کتاب 29: طلاق
مؤطا امام مالک, حصہ 2
مؤطا امام مالک 1170
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ مروان بن الحکم اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے ایلاء کرے، یہ فیصلہ کیا کرتے تھے کہ جب چار مہینے گزر جائیں تو وہ ایک طلاق ہے، اور جب تک وہ اپنی عدت میں ہے اسے اس سے رجوع کا حق ہے۔ مالک نے کہا: ابن شہاب کی رائے بھی یہی تھی۔ مالک نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی بیوی سے ایلاء کرے، پھر اسے (فیصلہ کے لیے) روکا جائے اور وہ چار مہینے پورے ہونے پر طلاق دے دے، پھر اپنی بیوی سے رجوع کر لے: اگر اس نے اس کی عدت ختم ہونے تک اس سے صحبت نہ کی تو اسے اس تک کوئی راہ نہیں اور نہ اسے اس پر رجوع کا حق ہے، سوائے اس کے کہ اسے بیماری یا قید یا اس جیسا کوئی عذر ہو، تو (اس صورت میں) اس کا اس سے رجوع کرنا اس پر ثابت رہے گا۔ اور اگر اس کی عدت گزر گئی، پھر اس نے اس کے بعد اس سے نکاح کیا اور چار مہینے گزرنے تک اس سے صحبت نہ کی تو اسے پھر روکا جائے گا، اور اگر اس نے رجوع نہ کیا تو چار مہینے گزرنے پر پہلے ایلاء کی وجہ سے اس پر طلاق واقع ہو جائے گی، اور اسے اس پر رجوع کا حق نہ ہوگا، کیونکہ اس نے اس سے نکاح کیا پھر اسے چھونے سے پہلے طلاق دے دی، لہٰذا نہ اس کے لیے اس پر کوئی عدت ہے اور نہ رجوع۔ مالک نے اس شخص کے بارے میں کہا جو اپنی بیوی سے ایلاء کرے، پھر چار مہینے کے بعد اسے روکا جائے اور وہ طلاق دے دے، پھر رجوع کر لے اور اسے نہ چھوئے، اور اس کی عدت ختم ہونے سے پہلے چار مہینے پورے ہو جائیں: اسے نہیں روکا جائے گا اور نہ اس پر طلاق واقع ہوگی، اور اگر اس نے اس کی عدت ختم ہونے سے پہلے اس سے صحبت کر لی تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر اس سے صحبت کرنے سے پہلے اس کی عدت گزر گئی تو اسے اس تک کوئی راہ نہیں۔ اور یہ سب سے اچھی بات ہے جو میں نے اس بارے میں سنی۔ مالک نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے ایلاء کرے پھر اسے طلاق دے دے اور طلاق کی عدت ختم ہونے سے پہلے چار مہینے پورے ہو جائیں، کہا: اگر اسے روکا گیا اور اس نے رجوع نہ کیا تو یہ دو طلاقیں ہیں۔ اور اگر طلاق کی عدت چار مہینے سے پہلے گزر گئی تو ایلاء طلاق نہیں، اور یہ اس لیے کہ وہ چار مہینے جن کے بعد اسے روکا جاتا، اس حال میں گزرے کہ وہ عورت اس دن اس کی بیوی نہ تھی۔ مالک نے کہا: اور جس نے قسم کھائی کہ وہ اپنی بیوی سے ایک دن یا ایک مہینہ صحبت نہیں کرے گا، پھر وہ ٹھہرا رہا یہاں تک کہ چار مہینے سے زیادہ گزر گئے تو یہ ایلاء نہیں ہوگا۔ ایلاء میں صرف اسی کو روکا جاتا ہے جس نے چار مہینے سے زیادہ کی قسم کھائی ہو۔ رہا وہ جس نے قسم کھائی کہ وہ اپنی بیوی سے چار مہینے یا اس سے کم صحبت نہیں کرے گا تو میں اس پر ایلاء نہیں سمجھتا، کیونکہ جب وہ مدت آئے گی جس پر روکا جاتا ہے تو وہ اپنی قسم سے نکل چکا ہوگا اور اسے روکنا لازم نہ ہوگا۔ مالک نے کہا: جس نے اپنی بیوی سے قسم کھائی کہ وہ اس سے صحبت نہیں کرے گا یہاں تک کہ وہ اپنے بچے کا دودھ چھڑا دے، تو یہ ایلاء نہیں ہوگا۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1172
امام مالک نے ابن شہاب سے غلام کی ایلاء کا حال پوچھا تو ابن شہاب نے کہا کہ غلام کا ایلاء بھی آزاد شخص کی طرح ہے مگر غلام کی مدت دو مہینے ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1173
سعید بن عمر نے قاسم بن محمد سے پوچھا اگر کوئی شخص کسی عورت سے کہے کہ اگر میں تجھ سے نکاح کروں تو تجھ کو طلاق ہے قاسم بن محمد نے کہا کہ ایک شخص نے حضرت عمر کے زمانے میں ایک عورت کی نسبت یہ کہا تھا کہ اگر میں اس سے نکاح کروں وہ مجھ پر ایسی ہے جیسے میری ماں کی پیٹھ حضرت عمر نے حکم دیا کہ اگر وہ شخص اس عورت سے نکاح کرے تو جماع نہ کرے جب تک کفارہ ظہار نہ دے ۔ مالک کو پہنچا کہ ایک شخص نے قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار سے پوچھا اگر کوئی شخص کسی عورت سے ظہار کرے نکاح سے پہلے تو دونوں نے کہا کہ اگر وہ شخص اس عورت سے نکاح کرے تو جماع نہ کرے جب تک کفارہ ظہار ادا نہ کرے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1174
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ ایک شخص نے قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا جس نے ایک عورت سے نکاح کرنے سے پہلے ہی اس سے ظہار کیا، تو دونوں نے کہا: اگر وہ اس سے نکاح کرے تو اسے نہ چھوئے جب تک ظہار کرنے والے کا کفارہ ادا نہ کر لے۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1175
عروہ بن زبیر نے کہا جو شخص ایک ہی دفعہ چار عورتوں سے ظہار کرے تو اس پر ایک کفارہ لازم آئے گا ۔ ربیعہ بن عبدالرحمن نے بھی ایسا ہی کہا ۔ کہا مالک نے میرے نزدیک بھی ایسا ہی حکم ہے ۔ کہا مالک نے ظہار کے کفارہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم میں سے جو لوگ اپنی عورتوں سے ظہار کرتے ہیں جماع سے پہلے اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا پڑے گا ۔ کہا مالک نے جو شخص اپنی عورت سے کئی مرتبہ کئی مجلسوں میں ظہار کرے اس پر ایک کفارہ لازم آئے گا البتہ اگر ایک مرتبہ ظہار کر کے کفارہ ادا کر دیا پھر دوبارہ ظہار کیا تو پھر کفارہ لازم آئے گا کہا مالک نے اگر کسی شخص نے ظہار کیا پھر کفارہ سے پہلے عورت سے جماع کیا تو اس پر ایک ہی کفارہ لازم آئے گا اب جب تک کفارہ نہ دے عورت سے علیحدہ رہے اور اللہ سے استغفار کرے ۔ کہا مالک نے یہ میں نے اچھا سنا۔ کہا مالک نے ظہار میں محرم رضاعی یا محرم نسبی سے تشبیہ دینا دونوں برابر ہیں ۔ کہا مالک نے عورتوں پر ظہار کا کفارہ نہیں ہے ۔ کہا مالک نے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا فرمایا ہے جو لوگ اپنی عورتوں سے ظہار کرتے ہیں پھر لوٹ کر دہی بارت کرتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ظہار کے بعد پھر عورت کو رکھنا اور اس سے صحبت کرنا چاہتے ہیں تو ان پر اللہ تعالیٰ نے کفارہ واجب کیا اور جو ظہار کے بعد عورت کو طلاق دے دے اور نہ رکھے تو کچھ کفارہ نہیں اگر طلاق کے بعد پھر اس سے نکاح کرے تو صحبت نہ کرے جب تک ظہار کا کفارہ نہ دے ۔ کہا مالک نے جو شخص اپنی لونڈی سے ظہار کرے پھر اس سے صحبت کرنا چاہے تو درست نہیں جب تک کفارہ نہ دے۔ کہا مالک نے ظہار سے ایلاء نہیں ہوتا البتہ جب ظہار سے یہ نیت ہو کہ کفارہ نہ دیں گے اور عورت کو ضرر پہنچائیں گے تو ایلاء ہو جائے گا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1177
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عروہ بن زبیر سے پوچھا اگر کوئی شخص اپنی عورت سے کہے جب تک تو زندہ ہے اگر میں دوسری بیوی سے نکاح کروں تو وہ میرے اوپر ایسے ہے جیسے میری ماں کی پیٹھ عروہ نے جواب دیا کہ اس شخص کو ایک غلام آزاد کرنا کافی ہے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1178
مالک نے ابن شہاب سے پوچھا ظہار کے غلام کا حال تو انہوں نے کہا آزاد کی طرح ہے ۔ کہا مالک نے مطلب یہ ہے کہ غلام پر بھی کفارہ لازم آتا ہے جیسے آزد پر ۔ کہا مالک نے غلام بھی ظہار میں دو مہینے کے روزے رکھے ۔ کہا مالک نے ظہار کے غلام میں ایلاء شریک نہ ہوگا کیونکہ غلام جب دو مہینے کے روزے رکھے گا ایلاء کی طلاق پہلے ہی پڑ جائے گی۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1179
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ بریرہ کے سبب سے شرع کی تین باتیں معلوم ہوئیں ایک یہ کہ بریرہ جب آزاد ہوئی اس کو اختیار ہوا اگر چاہے اپنے خاوند کو چھوڑ دے دوسرا یہ کہ بریرہ جب آزاد ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ولا اس کو ملے گی جو آزاد کرے تیسرا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بریرہ کے پاس تشریف لائے گوشت کی ہانڈی چڑھی ہوئی تھی بریرہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سالن پیش کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ہانڈی چڑھی ہوئی ہے گوشت کی لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ گوشت صدقہ کا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ نہیں کھاتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بریرہ پر صدقہ ہے اور ہمارے واسطے ہدیہ ہے بریرہ کی طرف سے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1180
عبداللہ بن عمر کہتے تھے کہ لونڈی اگر غلام کے نکاح میں ہو پھر آزاد ہو جائے تو اس کو اختیار ہوگا آزادی کے بعد جب تک اس کا شوہر اس اس سے جماع نہ کرے ۔ کہا مالک نے اگر خاوند نے آزادی کے بعد اس سے جماع کیا اور لونڈی نے یہ کہا کہ مجھ کو یہ اختیار کا مسئلہ معلوم نہیں تھا تو عذر اس کا مسموع نہ ہوگا اور اس کو اختیار نہ رہے گا۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1181
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عروہ بن الزبیر سے روایت کی کہ بنی عدی کی ایک آزاد کردہ لونڈی نے، جس کا نام زبراء تھا، انہیں بتایا کہ وہ ایک غلام کے نکاح میں تھی اور وہ خود اس وقت لونڈی تھی، پھر وہ آزاد ہو گئی۔ وہ کہتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے مجھے پیغام بھیج کر بلایا اور فرمایا: میں تمہیں ایک بات بتانے والی ہوں، اور میں پسند نہیں کرتی کہ تم کچھ کر گزرو۔ تمہارا معاملہ تمہارے ہاتھ میں ہے جب تک تمہارا شوہر تمہیں نہ چھوئے، اور اگر اس نے تمہیں چھو لیا تو تمہیں کوئی اختیار نہیں رہے گا۔ وہ کہتی ہیں: تو میں نے کہا: یہ طلاق ہے، پھر طلاق ہے، پھر طلاق ہے۔ چنانچہ وہ تین طلاقوں کے ساتھ اس سے جدا ہو گئی۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1182
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ بنی عدی کی لونڈی جس کا نام زبرا تھا ایک غلام کے نکاح میں تھی وہ آزاد ہوگئی حضرت حفصہ نے اس کو بلایا اور کہا میں تجھ سے ایک بات کہتی ہوں مگر یہ نہیں چاہتی کہ تو کچھ کر بیٹھے تجھے اختیار ہے جب تک تیرا خاوند تجھ سے جماع نہ کرے اگر جماع کرے گا پھر تجھے اختیار نہ رہے گا زبرا بول اٹھی اگر ایسا ہی ہے تو طلاق ہے طلاق ہے پھر طلاق ہے جدا ہوگئی اپنے خاوند سے تین بار کہہ کر ۔ امام مالک کو پہنچا کہ سعید بن مسیب نے کہا جو شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور خاوند کو جنون یا اور کوئی مرض نکلے تو عورت کو اختیار ہے خواہ مرد کے پاس رہے یا جدا ہو جائے ۔ کہا مالک نے جو لونڈی غلام کے نکاح میں آئے پھر آزاد ہو جائے صحبت سے پہلے اور خاوند سے جداہونا اختیار کرے تو اس کو مہر نہ ملے گا ہمارے نزدیک یہی حکم ہے۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1183
کہا مالک نے ابن شہاب کہتے تھے جب مرد اپنی عورت کو طلاق دے اور عورت خاوند کو اختیار کرے تو طلاق نہ پڑے گی ۔ کہا مالک نے میں نے یہ اچھا سنا۔ کہا مالک نے جب مرد عورت کو اختیار دے اور عورت اپنی تئیں اختیار کرے تو تین طلاق پڑ جائیں گی اگر خاوند کہے میں نے ایک طلاق کا اختیار دیا تھا تو یہ نہ سنا جائے گا۔ کہا مالک نے اگر خاوند نے بی بی کو طلاق کا اختیار دیا عورت نے کہا میں نے ایک طلاق قبول کی خاوند نے کہا میری غرض یہ نہ تھی میں نے تجھے تین طلاق کا اختیار دیا تھا مگر عورت ایک ہی طلاق کو قبول کرے زیادہ نہ لے تو وہ خاوند سے جدا نہ ہوگی ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1184
حبیبہ بنت سہل ثابت بن قیس کے نکاح میں تھیں ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے میں فجر کی نماز کو نکلے حبیبہ کو دروازے پر پایا پوچھا کون بولی میں حبیبیہ بنت سہل ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں کیا ہے بولی یا میں نہیں یا ثابت بن قیس نہیں جب ثابت بن قیس آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا اس حبیبہ بنت سہل نے مجھ سے کہا جو کچھ اللہ کو منظور تھا حبیبہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ثابت نے جو کچھ مجھے دیا ہے وہ میرے پاس موجود ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت سے فرمایا تم اپنی چیز لے لو انہوں نے لے لی اور حبیبہ اپنے میکے میں بیٹھی رہیں ۔،
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1185
صفیہ بنت ابوعبید کی لونڈی نے اپنے خاوند سے سارے مال کے بدلے میں خلع کیا تو عبداللہ بن عمر نے اس کو برا نہ جانا ۔ کہا مالک نے جو عورت مال دے کر اپنا پیچھا چھڑائے پھر معلوم ہو کہ خاوند نے سرا سر ظلم کیا تھا اور عورت کا کچھ قصور نہ تھا بلکہ خاوند نے زور ڈال کر زبردستی سے اس کا پیسہ مار لیا تو عورت پر طلاق پڑ جائے گی ۔ اور مالک اس کا پھر وادیا جائے گا میں نے یہی سنا اور میرے نزدیک یہی حکم ہے اگر عورت جتنا خاوند نے اس کو دیا ہے اس سے زیادہ دے کر اپنا پیچھا چھڑائے تو کچھ قباحت نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1186
نافع سے روایت ہے کہ ربیع بنت معوذ بن عفرا اور ان کی پھوبھی عبداللہ بن عمر کے پاس آئیں اور بیان کیا کہ انہوں نے اپنے خاوند سے خلع کیا تھا حضرت عثمان کے زمانے میں جب یہ خبر حضرت عثمان کو پہنچی انہوں نے برا نہ جانا عبداللہ بن عمر نے کہا جو عورت خلع کرے اس کی عدت مطلقہ کی عدت کی طرح ہے ۔ سعید بن مسیب اور سلیمان بن یسار اور ابن شہاب کہتے تھے جو عورت خلع کرے وہ تین طہر تک عدت کرے جیسے مطلقہ عدت کرتی ہے ۔ کہا مالک نے جو عورت مال دے کر اپنا پیچھا چھڑائے تو پھر اپنے خاوند سے مل نہیں سکتی مگر نیا نکاح کر کے۔ کہا مالک نے یہ میں نے اچھا سنا۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1187
اور مجھ سے مالک سے روایت ہے کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ سعید بن المسیب، سلیمان بن یسار اور ابن شہاب کہا کرتے تھے: خلع لینے والی عورت کی عدت مطلقہ کی عدت کی طرح تین قروء ہے۔ مالک نے فدیہ دے کر علیحدگی لینے والی عورت کے بارے میں کہا: وہ اپنے شوہر کی طرف صرف نئے نکاح کے ذریعہ ہی لوٹ سکتی ہے، پھر اگر اس نے اس سے نکاح کیا اور اسے چھونے سے پہلے اس سے جدا ہو گیا تو اس پر دوسری طلاق کی کوئی عدت نہیں ہوگی اور وہ اپنی پہلی عدت ہی پر بنا کرے گی۔ مالک نے کہا: اور یہ سب سے اچھی بات ہے جو میں نے اس بارے میں سنی۔ مالک نے کہا: جب عورت اپنے شوہر کو کچھ فدیہ دے اس شرط پر کہ وہ اسے طلاق دے دے، اور وہ اسے پے در پے مسلسل طلاقیں دے دے تو وہ اس پر ثابت ہو جائیں گی، اور اگر ان کے درمیان خاموشی ہو تو خاموشی کے بعد جو طلاق اس نے دی وہ کچھ بھی نہیں۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1188
سہل بن سعد ساعدی سے روایت ہے کہ عویمر عجلانی عاصم بن عدی کے پاس آئے اور پوچھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ غیر مرد کو پائے پھر کیا کرے اگر اس کو مار ڈالے تو خود بھی مارا جاتا ہے تم میرے واسطے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسئلے کو پوچھو عاصم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسئلے کو پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سوال کو نا پسند کیا اور برا کہا عاصم کو یہ امر نہایت دشوار گزرا وہ جب لوٹ کر اپنے گھر میں آئے عویمر نے آ کر پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا عاصم نے کہا تم سے مجھے بھلائی نہ پہنچی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سوال کو برا جانا عویمر نے کہا قسم اللہ کی میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغیر پوچھے نہ رہوں گا پھر عویمر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے لوگ جمع تھے انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر کوئی بیگانے مرد کو اپنی بی بی کے ساتھ پائے اور اس کو مار ڈالے تو خود مارا جاتا ہے پھر کیا کرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے اور تمہاری بی بی کے حق میں اللہ کا حکم اترا ہے تم اپنی بی بی کو لے آؤ سہل کہتے ہیں دونوں نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لعان کیا اور میں اس وقت موجود تھا جب لعان سے فارغ ہوئے عویمر نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر میں اس عورت کو رکھوں تو گویا میں نے جھوٹ بولا یہ کہہ کر تین طلاق دے دیں بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہے ہوئے ابن شہاب نے کہا پھر یہی متلاعنین کا طریقہ جاری رہا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1189
عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی عورت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لعان کیا اور اس کے لڑکے کو یہ کہا کہ میرا نہیں ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں تفریق کر دی اور لڑکے کو ماں کے حوالے کر دیا ۔ کہا مالک نے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور جو لوگ تہمت لگاتے ہیں اپنی جوروؤں کو اور کوئی گواہ نہ ہو ان کے پاس سوائے ان کے خود کے تو اس صورت میں کسی کی گواہی یہ ہے کہ چار دفعہ گواہی دے اللہ کے نام کی کہ بے شک عورت سچی ہے اور پانچویں دفعہ یہ کہے کہ اللہ کی پھٹکار ہو اس شخص پر اگر وہ جھوٹا ہو اور عورت بھی گواہی دے چار دفعہ گواہی اللہ کے نام کی کہ بے شک وہ شخص جھوٹا ہے اور پانچویں دفعہ یہ کہے کہ اللہ کا غضب آئے اس عورت پر اگر وہ شخص سچا ہو۔ کہا مالک نے ہمارے نزدیک سنت یہ ہے کہ متلاعنین پھر کبھی آپس میں نکاح نہیں کر سکتے اور اگر خاوند عبد لعان کے اپنے آپ کو جھٹلا دے تو اس کے تئیں حد قذف پڑے گی۔ اور لڑکے کا نسب پھر اس سے ملا دیا جائے گا یہی سنت ہمارے ہاں چلی آتی ہے جس میں نہ کوئی شک ہے نہ اختلاف۔ کہا مالک نے جب مرد اپنی عورت کو طلاق بائن دے پھر اس کے حمل کو کہے کہ میرا نہیں ہے تو لعان واجب ہوگا۔ جس حالت میں وہ حمل اتنے دنوں کا ہو کہ اس کا ہو سکتا ہو ہمارے نزدیک یہی حکم ہے اور ہم نے ایسا ہی سنا۔ کہا مالک نے جس شخص نے اپنی عورت کو تین طلاق دیں اور اس کو حمل کا اقرار تھا اس کے بعد اس کو زنا کی تہمت لگائی تو خاوند پر حد قذف پڑے گا اور لعان اس پر واجب نہ ہوگا البتہ اگر طلاق کے بعد اس کے حمل کا انکار کرے تو لعان واجب ہے میں نے ایسا ہی کیا۔ کہا مالک نے غلام بھی لعان اور قذف دونوں میں آزاد شخص کی طرح ہے مگر جو شخص لونڈی کو زنا کی تہمت لگائے تو اس پر حد قذف لازم نہ ہوگی۔ کہا مالک نے جب مسلمان مرد کسی مسلمان لونڈی یا آزاد عورت یا یہودی یا نصرانی عورت سے نکاح کرے اور اس کو زنا کی تہمت لگائے تو لعان واجب ہوگا۔ کہا مالک نے جو شخص اپنی عورت سے لعان کرے پھر ایک یا دو گواہیوں کے بعد اپنے آپ کو جھٹلائے تو حد قذف لگائی جائے گی اور تفریق نہ ہوگی۔ کہا مالک نے جو شخص اپنی عورت کو طلاق دے پھر تین مہینے کے بعد عورت کہے میں حاملہ ہوں اور خاوند اس کے حمل کا انکار کرے تو لعان واجب ہوگا۔ کہا مالک نے جس لونڈی سے اس کا خاوند لعان کرے پھر اس کو خریدے تو اس سے وطی نہ کرے کیونکہ سنت جاری ہے کہ متلاعنین کبھی جمع نہیں ہوتے ۔ کہا مالک نے اگر خاوند اپنی عورت سے لعان کرے صحبت سے پہلے تو عورت کو آدھا مہر ملے گا۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1190
امام مالک نے کہا کہ عروہ بن زبیر کہتے تھے کہ ملاعنہ کا بچہ اور ولد زنا جب مر جائے تو ماں اس کی وارث ہوں گی اور جو کچھ بچے گا وہ اس کی ماں کے مولیٰ کو ملے گا اگر ماں اس کی آزاد کی ہوئی لونڈی ہو اور جو آزاد ہو تو ماں اور بھائیوں کے حصے دینے کے بعد جو کچھ بچے گا وہ بیت المال میں داخل ہوگا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1192
محمد بن ایاس بن بکیر نے کہا ایک شخص نے اپنی بی بی کو تین طلاق دیں وطی سے پہلے پھر اس سے نکاح کرنا چاہا پھر مسئلہ پوچھنے گیا میں بھی اس کے ساتھ گیا اس نے عبداللہ بن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پوچھا دونوں نے کہا کہ تجھ کو اس عورت سے نکاح کرنا درست نہیں جب تک وہ عورت دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے وہ شخص بولا میری ایک طلاق سے وہ عورت بائن ہوگئی ابن عباس نے کہا تو نے اپنے ہاتھ سے خود اختیار کھو دیا ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection