کفار مکہ کی ابوطالب کے پاس شکایت اورآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا استقلال
نبیوں کا سردار ﷺ
نبیوں کا سردار
میں نہیں بلکہ قربانی اور ایثار میں اصل عزت ہے۔پس تم قربانی کرو، خدا کے قریب ہو۔خدا
کے بندوں کے مقابل پر ایثار کا نمونہ دکھاؤ تا خدا تعالیٰ کے ہاں تمہارا حق قائم ہو۔بے
شک ہم کمزور ہیں مگر ہماری کمزوری کو نہ دیکھو۔آسمان پر سچائی کی حکومت کا فیصلہ ہو چکا
ہے۔اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے عدل کا ترازو رکھا جائے گا اور
انصاف اور رحم کی حکومت قائم کی جائے گی جس میں
کسی پر ظلم نہ ہوگا۔مذہب کے معاملہ میں
دخل اندازی نہ کی جائے گی۔عورتوں اور غلاموں پر جو ظلم ہوتے رہے ہیں وہ مٹا دیئے
جائیں گے اور شیطان کی حکومت کی جگہ خدائے واحد کی حکومت قائم کر دی جائے گی۔کفار مکہ کی ابوطالب کے پاس شکایت اور آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کا استقلال
جب تیتعلیمیں بار بار مکہ والوں کو سنائی جانے لگیں اور شریف الطبع لوگوں کی رغبت
اسلام کی طرف بڑھنے لگی تو ایک دن مکہ کے سردار جمع ہو کر آپ کے چا ابوطالب کے پاس
آئے اور اُن سے کہا کہ آپ ہمارے رئیس ہیں اور آپ کی خاطر ہم نے آپ کے بھتیجے محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم ) کو کچھ نہیں کہا۔اب وقت آگیا ہے کہ آپ کے ساتھ ہم آخری فیصلہ
کریں یا تو آپ اُسے سمجھا ئیں اور اس سے پوچھیں کہ آخر وہ ہم سے چاہتا کیا ہے۔اگر اُس
کی خواہش عزت حاصل کرنے کی ہے تو ہم اسے اپنا سردار بنانے کے لئے تیار ہیں۔اگر وہ
دولت کا خواہش مند ہے تو ہم میں سے ہر شخص اپنے مال کا کچھ حصہ اُس کو دینے کے لئے تیار
ہے۔اگر اُسے شادی کی خواہش ہے تو مکہ کی ہر لڑکی جو اُسے پسند ہو اس کا نام لے ہم اُس
سے اُس کا بیاہ کرانے کے لئے تیار ہیں۔ہم اس کے بدلہ میں اُس سے کچھ نہیں چاہتے اور
۳۱
نبیوں کا سردار
کسی بات سے نہیں روکتے۔ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے بتوں کو برا کہنا چھوڑ
دے۔وہ بیشک کہے خدا ایک ہے مگر یہ نہ کہے کہ ہمارے بت برے ہیں۔اگر وہ اتنی بات
مان لے تو ہماری اس سے صلح ہو جائے گی۔آپ اُسے سمجھا ئیں اور ہماری تجویز کے قبول
کرنے پر آمادہ کریں۔ورنہ پھر دو باتوں میں سے ایک ہو گی یا آپ
کو اپنا بھتیجا چھوڑنا
پڑے گا یا آپ کی قوم آپ کی ریاست سے انکار کر کے آپ کو چھوڑ دے گی۔ابوطالب
کے لئے یہ بات نہایت ہی شاق تھی۔عربوں کے پاس روپیہ پیسہ تو تھوڑا ہی ہوتا تھا ان کی
ساری خوشی اُن کی ریاست میں ہوتی تھی۔رؤساء قوم کے لئے زندہ رہتے تھے اور قوم
رؤساء کے لئے زندہ رہتی تھی۔یہ بات سن کر ابو طالب بیتاب ہو گئے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کو بلوایا اور کہا کہ اے میرے بھتیجے! میری قوم میرے پاس آئی ہے اور اس نے
مجھے یہ پیغام دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مجھے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر تمہارا بھتیجا ان باتوں
میں سے کسی ایک بات پر بھی راضی نہ ہو تو پھر ہماری طرف سے ہر ایک قسم کی پیشکش ہو چکی
ہے اگر وہ اس پر بھی اپنے طریقہ سے باز نہیں آتا تو آپ کا کام ہے کہ اسے چھوڑ دیں اور اگر
آپ اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہوں تو پھر ہم لوگ آپ کی ریاست سے انکار کر کے
آپ کو چھوڑ دیں گے۔جب ابو طالب نے یہ بات کی تو اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔اُن کے آنسوؤں کو دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے اور آپ
نے فرمایا اے میرے چا! میں یہ نہیں کہتا کہ آپ اپنی قوم کو چھوڑ دیں اور میرا ساتھ دیں۔آپ بیشک میرا ساتھ چھوڑ دیں اور اپنی قوم کے ساتھ مل جائیں۔لیکن مجھے خدائے وحدة
لا شريك كى قسم ہے کہ اگر سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر کھڑا کر
دیں تب بھی میں خدا تعالیٰ کی توحید کا وعظ کرنے سے باز نہیں رہ سکتا۔میں اپنے کام میں لگا
رہوں گا جب تک خدا مجھے موت دے۔آپ اپنی مصلحت کو خودسوچ لیں۔یہ ایمان سے پر