کتاب 15: قرآن کریم
مؤطا امام مالک, حصہ 3
مؤطا امام مالک 511
مجھ سے امام مالک سے روایت بیان کی گئی کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے اللہ! مجھے متقیوں کے اماموں میں سے بنا دے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 512
مجھ سے امام مالک سے روایت بیان کی گئی کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ رات کے درمیانی حصے میں اٹھتے اور کہتے: آنکھیں سو گئیں اور ستارے ڈوب گئے اور تُو ہی زندہ اور قائم رکھنے والا ہے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 513
عبداللہ صنابحی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب آفتاب نکلتا ہے تو شیطان اس کے نزدیک ہوتا ہے اور جب بلند ہو جاتا ہے تو اس سے الگ ہو جاتا ہے پھر جب سر پر آجاتا ہے نزدیک ہو جاتا ہے پھر جب ڈھل جاتا ہے تو الگ ہو جاتا ہے پھر جب ڈوبنے لگتا ہے تو نزدیک ہو جاتا ہے پھر جب ڈوب جاتا ہے الگ ہو جاتا ہے اور منع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ساعتوں میں نماز پڑھنے سے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 514
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کنارہ آفتاب کا نکلے تو نماز میں تو قف کرو یہاں تک کہ پورا آفتاب نکل آئے اور جب کنارہ آفتاب کا ڈوب جائے تو توقف کرو یہاں تک کہ پورا آفتاب ڈوب جائے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 515
علاء بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ہم گئے انس بن مالک کے پاس بعد ظہر کے تو کھڑے ہوئے وہ نماز عصر کے واسطے پس جب فارغ ہوئے نماز سے بیان کیا ہم نے یا انہوں نے نماز جلد پڑھنے کا حال تو کہا انس نے سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے تھے یہ نماز منافق کی ہے کہ بیٹھے رہتا ہیں جب آفتاب زرد ہو جاتا ہے یا اس کے اوپر ہوتا ہے تو کھڑے ہو کر چار ٹھونگے لگا لیتا ہے اس میں، نہیں یاد کرتا اللہ کو مگر تھوڑا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 516
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی تم میں سے قصد کر کے نماز نہ پڑھے آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 517
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا نماز سے بعد عصر کے یہاں تک کہ ڈوب جائے آفتاب اور بعد صبح کے یہاں تک کہ نکل آئے آفتاب ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 518
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب فرماتے تھے قصد نہ کرو نماز کا آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت کیونکہ شیطان کے دو جانب سر کے ساتھ نکلتے ہیں آفتاب کے اور ساتھ ہی ڈوبتے ہیں اور عمر مارتے تھے لوگوں کو اس وقت نماز پڑھنے پر ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 519
سائب بن یزید نے دیکھا حضرت عمر نے مارا منکدر کو اس لئے کہ انہوں نے نماز پڑھی تھی بعد عصر کے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection