آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مظالم

نبیوں کا سردار ﷺ

۲۶
نبیوں کا سردار
دن پھر اُسی مجلس میں پہنچے۔وہاں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف باتیں کرنا روزانہ کا
شغل تھا۔جب یہ خانہ کعبہ میں گئے تو پھر وہی ذکر ہورہا تھا۔اُنہوں نے پھر کھڑے ہوکر
اپنے عقیدہ توحید کا اعلان کیا اور پھر اُن لوگوں نے اُن کو مارنا پیٹنا شروع کیا۔اسی طرح
تین دن ہوتار ہالے اس کے بعد یہ اپنے قبیلہ کی طرف چلے گئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر مظالم
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بھی محفوظ نہ تھی۔طرح طرح سے آپ کو دیکھ
دیا جا تا تھا۔ایک دفعہ آپ عبادت کر رہے تھے کہ آپ کے گلے میں پڑکا ڈال کر لوگوں نے
کھینچنا شروع کیا یہاں تک کہ آپ کی آنکھیں باہر نکل آئیں۔اتنے میں حضرت ابوبکر وہاں
آگئے اور اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے پچھڑایا کہ اے لوگو! کیا تم ایک آدمی کو اس جرم میں
قتل
کرتے ہو کہ وہ کہتا ہے خدا میرا آقا ہے۔ایک دفعہ آپ نماز پڑھ رہے تھے کہ آپ کی پیٹھ پر اونٹ کی اوجھری لا کر رکھ دی گئی
اور اس کے بوجھ سے اُس وقت تک آپ سر نہ اُٹھا سکے جب تک بعض لوگوں نے پہنچ کر اُس
اوجھری کو آپ کی پیٹھ سے ہٹایا نہیں۔سے
ایک دفعہ آپ بازار سے گزر رہے تھے تو مکہ کے اوباشوں کی ایک جماعت آپ
کے گرد ہو گئی اور رستہ بھر آپ کی گردن پر یہ کہ کر تھپڑ مارتی چلی گئی کہ لوگو! یہ وہ شخص۔جو کہتا ہے میں نبی ہوں۔بخاری کتاب مناقب الانصار باب اسلام ابي ذر الغفاری
بخاری کتاب المناقب باب قول النبی ﷺ لو كنت متخذا خليلا
ے بخاری کتاب الصلوة باب المرأة تطرح عن المصلى (الخ)
ہے

۲۷
نبیوں کا سردار
آپ کے گھر میں اردگرد کے گھروں سے متواتر پتھر پھینکے جاتے تھے۔باور چی
خانہ میں گندی چیزیں پھینکی جاتی تھیں۔جن میں بکروں اور اونٹوں کی انتڑیاں بھی شامل
ہوتی تھیں۔جب آپ نماز پڑھتے تو آپ پر خاک دھول ڈالی جاتی حتی کہ مجبور ہو کر آپ کو
چٹان میں سے نکلے ہوئے ایک پتھر کے نیچے چھپ کر نماز پڑھنی پڑتی تھی۔مگر یہ مظالم بیکار
نہ جارہے تھے۔شریف الطبع لوگ ان کو دیکھتے اور اسلام کی طرف اُن کے دل کھنچے چلے
جاتے تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن خانہ کعبہ کے قریب صفا پہاڑی پر بیٹھے
ہوئے تھے کہ ابو جہل آپ کا سب سے بڑا دشمن اور مکہ کا سردار وہاں سے گزرا اور اُس نے
آپ کو گالیاں دینی شروع کیں۔آپ اُس کی گالیاں سنتے رہے اور کوئی جواب نہ دیا اور
خاموشی سے اُٹھ کر اپنے گھر چلے گئے۔آپ کے خاندان کی ایک لونڈی اس واقعہ کو دیکھ
رہی تھی۔شام کے وقت آپ کے چا حمزہ جو ایک نہایت دلیر اور بہادر آدمی تھے اور جن کی
بہادری کی وجہ سے شہر کے لوگ اُن سے خائف تھے شکار کھیل کر جنگل سے واپس آئے اور
کندھے کے ساتھ کمان لڑکائے ہوئے نہایت ہی تبختر کے ساتھ اپنے گھر میں داخل
ہوئے۔لونڈی کا دل صبح کے نظارہ سے بے حد متاثر تھا۔وہ حمزہ کو اس شکل میں دیکھ کر
برداشت نہ کر سکی اور انہیں طعنہ دے کر کہا۔تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو، ہر وقت اسلحہ
سے مسلح رہتے ہو۔مگر کیا تمہیں معلوم ہے کہ صبح ابو جہل نے تمہارے بھتیجے سے کیا کیا ؟ حمزہ
نے پوچھا کیا کیا؟ اُس نے وہ سب واقعہ حمزہ کے سامنے بیان کیا۔حمزہ گو مسلمان نہ تھے مگر
دل کے شریف تھے۔اسلام کی باتیں تو سنی ہوئی تھیں اور یقینا اُن کے دل پر ان کا اثر ہو چکا
تھا مگر اپنی آزادزندگی کی وجہ سے سنجیدگی کے ساتھ اُن پر غور کرنے کا موقع نہیں ملا تھا لیکن
اس واقعہ کو سن کر اُن کی رگِ حمیت جوش میں آگئی۔آنکھوں پر سے غفلت کا پردہ دُور ہو گیا
لا تبختر ناز سے چلنا، غرور سے چلنا،غرور، تکبر،فخر، اترانا

آج 10 میں سے 10 باقی