پیغام اسلام
نبیوں کا سردار ﷺ
۲۸
نبیوں کا سردار
اور انہیں یوں معلوم ہوا کہ ایک قیمتی چیز ہاتھوں سے نکلی جارہی ہے۔اُسی وقت گھر سے باہر
آئے اور خانہ کعبہ کی طرف گئے جو رؤساء کے مشورے کا مخصوص مقام تھا۔اپنی کمان
کندھے سے اُتاری اور زور سے ابو جہل کو ماری اور کہا سنو ! میں بھی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کے مذہب کو اختیار کرتا ہوں۔تم نے صبح اُسے بلاوجہ گالیاں دیں اس لئے کہ وہ آگے سے
جواب نہیں دیتا۔اگر بہادر ہو تو آب میری مار کا جواب دو۔یہ واقعہ ایسا اچانک ہوا کہ ابو جہل
بھی گھبرا گیا۔اُس کے ساتھی حمزہ سے لڑنے کو اُٹھے لیکن حمزہ کی بہادری کا خیال کر کے اور
اُن کے قومی جتھا پر نظر کر کے ابو جہل نے خیال کیا کہ اگر لڑائی شروع ہوگئی تو اس کا نتیجہ
نہایت خطرناک نکلے گا اس لئے مصلحت سے کام لے کر اُس نے اپنے ساتھیوں کو یہ کہتے
ہوئے روک دیا کہ چلو جانے دو میں نے واقعہ میں اس کے بھتیجے کو بہت بری طرح گالیاں
دی تھیں لے
پیغام اسلام
جب مخالفت تیز ہوگئی اور ادھر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ
نے اصرار سے مکہ والوں کو خدا تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچانا شروع کیا کہ اس دنیا کا پیدا کرنے والا
خدا ایک ہے، اُس کے سوا کوئی اور معبود نہیں۔جس قدر نبی گذرے ہیں سب ہی اُس کی
توحید کا اقرار کیا کرتے تھے اور اپنے ہم قوموں
کو بھی اسی تعلیم کی طرف بلایا کرتے تھے۔تم
خدائے واحد پر ایمان لاؤ، ان پتھر کے بتوں کو چھوڑ دو کہ یہ بالکل بے کار ہیں اور ان میں
کوئی طاقت نہیں۔اے مکہ والو! کیا تم دیکھتے نہیں کہ ان کے سامنے جوند رو نیاز رکھی جاتی
ہے اگر اس پر مکھیوں کا جھرمٹ آ بیٹھے تو وہ ان مکھیوں کو اڑانے کی بھی طاقت نہیں رکھتے ، اگر
سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۳۱۱، ۳۱۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲۹
نبیوں کا سردار
کوئی اُن پر حملہ کرے تو وہ اپنی حفاظت نہیں کر سکتے ، اگر کوئی اُن سے سوال کرے تو وہ
جواب نہیں دے سکتے ، اگر کوئی ان سے مدد مانگے تو وہ اس کی مدد نہیں کر سکتے۔مگر خدائے
واحد تو مانگنے والوں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔سوال کرنے والوں کو جواب دیتا ہے۔مدد
مانگنے والوں کی مدد کرتا ہے اور اپنے دشمنوں کو زیر کرتا ہے اور اپنے عبادت گزار بندوں کو
اعلی ترقیات بخشتا ہے۔اس سے روشنی آتی ہے جو اس کے پرستاروں کے دلوں کو منور کر دیتی
ہے۔پھر تم کیوں ایسے خدا کو چھوڑ کر بے جان بتوں کے آگے جھکتے ہو اور اپنی عمر ضائع
کر رہے ہو۔تم دیکھتے نہیں کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو چھوڑ کر تمہارے خیالات بھی گندے اور
دل بھی تاریک ہو گئے ہیں۔تم قسم قسم کی وہی تعلیموں میں مبتلا ہو۔حلال وحرام کی تم میں تمیز
نہیں رہی۔اچھے اور بُرے میں تم امتیاز نہیں کر سکتے۔اپنی ماؤں کی بے حرمتی کرتے ہو،
اپنی بہنوں اور بیٹیوں پر ظلم کرتے ہو اور ان کے حق انہیں نہیں دیتے۔اپنی بیویوں سے
تمہارا سلوک اچھا نہیں۔یتامی کے حق مارتے ہو اور بیواؤں سے بُرا سلوک کرتے ہو۔غریبوں اور کمزوروں پر ظلم کرتے ہو اور دوسروں کے حق مار کر اپنی بڑائی قائم کرنا چاہتے
ہو۔جھوٹ اور فریب سے تم کو عار نہیں۔چوری اور ڈاکہ سے تم کو نفرت نہیں۔جوا اور شراب
تمہارا شغل۔۔حصولِ علم اور قومی خدمت کی طرف تمہاری توجہ نہیں۔خدائے واحد کی
طرف سے کب تک غافل رہو گے۔آؤ اور اپنی اصلاح کرو اور ظلم چھوڑ دو۔ہر حق دار کو اُس
کا حق دو۔خدا نے اگر مال دیا ہے تو ملک وقوم کی خدمت اور کمزوروں اور غریبوں کی ترقی
کے لئے اُسے خرچ کرو۔عورتوں کی عزت کرو اور ان کے حق ادا کرو۔یتیموں کو اللہ تعالیٰ کی
امانت سمجھو اور اُن کی خبر گیری کو اعلیٰ درجہ کی نیکی سمجھو۔بیواؤں کا سہارا بنو۔نیکیوں اور تقویٰ کو
قائم کرو۔انصاف اور عدل ہی نہیں بلکہ رحم اور احسان کو اپنا شعار بناؤ۔اس دنیا میں تمہارا
آنا بیکار نہ جانا چاہئے۔اچھے آثار اپنے پیچھے چھوڑو، تا دائمی نیکی کا بیج بویا جائے۔حق لینے