمْ تَكْذِبْ عَلَى حَفْصَةَ وَأَشْهَدُ عَلَى حَفْصَةَ أَنَّهَا لَمْ تَكْذِبْ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

امیہ بن صفوان سے روایت ہے انہوں نے اپنے دادا حضرت عبد اللہ بن صفوانؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھے ام المؤمنین حضرت حفصہؓ نے بتایا کہ انہوں نے نبیﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ لڑائی کی نیت سے ایک لشکر اس گھر (خانہ کعبہ) کا قصد کرے گا یہانتک کہ وہ لوگ میدان بیداء میں ہوں گے تو ان کے درمیانے حصہ کو دھنسا دیا جائے گا اور ان کا پہلا حصہ آخری حصہ کو پکارے گا۔ پھر وہ بھی دھنسا دئیے جائیں گے۔ ان سے کوئی بھاگ جانے والا ہی باقی رہے گا جو اُن کے بارہ میں بتائے گا تو ایک شخص نے کہا میں آپ کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے حضرت حفصہؓ کی طرف غلط بات منسوب نہیں کی اور میں حضرت حفصہؓ کے بارہ میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے نبیﷺ کی طرف غلط بات منسوب نہیں کی۔

صحیح مسلم 5119

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ الْعَامِرِيِّ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَيَعُوذُ بِهَذَا الْبَيْتِ - يَعْنِي الْكَعْبَةَ - قَوْمٌ لَيْسَتْ لَهُمْ مَنَعَةٌ وَلاَ عَدَدٌ وَلاَ عُدَّةٌ يُبْعَثُ إِلَيْهِمْ جَيْشٌ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَيْدَاءَ مِنَ الأَرْضِ خُسِفَ بِهِمْ " . قَالَ يُوسُفُ وَأَهْلُ الشَّأْمِ يَوْمَئِذٍ يَسِيرُونَ إِلَى مَكَّةَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ أَمَا وَاللَّهِ مَا هُوَ بِهَذَا الْجَيْشِ . قَالَ زَيْدٌ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ الْعَامِرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ . بِمِثْلِ حَدِيثِ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ فِيهِ الْجَيْشَ الَّذِي ذَكَرَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ .

عبد اللہ بن صفوان حضرت ام المؤ منینؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اس گھر یعنی کعبہ میں ایک قوم پناہ لے گی۔ انہیں اپنے دفاع کی کوئی طاقت ہوگی نہ بڑی تعداد ہوگی اور نہ ہی تیاری ہوگی۔ ان کی طرف ایک لشکر بھجوایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ زمین کے ایک چٹیل میدان میں ہوگا تو انہیں دھنسا دیا جائے گا۔ (راوی) یوسف کہتے ہیں اس زمانہ میں اہل شام مکہ کی طرف سفر کرتے تھے تو عبد اللہ بن صفوان نے کہا اللہ کی قسم ! وہ یہ لشکر نہیں ہے۔ ایک روایت میں عبداللہ بن صفوان کے اس فقرہ میں وَاللَّہِ مَا ھُوَ بِھَذَا الْجَیْشِ میں اَلْجَیْش کا لفظ نہیں ہے۔

صحیح مسلم 5120

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ عَبِثَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَنَامِهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَنَعْتَ شَيْئًا فِي مَنَامِكَ لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ . فَقَالَ " الْعَجَبُ إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَؤُمُّونَ بِالْبَيْتِ بِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ لَجَأَ بِالْبَيْتِ حَتَّى إِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ " . فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الطَّرِيقَ قَدْ يَجْمَعُ النَّاسَ . قَالَ " نَعَمْ فِيهِمُ الْمُسْتَبْصِرُ وَالْمَجْبُورُ وَابْنُ السَّبِيلِ يَهْلِكُونَ مَهْلَكًا وَاحِدًا وَيَصْدُرُونَ مَصَادِرَ شَتَّى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ عَلَى نِيَّاتِهِمْ " .

حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے بیان فرمایا رسول اللہﷺ اپنی نیند میں بے چین سے ہوئے۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! آپؐ نے اپنی نیند میں وہ کیا ہے جو آپؐ نہیں کیا کرتے۔ آپؐ نے فرمایا تعجب ہے کہ میری امت کے لوگ قریش کے ایک آدمی کے لئے جس نے بیت اللہ میں پناہ لے رکھی ہوگی (حملہ کا) قصد کریں گے یہاں تک کہ جب وہ بیداء میں ہوں گے تو انہیں دھنسا دیا جائے گا۔ ہم نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! رستہ میں تو سب لوگ ہوتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا ہاں اس میں ایسے بھی ہیں جو ارادۃً آئے ہوں گے اور ایسے بھی ہیں جو مجبوراً آئے ہوں گے اور مسافر بھی ہوں گے۔ یہ سب یک دفعہ ہلاک ہوں گے۔ وہ مختلف (مقاصد) سے نکلیں ہوں گے۔ اللہ انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھائے گا۔

صحیح مسلم 5121

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي شَيْبَةَ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَشْرَفَ عَلَى أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ ثُمَّ قَالَ " هَلْ تَرَوْنَ مَا أَرَى إِنِّي لأَرَى مَوَاقِعَ الْفِتَنِ خِلاَلَ بُيُوتِكُمْ كَمَوَاقِعِ الْقَطْرِ " . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

حضرت اسامہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مدینہ کے قلعوں میں سے ایک قلعہ کے اوپر سے جھانکا اور فرمایا کیا تم وہ دیکھ رہے ہو جو میں دیکھ رہا ہوں؟ میں تمہارے گھروں میں فتنوں کو بارش کے قطروں کی طرح گرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

صحیح مسلم 5122

حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَالْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ - حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " سَتَكُونُ فِتَنٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي مَنْ تَشَرَّفَ لَهَا تَسْتَشْرِفُهُ وَمَنْ وَجَدَ فِيهَا مَلْجَأً فَلْيَعُذْ بِهِ " . حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَالْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنِي وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُطِيعِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ . مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ هَذَا إِلاَّ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ يَزِيدُ " مِنَ الصَّلاَةِ صَلاَةٌ مَنْ فَاتَتْهُ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ " .

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ضرور ایسے فتنے ہوں گے جن میں بیٹھا ہوا کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا اور ان میں کھڑا ہوا چلنے والے سے بہتر ہو گا اور ان میں چلنے والا دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ جو ان کے سامنے کھڑا ہوگا تو اُسے وہ پچھاڑ دیں گے اور جو ان (فتنوں کے زمانہ) میں پناہ کی جگہ پالے تو چاہئے کہ اس میں پناہ لے لے۔ راوی ابو بکر کی روایت میں یہ مزید ہے کہ نمازوں میں سے ایک نماز ایسی ہے کہ جس کی یہ نماز رہ گئی تو گویا اس کا اہل و عیال اور مال تباہ ہوگیا۔

صحیح مسلم 5123

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " تَكُونُ فِتْنَةٌ النَّائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْيَقْظَانِ وَالْيَقْظَانُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْقَائِمِ وَالْقَائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي فَمَنْ وَجَدَ مَلْجَأً أَوْ مَعَاذًا فَلْيَسْتَعِذْ " .

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا ایک ایسا فتنہ ہوگا جس میں سونے والا جاگنے والے سے بہتر ہو گا اور جاگنے والا کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا اور کھڑا ہوا دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ پس جو کوئی پناہ یا بچنے کی جگہ پائے تو اسے چاہئے کہ پناہ لے لے۔

صحیح مسلم 5124

حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ الشَّحَّامُ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَفَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ إِلَى مُسْلِمِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ وَهُوَ فِي أَرْضِهِ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا هَلْ سَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ فِي الْفِتَنِ حَدِيثًا قَالَ نَعَمْ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرَةَ يُحَدِّثُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتَنٌ أَلاَ ثُمَّ تَكُونُ فِتْنَةٌ الْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْمَاشِي فِيهَا وَالْمَاشِي فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي إِلَيْهَا أَلاَ فَإِذَا نَزَلَتْ أَوْ وَقَعَتْ فَمَنْ كَانَ لَهُ إِبِلٌ فَلْيَلْحَقْ بِإِبِلِهِ وَمَنْ كَانَتْ لَهُ غَنَمٌ فَلْيَلْحَقْ بِغَنَمِهِ وَمَنْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَلْحَقْ بِأَرْضِهِ " . قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ مَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ إِبِلٌ وَلاَ غَنَمٌ وَلاَ أَرْضٌ قَالَ " يَعْمِدُ إِلَى سَيْفِهِ فَيَدُقُّ عَلَى حَدِّهِ بِحَجَرٍ ثُمَّ لْيَنْجُ إِنِ اسْتَطَاعَ النَّجَاءَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ " . قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ أُكْرِهْتُ حَتَّى يُنْطَلَقَ بِي إِلَى أَحَدِ الصَّفَّيْنِ أَوْ إِحْدَى الْفِئَتَيْنِ فَضَرَبَنِي رَجُلٌ بِسَيْفِهِ أَوْ يَجِيءُ سَهْمٌ فَيَقْتُلُنِي قَالَ " يَبُوءُ بِإِثْمِهِ وَإِثْمِكَ وَيَكُونُ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كِلاَهُمَا عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . حَدِيثُ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ نَحْوَ حَدِيثِ حَمَّادٍ إِلَى آخِرِهِ وَانْتَهَى حَدِيثُ وَكِيعٍ عِنْدَ قَوْلِهِ " إِنِ اسْتَطَاعَ النَّجَاءَ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ .

عثمان شحاّم کہتے ہیں میں اور فرقد سَبَخی مسلم بن ابو بکرہ کے پاس گئے اور وہ اپنی زمینوں پر تھے۔ ہم ان کے پاس اندر گئے اور پوچھا کیا آپ نے اپنے والد کو فتنوں کے بارہ میں کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں میں نے حضرت ابو بکرہؓ کو بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کچھ فتنے ہوں گے، سنو! پھر ایک (زبردست) فتنہ ہوگا جس میں بیٹھا ہوا چلنے والے سے بہتر ہو گا اور چلنے والا اس کی طرف دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ خبردار جب وہ نازل ہو یا فرمایا واقع ہو تو جس کے اونٹ ہوں وہ اپنے اونٹوں میں جا رہے اور جس کی بکریاں ہوں وہ اپنی بکریوں میں جا رہے اور جس کی زمین ہو تو وہ اپنی زمین پر چلا جائے۔ وہ کہتے ہیں اس پر ایک شخص نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! بتائیے اگر کوئی ایسا ہو جس کے نہ اونٹ ہوں نہ بکریاں ہوں اور نہ زمین ہو؟ آپؐ نے فرمایا وہ اپنی تلوار اٹھائے اور اس کی دھار کو پتھر پر مارے (یعنی کند کرے) اگر طاقت رکھتا ہو تو بھاگ کر بچ جائے۔ اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟ اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟ اے اللہ! کیا میں نے پہنچا دیا؟ وہ کہتے ہیں اس پر ایک شخص نے کہا یا رسولؐ اللہ! فرمائیے اگر مجھے مجبور کیا جائے یہاں تک کہ مجھے دو صفوں میں سے کسی ایک میں یا دو گروہوں میں سے کسی ایک میں لے جایا جائے اور کوئی شخص مجھے اپنی تلوار مارے یا تیر آئے اور مجھے مار ڈالے۔ آپؐ نے فرمایا وہ اپنا گناہ اور تیرا گناہ لے کر لوٹے گا اور وہ آگ والوں میں سے ہو جائے گا۔ ایک روایت اِنِ اسْتَطَاعَ النَّجَآء تک ہے اور اس کے بعد کے الفاظ کا ذکر نہیں۔

صحیح مسلم 5125

حَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ وَيُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ خَرَجْتُ وَأَنَا أُرِيدُ هَذَا الرَّجُلَ فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرَةَ فَقَالَ أَيْنَ تُرِيدُ يَا أَحْنَفُ قَالَ قُلْتُ أُرِيدُ نَصْرَ ابْنِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - يَعْنِي عَلِيًّا - قَالَ فَقَالَ لِي يَا أَحْنَفُ ارْجِعْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا تَوَاجَهَ الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ " . قَالَ فَقُلْتُ أَوْ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الْقَاتِلُ فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ قَالَ " إِنَّهُ قَدْ أَرَادَ قَتْلَ صَاحِبِهِ " .

احنف بن قیس کہتے ہیں کہ میں نکلا اور میرا ارادہ اس شخص کا تھا۔ تو مجھے حضرت ابو بکرہؓ ملے۔ انہوں نے مجھ سے کہا اے احنف! کہاں کا ارادہ ہے؟ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کہ میں رسول اللہﷺ کے چچا زاد کی مدد کرنا چاہتا ہوں _ اُن کی مراد حضرت علیؓ سے تھی _ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کہا اے احنف! واپس چلے جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب دو مسلمان اپنی تلواروں سے ایک دوسرے کا آمنا سامنا کریں تو قاتل اور مقتول دونوں آگ میں جائیں گے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا یا کہا گیا یا رسولؐ اللہ! یہ تو قاتل ہوا مگر مقتول کیوں؟ آپؐ نے فرمایا اس نے بھی تو اپنے ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا۔

صحیح مسلم 5126

وَحَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ وَيُونُسَ وَالْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ " . وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ مِنْ كِتَابِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي كَامِلٍ عَنْ حَمَّادٍ إِلَى آخِرِهِ .

حضرت ابو بکرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جب دو مسلمان اپنی تلواروں سے آمنا سامنا کریں تو قاتل اور مقتول آگ میں ہوں گے۔

صحیح مسلم 5127

وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا الْمُسْلِمَانِ حَمَلَ أَحَدُهُمَا عَلَى أَخِيهِ السِّلاَحَ فَهُمَا فِي جُرُفِ جَهَنَّمَ فَإِذَا قَتَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ دَخَلاَهَا جَمِيعًا " .

حضرت ابو بکرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب دو مسلمانوں میں سے ایک اپنے بھائی پر اسلحہ اٹھائے تو وہ دونوں جہنم کے گِرتے کنارے پر ہیں۔ جونہی دونوں میں سے ایک اپنے ساتھی کو قتل کرے تو دونوں اس میں داخل ہو جائیں گے۔

صحیح مسلم 5128

وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَقْتَتِلَ فِئَتَانِ عَظِيمَتَانِ وَتَكُونُ بَيْنَهُمَا مَقْتَلَةٌ عَظِيمَةٌ وَدَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ " .

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی جب تک کہ دو بہت بڑے گروہ آپس میں نہ لڑیں اور ان دونوں کے درمیان بہت بڑی جنگ ہو اور ان دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا۔

صحیح مسلم 5129

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ الْهَرْجُ " . قَالُوا وَمَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " الْقَتْلُ الْقَتْلُ " .

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ ’’ھَرْج‘‘ بکثرت نہ ہو جائے۔ انہوں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! ھَرْج کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا قتل و غارت، قتل و غارت۔

صحیح مسلم 5130

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ كِلاَهُمَا عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ زَوَى لِيَ الأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا وَإِنَّ أُمَّتِي سَيَبْلُغُ مُلْكُهَا مَا زُوِيَ لِي مِنْهَا وَأُعْطِيتُ الْكَنْزَيْنِ الأَحْمَرَ وَالأَبْيَضَ وَإِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي لأُمَّتِي أَنْ لاَ يُهْلِكَهَا بِسَنَةٍ بِعَامَّةٍ وَأَنْ لاَ يُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَى أَنْفُسِهِمْ فَيَسْتَبِيحَ بَيْضَتَهُمْ وَإِنَّ رَبِّي قَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي إِذَا قَضَيْتُ قَضَاءً فَإِنَّهُ لاَ يُرَدُّ وَإِنِّي أَعْطَيْتُكَ لأُمَّتِكَ أَنْ لاَ أُهْلِكَهُمْ بِسَنَةٍ بِعَامَّةٍ وَأَنْ لاَ أُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ سِوَى أَنْفُسِهِمْ يَسْتَبِيحُ بَيْضَتَهُمْ وَلَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِمْ مَنْ بِأَقْطَارِهَا - أَوْ قَالَ مَنْ بَيْنَ أَقْطَارِهَا - حَتَّى يَكُونَ بَعْضُهُمْ يُهْلِكُ بَعْضًا وَيَسْبِي بَعْضُهُمْ بَعْضًا " . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى زَوَى لِيَ الأَرْضَ حَتَّى رَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا وَأَعْطَانِي الْكَنْزَيْنِ الأَحْمَرَ وَالأَبْيَضَ " . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ .

حضرت ثوبانؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا یقینا اللہ تعالیٰ نے میرے لئے زمین کو سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق اور مغرب کو دیکھا۔ یقینا میری اُمت کی سلطنت وہاں تک ہو گی جو اس میں سے میرے لئے سمیٹی گئی اور مجھے دو خزانے سرخ اور سفید عطا کئے گئے اور میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لئے دعا کی کہ وہ اسے ایسے قحط سے جو پوری امت کو لپیٹ میں لے لے ہلاک نہ کرے اور ان پر سوائے ان کے اپنوں کے کوئی دشمن مسلّط نہ کرے کہ جو ان کا شیرازہ بکھیر دے اور میرے رب نے فرمایا اے محمدؐ! جب میں کوئی فیصلہ کروں تو اسے رد نہیں کیا جاسکتا۔ میں نے تیری امت کے لئے تجھے عطا کیا کہ میں انہیں ایسے قحط سے ہلاک نہ کروں گا جو ساری امت کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور نہ ان پر اُن کے اپنوں کے سوا کوئی دشمن مسلط کروں گا جو ان کا شیرازہ بکھیر دے اگرچہ وہ اُن کے خلاف زمین کے کناروں سے جمع ہو جائیں _ یا بِأَقْطَارِھَا کی جگہ بَیْنَ أَقْطَارِھَا فرمایا _ ہاں مگر اُن میں سے ہی بعض بعض کو ہلاک کریں گے اور اُن کے ہی بعض بعض کو قیدی بنائیں گے۔ ایک روایت میں (قَالَ رَسُوْلُ اللَّہِﷺ اِنَّ اللَّہَ زَوَی لِی الْاَرْضَ فَرَأَیْتُ مَشَارِقَھَا وَ مَغَارِبَھَا وَ اِنَّ اُمَّتِیْ سَیَبْلُغُ مُلْکُھَا مَا زُوِیَ لِیْ مِنْھَا وَأُعْطِیْتُ الْکَنْزَیْنِ الْاَحْمَرَ وَالْاَبْیَضَ کی بجائے) أَ نَّ النَّبِیَّﷺ قَالَ اِنَّ اللَّہَ زَوَی لِی الْاَرْضَ حَتَّی رَأَیْتُ مَشَارِقَھَا وَ مَغَارِبَھَا وَ أَعْطَانِی الْکَنْزَیْنِ الْاَحْمَرَ وَالْاَبْیَض کے الفاظ ہیں۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

صحیح مسلم 5131

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْبَلَ ذَاتَ يَوْمٍ مِنَ الْعَالِيَةِ حَتَّى إِذَا مَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِي مُعَاوِيَةَ دَخَلَ فَرَكَعَ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَدَعَا رَبَّهُ طَوِيلاً ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَيْنَا فَقَالَ صلى الله عليه وسلم " سَأَلْتُ رَبِّي ثَلاَثًا فَأَعْطَانِي ثِنْتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً سَأَلْتُ رَبِّي أَنْ لاَ يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالسَّنَةِ فَأَعْطَانِيهَا وَسَأَلْتُهُ أَنْ لاَ يُهْلِكَ أُمَّتِي بِالْغَرَقِ فَأَعْطَانِيهَا وَسَأَلْتُهُ أَنْ لاَ يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَمَنَعَنِيهَا " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ الأَنْصَارِيُّ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَقْبَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي طَائِفَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَمَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِي مُعَاوِيَةَ . بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ .

عامر بن سعید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہﷺ (مدینہ کے) نواحی علاقہ سے تشریف لائے اور جب بنی معاویہ کی مسجد کے قریب سے گذرے تو اس میں داخل ہوئے اور دو رکعت نماز پڑھی۔ ہم نے بھی آپؐ کے ساتھ نماز پڑھی۔ آپؐ نے اپنے رب کے حضور لمبی دعا کی پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے تین چیزیں مانگیں۔ اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک مجھے عطا نہ کی۔ میں نے اپنے رب سے دعا کی تھی کہ وہ میری (ساری) امت کو قحط سے ہلاک نہ کرے۔ اس نے میری دعا قبول فرمائی اور میں نے اس سے دعا کی کہ میری (ساری) امت کو ڈوبنے سے ہلاک نہ کرے۔ اس نے میری یہ دعا بھی قبول فرمائی اور میں نے اس سے دعا کی کہ وہ انہیں آپس میں نہ لڑنے دے۔ اس نے میری یہ دعا قبول نہ فرمائی۔ ایک روایت میں (عَنْ اَبِیْہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللَّہِﷺ أَقْبَلَ ذَاتَ یَوْمٍ مِنَ اْلعَالِیَۃِ حَتَّی اِذَا مَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِیْ مُعَاوِیَۃَ کی بجائے) عَنْ اَبِیْہ أَنَّہُ أَقْبَلَ مَعَ رَسُوْلِ اللَّہِﷺ فِیْ طَائِفَۃٍ مِنْ أَصْحَابِہِ فَمَرَّ بِمَسْجِدِ بَنِیْ مُعَاوِیَۃَ کے الفاظ ہیں۔

صحیح مسلم 5132

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيَّ كَانَ يَقُولُ قَالَ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ وَاللَّهِ إِنِّي لأَعْلَمُ النَّاسِ بِكُلِّ فِتْنَةٍ هِيَ كَائِنَةٌ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ السَّاعَةِ وَمَا بِي إِلاَّ أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسَرَّ إِلَىَّ فِي ذَلِكَ شَيْئًا لَمْ يُحَدِّثْهُ غَيْرِي وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ وَهُوَ يُحَدِّثُ مَجْلِسًا أَنَا فِيهِ عَنِ الْفِتَنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يَعُدُّ الْفِتَنَ " مِنْهُنَّ ثَلاَثٌ لاَ يَكَدْنَ يَذَرْنَ شَيْئًا وَمِنْهُنَّ فِتَنٌ كَرِيَاحِ الصَّيْفِ مِنْهَا صِغَارٌ وَمِنْهَا كِبَارٌ " . قَالَ حُذَيْفَةُ فَذَهَبَ أُولَئِكَ الرَّهْطُ كُلُّهُمْ غَيْرِي .

حضرت حذیفہ بن یمانؓ کہتے ہیں اللہ کی قسم میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ ہر فتنہ کو جانتا ہوں جو میرے اور قیامت کے درمیان ہونے والا ہے اور میری کیا حیثیت ہے۔ رسول اللہﷺ نے مجھے رازدارانہ رنگ میں اس بارے میں بتایا جو میرے سوا آپؐ نے کسی کو نہیں بتایا۔ ہاں جو رسول اللہﷺ نے فتنوں کے بارہ میں بیان فرمایا مجلس میں (بھی) بیان فرمایا جس میں میں بھی موجود ہوتا تھا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا _اور آپؐ فتنوں کو گِن گِن کر بتا رہے تھے _ ان میں سے تین ایسے ہیں جو قریب ہے کہ کچھ نہ چھوڑیں۔ بعض فتنے ان میں سے موسمِ گرما کی آندھیوں کی طرح ہیں۔ ان میں سے کچھ چھوٹے ہیں اور ان میں سے کچھ بڑے ہیں۔ حضرت حذیفہؓ کہتے ہیں کہ ان میں سے میرے سوا یہ سب لوگ گزر گئے۔

صحیح مسلم 5133

وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَقَامًا مَا تَرَكَ شَيْئًا يَكُونُ فِي مَقَامِهِ ذَلِكَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ إِلاَّ حَدَّثَ بِهِ حَفِظَهُ مَنْ حَفِظَهُ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ قَدْ عَلِمَهُ أَصْحَابِي هَؤُلاَءِ وَإِنَّهُ لَيَكُونُ مِنْهُ الشَّىْءُ قَدْ نَسِيتُهُ فَأَرَاهُ فَأَذْكُرُهُ كَمَا يَذْكُرُ الرَّجُلُ وَجْهَ الرَّجُلِ إِذَا غَابَ عَنْهُ ثُمَّ إِذَا رَآهُ عَرَفَهُ . وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ إِلَى قَوْلِهِ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ .

حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہم میں کھڑے ہوئے اور اس موقع پر قیامت تک ہونے والی کوئی بات نہ چھوڑی مگر اسے بیان کر دیا۔ یاد رکھا جس نے یاد رکھا اور بھلا دیا جس نے بھلا دیا۔ میرے یہ ساتھی اسے جانتے ہیں ہاں جب کوئی ایسی بات ہوتی ہے جسے میں بھول گیا ہوں تو جب میں اسے دیکھتا ہوں تو وہ مجھے یاد آجاتی ہے جیسے ایک آدمی کسی آدمی کا چہرہ اس کی عدم موجودگی میں یاد رکھتا ہے۔ پھر جب اسے دیکھتا ہے تو اسے پہچان لیتا ہے۔ ایک روایت میں وَ نَسِیَہُ مَنْ نَسِیَہُ کے بعد کے الفاظ نہیں ہیں۔

10 von 10 heute frei