باشندگان مدینہ کا قبول اسلام

نبیوں کا سردار ﷺ

۴۷
نبیوں کا سردار
لوگوں کو خدا کی تعلیم پہنچاتے رہے۔مکہ کے گلی کوچوں میں ”خدا ایک ہے خدا ایک ہے“ کی
آواز میں بلند ہوتی رہیں۔محبت سے، پیار سے، خیر خواہی سے ، آپ مکہ والوں کو بت پرستی
کے خلاف وعظ کرتے رہے۔لوگ بھاگتے تھے تو آپ اُن کے پیچھے جاتے تھے۔لوگ منہ
پھیرتے تھے تو آپ پھر بھی باتیں سنائے چلے جاتے تھے۔صداقت آہستہ آہستہ گھر کر رہی
تھی۔وہ تھوڑے سے مسلمان جو ہجرت حبشہ سے بچے ہوئے مکہ میں رہ گئے تھے وہ اندر ہی
اندر اپنے رشتہ داروں، دوستوں، ساتھیوں اور ہمسائیوں میں تبلیغ کر رہے تھے۔بعض کے
دل ایمان سے منور ہو جاتے تھے تو علی الاعلان اپنے مذہب کا اظہار کر دیتے تھے اور اپنے
بھائیوں کے ساتھ ماریں کھانے اور تکلیفیں اُٹھانے میں شریک ہو جاتے تھے۔مگر بہت
تھے جنہوں نے روشنی کو دیکھ تو لیا تھا مگر اس کے قبول کرنے کی توفیق نہیں ملی تھی۔وہ اُس دن
کا انتظار کر رہے تھے جب خدا کی بادشاہت زمین پر آئے اور وہ اُس میں داخل ہوں۔باشندگانِ مدینہ کا قبول اسلام
اسی عرصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے بار بار خبر دی جا
رہی تھی کہ تمہارے لئے ہجرت کا وقت آ رہا ہے اور آپ پر یہ بھی گھل چکا تھا کہ آپ کی
ہجرت کا مقام ایک ایسا شہر ہے جس میں کنویں بھی ہیں اور کھجوروں کے باغ بھی پائے
جاتے ہیں۔پہلے آپ نے یمامہ کی نسبت خیال کیا کہ شاید وہ ہجرت کا مقام ہو گا مگر جلد
ہی یہ خیال آپ کے دل سے نکال دیا گیا اور آپ اس انتظار میں لگ گئے کہ خدا تعالیٰ کی
پیشگوئی کے مطابق جو شہر بھی مقدر ہے وہ اپنے آپ کو اسلام کا گہوارہ بنانے کے لئے پیش
کرے گا۔اسی دوران میں حج کا زمانہ آ گیا عرب کے چاروں طرف سے لوگ مکہ میں حج
بخاری باب هجرة النبي صلى اللہ علیہ وسلم

۴۸
نبیوں کا سردار
کے لئے جمع ہونے شروع ہوئے۔محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی عادت کے مطابق جہاں
کچھ آدمیوں کو کھڑا دیکھتے تھے اُن کے پاس جا کر انہیں تو حید کا وعظ سنانے لگ جاتے تھے اور
خدا کی بادشاہت کی خوشخبری دیتے تھے اور ظلم اور بدکاری اور فساد اور شرارت سے بچنے کی
نصیحت کرتے تھے۔بعض لوگ آپ کی بات سنتے اور حیرت کا اظہار کر کے جدا ہو جاتے۔بعض باتیں سن رہے ہوتے تو مکہ والے آ کر اُن کو وہاں سے ہٹا دیتے تھے۔بعض جو پہلے سے
مکہ والوں کی باتیں سن چکے ہوتے وہ ہنسی اڑا کر آپ سے جدا ہو جاتے۔اسی حالت میں آپ
منی کی وادی میں پھر رہے تھے کہ چھ سات آدمی جو مدینہ کے باشندے تھے آپ کی نظر
پڑے۔آپ نے اُن سے کہا کہ آپ لوگ کس قبیلہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں؟ اُنہوں نے کہا
خزرج قبیلہ کے ساتھ۔آپ نے کہا وہی قبیلہ جو یہودیوں کا حلیف ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا کیا آپ لوگ تھوڑی دیر بیٹھ کر میری باتیں سنیں گے؟ اُن لوگوں نے چونکہ آپ
کا ذکر سنا ہوا تھا اور دل میں آپ کے دعوئی سے کچھ دلچسپی تھی انہوں نے آپ کی بات مان لی
اور آپ کے پاس بیٹھ کر آپ کی باتیں سننے لگ گئے۔آپ نے انہیں بتایا کہ خدا کی بادشاہت
قریب آ رہی ہے، بت اب دنیا سے مٹا دیئے جائیں گے، تو حید کو دنیا میں قائم کر دیا جائے گا۔نیکی اور تقویٰ پھر ایک دفعہ دنیا میں قائم ہو جائیں گے۔کیا مدینہ کے لوگ اس عظیم الشان نعمت
کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں؟ انہوں نے آپ کی باتیں سنیں اور متاثر ہوئے اور کہا آپ
کی تعلیم کو تو ہم قبول کرتے ہیں۔باقی رہا یہ کہ مدینہ اسلام کو پناہ دینے کے لئے تیار ہے یا
نہیں اس کے لئے ہم اپنے وطن جا کر اپنی قوم سے بات کریں گے پھر ہم دوسرے سال
اپنی قوم کا فیصلہ آپ کو بتائیں گے۔لے یہ لوگ واپس گئے اور انہوں نے اپنے رشتہ داروں
اور دوستوں میں آپ
کی تعلیم کا ذکر کرنا شروع کیا۔اُس وقت مدینہ میں دو عرب قبائل اوس
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۷۰ تا ۷۵۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ -

۴۹
نبیوں کا سردار
اور خزرج بستے تھے اور تین یہودی قبائل یعنی بنو قریظہ اور بنو نضیر اور بنو قینقاع۔اوس اور خزرج
کی آپس میں لڑائی تھی۔بنو قریظہ اور بنو نضیر اوس کے ساتھ اور بنو قینقاع خزرج کے ساتھ ملے
ہوئے تھے۔مدتوں کی لڑائی کے بعد اُن میں یہ احساس پیدا ہور ہا تھا کہ ہمیں آپس میں صلح کر
لینی چاہئے۔آخر با ہمی مشورہ سے یہ قرار پایا کہ عبداللہ بن ابی بن سلول جو خزرج کا سردار تھا
اُسے سارا مدینہ اپنا بادشاہ تسلیم کرلے۔یہودیوں کے ساتھ تعلق کی وجہ سے اوس اور خزرج
بائبل کی پیشگوئیاں سنتے رہتے تھے۔جب یہودی اپنی مصیبتوں اور تکلیفوں کا حال بیان
کرتے تو اُس کے آخر میں یہ بھی کہہ دیا کرتے تھے کہ ایک نبی جو موسیٰ کا مثیل ہو گا ظاہر
ہونے والا ہے اُس کا وقت قریب آرہا ہے جب وہ آئے گا ہم پھر ایک دفعہ دنیا پر غالب ہو
جائیں گے ، یہود کے دشمن تباہ کر دیئے جائیں گے۔جب اُن حاجیوں سے مدینہ والوں نے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دعوی کو سنا آپ کی سچائی اُن کے دلوں میں گھر کر گئی اور
اُنہوں نے کہا یہ تو وہی نبی معلوم ہوتا ہے جس کی یہودی ہمیں خبر دیا کرتے تھے۔پس بہت
سے نو جوان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی سچائی سے متاثر ہوئے اور یہودیوں سے
سنی ہوئی پیشگوئیاں اُن کے ایمان لانے میں مؤید ہوئیں۔چنانچہ اگلے سال حج کے موقع پر
پھر مدینہ کے لوگ آئے۔بارہ آدمی اس دفعہ مدینہ سے یہ ارادہ کر کے چلے کہ وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے دین میں داخل ہو جائیں گے۔ان میں سے دس خزرج قبیلہ کے تھے
اور دو اوس کے مٹی میں وہ آپ سے ملے اور اُنہوں نے آپ کے ہاتھ پر اس بات کا اقرار
کیا کہ وہ سوائے خدا کے اور کسی کی پرستش نہیں کریں گے، وہ چوری نہیں کریں گے، وہ
بدکاری نہیں کریں گے ، وہ اپنی لڑکیوں
کو قتل نہیں کریں گے، وہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزام
نہیں لگائیں گے، نہ وہ خدا کے نبی کی دوسری نیک تعلیمات میں نافرمانی کریں گے۔یہ لوگ
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۷۶۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی