آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی

نبیوں کا سردار ﷺ

بسم الله الرحمن الرحيم
نبیوں کا سردار
آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کے حالات زندگی
خدا تعالیٰ کا یہ ایک بہت بڑا نشان اور اسلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان ثبوت
ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات جتنے ظاہر ہیں اور کسی نبی کی زندگی
کے حالات اتنے ظاہر نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس تفصیل کے نتیجہ میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم پر جتنے اعتراض ہوئے ہیں اتنے اعتراض اور کسی نبی کے وجود پر نہیں
ہوئے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان اعتراضوں کےحل ہو جانے کے بعد جس طرح
شرح صدر اور جس اخلاص سے ایک انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے محبت
کر سکتا ہے اور کسی انسان کی ذات سے اتنی محبت ہرگز نہیں کر سکتا۔کیونکہ جن کی زندگیاں
پوشیدہ ہوتی ہیں اُن کی محبت میں رخنہ پڑ جانے کا احتمال ہمیشہ رہتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی زندگی تو ایک کھلی کتاب تھی۔دشمن کے اعتراضات حل ہونے کے بعد کوئی
ایسا کو نہ نہیں رہتا جس پر سے مڑنے کے بعد آپ کی زندگی کے متعلق ایک نیا زاویہ نگاہ
ہمارے سامنے آسکتا ہو۔نہ کوئی تہہ ایسی باقی رہتی ہے جس کے کھولنے کے بعد کسی اور قسم کی
حقیقت ہم پر ظاہر ہوتی ہو۔یہ امر ظاہر ہے کہ ایسے انسان کی زندگی کے حالات قرآن کریم
کے دیباچہ میں ضمنی طور پر مختصراً بھی نہیں بیان کئے جاسکتے۔صرف اُن کی طرف ایک خفیف
سا اشارہ کیا جاسکتا ہے۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ خفیف اشارہ بھی اس سے بہتر رہے گا کہ میں

نبیوں کا سردار
اس مضمون کو ہی ترک کردوں کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے آسمانی کتب کو صحیح معنوں میں
لوگوں کے دماغوں میں راسخ کرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اُس کے ساتھ اعلیٰ نمونہ بھی
ہو اور سب سے اعلیٰ نمونہ وہی ہو سکتا ہے جس پر وہ کتاب نازل ہوئی ہو۔یہ نقطہ باریک اور
فلسفیانہ ہے اور بہت سے مذاہب نے تو اس کی حقیقت کو سمجھا ہی نہیں۔چنانچہ ہندو مذہب
ویدوں کو پیش کرتا ہے مگر ویدوں کے لانے والے رشیوں اور منیوں کی تاریخ کے متعلق
بالکل خاموش ہے۔ہندو مذہب کے علماء اس کی ضرورت کو آج تک بھی نہیں سمجھ سکے۔اسی
طرح عیسائی اور یہودی علماء اور پادری بڑی بیا کی سے کہہ دیتے ہیں کہ بنی اسرائیل کے
فلاں نبی میں فلاں نقص تھا اور فلاں نبی میں فلاں نقص تھا۔وہ یہ بات نہیں سمجھ سکتے کہ جس
شخص کو خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کے لئے چنا جب وہ کلام اُس کی اصلاح نہیں کر سکا تو کسی
دوسرے کی اصلاح کیا کرے گا اور اگر وہ شخص ایسا ہی نا قابل اصلاح تھا تو خدا تعالیٰ نے
اُسے چنا کیوں؟ کیا وجہ ہے کہ کسی اور کو نہیں چن لیا؟ آخر خدا تعالیٰ کے لئے کیا مجبوری تھی
کہ وہ زبور کے لئے داؤد کو چنتا۔وہ بنی اسرائیل میں سے کسی اور انسان کا انتخاب کر سکتا
تھا۔پس یہ دونوں باتیں غیر معقول ہیں۔یہ خیال کر لینا کہ خدا تعالیٰ نے جس پر کلام نازل
کیا وہ کلام اُس کی اصلاح نہیں کر سکا یا یہ خیال کر لینا کہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو چن
لیا جو نا قابل اصلاح تھا یہ دونوں باتیں عقل کے بالکل خلاف ہیں۔مگر بہر حال مختلف
مذاہب میں اپنے منبع سے دوری کی وجہ سے اس قسم کے غلط خیالات پیدا ہو گئے ہیں۔یا
یوں کہو کہ انسانی دماغ کی ترقی کے کامل نہ ہونے کے سبب سے پرانے زمانہ میں اِن
چیزوں کی اہمیت کو سمجھا ہی نہیں گیا۔مگر اسلام میں شروع سے ہی اس امر کی اہمیت سمجھی گئی
تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت عائشہ تیرہ چودہ سال کی عمر میں آپ سے
بیاہی گئیں اور کوئی سات سال کا عرصہ آپ کی صحبت میں رہیں۔جب رسول کریم صلی اللہ

نبیوں کا سردار
علیہ وسلم فوت ہوئے تو اُن کی عمر ۱ ۲ سال تھی اور وہ پڑھی لکھی بھی نہیں تھیں لیکن باوجود اس
کے اُن پر یہ فلسفہ روشن تھا۔ایک دفعہ آپ سے کسی نے سوال کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے اخلاق کے متعلق تو کچھ فرمائیے تو آپ نے فرمایا كَانَ خُلُقُهُ كُلُّهُ الْقُرْآن یعنی
آپ کے اخلاق کا پوچھتے ہو جو کچھ آپ کہا کرتے تھے انہی باتوں کا قرآن کریم میں حکم
ہے اور قرآن کریم کی لفظی تعلیم آپ کے عمل سے جدا گانہ نہیں ہے۔ہر خلق جو قرآن کریم
میں بیان ہوا ہے اُس پر آپ کا عمل تھا اور ہر عمل جو آپ کرتے تھے اُسی کی قرآن کریم میں
تعلیم ہے۔یہ کیسی لطیف بات ہے۔معلوم ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق
اتنے وسیع اور اتنے اعلیٰ تھے کہ ایک نوجوان لڑکی جو تعلیم یافتہ بھی نہیں تھی اس کی توجہ کو بھی
اس حد تک پھرانے میں کامیاب ہو گئے کہ ہندو، یہودی اور مسیحی فلسفی جس امر کی حقیقت کو نہ
سمجھ سکے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس امر کی حقیقت کو پاگئیں اور ایک چھوٹے سے فقرہ
میں آپ نے یہ لطیف فلسفہ بیان کر دیا کہ یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ ایک راستباز اور مخلص
انسان دنیا کو ایک تعلیم دے اور پھر اُس پر عمل نہ کرے یا خود ایک نیکی پر عمل کرے اور دنیا
سے اُسے چھپائے اس لئے تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق معلوم کرنے کے
لئے کسی تاریخ کی ضرورت نہیں۔وہ ایک راستباز اور مخلص انسان تھے جو کہتے تھے وہ
کرتے تھے اور جو کرتے تھے وہ کہتے تھے۔ہم نے اُن کو دیکھا اور قرآن کریم کو سمجھ لیا۔تم
جو بعد میں آئے ہو قرآن پڑھو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھ لو۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى
مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكَ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ
کے مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ مطبوعہ بیروت ۱۳۱۳ھ

آج 10 میں سے 10 باقی