مومن غلاموں پر کفار مکہ کا ظلم و ستم

نبیوں کا سردار ﷺ

نبیوں کا سردار
شروع ہوگئی۔ایک دفعہ پھر شیطان کے لشکروں نے فرشتوں پر ہلہ بول دیا۔بھلا ان مٹھی
بھر آدمیوں کی طاقت ہی کیا تھی کہ مکہ والوں کے سامنے ٹھہر سکیں۔عورتیں بے شرمانہ
طریقوں سے قتل کی گئیں۔مرد ٹانگیں چیر چیر کر مار ڈالے گئے ، غلام تپتی ہوئی ریت اور
گھر درے پتھروں پر گھسیٹے گئے۔اس حد تک کہ اُن کے چمڑے انسانی چمڑوں کی شکلیں
بدل کر حیوانی چمڑے بن گئے۔ایک مدت بعد اسلام کی فتح کے زمانہ میں جب اسلام کا
جھنڈا مشرق و مغرب میں لہرا رہا تھا ایک دفعہ ایک ابتدائی نو مسلم غلام خباب کی پیٹھ نگی
ہوئی تو اُن کے ساتھیوں نے دیکھا کہ اُن کی پیٹھ کا چمڑا انسانوں جیسا نہیں جانوروں جیسا
ہے وہ گھبرا گئے اور اُن سے دریافت کیا کہ آپ کو یہ کیا بیماری ہے؟ وہ ہنسے اور کہا بیماری نہیں
یہ یادگار ہے اُس وقت کی جب ہم کو مسلم غلاموں کو عرب کے لوگ مکہ کی گلیوں میں سخت اور
کھردرے پتھروں پر گھسیٹا کرتے تھے اور متواتر یہ ظلم ہم پر روا رکھے جاتے تھے اُسی کے
نتیجہ میں میری پیٹھ کا چمڑہ یہ شکل اختیار کر گیا ہے۔مؤمن غلاموں پر کفار مکہ کا ظلم وستم
یہ غلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے مختلف اقوام کے تھے ان میں
حبشی بھی تھے جیسے بلال ، رومی بھی تھے جیسے مہیب۔پھر اُن میں عیسائی بھی تھے جیسے جیر
اور صہیب۔اور مشرکین بھی تھے جیسے بلال اور عمار۔بلال کو اُس کے مالک تیپتی ریت پر لٹا
کر او پر یا تو پتھر رکھ دیتے یا نوجوانوں کو سینہ پر کودنے کے لئے مقرر کر دیتے۔حبشی النسل
بلال اُمیہ بن خلف نامی ایک مکی رئیس کے غلام تھے۔اُمیہ انہیں دوپہر کے وقت گرمی کے
موسم میں مکہ سے باہر لے جا کر تپتی ہوئی ریت پر ننگا کر کے لٹا دیتا تھا اور بڑے بڑے گرم
پتھر اُن کے سینہ پر رکھ کر کہتا تھا کہ لات اور عزیٰ کی الوہیت کو تسلیم کر اور محمد ( صلی اللہ علیہ

۲۱
نبیوں کا سردار
وسلم) سے علیحدگی کا اظہار کر۔بلال اُس کے جواب میں کہتے احد احد یعنی اللہ ایک
ہی ہے اللہ ایک ہی ہے۔بار بار آپ کا یہ جواب سن کر اُمیہ کو اور غصہ آجاتا اور وہ آپ کے
گلے میں رسہ ڈال کر شریر لڑکوں کے حوالے کر دیتا اور کہتا کہ ان کو مکہ کی گلیوں میں پتھروں
کے اُوپر سے گھسیٹتے ہوئے لے جائیں۔جس کی وجہ سے اُن کا بدن خون سے تر بتر ہو جاتا مگر
وہ پھر بھی احد احد کہتے چلے جاتے ، یعنی خدا ایک خدا یک۔عرصہ کے بعد جب خدا تعالیٰ
نے مسلمانوں کو مدینہ میں امن دیا جب وہ آزادی سے عبادت کرنے کے قابل ہو گئے تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو اذان دینے کے لئے مقرر کیا۔یہ حبشی غلام جب
اذان میں اَشْهَدُ أن لا إله إلا الله کی بجائے اَشهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله کہتا تو مدینہ کے
لوگ جو اُس کے حالات سے ناواقف تھے ہنسنے لگ جاتے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے لوگوں کو بلال کی اذان پر ہنستے ہوئے پایا تو آپ لوگوں کی طرف مڑے اور کہا
تم بلال کی اذان پر ہنستے ہومگر خدا تعالیٰ عرش پر اُس کی اذان سن کر خوش ہوتا ہے۔آپ کا
اشارہ اسی طرف تھا کہ تمہیں تو یہ نظر آتا ہے کہ یہ ”ش“ نہیں بول سکتا۔مگر ش“ اور ”س“
میں کیا رکھا ہے خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ جب تپتی ریت پر رنگی پیٹھ کے ساتھ اس کو لٹا دیا جاتا تھا
اور اس کے سینہ پر ظالم اپنی جوتیوں سمیت کو دا کرتے تھے اور پوچھتے تھے کہ کیا اب بھی
سبق آیا ہے یا نہیں؟ تو یہ اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں احد احد کہہ کر خدا تعالیٰ کی توحید کا
اعلان کرتارہتا تھا اور اپنی وفاداری ، اپنے توحید کے عقیدہ اور اپنے دل کی مضبوطی کا ثبوت
دیتا تھا۔پس اُس کا اسھد بہت سے لوگوں کے اٹھڈ سے زیادہ قیمتی تھا۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب اُن پر یہ ظلم دیکھے تو اُن کے مالک کو اُن کی
قیمت ادا کر کے انہیں آزاد کروا دیا۔اسی طرح اور بہت سے غلاموں کو حضرت ابوبکر رضی
لے سیرت ابن ہشام جلد ۱ صفحہ ۳۴۰،۳۳۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۲۲
نبیوں کا سردار
اللہ عنہ نے اپنے مال سے آزاد کرایا۔ان غلاموں میں سے صہیب ایک مالدار آدمی تھے۔یہ تجارت کرتے تھے اور مکہ کے با حیثیت آدمیوں میں سمجھے جاتے تھے مگر باوجود اس کے کہ
وہ مالدار بھی تھے اور آزاد بھی ہو چکے تھے قریش اُن کو مار مار کر بیہوش کر دیتے تھے۔جب
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے تو آپ کے بعد صہیب نے بھی چاہا
کہ وہ بھی ہجرت کر کے مدینہ چلے جائیں مگر مکہ کے لوگوں نے اُن کو روکا اور کہا کہ جو دولت
تم نے مکہ میں کمائی ہے تم اسے مکہ سے باہر کس طرح لے جاسکتے ہو ہم تمہیں مکہ سے جانے
نہیں دیں گے۔صہیب نے کہا اگر میں یہ سب کی سب دولت چھوڑ دوں
تو کیا پھر تم مجھے
جانے دو گے؟ وہ اس بات پر رضامند ہو گئے اور آپ اپنی ساری دولت مکہ والوں کے سپرد
کر کے خالی ہاتھ مدینہ چلے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہوئے۔آپ نے فرمایا۔صہیب تمہارا یہ سودا سب پہلے سودوں سے نفع مند رہا۔یعنی پہلے
اسباب کے مقابلہ میں تم روپیہ حاصل کیا کرتے تھے مگر اب روپیہ کے مقابلہ میں تم نے
ایمان حاصل کیا ہے۔ان غلاموں میں اکثر تو ظاہر و باطن میں مستقل رہے، لیکن بعض سے ظاہر میں
کمزوریاں بھی ظاہر ہوئیں۔چنانچہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمار نامی غلام کے
پاس سے گزرے تو دیکھا کہ وہ سسکیاں لے رہے تھے اور آنکھیں پونچھ رہے تھے۔آپ
نے پوچھا عمار! کیا معاملہ ہے؟ عمار نے کہا اے اللہ کے رسول ! بہت ہی بُرا۔وہ مجھے
مارتے گئے اور دکھ دیتے گئے اور اُس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک میرے منہ سے آپ
کے خلاف اور دیوتاؤں کی تائید میں کلمات نہیں نکلوا لئے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
پوچھا لیکن تم اپنے دل میں کیا محسوس کرتے تھے؟ عمار نے کہا دل میں تو ایک غیر متزلزل
ایمان محسوس کرتا تھا۔آپ نے فرمایا اگر دل ایمان پر مطمئن تھا تو خدا تعالیٰ تمہاری کمزوری

۲۳
نبیوں کا سردار
کو معاف کر دے گا۔آپ کے والد یا سر اور آپ کی والدہ سمیہ کو بھی کفار بہت دکھ دیتے تھے۔چنانچہ ایک دفعہ جبکہ اُن دونوں کو دکھ دیا جارہا تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس
سے گزرے۔آپ نے اُن دونوں کی تکلیفوں کو دیکھا اور آپ کا دل درد سے بھر آیا۔آپ
اُن سے مخاطب ہو کر بولے صَبراً آلَ يَاسِر فَإِنَّ مَوْعِدَ كُمُ الْجَنَّةَ " اے یاسر کے
خاندان ! صبر سے کام لو۔خدا نے تمہارے لئے جنت تیار کر چھوڑی ہے۔اور یہ پیشگوئی
تھوڑے ہی دنوں میں پوری ہو گئی کیونکہ یا سر مار کھاتے کھاتے مر گئے مگر اس پر بھی کفار کو
صبر نہ آیا اور اُنہوں نے اُن کی بُڑھیا بیوی سمیہ پر ظلم جاری رکھے۔چنانچہ ابو جہل نے
ایک دن غصہ میں اُن کی ران پر زور سے نیزہ مارا جوران کو چیرتا ہوا اُن کے پیٹ میں
گھس گیا اور تڑپتے ہوئے انہوں نے جان دے دی۔سے
زنبیرہ بھی ایک لونڈی تھیں اُن کو ابو جہل نے اتنا مارا کہ اُن کی آنکھیں ضائع
ہو گئیں۔ہے
ابوفلیہ " صفوان بن امیہ کے غلام تھے۔اُن کو اُن کا مالک اور اُس کا خاندان گرم
تپتی ہوئی زمین پر لٹا دیتا اور بڑے بڑے گرم پتھر اُن کے سینہ پر رکھ دیتا یہاں تک کہ اُن
کی زبان باہر نکل آتی۔یہی حال باقی غلاموں کا بھی تھا۔شے
بیشک یہ ظلم انسانی طاقت سے بالا تھے، مگر جن لوگوں پر یہ ظلم کئے جارہے تھے وہ
اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۴۴ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
سیرت ابن هشام جلدا صفحه ۳۴۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۳ ۲۰ اسد الغابة جلد ۵ صفحه ۴۸۱ مطبوعه ریاض ۱۲۸۰ھ
ه السيرة الحلبية جلدا صفحه ۳۳۴ مطبوع مصر ۱۹۳۲ء

آج 10 میں سے 10 باقی