کتاب 25: شکار
مؤطا امام مالک
مؤطا امام مالک 1052
نافع نے کہا میں نے دو چڑیاں ماریں پتھر سے جرف میں ایک مر گئی اس کو پھینک دیا عبداللہ بن عمر نے اور دوسری کو دوڑے ذبح کرنے کو بسولے سے وہ مر گئی ذبح سے پہلے، اس کو بھی پھینک دیا عبداللہ بن عمر نے قاسم بن محمد؛ اس جانور کو کھانا مکروہ جانتے تھے جو لاٹھی یا گولی سے مارا جائے سعید بن مسیب مکروہ جانتے تھے ہلے ہوئے جانور کا مارنا اس طرح جیسے شکار کو مارتے ہیں تیر وغیرہ سے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1053
یحییٰ نے مجھ سے امام مالک سے روایت کی کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ قاسم بن محمد اس (شکار) کو ناپسند کرتے تھے جسے معراض (بے پر کے تیر) اور غلیل کی گولی نے مارا ہو۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1055
یحییٰ نے مجھ سے امام مالک سے، انہوں نے نافع سے روایت کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سدھائے ہوئے کتے کے بارے میں فرمایا کرتے تھے: جو وہ تمہارے لیے روک رکھے اسے کھاؤ، خواہ اس نے اسے مار دیا ہو یا نہ مارا ہو۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1056
یحییٰ نے مجھ سے امام مالک سے، اس شخص سے روایت کی جس نے نافع کو کہتے سنا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: خواہ اس نے (اس میں سے) کھایا ہو یا نہ کھایا ہو۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1057
عبداللہ بن عمر کہتے ہیں اگرچہ وہ کتا اس شکار میں سے کچھ کھالے تب بھی اس کا کھانا درست ہے ۔ سعد بن ابی وقاص سے سوال ہوا کہ سیکھتا ہوا کتا اگر شکار کو مار کر کھالے تو؟ سعد نے کہا کہ تو کھالے جس قدر بچ رہے اگرچہ ایک ہی بوٹی ہو ۔ کہا مالک نے میں نے سنا اہل علم سے کہتے تھے کہ باز اور عقاب اور صقر اور جو جانور ان کے مشابہ ہیں اگر ان کو تعلیم دی جائے اور وہ سمجھدار ہو جائیں جیسے سکھائے ہوئے کتے سمجھدار ہوتے ہیں تو ان کا مارا ہوا جانور بھی درست ہے بشرطیکہ بسم اللہ کہہ کر چھوڑے جائیں ۔۔ کہا مالک نے اگر باز کے پنچے سے یا کتے کے منہ سے شکار چھوٹ کر مر جائے تو اس کا کھانا درست نہیں ۔ کہا مالک نے نے جس جانور کے ذبح کرنے پر آدمی قادر ہو جائے مگر اس کو ذبح نہ کرے اور باز کے پنجے یا کتے کے منہ میں رہنے دے یہاں تک کہ باز یا کتا اس کو مار ڈالے تو اس کا کھانا درست نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1058
عبدالرحمن بن ابی ہریرہ نے پوچھا عبداللہ بن عمر سے اس جانور کے بارے جس کو دریا پھینک دے، تو منع کیا عبداللہ نے اس کے کھانے سے، پھر عبداللہ گھر گئے اور کلام اللہ کو منگوایا اور پڑھا اس آیت کو "حلال کیا گیا واسطے تمہارے شکار دریا کا اور طعام دریا کا " نافع نے کہا پھر عبداللہ بن عمر نے مجھ کو بھیجا عبدالرحمن بن ابی اہریرہ کے پاس یہ کہنے کو کہ اس جانور کا کھانا درست ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1059
سعد جاری مولیٰ عمر بن خطاب نے کہا کہ میں نے پوچھا عبداللہ بن عمر سے جو مچھلیاں ان کو مچھلیاں مار ڈالیں یا سردی سے مر جائیں انہوں نے کہا ان کا کھانا درست ہے پھر میں نے عبداللہ بن عمر سے پوچھا انہوں نے بھی ایسا ہی کہا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1060
ابوہریرہ اور زید بن ثابت اس جانور کا کھانا جس کو دریا پھینک دے درست جانتے تھے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1061
ابی سلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ کچھ لوگ جار کے رہنے والے مروان کے پاس آئے اور پوچھا کہ جس جانور کو دریا پیھنک دے اس کا کیا حکم ہے مروان نے کہا اس کا کھانا درست ہے اور تم جاؤ زید بن ثابت اور ابوہریرہ کے پاس اور پوچھو ان سے پھر مجھ کو آن کر خبر کرو کیا کہتے ہیں، انہوں نے پوچھا ان دونوں سے دونوں نے کہا درست ہے ان لوگوں نے پھر آن کر مروان سے کہا مروان نے کہا میں نے تو تم سے پہلے ہی کہہ چکا تھا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1062
ابو ثعلبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر درندے دانت والے کا کھانا حرام ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1063
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر درندے دانت والے کا کھانا حرام ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1064
عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زوجہ میمونہ کے غلام کی مردار بکری کے پاس سے گزرے ، یہ بکری آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو دی تھی۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں کام میں نہ لائے تم کھال اس کی، انہوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ مردار ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا مردار کا کھانا حرام ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1065
عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کھال دباغت کی جائے پاک ہو جائے گی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1066
حضرت عائشہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مردار کی کھالوں سے نفع اٹھانے کو جب دباغت کرلی جائیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection