حضرت عمرؓ کا قبول اسلام

نبیوں کا سردار ﷺ

۳۵
نبیوں کا سردار
ہے اس کی بات کی پرواہ نہ کریں۔حضرت عثمان نے اپنی بات پر اصرار کیا اور کہا بیوقوفی کی
کیا بات ہے جو بات میں نے کہی ہے وہ سچ ہے۔اس پر ایک شخص نے اٹھ کر زور سے آپ
کے منہ پر گھونسا مارا جس سے آپ کی ایک آنکھ نکل گئی۔ولید اُس وقت اُس مجلس میں بیٹھا ہوا
تھا۔عثمان کے باپ کے ساتھ اُس کی بڑی گہری دوستی تھی۔اپنے مردہ دوست کے بیٹے کی
یہ حالت اُس سے دیکھی نہ گئی۔مگر مکہ کے رواج کے مطابق جب عثمان اس کی پناہ میں نہیں
تھے تو وہ ان کی حمایت بھی نہیں کر سکتا تھا ، اس لئے اور تو کچھ نہ کر سکا نہایت ہی دکھ کے ساتھ
عثمان ہی کو مخاطب کر کے بولا! اے میرے بھائی کے بیٹے ! خدا کی قسم تیری یہ آنکھ اس
صدمہ سے بچ سکتی تھی جبکہ تو ایک زبر دست حفاظت میں تھا ( یعنی میری پناہ میں تھا) لیکن تو
نے خود ہی اس پناہ کو چھوڑ دیا اور یہ دن دیکھا۔عثمان نے جواب میں کہا جو کچھ میرے ساتھ
ہوا ہے میں خود اس کا خواہشمند تھا تم میری پھوٹی ہوئی آنکھ پر ماتم کر رہے ہو حالانکہ میری
تندرست آنکھ اس بات کیلئے تڑپ رہی ہے کہ جو میری بہن کے ساتھ ہوا ہے وہی میرے
ساتھ کیوں نہیں ہوتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ میرے لئے بس ہے۔اگر وہ
تکلیفیں اٹھا رہے ہیں تو میں کیوں نہ اٹھاؤں۔میرے لئے خدا کی حمایت کافی ہے۔حضرت عمر کا قبولِ اسلام
اسی زمانہ میں مکہ میں ایک اور واقعہ ظاہر ہوا جس نے مکہ میں آگ لگا دی اور یہ
واقعہ اس طرح ہوا کہ عمر" جو بعد میں اسلام کے دوسرے خلیفہ ہوئے اور جو اسلام کے
ابتدائی زمانہ میں شدید ترین دشمنوں میں سے تھے۔ایک دن بیٹھے بیٹھے اُن کے دل میں
خیال آیا کہ اس وقت تک اسلام کے مٹانے کے لئے بہت کچھ کوششیں کی گئی ہیں مگر کامیابی
اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۳۸۶،۳۸۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ

۳۶
نبیوں کا سردار
نہیں ہوئی کیوں نہ اسلام کے بانی کو قتل کر دیا جائے اور اس فتنہ کو ہمیشہ کے لئے مٹا دیا
جائے۔یہ خیال آتے ہی اُنہوں نے تلوار اُٹھائی اور گھر سے نکلے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی تلاش میں چل کھڑے ہوئے۔راستہ میں اُن کا کوئی دوست ملا اور اس حالت میں
دیکھ کر کچھ حیران ہوا اور آپ سے سوال کیا کہ عمر ! کہاں جا رہے ہو؟ عمر نے کہا میں محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) کو قتل کرنے کے لئے جارہا ہوں۔اُس نے کہا کیا تم محمد (صلی اللہ علیہ
وسلم) کو قتل کر کے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے قبیلہ سے محفوظ رہ سکو گے؟ اور ذرا اپنے گھر کی تو
خبر لو تمہاری بہن اور تمہارا بہنوئی بھی مسلمان ہو چکے ہیں۔یہ خبر حضرت عمر کے سر پر بجلی کی
طرح گری انہوں نے سوچا میں جو اسلام کا بدترین دشمن ہوں میں جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کو مارنے کے لئے جا رہا ہوں میری ہی بہن اور میرا ہی بہنوئی اسلام قبول کر چکے ہیں اگر
ایسا ہے تو پہلے مجھے اپنی بہن اور بہنوئی سے نپٹنا چاہئے۔یہ سوچتے ہوئے وہ اپنی بہن کے
گھر کی طرف چلے جب دروازہ پر پہنچے تو انہیں اندر سے خوش الحانی سے کسی کلام کے پڑھنے
کی آوازیں آئیں۔یہ پڑھنے والے خباب جو اُن کی بہن اور اُن کے بہنوئی کو قرآن
شریف سکھلا رہے تھے۔عمر تیزی سے گھر میں داخل ہوئے۔اُن کے پاؤں کی آہٹ سن
کر خباب تو کسی کو نہ میں چھپ گئے اور اُن کی بہن نے جن کا نام فاطمہ تھا قرآن شریف
کے وہ اوراق جو اُس وقت پڑھے جارہے تھے ، چھپا دیئے۔حضرت عمر کمرہ میں داخل
ہوئے تو غصہ سے پوچھا میں نے سنا ہے کہ تم اپنے دین سے پھر گئے ہو؟ اور یہ کہہ کر اپنے
بہنوئی پر جو اُن کے چازاد بھائی بھی تھے حملہ آور ہوئے۔فاطمہ نے جب دیکھا کہ ان کے
بھائی عمر ان کے خاوند پر حملہ کرنے لگے تو وہ دوڑ کر اپنے خاوند کے آگے کھڑی ہوگئیں۔عمر
ہاتھ اُٹھا چکے تھے اُن کا ہاتھ زور سے اُن کے بہنوئی کے منہ کی طرف آرہا تھا اور اب اس
ہاتھ کو روکنا اُن کی طاقت سے باہر تھا مگر اب ان کے ہاتھ کے سامنے ان کے بہنوئی کی

۳۷
نبیوں کا سردار
بجائے ان کی بہن کا چہرہ تھا۔عمر" کا ہاتھ زور سے فاطمہ کے چہرہ پر گرا اور فاطمہ کے ناک
سے خون کے تراڑے اے بہنے لگے۔فاطمہ نے مار تو کھالی مگر دلیری سے کہا عمر ! یہ بات
سچ ہے کہ ہم مسلمان ہو چکے ہیں اور یادرکھیئے کہ ہم اس دین کو نہیں چھوڑ سکتے آپ سے جو
کچھ ہو سکتا ہو کر لیں۔عمر ایک بہادر آدمی تھے ظلم نے اُن کی بہادری کو مٹا نہیں دیا تھا۔ایک
عورت اور پھر اپنی بہن کو اپنے ہی ہاتھ سے زخمی دیکھا تو شرمندگی اور ندامت سے گھڑوں
پانی پڑ گیا۔بہن کے چہرہ سے خون بہہ رہا تھا اور عمر کے دل سے اب ان کا غصہ دور ہو چکا
تھا۔اپنی بہن سے معافی مانگنے کی خواہش زور پکڑ رہی تھی اور تو کوئی بہانہ نہ سُوجھا بہن سے
بولے اچھا! لاؤ مجھے وہ کلام تو سناؤ جو تم لوگ ابھی پڑھ رہے تھے۔فاطمہ نے کہا میں نہیں
دکھاؤں گی۔کیونکہ آپ ان اوراق کو ضائع کر دو گے۔عمر نے کہا نہیں بہن میں ایسا نہیں
کروں گا۔فاطمہ نے کہا تم تو نجس ہو پہلے غسل کرو پھر دکھاؤں گی عمر ندامت کی شدت کی
وجہ سے سب کچھ کرنے کے لیے تیار تھے۔وہ فنسل پر بھی راضی ہو گئے۔جب غسل کر کے
واپس آئے تو فاطمہ نے اُن کے ہاتھ میں قرآن کریم کے اوراق دے دیئے۔یہ قرآن
کریم کے اوراق سورہ طلہ کی کچھ آیات تھیں۔جب وہ اسے پڑھتے ہوئے اس آیت پر
پنے إِنَّنِي أَنَا اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُنِي وَأَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِى إِنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ
أَكَادُ أُخْفِيهَا لِتُجْزَى كُلُّ نَفْسِيسُ بِمَا تَسْعَى سے یقینا میں ہی اللہ ہوں اور کوئی معبود نہیں
صرف میں ہی معبود ہوں۔پس اے مخاطب ! میری عبادت کر اور نماز پڑھ اور اپنے
دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری عبادت کو قائم کر۔رسمی عبادت نہیں بلکہ میری بزرگی
کو دنیا میں قائم کرنے والی عبادت۔یاد رکھ کہ اس کلام کو قائم کرنے والی گھڑی آ رہی ہے
لے (خون کے ) تراڑے: فوارے (خون کا تیزی سے بہنا )
وظه : ۱۶،۱۵

۳۸
نبیوں کا سردار
میں اس کے ظاہر کرنے کے سامان پیدا کر رہا ہوں جن کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ہر ایک جان کو جیسے
جیسے وہ کام کرتی ہے اس کے مطابق بدلہ مل جائے گا۔حضرت عمر جب اس آیت پر پہنچے تو بے
اختیار ان کے منہ سے نکل گیا یہ کیسا عجیب اور پاک کلام ہے۔خباب نے جب یہ الفاظ سنے تو
وہ اس جگہ سے جہاں چھپے ہوئے تھے باہر نکل آئے اور کہا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی
دعا کا نتیجہ ہے۔مجھے خدا کی قسم ! میں نے کل ہی آپ
کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا تھا کہ الہی ! عمر
بن الخطاب یا عمر بن ہشام میں سے کسی ایک کو اسلام کی طرف ضرور ہدایت بخش۔عمر
کھڑے ہو گئے اور کہا مجھے بتاؤ کہ محد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کہاں ہیں؟ جب آپ
کو بتایا گیا
کہ آپ
دار ارقم میں رہتے ہیں تو آپ اُسی طرح جنگی تلوار لیے ہوئے وہاں پہنچے اور دروازہ پر
دستک دی۔صحابہ نے دروازہ کی دراڑوں میں سے دیکھا تو انہیں عمر ننگی تلوار لئے کھڑے نظر
آئے۔وہ ڈرے کہ ایسا نہ ہو دروازہ کھول دیں تو عمر اندر آ کر کوئی فساد کریں۔مگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ہوا کیا ؟ دروازہ کھول دو۔عمر اسی طرح تلوار لیے اندر داخل
ہوئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور فرمایا عمر ! کس ارادہ سے آئے ہو؟ عمر
نے کہا یا رسول اللہ میں مسلمان ہونے آیا ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر
بلند آواز سے اللہ اکبر کہا یعنی اللہ سب سے بڑا ہے اور آپ کے سب ساتھیوں نے بھی یہی
الفاظ زور سے دُہرائے یہاں تک کہ مکہ کی پہاڑیاں گونج اٹھیں لے اور تھوڑی ہی دیر میں یہ خبر
مکہ میں آگ کی طرح پھیل گئی اور عمر سے بھی وہی سختی کا برتاؤ ہونا شروع ہو گیا جو پہلے
دوسرے صحابہؓ سے ہوتا تھا۔مگر وہی عمر جو پہلے مارنے اور قتل کرنے میں مزہ اُٹھایا کرتے
تھے اب مار کھانے اور پیٹے جانے میں لذت حاصل کرنے لگے۔چنانچہ خود عمر کا بیان ہے
کہ ایمان لانے کے بعد میں مکہ کی گلیوں میں ماریں ہی کھاتا رہتا تھا۔لے اسد الغابۃ جلد ۴ صفحه ۵۵ - مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ

آج 10 میں سے 10 باقی