مجلس حلف الفضول میں آپؐ کی شمولیت

نبیوں کا سردار ﷺ

ا۔نبیوں کا سردار
ہوئے۔عرب سے باہر آپ کو دو تین دفعہ جانے کا موقع ملا۔جن میں سے ایک سفر آپ نے
بارہ سال کی عمر میں اپنے چچا ابوطالب کے ساتھ کیا جو کہ تجارت کے لئے شام کی طرف گئے
تھے۔یہ سفر آپ کا غالباً شام کے جنوب مشرقی تجارتی شہروں تک ہی محدود تھا کیونکہ اس سفر
میں بیت المقدس وغیرہ جگہوں میں سے کسی کا ذکر نہیں آتا۔اس کے بعد آپ جوانی تک مکہ
میں ہی مقیم رہے۔مجلس حلف الفضول میں آپ کی شمولیت
آپ کی طبیعت بچپن سے ہی سوچنے اور فکر کرنے کی طرف مائل تھی اور لوگوں کی
لڑائیوں جھگڑوں میں آپ دخل نہیں دیا کرتے تھے بلکہ لڑائیوں اور فسادوں کے دُور
کرانے میں حصہ لیتے تھے چنانچہ مکہ اور اس کے گردونواح کے قبائل کی لڑائیوں سے تنگ
آ کر جب مکہ کے کچھ نو جوانوں نے ایک انجمن بنائی جس کی غرض یہ تھی کہ وہ مظلوموں کی مدد
کیا کرے گی ، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے شوق سے اُس مجلس میں شامل ہو گئے۔اس مجلس کے ممبروں نے اِن الفاظ میں قسمیں کھائی تھیں کہ :
وہ مظلوموں کی مدد کریں گے اور اُن کے حق اُن کو لے کر دیں گے
جب تک کہ سمندر میں ایک قطرہ پانی کا موجود ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کر
سکیں گے تو وہ خود اپنے پاس سے مظلوم کا حق ادا کر دیں گئے، لے
شاید اس قسم پر عمل کرنے کا موقع آپ کے سوا اور کسی کو نہیں ملا۔جب آپ نے دعوئی
نبوت کیا اور سب سے زیادہ مکہ کے سردار ابو جہل نے آپ کی مخالفت میں حصہ لیا اور لوگوں
سے یہ کہنا شروع کیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے کوئی بات نہ کرے۔اُن کی کوئی بات نہ
ل السيرة الحلبية جلد ا صفحه ۱۵۴ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ء

11
نبیوں کا سردار
مانے۔ہر ممکن طریق سے اُن کو ذلیل کرے۔اُس وقت ایک شخص جس نے ابو جہل سے کچھ
قرضہ وصول کرنا تھا مکہ میں آیا اور اُس نے ابو جہل سے اپنے قرضہ کا مطالبہ کیا۔ابوجہل نے
اُس کا قرض ادا کرنے سے انکار کر دیا۔اُس نے مکہ کے بعض لوگوں سے اس امر کی شکایت کی
اور بعض نو جوانوں نے شرارت سے اُسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پتہ بتایا کہ اُن کے
پاس جاؤ وہ تمہاری اس بارہ میں مدد کریں گے۔اُن کی غرض یہ تھی کہ یا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اُس مخالفت کے مدنظر جو مکہ والوں کی طرف سے عموماً اور ابو جہل کی طرف سے خصوصاً
ہو رہی تھی اُس کی امداد کرنے سے انکار کر دیں گے اور اس طرح عربوں میں ذلیل ہو جائیں
گے اور قسم توڑنے والے کہلائیں گے یا پھر آپ اس کی مدد کے لئے ابو جہل کے پاس جائیں
گے اور وہ آپ کو ذلیل کر کے اپنے گھر سے نکال دے گا۔جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس وہ شخص گیا اور اُس نے ابو جہل کی شکایت کی تو آپ بلا تامل اُٹھ کر اس کے ساتھ
چل دیئے اور ابو جہل کے دروازہ پر جا کر دستک دی۔ابو جہل گھر سے باہر نکلا اور دیکھا کہ اُس
کا قرض خواہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اُس کے دروازہ پر کھڑا ہے۔آپ نے
فوراً اُسے توجہ دلائی کہ اس شخص کا تم نے فلاں فلاں حق دینا ہے اس کو ادا کرو اور ابوجہل نے
ہلا چون و چرا اُس کا حق اُسے ادا کر دیا۔جب شہر کے رؤساء نے ابو جہل کو ملامت کی کہ تم ہم
سے تو یہ کہا کرتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ذلیل کرو اور اس سے کوئی تعلق نہ رکھو لیکن
تم نے خود اُس کی بات مانی اور اُس کی عزت قائم کی۔تو ابو جہل نے کہا خدا کی قسم ! اگر تم میری
جگہ ہوتے تو تم بھی یہی کرتے۔میں نے دیکھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دائیں اور بائیں
مست اونٹ کھڑے ہیں جو میری گردن مروڑ کر مجھے ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی
بہتر جانتا ہے کہ اس کی روایت میں کوئی صداقت ہے یا نہیں۔آیا اُسے واقعہ میں اللہ تعالیٰ
ے سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۳۰،۲۹ مطبوعه مصر ۱۹۳۶

آج 10 میں سے 10 باقی