حبشہ کی طرف ہجرت
نبیوں کا سردار ﷺ
۳۲
نبیوں کا سردار
اور یہ اخلاص سے بھرا ہوا جواب ابو طالب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھا۔انہوں نے سمجھ
لیا کہ گو مجھے ایمان لانے کی توفیق نہیں ملی لیکن اس ایمان کا نظارہ دیکھنے کی توفیق ملنا ہی سب
دولتوں سے بڑی دولت ہے اور آپ نے کہا اے میرے بھتیجے ! جا اور اپنا فرض ادا کرتارہ۔قوم اگر مجھے چھوڑ نا چاہتی ہے تو بیشک چھوڑ دے میں تجھے نہیں چھوڑ سکتا ہے
حبشہ کی طرف ہجرت
جب مکہ والوں کا ظلم انتہاء کو پہنچ گیا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن
اپنے ساتھیوں کو بلوایا اور فرمایا مغرب کی طرف سمندر پار ایک زمین ہے جہاں خدا کی
عبادت کی وجہ سے ظلم نہیں کیا جاتا۔مذہب کی تبدیلی کی وجہ سے لوگوں
کو قتل نہیں کیا جاتا
وہاں ایک منصف بادشاہ ہے، تم لوگ ہجرت کر کے وہاں چلے جاؤ شاید تمہارے لئے
آسانی کی راہ پیدا ہو جائے۔کچھ مسلمان مرد اور عورتیں اور بچے آپ کے اس ارشاد پر ایسے
سینیا کی طرف چلے گئے۔ان لوگوں کا مکہ سے نکلنا کوئی معمولی بات نہ تھی۔مکہ کے لوگ
اپنے آپ کو خانہ کعبہ کا متولی سمجھتے تھے اور مکہ سے باہر چلے جانا ان کے لئے ایک نا قابلِ
برداشت صدمہ تھا۔وہی شخص یہ بات کہہ سکتا تھا جس کے لئے دنیا میں کوئی اور ٹھکانہ باقی نہ
رہے۔پس ان لوگوں کا نکلنا ایک نہایت ہی درد ناک واقعہ تھا۔پھر نکلنا بھی اُن لوگوں کو
چوری ہی پڑا۔کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر مکہ والوں کو معلوم ہو گیا تو وہ ہمیں نکلنے نہیں دیں
گے اور اس وجہ سے وہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی آخری ملاقات سے بھی محروم جار ہے
تھے۔اُن کے دلوں کی جو حالت تھی سوتھی ، اُن کے دیکھنے والے بھی ان کی تکلیف سے متأثر
ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔چنانچہ جس وقت یہ قافلہ نکل رہا تھا حضرت عمر جو اُس وقت تک کافر
ے سیرت ابن ہشام جلد ا صفحہ ۲۸۵،۲۸۴۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۳۳
نبیوں کا سردار
اور اسلام کے شدید دشمن تھے اور مسلمانوں کو تکلیف دینے والوں میں سے چوٹی کے آدمی
تھے اتفاقاً اُس قافلہ کے بعض افراد کو مل گئے۔اُن میں ایک صحابیہ ام عبداللہ نامی بھی
تھیں۔بندھے ہوئے سامان اور تیار سواریوں کو جب آپ نے دیکھا تو آپ سمجھ گئے کہ یہ
لوگ مکہ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔آپ نے کہا اُم عبداللہ یہ تو ہجرت کے سامان نظر آرہے
ہیں۔ام عبداللہ کہتی ہیں میں نے جواب میں کہا ہاں خدا کی قسم ! ہم کسی اور ملک میں چلے
جائیں گے کیونکہ تم نے ہم کو بہت دکھ دیئے ہیں اور ہم پر بہت ظلم کئے ہیں ہم اُس وقت تک
اپنے ملک میں نہیں لوٹیں گے جب تک خدا تعالیٰ ہمارے لئے کوئی آسانی اور آرام کی
صورت نہ پیدا کر دے۔اُمم عبداللہ بیان کرتی ہیں کہ عمر نے جواب میں کہا اچھا خدا
تمہارے ساتھ ہو اور میں نے اُن کی آواز میں رقت محسوس کی جو اس سے پہلے میں نے کبھی
محسوس نہیں
کی تھی۔پھر وہ جلدی سے منہ پھیر کر چلے گئے اور میں نے محسوس کیا کہ اس واقعہ
سے ان کی طبیعت نہایت ہی غمگین ہوگئی ہے۔لے
جب اُن لوگوں کے ہجرت کرنے کی مکہ والوں کو خبر ہوئی تو انہوں نے ان کا
تعاقب کیا اور سمندر تک ان کے پیچھے گئے مگر یہ قافلہ ان لوگوں کے سمندر تک پہنچنے سے
پہلے ہی حبشہ کی طرف روانہ ہو چکا تھا۔جب مکہ والوں کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ
ایک وفد بادشاہ حبشہ کے پاس بھیجا جائے جو اُ سے مسلمانوں کے خلاف بھڑکائے اور اُسے
تحریک کرے کہ وہ مسلمانوں کو مکہ والوں کے سپر د کر دے تا کہ وہ انہیں ان کی اس شوخی کی
سزا دیں کہ رؤسائے شہر کے ظلموں کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہ مکہ سے کیوں بھاگے
تھے۔اس وفد میں عمرو بن العاص بھی تھے جو بعد میں مسلمان ہو گئے تھے اور مصر اُنہی کے
ہاتھوں فتح ہوا۔ہوا۔یہ وفد حبشہ گیا اور بادشاہ سے ملا اور امرائے دربار کو اُنہوں نے خوب
ل السيرة الحلبية جلدا صفحه ۳۶۱۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء
۳۴
نبیوں کا سردار
اکسایا لیکن اللہ تعالیٰ نے بادشاہ حبشہ کے دل کو مضبوط کر دیا اور اُس نے باوجود ان لوگوں
کے اصرار کے اور باوجود درباریوں کے اصرار کے مسلمانوں کو کفار کے سپر دکرنے سے انکار
کر دیا۔جب یہ وفد نا کام واپس آیا تو مکہ والوں نے ان مسلمانوں کو بلانے کے لئے ایک
اور تدبیر سوچی اور وہ یہ کہ حبشہ جانے والے بعض قافلوں میں یہ خبر مشہور کر دی کہ مکہ کے
سب لوگ مسلمان ہو گئے ہیں۔جب یہ خبر حبشہ پہنچی تو اکثر مسلمان خوشی سے مکہ کی طرف
واپس لوٹے مگر مکہ پہنچ کر اُن کو معلوم ہوا کہ یہ خبر محض شرار تا مشہور کی گئی تھی اور اس میں کوئی
حقیقت نہیں۔اس پر کچھ لوگ تو واپس حبشہ چلے گئے اور کچھ ملکہ میں ہی ٹھہر گئے۔ان مکہ
میں ٹھہر نے والوں میں سے عثمان بن مظعون بھی تھے جو مکہ کے ایک بہت بڑے رئیس
کے بیٹے تھے۔اس دفعہ ان کے باپ کے ایک دوست ولید بن مغیرہ نے ان کو پناہ دی اور
وہ امن سے مکہ میں رہنے لگے۔مگر اس عرصہ میں انہوں نے دیکھا کہ بعض دوسرے
مسلمانوں کو دکھ دیئے جاتے ہیں اور انہیں سخت سے سخت تکلیفیں پہنچائی جاتی ہیں۔چونکہ وہ
غیرتمند نو جوان تھے ولید کے پاس گئے اور اُسے کہدیا کہ میں آپ کی پناہ کو واپس کرتا ہوں
کیونکہ مجھ سے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ دوسرے مسلمان دکھ اُٹھا ئیں اور میں آرام میں رہوں۔چنانچہ ولید نے اعلان کر دیا کہ عثمان اب میری پناہ میں نہیں۔اس کے بعد ایک دن لبید
عرب کا مشہور شاعر مکہ کے رؤساء میں بیٹھا اپنے شعر سنا رہا تھا کہ اُس نے ایک مصرع پڑھا
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا فَحَالَةٌ زَائِلٌ
جس کے معنی یہ ہیں کہ ہر نعمت آخر مٹ جانے والی ہے۔عثمان نے کہا یہ غلط ہے
جنت کی نعمتیں ہمیشہ قائم رہیں گی۔لبید ایک بہت بڑا آدمی تھا یہ جواب سن کر جوش میں آ گیا
اور اُس نے کہا اے قریش کے لوگو! تمہارے مہمان کو تو پہلے اس طرح ذلیل نہیں کیا جاسکتا
تھا اب یہ نیا رواج کب سے شروع ہوا ہے؟ اس پر ایک شخص نے کہا یہ ایک بیوقوف آدمی