کتاب 56: كتاب التفسير
صحیح مسلم, حصہ 2
صحیح مسلم 5336
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں مسلمانوں میں سے کچھ لوگ ایک شخص کو ملے جو اپنی کچھ بکریوں کے ساتھ تھا۔ اس نے کہا السلام علیکم ان لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے قتل کردیا اور وہ بکریاں لے لیں۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی وَلَا تَقُوُْلُوْا لِمَنْ اَلْقٰی اِلَیْکُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤمِنًا ترجمہ: اور جو تم پر سلام بھیجے اس سے یہ نہ کہا کرو کہ تو مومن نہیں ہے۔ حضرت ابن عباسؓ نے اس کو اَلسَّلَام پڑھا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ أَبِي شَيْبَةَ - قَالَ حَدَّثَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَقِيَ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَجُلاً فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ . فَأَخَذُوهُ فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا تِلْكَ الْغُنَيْمَةَ فَنَزَلَتْ { وَلاَ تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَى إِلَيْكُمُ السَّلَمَ لَسْتَ مُؤْمِنًا} وَقَرَأَهَا ابْنُ عَبَّاسٍ السَّلاَمَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5337
ابو اسحاق بیان کرتے ہیں میں نے حضرت براءؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ انصارؓ جب حج کرتے تو واپس آکر گھروں میں ان کے عقب سے داخل ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انصارؓ میں سے ایک شخص آیا اور دروازہ کے رستہ (گھر میں) داخل ہو گیا۔ اسے اس بارہ میں کہا گیا تو یہ آیت نازل ہوئی وَلَیْسَ البِرُّ بِاَنْ تَاْتُوْا الْبُیُوْتَ مِنْ ظُھُوْرِھَا ترجمہ: اور نیکی یہ نہیں کہ تم گھروں میں ان کے پچھواڑوں سے داخل ہو۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يَقُولُ كَانَتِ الأَنْصَارُ إِذَا حَجُّوا فَرَجَعُوا لَمْ يَدْخُلُوا الْبُيُوتَ إِلاَّ مِنْ ظُهُورِهَا - قَالَ - فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَدَخَلَ مِنْ بَابِهِ فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ {وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا} .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5338
حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے اسلام لانے کے درمیان اور اس بات کے درمیان کہ اللہ نے ہمیں اس آیت کے ذریعہ عتاب کیا چار سال کا عرصہ ہے۔ اَلَمْ یَاْنِِِِِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُھُمْ لِذِکْرِ اللَّہِ ترجمہ: کیا ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے وقت نہیں آیا کہ اللہ کے ذکر اور اس حق (کے رعب) سے جو اترا ہے ان کے دل پھٹ کر گر جائیں۔
حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ مَا كَانَ بَيْنَ إِسْلاَمِنَا وَبَيْنَ أَنْ عَاتَبَنَا اللَّهُ بِهَذِهِ الآيَةِ { أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ} إِلاَّ أَرْبَعُ سِنِينَ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5339
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ عورت عریاں بیت اللہ کا طواف کیا کرتی تھی اور کہتی تھی کہ مجھے طواف کے لئے کپڑا کون عاریۃً دے گا جس سے وہ اپنا ستر ڈھانپے اور کہتی تھی آج اس کا کچھ حصہ یا سب کا سب ظاہر ہو جائے گا تو جو اس سے ظاہر ہو جائے گا اس کو میں جائز نہیں رکھوں گی تب یہ آیت نازل ہوئی خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عَنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ ترجمہ: ہر مسجد میں اپنی زینت ساتھ لے جایا کرو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَتِ الْمَرْأَةُ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَهِيَ عُرْيَانَةٌ فَتَقُولُ مَنْ يُعِيرُنِي تِطْوَافًا تَجْعَلُهُ عَلَى فَرْجِهَا وَتَقُولُ الْيَوْمَ يَبْدُو بَعْضُهُ أَوْ كُلُّهُ فَمَا بَدَا مِنْهُ فَلاَ أُحِلُّهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةَ { خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5340
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن ابی بن سلول اپنی باندی سے کہا کرتا تھا کہ جا اور ہمارے لئے کچھ لے کر آ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی وَلَا تُکْرِھُوْا فَتَیَاتِکُمْ عَلَی الْبِغَآئِ ترجمہ: اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ شادی کرنا چاہیں تو (روک کر مخفی) بدکاری پر مجبور نہ کرو تا کہ تم دنیوی زندگی کا فائدہ اُٹھاؤ۔ اگر کوئی ان کو بے بس کر دے گا تو ان کے بے بس کئے جانے کے بعد یقینا اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي كُرَيْبٍ - حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَىٍّ ابْنُ سَلُولَ يَقُولُ لِجَارِيَةٍ لَهُ اذْهَبِي فَابْغِينَا شَيْئًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ { وَلاَ تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَنْ يُكْرِهْهُنَّ فَإِنَّ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ} لَهُنَّ { غَفُورٌ رَحِيمٌ}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5341
حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ عبد اللہ بن ابی بن سلول کی ایک باندی تھی جس کا نام مُسَیکہ تھا اور دوسری کا نام امیمہ تھا وہ ان دونوں کو زنا پر مجبور کیا کرتا تھا ان دونوں نے نبیﷺ کے پاس اس بات کی شکایت کی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی وَلَا تُکْرِھُوا فَتَیَاتِکُمْ عَلَی الْبِغَآئِ ترجمہ: اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ شادی کرنا چاہیں تو (روک کر مخفی) بدکاری پر مجبور نہ کرو تا کہ تم دنیوی زندگی کا فائدہ اُٹھاؤ اگر کوئی ان کو بے بس کردے گا تو ان کے بے بس کئے جانے کے بعد یقینا اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ جَارِيَةً لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَىٍّ ابْنِ سَلُولَ يُقَالُ لَهَا مُسَيْكَةُ وَأُخْرَى يُقَالُ لَهَا أُمَيْمَةُ فَكَانَ يُكْرِهُهُمَا عَلَى الزِّنَى فَشَكَتَا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَأَنْزَلَ اللَّهُ { وَلاَ تُكْرِهُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ} إِلَى قَوْلِهِ { غَفُورٌ رَحِيمٌ}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5342
حضرت عبد اللہؓ خدائے عزّ وجلّ کے ارشاد اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ اَیُّھُمْ اَقْرَبُ ترجمہ: یہی لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کی طرف جانے کا وسیلہ ڈھونڈیں گے کہ کون ان میں سے وسیلہ بننے کا زیادہ حقدار ہے۔ 2 کے بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ جنوں کا ایک گروہ اسلام لے آیا۔ وہ ایسے تھے جن کی عبادت کی جاتی تھی۔ وہ جو عبادت کیا کرتے تھے اپنی عبادت پر قائم رہ گئے اور جنوں میں سے ایک گروہ اسلام لے آیا تھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ { أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ} قَالَ كَانَ نَفَرٌ مِنَ الْجِنِّ أَسْلَمُوا وَكَانُوا يُعْبَدُونَ فَبَقِيَ الَّذِينَ كَانُوا يَعْبُدُونَ عَلَى عِبَادَتِهِمْ وَقَدْ أَسْلَمَ النَّفَرُ مِنَ الْجِنِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5343
حضرت عبد اللہؓ اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ ترجمہ: یہی لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کی طرف جانے کا وسیلہ ڈھونڈیں گے۔ کے بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ انسانوں میں سے ایک گروہ جنوّں میں سے ایک گروہ کی عبادت کیا کرتا تھا پس جنوّں میں سے کچھ لوگوں نے اسلام قبول کرلیا تو انسان ان کی عبادت پر قائم رہے۔ تب یہ آیت نازل ہوئی اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ۔
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ { أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ} قَالَ كَانَ نَفَرٌ مِنَ الإِنْسِ يَعْبُدُونَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ فَأَسْلَمَ النَّفَرُ مِنَ الْجِنِّ . وَاسْتَمْسَكَ الإِنْسُ بِعِبَادَتِهِمْ فَنَزَلَتْ { أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ} وَحَدَّثَنِيهِ بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ - يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ - عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5344
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ ترجمہ: یہی لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کی طرف جانے کا وسیلہ ڈھونڈیں گے۔ کے بارہ میں بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت عرب کے ایک گروہ کے بارہ میں نازل ہوئی جو جنوّں کے ایک گروہ کی عبادت کیا کرتا تھا اور جنّوں نے اسلام قبول کرلیا اور انسان ان کی عبادت کرتے رہے۔ وہ شعور نہیں رکھتے تھے چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی اُوْلٰٓئِکَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰی رَبِّھِمُ الْوَسِیْلَۃَ۔
وَحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ { أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ} قَالَ نَزَلَتْ فِي نَفَرٍ مِنَ الْعَرَبِ كَانُوا يَعْبُدُونَ نَفَرًا مِنَ الْجِنِّ فَأَسْلَمَ الْجِنِّيُّونَ وَالإِنْسُ الَّذِينَ كَانُوا يَعْبُدُونَهُمْ لاَ يَشْعُرُونَ فَنَزَلَتْ { أُولَئِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلَى رَبِّهِمُ الْوَسِيلَةَ}
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5345
حضرت سعید بن جبیرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباسؓ سے کہا سورۃ التوبہ؟ انہوں نے کہا التوبہ بلکہ یہ تو ذلیل کرنے والی ہے جب تک یہ الفاظ اترتے رہے ’’مِنھُمْ‘‘ ’’مِنھُمْ‘‘ (ان میں سے (ایسے لوگ ہیں) یہاں تک کہ انہیں یقین ہوگیا کہ - ہم میں سے کوئی نہیں بچ سکا جس کا اس میں ذکر نہ ہو - وہ کہتے ہیں میں نے کہا سورۃ انفال؟ انہوں نے کہا یہ تو سورۃ بدر ہے۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا اور الحشر؟ انہوں نے کہا کہ یہ بنو نضیر کے بارہ میں نازل ہوئی۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ سُورَةُ التَّوْبَةِ قَالَ آلتَّوْبَةِ قَالَ بَلْ هِيَ الْفَاضِحَةُ مَا زَالَتْ تَنْزِلُ وَمِنْهُمْ وَمِنْهُمْ . حَتَّى ظَنُّوا أَنْ لاَ يَبْقَى مِنَّا أَحَدٌ إِلاَّ ذُكِرَ فِيهَا . قَالَ قُلْتُ سُورَةُ الأَنْفَالِ قَالَ تِلْكَ سُورَةُ بَدْرٍ . قَالَ قُلْتُ فَالْحَشْرُ قَالَ نَزَلَتْ فِي بَنِي النَّضِيرِ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5346
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ کے منبر پر خطاب فرمایا اور اللہ کی حمد و ثناء بیان کی پھر کہا اما بعد سُنو! شراب کی حرمت نازل ہوئی جس دن نازل ہوئی اور وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی گندم، جو، کھجور، خشک انگور اور شہد سے اور خمر وہ ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے اور تین چیزیں ایسی ہیں اے لوگو جن کے بارہ میں میں چاہتا ہوں کہ رسول اللہﷺ ہمیں تاکید کر دیتے۔ دادا، کلالہ اور سود کے بعض پہلوؤں کے بارہ میں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ أَبِي حَيَّانَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ خَطَبَ عُمَرُ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ أَلاَ وَإِنَّ الْخَمْرَ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا يَوْمَ نَزَلَ وَهْىَ مِنْ خَمْسَةِ أَشْيَاءَ مِنَ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ وَالزَّبِيبِ وَالْعَسَلِ . وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ وَثَلاَثَةُ أَشْيَاءَ وَدِدْتُ أَيُّهَا النَّاسُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ عَهِدَ إِلَيْنَا فِيهَا الْجَدُّ وَالْكَلاَلَةُ وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5347
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرؓ بن خطاب کو رسول اللہﷺ کے منبر پر یہ فرماتے سنا اے لوگو ! شراب کی حرمت نازل ہوئی ہے اور یہ پانچ چیزوں سے بنتی ہے انگور، کھجور، شہد گندم اور جو سے اور خمر وہ ہے جو عقل پر پردہ ڈال دے اور تین چیزیں ایسی ہیں اے لوگو جن کے بارہ میں میں نے چاہا کہ رسول اللہﷺ ہمیں پُر زور تاکید کر دیتے، دادا، کلالہ اور سود کے بعض پہلوؤں کے بارہ میں، ہم اس پر عمل کرتے۔ ایک روایت میں ’’الْعِنَبِ‘‘ ہے اور ایک میں ’’اَلزَّبِیْبِ‘‘ ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ أَمَّا بَعْدُ أَيُّهَا النَّاسُ فَإِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهْىَ مِنْ خَمْسَةٍ مِنَ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ وَثَلاَثٌ أَيُّهَا النَّاسُ وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ عَهِدَ إِلَيْنَا فِيهِنَّ عَهْدًا نَنْتَهِي إِلَيْهِ الْجَدُّ وَالْكَلاَلَةُ وَأَبْوَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الرِّبَا . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي حَيَّانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا غَيْرَ أَنَّ ابْنَ عُلَيَّةَ فِي حَدِيثِهِ الْعِنَبِ . كَمَا قَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ وَفِي حَدِيثِ عِيسَى الزَّبِيبِ . كَمَا قَالَ ابْنُ مُسْهِرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
صحیح مسلم 5348
قیس بن عباد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ذرؓ کو قسم کھاتے ہوئے سنا کہ یہ آیت ھٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوْا فِی رَبِّھِمْ ترجمہ: یہ دو جھگڑا کرنے والے جو اپنے رب کے بارہ میں جھگڑتے ہیں۔ ان لوگوں کے بارہ میں نازل ہوئی جو بدر کے دن نکلے تھے یعنی حضرت حمزہ حضرت علیؓ اور حضرت عبیدہؓ بن حارث اور ربیعہ کے دو بیٹے عتبہ اور شیبہ اور ولید بن عتبہ۔ ایک روایت میں یُقْسِمُ لَنَزَلَتْ ھٰذَانِ خَصْمَانِ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ قَسَمًا إِنَّ { هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ} إِنَّهَا نَزَلَتْ فِي الَّذِينَ بَرَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ حَمْزَةُ وَعَلِيٌّ وَعُبَيْدَةُ بْنُ الْحَارِثِ وَعُتْبَةُ وَشَيْبَةُ ابْنَا رَبِيعَةَ وَالْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ .حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَاشِمٍ عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لَنَزَلَتْ { هَذَانِ خَصْمَانِ} بِمِثْلِ حَدِيثِ هُشَيْمٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
پیچھے