کتاب 9: نماز میں قصر
مؤطا امام مالک, حصہ 3
مؤطا امام مالک 366
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر نہیں گزرتے تھے نماز میں کسی کے سامنے سے اور نہ اپنے سامنے سے کسی کو گزرنے دیتے تھے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 367
عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میں گدھی پر سوار ہو کر آیا اور سن میرا قریب بلوغ کے تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے منی میں تو گزر گیا میں تھوڑا صف کے سامنے سے پھر اترا میں اور چھوڑ دیا گدھی کو وہ چرتی رہی اور میں صف میں شریک ہو گیا بعد نماز کے کسی نے کچھ برا نہ مانا ۔ امام مالک کو پہنچا سعد بن ابی وقاص صفوں کے سامنے سے گزر جاتے تھے نماز میں ۔ ا امام مالک کو پہنچا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہتے تھے نمازی کے سامنے سے کوئی چیز بھی گزر جائے تو نماز اس کی نہیں ٹوٹتی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 368
مجھ سے امام مالک سے روایت بیان کی گئی کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بعض صفوں کے آگے سے گزر جایا کرتے تھے جبکہ نماز کھڑی ہو چکی ہوتی۔ امام مالک نے کہا: میں اس میں گنجائش سمجھتا ہوں جب نماز کی اقامت ہو جائے اور امام تکبیر تحریمہ کہہ چکا ہو اور آدمی کو مسجد میں داخل ہونے کا کوئی راستہ صفوں کے درمیان کے سوا نہ ملے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 369
مجھ سے امام مالک سے روایت بیان کی گئی کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نمازی کے آگے سے گزرنے والی کوئی چیز نماز کو نہیں توڑتی۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 370
سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر کہتے تھے کہ نمازی کے سامنے سے کوئی چیز بھی گزر جائے مگر اس کی نماز نہیں ٹوٹتی ۔ امام مالک کو پہنچا عبداللہ بن عمر اپنے اونٹ کو سترہ بنا لیتے جب نماز پڑھتے سفر میں
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 371
یحییٰ نے مجھ سے بیان کیا، امام مالک سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز پڑھتے تو اپنی سواری کو سترہ بنا لیا کرتے تھے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 372
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ نماز پڑھتے تھے صحرا میں بغیر سترہ کے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 373
ابو جعفر قاری سے روایت ہے کہ دیکھا میں نے عبداللہ بن عمر کو جب جھکتے تھے سجدہ کرنے کے لئے اور اپنے سجدہ کے مقام سے ہلکا سا کنکریوں کو ہٹا دیتے تھے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 374
یحیی بن سعید سے روایت ہے کہ پہنچا ان کو ابوذر کہتے تھے کنکریوں کا ایک بار ہٹانا درست ہے اور نہ ہٹانا سرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 375
نافع سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب لوگوں کو صفیں برابر کرنے کا حکم دیتے تھے جب وہ لوگ لوٹ کر خبر دیتے کہ صفیں برابر ہو گئیں اس وقت تکبیر کہتے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 376
مالک بن ابی عامر اصبحی سے روایت ہے کہ تھا میں عثمان بن عفان کے ساتھ اتنے میں تکبیر ہوئی نماز کی اور میں ان سے باتیں کرتا رہا اس لئے کہ میرا کچھ وظیفہ مقرر کریں اور وہ برابر کر رہے تھے کنکریوں کو اپنے جوتوں سے یہاں تک کہ آن پہنچے وہ لوگ جن کو صفیں برابر کرنے کے لئے مقرر کیا تھا اور انہوں نے خبر دی ان کو اس بات کی صفیں برابر ہو گئیں تو کہا مجھ سے کہ شریک ہو جا صف میں پھر تکبیر کہی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 377
عبدالکریم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا نبوت کی باتوں میں سے یہ بات ہے کہ جب تجھے حیاء نہ ہو تو جو جی چاہے کر اور نماز میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنا اور روزہ جلدی افطار کرنا اور سحری کھانے میں دیر کرنا۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 378
سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ لوگوں کو حکم کیا جاتا تھا نماز میں داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنے کا کہا ابوحازم نے کہا میں سمجھتا ہوں سہل اس حدیث کو مرفوع کہتے تھے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 379
نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر قنوت نہیں پڑھتے تھے کسی نماز میں
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 380
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ارقم امامت کرتے تھے اپنے لوگوں کی تو ایک دن نماز تیار ہوئی لیکن آپ چلے گئے حاجت کو پھر آئے اور بولے کو سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے جب قصد کرے کوئی تم میں سے پائخانہ کا تو پہلے پائخانہ کر لے پھر نماز پڑھے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 381
حضرت عمر نے فرمایا کہ کوئی تم میں نماز نہ پڑھے جب وہ روکے پیشاب یا پائخانہ کو ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 382
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرشتے دعا کرتے ہیں کہ اس شخص کے لئے جو بیٹھا رہے اس جگہ میں جہاں وہ نماز پڑھ چکا ہے جب تک اس کو حدث نہ ہو کہتے ہیں اے اللہ بخش دے اس کو رحم کر اس پر ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 383
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ہی میں رہتا ہے وہ شخص جس کو نماز گھر میں جانے سے روکے رہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 384
ابوبکر بن عبدالرحمن کہتے تھے جو شخص صبح کو یا سہ پہر کو جائے مسجد میں نیک امر سیکھنے کو یا سکھانے کو پھر لوٹ آئے اپنے گھر میں تو گویا جہاد سے غنیمت لے کر لوٹا۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 385
ابوہریرہ کہتے تھے جو شخص تم میں سے نماز پڑھ کر وہیں بیٹھا رہے تو ملائکہ دعا کرتے ہیں اس کے لئے یا اللہ بخش دے اس کو رحم کر اس پر اگر کھڑا ہو گیا اس جگہ سے لیکن بٹیھا رہا مسجد میں نماز کے انتظار میں تو گویا وہ نماز ہی میں ہے جب تک نماز پڑھے۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection