غلاموں کی آزادی اور زیدؓ کا ذکر
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۳
نبیوں کا سردار
پاس بجھوایا تا معلوم کرے کہ کیا آپ اُن سے شادی کرنے پر رضامند ہوں گے؟ وہ سہیلی
آپ کے پاس آئی اور اُس نے آپ سے پوچھا کہ آپ شادی کیوں نہیں کرتے ؟ آپ نے
کہا میرے پاس کوئی مال نہیں ہے جس سے میں شادی کروں۔اُس سہیلی نے کہا اگر یہ مشکل
دور ہو جائے اور ایک شریف امیر عورت سے آپ کی شادی ہو جائے تو پھر ؟ آپ نے فرمایا
وہ کون عورت ہے؟ اُس نے کہا خدیجہ۔آپ نے
فرمایا میں اُس تک کس طرح پہنچ سکتا
ہوں؟ اِس پر اُس سہیلی نے کہا کہ یہ میرے ذمہ رہا۔آپ نے
فرمایا مجھے منظور ہے۔تب
خدیجہ نے آپ کے چچا کی معرفت شادی کا فیصلہ پختہ کیا اور آپ کی شادی حضرت خدیجہ
سے ہوئی۔ایک غریب و یتیم نوجوان کے لئے دولت کا یہ پہلا دروازہ کھلا ،مگر اُس نے اس
دولت کو جس طرح استعمال کیا وہ ساری دنیا کیلئے ایک سبق آموز واقعہ ہے۔غلاموں کی آزادی اور زید کا ذکر
آپ کی شادی کے بعد جب حضرت خدیجہ نے یہ محسوس کیا کہ آپ کا حساس دل ایسی
زندگی میں کوئی لطف نہیں پائے گا کہ آپ کی بیوی مالدار ہو اور آپ اُس کے محتاج ہوں تو
انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ میں اپنا مال اور اپنے غلام آپ کی خدمت
میں پیش کرنا چاہتی ہوں۔آپ نے کہا خدیجہ! کیا سچ مچ ؟ جب انہوں نے پھر دوبارہ اقرار
کیا تو آپ نے فرمایا میرا پہلا کام یہ ہوگا کہ میں غلاموں کو آزاد کر دوں۔چنانچہ آپ نے اُسی
وقت حضرت خدیجہ کے غلاموں کو بلایا اور فرمایا تم سب لوگ آج سے آزاد ہو اور مال کا اکثر
حصہ غرباء میں تقسیم کر دیا۔جو غلام آپ نے آزاد کئے اُن میں ایک زید نامی غلام بھی تھا۔وہ
دوسرے غلاموں سے زیادہ زیرک اور زیادہ ہوشیار تھا کیونکہ وہ ایک شریف اور معزز خاندان
کالڑکا تھا جسے بچپن میں ڈا کو چرا کر لے گئے تھے اور وہ بکتابکا تا مکہ میں پہنچا تھا۔اُس نوجوان
۱۴
نبیوں کا سردار
نے اپنی زیر کی اور ہوشیاری سے اس بات کو سمجھ لیا کہ آزادی کی نسبت اس شخص کی غلامی
بہت بہتر ہے۔جب آپ نے غلاموں کو آزاد کیا جن میں زید بھی تھا تو زید نے کہا آپ تو
مجھے آزاد کرتے ہیں پر میں آزاد نہیں ہوتا، میں آپ کے ساتھ ہی رہنا چاہتا ہوں۔چنانچہ وہ
آپ کے ساتھ رہا اور روز بروز آپ کی محبت میں بڑھتا چلا گیا۔چونکہ وہ ایک مالدار خاندان
کا لڑکا تھا اُس کے باپ اور چچا ڈاکوؤں کے پیچھے پیچھے اپنے بچہ کو تلاش کرتے ہوئے نکلے۔آخر انہیں معلوم ہوا کہ اُن کا لڑکا مکہ میں ہے۔چنانچہ وہ مکہ میں آئے اور پتہ لیتے ہوئے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں پہنچے اور آپ سے عرض کیا کہ آپ ہمارے بچہ کو آزاد کر
دیں اور جتنا روپیہ چاہیں لے لیں۔آپ نے فرما یا زید کو تو میں آزاد کر چکا ہوں وہ بڑی خوشی
سے آپ لوگوں کے ساتھ جا سکتا ہے۔پھر آپ نے زید کو بلو اکر اُس کے باپ اور چچا سے ملوا
دیا۔جب دونوں فریق مل چکے اور آنسوؤں سے اپنے دل کی بھڑاس نکال چکے تو زید کے
باپ نے اُس سے کہا کہ اس شریف آدمی نے تم کو آزاد کر دیا ہے تمہاری ماں تمہاری یاد میں
تڑپ رہی ہے اب تم جلدی چلو اور اُس کے لئے راحت اور تسکین کا موجب بنو۔زید نے کہا
ماں اور باپ کس کو پیارے نہیں ہوتے میرا دل بھی اس محبت سے خالی نہیں ہے مگر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی محبت اس قدر میرے دل میں داخل ہو چکی ہے کہ اس کے بعد میں آپ سے جدا
نہیں ہوسکتا۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے آپ لوگوں سے مل لیا لیکن محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے جدا
ہونا میری طاقت سے باہر ہے۔زید کے باپ اور چانے بہت زور دیا مگر زید نے اُن کے
ساتھ جانا منظور نہ کیا۔زید کی اس محبت کو دیکھ کر حمد صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا۔زید آزاد تو پہلے ہی تھا مگر آج سے یہ میرا بیٹا ہے۔اس نئی صورت حالات کو دیکھ کر زید کے
باپ اور چاوا پس وطن چلے گئے اور زید ہمیشہ کے لئے مکہ کے ہو گئے۔لے اسدالغابۃ جلد ۲ صفحه ۲۲۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ