عرب کے دیگر حالات عادات و خصائل
نبیوں کا سردار ﷺ
نبیوں کا سردار
بناتے۔اُن کی کھالوں سے خیمے تیار کرتے اور جو حصہ بچ جاتا اُسے منڈیوں میں لے جا کر
بیچ ڈالتے۔عرب کے دیگر حالات و عادات و خصائل
سونے چاندی سے وہ نا آشنا تو تھے مگر سونا اور چاندی ان کے لئے ایک نہایت ہی
کمیاب جنس تھی۔حتی کہ اُن کے عوام اور غرباء میں زیورات کوڑیوں اور خوشبودار مصالحوں
سے بنائے جاتے تھے۔لونگوں اور خربوزوں اور لکڑیوں وغیرہ کے بیجوں اور اسی قسم کی اور
چیزوں سے وہ بار تیار کرتے اور اُن کی عورتیں یہ ہار پہن کر زیوروں سے مستغنی ہو جاتی
تھیں۔فسق و فجور کثرت سے تھا۔چوری کم تھی مگر ڈا کہ بے انتہاء تھا۔ایک دوسرے کوٹوٹ
لینا وہ ایک قومی حق سمجھتے تھے مگر اس کے ساتھ ہی قول کی پاسداری جتنی عربوں میں ملتی ہے
اتنی اور کسی قوم میں نہیں ملتی۔اگر کوئی شخص کسی طاقتور آدمی یا قوم کے پاس آکر کہہ دیتا کہ
میں تمہاری پناہ میں آ گیا ہوں تو اُس شخص یا اُس قوم کے لئے ضروری ہوتا تھا کہ وہ اُس کو
پناہ دے۔اگر وہ قوم اُسے پناہ نہ دے تو سارے عرب میں وہ ذلیل ہو جاتی تھی۔شاعروں
کو بہت بڑا اقتدار حاصل تھا وہ گویا قومی لیڈر سمجھے جاتے تھے۔لیڈروں کے لئے زبان کی
فصاحت اور اگر ہو سکے تو شاعر ہونا نہایت ضروری تھا۔مہمان نوازی انتہاء درجہ تک پہنچی
ہوئی تھی۔جنگل میں بھولا بھٹکا مسافر اگر کسی قبیلہ میں پہنچ جاتا اور کہتا کہ میں تمہارا مہمان آیا
ہوں تو وہ بے دریغ بکرے اور دنبے اور اُونٹ ذبح کر دیتے تھے۔اُن کے لئے مہمان کی
شخصیت میں کوئی دلچسپی نہ تھی، مہمان کا آجانا ہی اُن کے نزدیک قوم کی عزت اور احترام کو
بڑھانے والا تھا اور قوم پر فرض ہو جاتا تھا کہ اُس کی عزت کر کے اپنی عزت کو بڑھائے۔عورتوں کو کوئی حقوق اُس قوم میں حاصل نہیں تھے۔بعض قبائل میں یہ عزت کی بات سمجھی
نبیوں کا سردار
جاتی تھی کہ باپ اپنی لڑکی کو مار ڈالے۔مؤرخین یہ بات غلط لکھتے ہیں کہ سارے عرب میں
لڑکیوں کو مارنے کا رواج تھا۔یہ رواج تو طبعی طور پر سارے ملک میں نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر
سارے ملک میں یہ رواج جاری ہو جائے تو پھر اس ملک
کی نسل کس طرح باقی رہ سکتی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ عرب اور ہندوستان اور دوسرے ممالک میں جہاں جہاں بھی یہ رواج
پایا جاتا ہے اس کی صورت یہ ہوا کرتی ہے کہ بعض خاندان اپنے آپ
کو بڑا سمجھ کر یا بعض
خاندان اپنے آپ کو ایسی مجبوریوں میں مبتلا دیکھ کر اُن کی لڑکیوں کے لئے اُن کی شان کے
مطابق رشتے نہیں ملیں گے لڑکیوں کو ماردیا کرتے ہیں۔اس رواج کی برائی اُس کے ظلم
میں ہے نہ اس امر میں کہ ساری قوم میں سے لڑکیاں مٹا دی جاتی ہیں۔عربوں کی بعض
قوموں میں تو لڑکیاں مارنے کا طریقہ یوں رائج تھا کہ وہ لڑکی زندہ دفن کر دیتے تھے اور
بعض میں اس طرح کہ وہ اُس کا گلا گھونٹ دیتے تھے اور بعض اور طریقوں سے ہلاک کر
دیتے تھے۔اصلی ماں کے سوا دوسری ماؤں کو عرب لوگ ماں نہیں سمجھتے تھے اور اُن سے
شادیاں کرنے میں حرج نہیں سمجھتے تھے۔چنانچہ باپ کے مرنے کے بعد کئی لڑکے اپنی
سوتیلی ماؤں سے بیاہ کر لیتے تھے۔کثرت ازدواج عام تھی۔کوئی حد بندی نکاحوں
کی نہیں
ہوتی تھی۔ایک سے زیادہ بہنوں سے بھی ایک شخص شادی کر لیتا تھا۔لڑائی میں سخت ظلم
کرتے تھے جہاں بغض بہت زیادہ ہوتا تھا زخمیوں کے پیٹ چاک کر کے اُن کے کلیجے چبا
جاتے تھے۔ناک کان کاٹ دیتے تھے۔آنکھیں نکال دیتے تھے۔غلامی کا رواج عام
تھا۔اردگرد کے کمزور قبائل کے آدمیوں کو پکڑ کے لے آتے تھے اور اُن کو غلام بنا لیتے
تھے۔غلام کو کوئی حقوق حاصل نہیں تھے۔ہر مالک اپنے غلام سے جو چاہتا سلوک کرتا اُس
کے خلاف کوئی گرفت نہ تھی۔اگر وہ قتل بھی کر دیتا تو اس پر کوئی الزام نہ آتا تھا۔اگر کسی
دوسرے آدمی کے غلام کو مار دیتا تب بھی وہ موت کی سزا سے محفوظ سمجھا جاتا تھا اور مالک کو