کتاب 55: كتاب الزهد والرقائق
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 5262
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمد ﷺ نے کبھی متواتر دو دن جو کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5263
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمد ﷺ نے کبھی تین دن سے زیادہ گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مِنْ خُبْزِ بُرٍّ فَوْقَ ثَلاَثٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5264
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمدﷺ نے کبھی بھی تین دن گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپؐ رحلت فرما گئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم مِنْ خُبْزِ الْبُرِّ ثَلاَثًا حَتَّى مَضَى لِسَبِيلِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5265
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ آل محمد ﷺ نے متواتر دو دن گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی ہاں ان دو میں سے ایک (دن) کھجور ہوتی تھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم يَوْمَيْنِ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ إِلاَّ وَأَحَدُهُمَا تَمْرٌ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5266
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم آل محمدﷺ مہینہ مہینہ آگ نہ جلا پاتے اور صرف کھجور اور پانی پر ہی ہوتے تھے ایک روایت میں آل محمدؐ کے الفاظ نہیں ہیں اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اِلَّا اَنْ یَأْتِیَنَا اللُّحَیْمُ سوائے اس کے کہ ہمیں تھوڑا سا گوشت (کہیں سے) آجاتا۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ وَيَحْيَى بْنُ يَمَانٍ حَدَّثَنَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ كُنَّا آلَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم لَنَمْكُثُ شَهْرًا مَا نَسْتَوْقِدُ بِنَارٍ إِنْ هُوَ إِلاَّ التَّمْرُ وَالْمَاءُ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ إِنْ كُنَّا لَنَمْكُثُ . وَلَمْ يَذْكُرْ آلَ مُحَمَّدٍ . وَزَادَ أَبُو كُرَيْبٍ فِي حَدِيثِهِ عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ إِلاَّ أَنْ يَأْتِيَنَا اللُّحَيْمُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5267
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تو میری پر چھتی پر کوئی ایسی چیز نہ تھی جو جاندار کھا سکے۔ میری پر چھتی پر موجود کچھ جو تھے جس میں سے میں کھاتی رہی یہاں تک کہ بہت عرصہ گذر گیا پھر جب میں نے انہیں ماپا تو وہ جلد ہی ختم ہو گئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ بْنِ كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا فِي رَفِّي مِنْ شَىْءٍ يَأْكُلُهُ ذُو كَبِدٍ إِلاَّ شَطْرُ شَعِيرٍ فِي رَفٍّ لِي فَأَكَلْتُ مِنْهُ حَتَّى طَالَ عَلَىَّ فَكِلْتُهُ فَفَنِيَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5268
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ بیان فرمایا کرتی تھیں کہ اے میرے بھانجے! بخدا ہم پہلی رات کا چاند دیکھتے پھر پہلی رات کا دوسرا چاند دیکھتے پھر پہلی رات کا تیسرا چاند دیکھتے - دو ماہ میں تین چاند دیکھتے - اور رسول اللہﷺ کے گھروں میں آگ نہ جلتی۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا خالہ آپؐ کا کھانا کیا تھا؟ انہوں نے کہا یہ دو چیزیں کھجور اور پانی یا پھر یہ کہ رسول اللہﷺ کے کچھ انصار ہمسائے تھے۔ ان کے جانور تھے۔ وہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں ان کا دودھ بھیجا کرتے تھے۔ آپؐ ہمیں وہ پلایا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ وَاللَّهِ يَا ابْنَ أُخْتِي إِنْ كُنَّا لَنَنْظُرُ إِلَى الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ ثُمَّ الْهِلاَلِ ثَلاَثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ وَمَا أُوقِدَ فِي أَبْيَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَارٌ - قَالَ - قُلْتُ يَا خَالَةُ فَمَا كَانَ يُعَيِّشُكُمْ قَالَتِ الأَسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلاَّ أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جِيرَانٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَكَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ فَكَانُوا يُرْسِلُونَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَلْبَانِهَا فَيَسْقِينَاهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5269
نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کبھی ایک دن میں دو مرتبہ روٹی اور زیتون کا تیل سیر ہوکر نہیں کھایا یہانتک کہ آپؐ کی وفات ہوگئی۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ عَنِ ابْنِ قُسَيْطٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ لَقَدْ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَا شَبِعَ مِنْ خُبْزٍ وَزَيْتٍ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5270
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ کی وفات ہوئی تو اس وقت لوگ ان دو عام چیزوں کھجور اور پانی سے سیر ہوتے تھے۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَكِّيُّ الْعَطَّارُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَجَبِيُّ عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ شَبِعَ النَّاسُ مِنَ الأَسْوَدَيْنِ التَّمْرِ وَالْمَاءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5271
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ جب ہم ان عام چیزوں یعنی کھجور اور پانی سے سیر ہونے لگ گئے تھے تو رسول اللہﷺ کی وفات ہوگئی۔ ایک روایت میں (قَدْ شَبِعْنَا کی بجائے) مَا شَبِعْنَا کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ شَبِعْنَا مِنَ الأَسْوَدَيْنِ الْمَاءِ وَالتَّمْرِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا الأَشْجَعِيُّ ح وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ كِلاَهُمَا عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ سُفْيَانَ وَمَا شَبِعْنَا مِنَ الأَسْوَدَيْنِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5272
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ رسول اللہﷺ کے اہل تین دن لگاتار گندم کی روٹی سے سیر نہیں ہوئے یہاں تک کہ آپؐ رحلت فرما گئے۔ ایک روایت میں (وَالَّذی نَفْسی بِیَدِہِ کی بجائے) وَالَّذی نَفْسُ اَبی ھُریرَۃَ بِیَدِہِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ - يَعْنِيَانِ الْفَزَارِيَّ - عَنْ يَزِيدَ - وَهُوَ ابْنُ كَيْسَانَ - عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ - وَقَالَ ابْنُ عَبَّادٍ وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ - مَا أَشْبَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَهْلَهُ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ تِبَاعًا مِنْ خُبْزِ حِنْطَةٍ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5273
ابو حازم بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہؓ کو کئی بار اپنی انگلی سے اشارہ کرتے دیکھا۔ وہ کہتے کہ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہؓ کی جان ہے کہ اللہ کے نبیﷺ اور آپؐ کے اہل نے تین دن لگاتار گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپؐ دنیا سے رخصت ہوگئے۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ مِرَارًا يَقُولُ وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ مَا شَبِعَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَهْلُهُ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ تِبَاعًا مِنْ خُبْزِ حِنْطَةٍ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5274
سماک بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمانؓ بن بشیر کو کہتے ہوئے سنا کیا تمہارے لئے کھانے اور پینے میں وہ کچھ نہیں جو تم چاہتے ہو؟ میں نے تمہارے نبیﷺ کو دیکھا ہے آپؐ اتنی بھی ردّی کھجور نہیں پاتے تھے جو آپؐ کو سیر کردے۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے وَمَا تَرْضَوْنَ دُوْنَ اَلْوَانِ التَّمْرِ وَالزُّبْدِ اور جو تم کھجور اور مکھن کی طرح طرح کی اقسام کے علاوہ پسند کرتے ہو۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ أَلَسْتُمْ فِي طَعَامٍ وَشَرَابٍ مَا شِئْتُمْ لَقَدْ رَأَيْتُ نَبِيَّكُمْ صلى الله عليه وسلم وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بِهِ بَطْنَهُ . وَقُتَيْبَةُ لَمْ يَذْكُرْ بِهِ . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمُلاَئِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ كِلاَهُمَا عَنْ سِمَاكٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَهُ وَزَادَ فِي حَدِيثِ زُهَيْرٍ وَمَا تَرْضَوْنَ دُونَ أَلْوَانِ التَّمْرِ وَالزُّبْدِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5275
سماک بن حرب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمانؓ کو خطاب کرتے ہوئے سنا انہوں نے کہا حضرت عمرؓ نے اس کا ذکر کرتے ہوئے جو کچھ لوگوں نے دنیا سے پایا ہے فرمایا کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپؐ سارا دن بھوک کی شدت محسوس کرتے اور خشک کھجور بھی نہ پاتے جس سے اپنا پیٹ بھر سکیں۔
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ يَخْطُبُ قَالَ ذَكَرَ عُمَرُ مَا أَصَابَ النَّاسُ مِنَ الدُّنْيَا فَقَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَظَلُّ الْيَوْمَ يَلْتَوِي مَا يَجِدُ دَقَلاً يَمْلأُ بِهِ بَطْنَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5276
ابو عبد الرحمان حُبُلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر و بن العاصؓ کو کہتے ہوئے سنا جب ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ کیا ہم درویش مہاجرین میں سے نہیں ہیں؟ تو حضرت عبد اللہؓ نے اس سے کہا کیا تمہاری بیوی ہے جس کے پاس تم رہتے ہو؟ اس نے کہا ہاں انہوں نے کہا کیا تمہارا گھر ہے جس میں تم رہ سکو؟ اس نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا پھر تو تم اغنیاء میں سے ہو۔ اس نے کہا میرا تو خادم بھی ہے۔ انہوں نے کہا پھر تو تم بادشاہوں میں سے ہو۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِئٍ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَلَسْنَا مِنْ فُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ أَلَكَ امْرَأَةٌ تَأْوِي إِلَيْهَا قَالَ نَعَمْ . قَالَ أَلَكَ مَسْكَنٌ تَسْكُنُهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنْتَ مِنَ الأَغْنِيَاءِ قَالَ فَإِنَّ لِي خَادِمًا قَالَ فَأَنْتَ مِنَ الْمُلُوكِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5277
ابو عبد الرحمان کہتے ہیں کہ تین شخص حضرت عبد اللہ بن عمر و بن العاصؓ کے پاس آئے اور میں ان کے پاس تھا۔ انہوں نے کہا اے ابو محمد! اللہ کی قسم! ہم کچھ استطاعت نہیں رکھتے نہ نفقہ کی نہ جانور کی نہ سامان کی انہوں نے ان سے کہا تم کیا چاہتے ہو؟ اگر تم چاہو تو ہماری طرف واپس آجاؤ تو ہم تمہیں وہ دیں گے جو اللہ نے تمہارے لئے میسر کیا اگر تم چاہو تو ہم تمہارا معاملہ حاکم کے سامنے پیش کر دیں گے اور اگر تم چاہو تو صبر کرو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ غریب مہاجرین دولتمندوں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم صبر کرتے ہیں کچھ نہیں مانگتے۔
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَجَاءَ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَنَا عِنْدَهُ فَقَالُوا يَا أَبَا مُحَمَّدٍ إِنَّا وَاللَّهِ مَا نَقْدِرُ عَلَى شَىْءٍ لاَ نَفَقَةٍ وَلاَ دَابَّةٍ وَلاَ مَتَاعٍ . فَقَالَ لَهُمْ مَا شِئْتُمْ إِنْ شِئْتُمْ رَجَعْتُمْ إِلَيْنَا فَأَعْطَيْنَاكُمْ مَا يَسَّرَ اللَّهُ لَكُمْ وَإِنْ شِئْتُمْ ذَكَرْنَا أَمْرَكُمْ لِلسُّلْطَانِ وَإِنْ شِئْتُمْ صَبَرْتُمْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ يَسْبِقُونَ الأَغْنِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى الْجَنَّةِ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا " . قَالُوا فَإِنَّا نَصْبِرُ لاَ نَسْأَلُ شَيْئًا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5278
حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اصحاب حجر کے بارہ میں فرمایا یہ جن کو عذاب دیا گیا تھا ان کے گھروں میں نہ جاؤ سوائے اس کے کہ تم رو رہے ہو اور اگر تم رو نہیں رہے تو ان میں داخل نہ ہو ایسا نہ ہو کہ تم پر وہی عذاب آجائے جو اُن پر آیا تھا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لأَصْحَابِ الْحِجْرِ " لاَ تَدْخُلُوا عَلَى هَؤُلاَءِ الْقَوْمِ الْمُعَذَّبِينَ إِلاَّ أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا بَاكِينَ فَلاَ تَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ " .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5279
ابن شہاب سے روایت ہے وہ حجر (یعنی) ثمود کے مساکن کا ذکر کر رہے تھے سالم بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حجر کے پاس سے گذرے تو رسول اللہﷺ نے ہمیں فرمایا ان لوگوں کے مساکن میں داخل نہ ہو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا سوائے اس کے کہ تم رو رہے ہو اس خوف سے کہ کہیں تم پر بھی وہی مصیبت نہ آجائے جو اُن پر آئی تھی۔ پھر آپؐ نے (سواری کو) چلنے پر اُکسایا اور وہ تیز ہو گئی اور ان (مساکن) کو پیچھے چھوڑ دیا۔
حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ - وَهُوَ يَذْكُرُ الْحِجْرَ مَسَاكِنَ ثَمُودَ - قَالَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ مَرَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْحِجْرِ فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَدْخُلُوا مَسَاكِنَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ إِلاَّ أَنْ تَكُونُوا بَاكِينَ حَذَرًا أَنْ يُصِيبَكُمْ مِثْلُ مَا أَصَابَهُمْ " . ثُمَّ زَجَرَ فَأَسْرَعَ حَتَّى خَلَّفَهَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5280
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ ثمود کے علاقہ حجر میں پڑاؤ کیا۔ انہوں نے اس کے کنوؤں سے پانی لیا اور اس سے آٹا گوندھا۔ رسول اللہﷺ نے انہیں حکم فرمایا کہ وہ اس پانی کو جو انہوں نے لیا ہے انڈیل دیں اور آٹے کے بارہ میں فرمایا کہ اونٹوں کو کھلا دیں اور انہیں حکم فرمایا کہ اس کنویں سے پانی لیں جس پر (حضرت صالحؑ کی) اونٹنی آتی تھی۔ ایک روایت میں (فَاسْتَقَوْا مِنْ آبَارِھَا وَعَجَنُوْا بِہِ الْعَجینَ کی بجائے) فَاسْتَقَوْا مِنْ بِئَارِھَا وَاعْتَجَنُوْا بِہ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّاسَ نَزَلُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْحِجْرِ أَرْضِ ثَمُودَ فَاسْتَقَوْا مِنْ آبَارِهَا وَعَجَنُوا بِهِ الْعَجِينَ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُهَرِيقُوا مَا اسْتَقَوْا وَيَعْلِفُوا الإِبِلَ الْعَجِينَ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَسْتَقُوا مِنَ الْبِئْرِ الَّتِي كَانَتْ تَرِدُهَا النَّاقَةُ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَاسْتَقَوْا مِنْ بِئَارِهَا وَاعْتَجَنُوا بِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5281
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ بیوہ اور مسکین کی (خدمت کے لئے) جد و جہد کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ راوی کہتے ہیں اور میرا خیال ہے آپؐ نے فرمایا عبادت کرنے والے کی طرح جو تھکتا نہیں اور روزہ رکھنے والے کی طرح جو روزہ چھوڑتا نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - وَأَحْسِبُهُ قَالَ - وَكَالْقَائِمِ لاَ يَفْتُرُ وَكَالصَّائِمِ لاَ يُفْطِرُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے · آگے