کتاب 8: باجماعت نماز
مؤطا امام مالک, حصہ 2
مؤطا امام مالک 307
عبداللہ بن عمر العاص سے روایت ہے کہ کہ جب آئے ہم مدینہ میں تو بخار وبائی بہت سخت ہو گیا ہم کو پس آئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے پاس اور وہ نفل نمازیں بیٹھ کر پڑھ رہے تھے سو فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بیٹھ کر پڑھے گا اس کو کھڑے ہو کر پڑھنے والے کا آدھا ثواب ملے گا
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 308
حضرت ام المومنین حفصہ سے روایت ہے کہ نہیں دیکھا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نفل بیٹھ کر پڑھتے ہوئے کبھی مگر وفات سے ایک سال پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نفل بیٹھ کر پڑھتے اور سورت کو اس قدر خوبی سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے کہ وہ بڑی سے بڑی ہو جاتی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 309
حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تہجد کی نماز بیٹھ کر پڑھتے ہوئے مگر جب سن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زیادہ ہو گیا تو بیٹھ کر پڑھنے لگے پھر بھی تیس یا چالیس آیتیں رکوع سے پہلے کھڑے ہو کر پڑھ لیتے پھر رکوع کرتے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 310
عائشہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تو پڑھا کرتے کلام اللہ کو بیٹھے بیٹھے جب تیس یا چالیس آیتیں باقی رہتیں تو کھڑے ہو کر ان کو پڑھتے پھر رکوع اور سجدہ کر تے اور دوسری رکعت میں اسی طرح کرتے ۔ امام مالک کو پہنچا عروہ بن زبیر اور سعید بن مسیب سے کہ وہ نفل نماز پڑھتے بیٹھ کر دونوں پاؤں کو کھڑا کر کے اور سرین زمین سے لگا کر ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 311
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ عروہ بن زبیر اور سعید بن مسیب نفل نماز گوٹ مار کر (احتباء کی حالت میں) بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 312
ابو یونس سے روایت ہے کہ حکم کیا مجھ کو ام المومنین حضرت عائشہ نے کلام کے لکھنے کا اور کہا کہ جب تم اس آیت پر پہنچو (حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰى) 2۔ البقرۃ : 238) تو مجھ کو خبر کر دینا پس جب پہنچا میں اس آیت کو تو خبر دے دی میں نے ان کو، کہا انہوں نے یوں لکھو حافظو علی الصلوت والصلوة الوسطی والصلوة العصر یعنی محافظت کرو نمازوں پر اور وسطی نماز پر اور عصر کی نماز پر کہا عائشہ سے کہ میں نے سنا اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 313
عمرو بن رافع سے روایت ہے کہ کلام اللہ لکھتا تھا حضرت ام المومنین حفصہ کے واسطے تو کہا انہوں نے جب تم اس آیت پر پہنچو (حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوةِ الْوُسْطٰی) 2۔ البقرۃ : 238) تو مجھے اطلاع کرنا پس جب پہنچا اس آیت پر خبر کی میں نے ان کو تو لکھوایا انہوں نے اس طرح حافظوا علی الصلوات والصلوة الوسطی وصلوة العصر وقومو اللہ قانتین یعنی محافظت کرو نمازوں پر اور بیچ والی نماز پر اور عصر کی نماز پر اور کھڑے رہو اللہ کے سامنے چپ اور خاموش ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 314
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی، انہوں نے داؤد بن حصین سے، انہوں نے ابن یربوع مخزومی سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ درمیانی نماز ظہر کی نماز ہے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 315
عبدالرحمن بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے سنا زید بن ثابت سے کہتے تھے صلوة الوسطی ظہر کی نماز ہے ۔ امام مالک کو پہنچا حضرت علی بن ابی طالب اور عبدا اللہ بن عباس سے وہ دونوں صاحب فرماتے تھے کہ صلوة وسطی صبح کی نماز ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 316
عمر بن ابی سلمہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے ایک کپڑے میں لپیٹتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اور دونوں کنارے اس کے دونوں کندھوں پر تھے حضرت ام سلمہ کے گھر میں
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 317
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ نماز درست ہے ایک کپڑے میں فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تم میں سے ہر کسی کو دو کپڑے ملتے ہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 318
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ پوچھے گئے ابوہریرہ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے سے کہا درست ہے پس کہا گیا ان سے کیا تم بھی ایسا کرتے ہو جواب دیا ہاں میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتا ہوں باوجود اس بات کے کہ میرے کپڑے تپائی پر رکھے ہوتے ہیں ۔ امام مالک کو پہنچا کہ جابر بن عبداللہ انصاری نماز پڑھتے تھے ایک کپڑے میں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 319
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما ایک کپڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 320
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی، انہوں نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ محمد بن عمرو بن حزم ایک قمیص میں نماز پڑھا کرتے تھے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 321
ربیعہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ محمد بن عمرو بن حزم نماز پڑھتے تھے صرف کرتہ پہن کر ۔ جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نہ پائے تو نماز پڑھے ایک کپڑا لپیٹ کر اگر کپڑا چھوٹا ہو تو اس کی تہ بند کر لے ۔ امام مالک کو پہنچا کہ حضرت ام المومنین عائشہ نماز پڑھتی تھیں کرتہ اور سر بندھن میں
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 322
مجھ سے یحییٰ نے امام مالک سے روایت کی کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کُرتے اور اوڑھنی میں نماز پڑھا کرتی تھیں۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 323
ام حرام سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہ عورت کس قدر کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے تو جواب دیا کہ خمار اور کرتہ میں ایسا لمبا ہو کہ اس سے پاؤں ڈھپ جائیں ۔ عبیداللہ خولانی جو لے پالک تھے حضرت میمونہ ام المومنین کے ان سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ نماز پڑھتی تھیں کرتہ اور خمار یعنی سر بندھن میں اور ازار نہیں پہنے ہوتی تھیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 324
اور مجھ سے (یحییٰ نے) امام مالک سے روایت کی، انہوں نے ایک ایسے شخص سے جو ان کے نزدیک ثقہ تھا، انہوں نے بکیر بن عبداللہ بن اشج سے، انہوں نے بسر بن سعید سے، انہوں نے عبیداللہ بن اسود خولانی سے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی پرورش میں تھے، روایت کی کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کُرتے اور اوڑھنی میں نماز پڑھا کرتی تھیں اور ان پر تہبند نہیں ہوتا تھا۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 325
عروہ بن زبیر سے ایک عورت نے پوچھا کہ ازار باندھنا دشوار ہوتا ہے مجھ کو کیا نماز پڑھ لوں کرتہ اور سر بندھن میں جواب دیا عروہ نے کہ ہاں جب کرتہ خوب بڑا ہو۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection