کتاب 34: زمین کا کرایہ
مؤطا امام مالک
مؤطا امام مالک 1390
رافع بن خدیج سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا کھیتوں کے کرایہ دینے سے حنظلہ نے کہا میں نے رافع سے پوچھا اگر سونے یا چاندی کے بدلے میں کرایہ کر دے انہوں نے کہا کچھ قباحت نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1391
سعید بن مسیب سے ابن شہاب نے پوچھا زمین کو کرایہ پر دینا سونے یا چاندی کے بدلے میں درست ہے کہا ہاں کچھ قباحت نہیں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1392
مجھ سے امام مالک نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے سالم بن عبداللہ بن عمر سے کھیتوں کو کرایہ پر دینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: سونے اور چاندی کے عوض اس میں کوئی حرج نہیں۔ ابن شہاب نے کہا: میں نے ان سے کہا: اس حدیث کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جو حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے بیان کی جاتی ہے؟ تو انہوں نے کہا: رافع نے بات کو بہت بڑھا دیا ہے، اگر میرا کوئی کھیت ہوتا تو میں اسے کرایہ پر دے دیتا۔
AI-translated (from Arabic)
مؤطا امام مالک 1393
ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ سے پوچھا کہ کھتیوں کا کرایہ دینا کیسا ہے انہوں نے کہا کچھ قباحت نہیں سونے یا چاندی کے بدلے میں ابن شہاب نے کہا کیا تم کو رافع بن خدیج کی حدیث نہیں پہنچی سام نے کہا رافع نے زیادتی کی اگر میرے پاس زمین مزروعہ ہوتی تو میں اس کو کرایہ دیتا ۔ عبدالرحمن بن عورف نے ایک زمین کرایہ کو لی ہمیشہ ان کے پاس رہی مرے دم تک ان کے بیٹے نے کہا ہم اس کو اپنی ملک سمجھتے تھے اس وجہ سے کہ معت تک ہمارے پاس رہی جب عبدالرحمن مرنے لگے تو انہوں نے کہا وہ کرایہ کی ہے اور حکم کیا کہ کرایہ ادا کرنے کا جو ان پر باقی تھا سونے یا چاندی کی قسم سے ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection
مؤطا امام مالک 1394
عروہ بن زبیر اپنی زمین کو کرایہ پر دیتے تھے چاندی یا سونے کے بدلے میں ۔
Urdu translation, translator not named, from an open hadith text collection