کتاب 28: نکاح
مؤطا امام مالک
مؤطا امام مالک 1091
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہ پیغام بھیجے نکاح کا کوئی تم میں سے اپنے بھائی مسلمان کے پیغام پر ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1092
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہ پیغام بھیجے نکاح کا کوئی تم میں سے اپنے بھائی مسلمان کے پیغام پر ۔ کہا مالک نے اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب ایک شخص کی نسبت کسی عور رت سے ٹھہر جائے اور عورت کا دل کسی مرد کی طرف مائل ہو جائے اور مہر ٹھہر جائے اب پھر اس عورت کو دوسرا شخص پیام نہ دے اور غرض نہیں کہ کسی شخص نے ایک عورت کو پیام دیا ہو اور اس کا پیام ٹھہرا نہ ہو تو دوسرے کو پیام درست نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1093
قاسم بن محمد کہتے تھے اس آیت کی تفسیر میں (وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِ يْمَا عَرَّضْتُمْ بِه مِنْ خِطْبَةِ النِّسَا ءِ اَوْ اَكْنَنْتُمْ فِيْ اَنْفُسِكُمْ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ سَتَذْكُرُوْنَهُنَّ وَلٰكِنْ لَّا تُوَاعِدُوْھُنَّ سِرًّا اِلَّا اَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلًا مَّعْرُوْفًا ڛ وَلَا تَعْزِمُوْا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتّٰي يَبْلُغَ الْكِتٰبُ اَجَلَه وَاعْلَمُوْ ا اَنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ مَا فِىْ اَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوْهُ وَاعْلَمُوْ ا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ حَلِيْمٌ ) 2۔ البقرۃ : 235) یعنی گناہ نہیں ہے تم پر تعریض کرنا کسی عورت سے جب وہ عدت میں ہو۔ تعریض اس کو کہتے ہیں کہ مرد عورت سے کہلا بھیجے تو مجھے پسند ہے یا میں تجھ سے رغبت کرتا ہوں یا اللہ تجھ کو بہتری اور روزی پہنچانے والا ہے یا ایسی کوئی بات کہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1094
مجھ سے مالک نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن الفضل سے، انہوں نے نافع بن جبیر بن مطعم سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر دیدہ عورت اپنے نفس کی اپنے ولی سے زیادہ حقدار ہے، اور کنواری سے اس کے نفس کے بارے میں اجازت لی جائے اور اس کی اجازت اس کی خاموشی ہے۔“
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1095
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے کہ انہیں سعید بن المسیب سے یہ بات پہنچی کہ انہوں نے کہا: حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عورت کا نکاح نہ کیا جائے مگر اس کے ولی کی اجازت سے، یا اس کے خاندان کے کسی صاحبِ رائے کی اجازت سے، یا حاکم کی اجازت سے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1096
ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ثیبہ زیادہ حقدار ہے اپنے نفس پر ولی سے اور باکرہ سے اذن لیا جائے گا اور اذن اس کا سکوت ہے ۔ سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا عورت کا نکاح نہ کیا جائے مگر اس کے ولی کے اذن سے یا اس کے کنبے میں یا جو شخص عقلمند ہو اس کے اذن سے یا بادشاہ کے اذن سے ۔ قاسم بن محمد اور سالم بن عبداللہ اپنی بیٹیوں کا نکاح کرتے تھے اور ان سے نہیں پوچھتے تھے ۔ قاسم بن محمد اور سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار کہتے تھے اگر باکرہ عورت کا نکاح اس کے اذن کے بغیر کر دے تو نکاح اس کا لازم ہو جاتا ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1097
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ قاسم بن محمد، سالم بن عبداللہ اور سلیمان بن یسار اس کنواری کے بارے میں جس کا نکاح اس کا باپ اس کی اجازت کے بغیر کر دے، کہا کرتے تھے کہ یہ (نکاح) اس پر لازم ہے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1098
سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ ایک عورت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس نے کہا کہ تحقیق میں نے اپنی جان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے بخشی اور کھڑی رہی دیر تک پھر ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے میرا نکاح کر دو اگر اس سے نکاح کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ حاجت نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرے پاس کوئی چیز ہے کہ مہر میں دے اس کو وہ شخص بولا سوائے اس تہبند کے میرے پاس کچھ نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تو اپنا تہبند اس کو دے دے گا تو بغیر تہنبد کے بیٹھے گا کوئی چیز ڈھونڈ لے اس نے کہا مجھے کچھ نہیں ملتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ڈھونڈو اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہو اس نے ڈھونڈا مگر کچھ نہ ملا تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تجھے قرآن یاد ہے بولا ہاں فلانی فلانی سورت یاد ہے کئی سورتوں کا نام لیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اس قرآن کے عوض میں اس عورت کا نکاح تیرے ساتھ کر دیا جو تجھ کو یاد ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1099
سعید بن مسیب نے کہا کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا کہ جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور اس کو جنوں یا جذام یا برص ہو اور خاوند نہ جان کر اس سے جماع کرے اس عورت کو خاوند پورا مہرے دے اور اس کے ولی سے پھیر لے ۔ کہا مالک نے ولی کو مہر اس صورت میں واپس دینا ہوگا جب وہ عورت کا باپ یا بھائی یا ایسا قریب ہو کہ عورت کا حال جانتا ہو اور جو ولی محرم نہ ہو جیسے چچا کا بیٹا یا مولیٰ یا اور کوئی کنبے والا ہو جس کو عورت کا حال معلوم نہ ہو تو اس پر مہر پھیرنا لازم نہ ہوگا بلکہ اس عورت سے مہر پھیر لیا جائے گا صرف اس قدر چھوڑ دیا جائے گا جس سے اس کی فرج حلال ہو ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1100
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے، انہوں نے نافع سے روایت کی کہ عبیداللہ بن عمر کی بیٹی، جس کی والدہ زید بن الخطاب کی بیٹی تھیں، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے کے نکاح میں تھی۔ وہ فوت ہو گیا اور اس نے نہ اس سے خلوت کی تھی اور نہ اس کے لیے کوئی مہر مقرر کیا تھا۔ تو اس کی والدہ نے اس کے مہر کا مطالبہ کیا۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اس کے لیے کوئی مہر نہیں، اور اگر اس کا کوئی مہر ہوتا تو ہم اسے نہ روکتے اور نہ اس پر ظلم کرتے۔ اس کی والدہ نے یہ بات قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو انہوں نے اپنے درمیان حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو ثالث بنایا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس کے لیے کوئی مہر نہیں اور اسے میراث ملے گی۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1101
نافع سے روایت ہے کہ عبیداللہ بن عمر کی بیٹی جن کی ماں زید بن خطاب کی بیٹی تھیں عبداللہ بن عمر کے بیٹے کے نکاح میں آئی وہ مر گئے مگر انہوں نے اس سے صحبت نہیں کی نہ ان کا مہر مقرر ہوا تھا تو ان کی ماں نے مہر مانگا عبداللہ بن عمر نے کہا کہ مہر کا ان کو استحقاق نہیں اگر ہوتا تو ہم رکھ نہ لیتے نہ ظلم کرتے ان کی ماں نے نہ مانا زید بن ثابت کے کہنے پر رکھا زید نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کو مہر نہیں ملے گا البتہ ترکہ ملے گا ۔ عمر بن عبدالعزیز نے اپنے عامل کو لکھا کہ نکاح کر دینے والا باپ ہو یا کوئی اور اگر خاوند سے کچھ تحفہ یا ہدیہ لینے کی شرط کرے تو وہ عورت کو ملے گا اگر طلب کرے ۔ کہا مالک نے جس عورت کا نکاح باپ کر دے اور اس کے مہر میں کچھ حبا کی شرط کرے اگر وہ شرط ایسی ہو جس کے عوض میں نکاح ہوا ہے تو وہ حبا اس کی بیٹی کو ملے گا اگر چاہے ۔ کہا مالک نے جو شخص اپنی نا بالغ لڑکی کا نکاح کرے اور اس لڑکے کا کوئی ذاتی مال نہ ہو تو مہراس کے باپ پر واجب ہوگا اور اگر اس لڑکے کا ذاتی مال ہو تو اس کے مال میں سے دلایا جائے گا مگر جس صورت میں باپ مہر کو اپنے ذمے کر لے اور یہ نکاح لڑکی پر لازم ہوگا جب وہ نابالغ ہو اور اپنے باپ کی ولایت میں ہو ۔ کہا مالک نے میرے نزدیک ربع دینار سے کم مہر نہیں ہو سکتا اور نہ ربع دینار کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1102
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے حکم کیا کہ جب کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور خلوت صحیحہ ہو جائے تو مہر واجب ہو گیا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1103
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے، انہوں نے ابن شہاب سے روایت کی کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: جب مرد اپنی بیوی کے پاس گیا اور ان دونوں پر پردے گرا دیے گئے تو مہر واجب ہو گیا۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1104
سعید بن مسیب کہتے تھے کہ جب مرد عورت کے گھر میں جائے تو مرد کی تصدیق ہوگی اور جو عورت مرد کے گھر میں جائے تو عورت کی تصدیق ہوگی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1105
یحییٰ نے مجھ سے بیان کیا، انہوں نے مالک سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، انہوں نے عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمٰن بن الحارث بن ہشام المخزومی سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور انہوں نے آپ کے ہاں صبح کی تو آپ نے ان سے فرمایا: ”تمہارے خاندان کی نسبت سے تمہاری کوئی بے قدری نہیں۔ اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات راتیں رہوں اور ان (دوسری بیویوں) کے پاس بھی سات سات راتیں رہوں، اور اگر چاہو تو تمہارے پاس تین راتیں رہوں اور پھر باری باری سب کے پاس جاؤں۔“ انہوں نے عرض کیا: تین راتیں رہیں۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1106
انس بن مالک کہتے تھے کہ باکرہ عورت کے سات دن ہیں اور ثیبہ کے تین دن ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1107
سعید بن مسیب سے سوال ہوا کہ اگر کوئی عورت اپنے خاوند سے شرط کرے کہ میرے شہر سے مجھ کو نہ نکالنا سعید بن مسیب نے جواب دیا کہ اس کے باوجود نکال سکتا ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1108
زبیر بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رفاعہ بن سموال قرظی نے اپنی بی بی تمیمہ بنت وہب کو رسول اللہ کے زمانے میں تین طلاقیں دیں تو انہوں نے نکاح کیا عبدالرحمن بن زبیر سے مگر عبدالرحمن اس پر قادر نہ ہوئے اور جماع نہ کر سکے اس واسطے عبدالرحمن نے اس کو چھوڑ دیا تب رفاعہ جو شوہر اول تھے انہوں نے پھر نکاح کرنا چاہا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا اور رفاعہ سے فرمایا کہ وہ عورت تجھ کو حلال نہیں جب تک دوسرے شخص سے جماع نہ کرائے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1109
حضرت عائشہ سے سوال ہوا کہ ایک شخص اپنی عورت کو جماع کرنے سے پہلے تین طلاقیں دیدے اب پہلا شوہر اس سے نکاح کر سکتا ہے جواب دیا کہ نہیں کر سکتا جب تک دوسرا شوہر اس سے جماع نہ کرے ۔ قاسم بن محمد سے سوال ہوا کہ ایک شخص نے اپنی عورت کو تین طلاقیں دیں پھر اس سے دوسرے شخص نے نکاح کیا اور وہ جماع کرنے سے پہلے مر گیا کیا پہلے شوہر کو اس سے نکاح کر لینا درست ہے جواب دیا نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1110
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ قاسم بن محمد سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ دے دی، پھر اس کے بعد ایک دوسرے شخص نے اس سے نکاح کیا اور اسے چھونے سے پہلے فوت ہو گیا، کیا اس کے پہلے شوہر کے لیے جائز ہے کہ اس سے رجوع کرے؟ قاسم بن محمد نے کہا: اس کے پہلے شوہر کے لیے اس سے رجوع کرنا جائز نہیں۔ مالک نے مُحلِّل کے بارے میں کہا: وہ اپنے اس نکاح پر قائم نہیں رہ سکتا جب تک کہ نئے سرے سے نکاح نہ کرے، اور اگر اس نے اس (نکاح) میں اس سے صحبت کی تو عورت کو اس کا مہر ملے گا۔
AI-translated (from Arabic)