کتاب 7: تہجد
مؤطا امام مالک, حصہ 2
مؤطا امام مالک 274
ابن شہاب سے روایت ہے کہ سعد بن ابی وقاص وتر پڑھتے تھے بعد عشاء کے ایک رکعت ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 275
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی، انہوں نے عبداللہ بن دینار سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: مغرب کی نماز دن کی نماز کا وتر ہے۔ امام مالک نے کہا: جس نے رات کے شروع میں وتر پڑھ لیا، پھر سو گیا، پھر اٹھا اور اسے نماز پڑھنا مناسب معلوم ہوا تو وہ دو دو رکعت پڑھے۔ میں نے جو کچھ سنا ہے اس میں سے یہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 276
سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عباس سو رہے پھر جاگے تو کہا آپ نے خادم سے دیکھو لوگ کیا کر رہے ہیں اور ان دنوں میں عبداللہ بن عباس کی بصارت جاتی رہی تھی سو گیا خادم پھر آیا اور کہا کہ لوگ پڑھ چکے صبح کی نماز تو کھڑے ہوئے عبداللہ بن عباس اور وتر پڑھے پھر نماز پڑھی صبح کی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 277
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ، قاسم بن محمد اور عبداللہ بن عامر بن ربیعہ نے فجر طلوع ہونے کے بعد وتر پڑھا۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 278
عبداللہ بن مسعود نے کہا کہ مجھے کچھ ڈر نہیں ہے اگر میں وتر پڑھتا ہوں اور تکبیر ہو جائے صبح کی نماز کی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 279
یحیی بن سعید سے روایت ہے کہ عبادہ بن صامت امامت کرتے تھے ایک قوم کی تو نکلے ایک روز صبح کی نماز کے لئے اور مؤذن نے تکبیر کہی پس خاموش کیا عبادہ نے مؤذن کو یہاں تک کہ وتر پڑھا پھر نماز پڑھائی صبح کی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 280
عبدالرحمن بن قاسم سے روایت ہے کہ سنا انہوں نے عبداللہ بن عامر سے وہ کہتے تھے میں وتر پڑھتا ہوں اور سنا کرتا ہوں تکبیر صبح کی یا وتر پڑھتا ہوں بعد فجر کے شک ہے عبدالرحمن کو کس طرح کہا انہوں نے۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 281
عبدالرحمن بن قاسم نے سنا اپنے باپ سے وہ کہتے تھے میں وتر پڑھتا ہوں بعد فجر ہوجانے کے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 282
حضرت ام المومنین حفصہ سے روایت ہے کہ جب اذان ہو چکتی صبح کی تو پڑھتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں ہلکی، جماعت کھڑی ہونے سے پیشتر ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 283
حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلد پڑھتے فجر کی سنتوں کو یہاں تک کہ میں کہتی تھی سورت فاتحہ بھی پڑھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یا نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 284
ابو سلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ لوگوں نے تکبیر سنی تو کھڑے ہو کر پڑھنے لگے سنتوں کو تب نکلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور فرمایا کیا دو دو نمازیں ایک ساتھ کیا دو دو نمازیں ایک ساتھ اور فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صبح کی نماز میں ان دو رکعتوں میں جو پڑھی جاتی قبل نماز صبح کے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 285
امام مالک کو پہنچا کہ عبداللہ بن عمر کی فوت ہو گئیں سنتیں فجر کی تو پڑھ لیں انہوں نے بعد آفتاب نکلنے کے ۔ قاسم بن محمد سے بھی ایسا ہی مروی ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 286
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی، انہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، انہوں نے قاسم بن محمد سے روایت کی کہ انہوں نے بھی ویسا ہی کیا جیسا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کیا تھا۔
AI-translated (from Arabic)