مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت

نبیوں کا سردار ﷺ

نبیوں کا سردار
مجھے اُن کے مقابل پر کھڑا ہونے کا حکم نہیں دیا۔اس کے بعد مدینہ کے لوگوں نے آپ کی
بیعت کی اور یہ مجلس برخاست ہوئی ہے
مکہ کے لوگوں کو اس واقعہ کی بھنک پہنچ گئی اور وہ مدینہ کے سرداروں کے پاس
شکایت لے کر گئے۔لیکن چونکہ عبداللہ بن ابی ابن سلول مدینہ کے قافلہ کا سردار تھا اور اُسے
خود اس واقعہ کا علم نہیں تھا اُس نے انہیں تسلی دلائی اور کہا کہ انہوں نے یونہی کوئی جھوٹی
افواہ سن لی ہے ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا کیونکہ مدینہ کے لوگ میرے مشورہ کے بغیر کوئی کام
نہیں کر سکتے۔مگر وہ کیا سمجھتا تھا کہ اب مدینہ کے لوگوں کے دلوں میں شیطان کی جگہ خدا
تعالیٰ کی بادشاہت قائم ہو چکی تھی۔اس کے بعد مدینہ کا قافلہ واپس چلا گیا۔مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں نے ہجرت کی تیاری شروع
کی۔ایک کے بعد ایک خاندان مکہ سے غائب ہونا شروع ہوا۔اب وہ لوگ بھی جو خدا
تعالیٰ کی بادشاہت کا انتظار کر رہے تھے دلیر ہو گئے۔بعض دفعہ ایک ہی رات میں مکہ کی
ایک پوری گلی کے مکانوں کو تالے لگ جاتے تھے اور صبح کے وقت جب شہر کے لوگ گلی کو
خاموش پاتے تو دریافت کرنے پر انہیں معلوم ہوتا تھا کہ اس گلی کے تمام رہنے والے مدینہ
کو ہجرت کر گئے ہیں اور اسلام کے اس گہرے اثر کو دیکھ کر جو اندر ہی اندر مکہ کے لوگوں
میں پھیل رہا تھا وہ حیران رہ جاتے تھے۔آخر مکہ مسلمانوں سے خالی ہو گیا،صرف چند غلام، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت
ابوبکر اور حضرت علی مکہ میں رہ گئے۔جب مکہ کے لوگوں نے دیکھا کہ اب شکار ہمارے ہاتھ
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۹۰ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء

۵۸
نبیوں کا سردار
سے نکلا جا رہا ہے تو رؤساء پھر جمع ہوئے اور مشورے کے بعد اُنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دینا ہی مناسب ہے۔خدا تعالیٰ کے خاص تصرف سے آپ
کے قتل کی تاریخ آپ کی ہجرت کی تاریخ سے موافق پڑی۔جب مکہ کے لوگ آپ کے گھر
کے سامنے آپ کے قتل کے لئے جمع ہورہے تھے آپ رات کی تاریکی میں ہجرت کے ارادہ
سے اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔مکہ کے لوگ ضرور شبہ کرتے ہوں گے کہ اُن کے ارادہ
کی خبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مل چکی ہوگی۔مگر پھر بھی جب آپ اُن کے سامنے
سے گزرے تو انہوں نے یہی سمجھا کہ یہ کوئی اور شخص ہے اور بجائے آپ پر حملہ کرنے کے
سمٹ سمٹ کر آپ سے چھپنے لگ گئے، تا کہ اُن کے ارادوں کی محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو خبر نہ
ہو جائے۔اس رات سے پہلے دن ہی آپ کے ساتھ ہجرت کرنے کے لئے ابوبکر کو بھی
اطلاع دے دی گئی تھی پس وہ بھی آپ کو مل گئے اور دونوں مل کر تھوڑی دیر میں مکہ سے روانہ
ہو گئے اور مکہ سے تین چار میل پر ثور نامی پہاڑی کے سرے پر ایک غار میں پناہ گزیں
ہوئے لے جب مکہ کے لوگوں کو معلوم ہوا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے چلے گئے
ہیں تو انہوں نے ایک فوج جمع کی اور آپ کا تعاقب کیا۔ایک کھوجی اُنہوں نے اپنے ساتھ
لیا جو آپ کا کھوج لگاتے ہوئے ثور پہاڑ پر پہنچا۔وہاں اُس نے اُس غار کے پاس پہنچ کر
جہاں آپ ابوبکر کے ساتھ چھپے ہوئے تھے یقین کے ساتھ کہا کہ یا تو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
اس غار میں ہے یا آسمان پر چڑھ گیا ہے۔اُس کے اس اعلان کو سن کر ابوبکر کا دل بیٹھنے لگا
اور اُنہوں نے آہستہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
کہا دشمن سر پر آپہنچا ہے اور اب کوئی
دم میں غار میں داخل ہونے والا ہے۔آپ نے فرمایا۔لا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنا - ابوبکر !
لے بخاری باب ہجرۃ النبی
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۴۱۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ + + بخاری باب مناقب المهاجرين

۵۹
نبیوں کا سردار
ڈرو نہیں خدا ہم دونوں کے ساتھ ہے۔ابوبکر نے جواب میں کہا یا رسول اللہ! میں اپنی
جان کے لئے نہیں ڈرتا کیونکہ میں تو ایک معمولی انسان ہوں مارا گیا تو ایک آدمی ہی مارا
جائے گا یا رَسُول اللہ ! مجھے تو صرف یہ خوف تھا کہ اگر آپ کی جان کو کوئی گزند پہنچا تو دنیا
میں سے روحانیت اور دین کا نام مٹ جائے گا۔آپ نے فرمایا کوئی پرواہ نہیں یہاں ہم دو
ہی نہیں ہیں تیسرا خدا تعالیٰ بھی ہمارے پاس ہے۔چونکہ اب وقت آپہنچا تھا کہ خدا تعالیٰ
اسلام کو بڑھائے اور ترقی دے اور مکہ والوں کے لئے مہلت کا وقت ختم ہو چکا تھا خدا تعالیٰ
نے مکہ والوں کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اور انہوں نے کھوجی سے استہزاء شروع کر دیا اور
کہا کیا اُنہوں نے اس کھلی جگہ پر پناہ لینی تھی؟ یہ کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہے اور پھر اس جگہ
کثرت سے سانپ بچھو رہتے ہیں یہاں
کوئی عظمند پناہ لے سکتا ہے اور بغیر اس کے کہ غار
میں جھانک کر دیکھتے کھوجی سے ہنسی کرتے ہوئے وہ واپس لوٹ گئے۔دو دن اسی غار میں انتظار کرنے کے بعد پہلے سے طے کی ہوئی تجویز کے مطابق
رات کے وقت غار کے پاس سواریاں پہنچائی گئیں اور دو تیز رفتار اونٹنیوں پر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی روانہ ہوئے۔ایک اونٹنی پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور رستہ دکھانے والا آدمی سوار ہوا اور دوسری اونٹنی پر حضرت ابوبکر اور ان کا ملازم عامر بن
فہیرہ سوار ہوئے۔مدینہ کی طرف روانہ ہونے سے پہلے رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اپنا
منہ مکہ کی طرف کیا۔اُس مقدس شہر پر جس میں آپ پیدا ہوئے ، جس میں آپ مبعوث
ہوئے اور جس میں حضرت اسمعیل علیہ السلام کے زمانہ سے آپ کے آباؤ اجدا در ہتے چلے
آئے تھے آپ نے آخری نظر ڈالی اور حسرت کے ساتھ شہر کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
اے مکہ کی بستی ! تو مجھے سب جگہوں سے زیادہ عزیز ہے مگر تیرے لوگ مجھے یہاں رہنے
نہیں دیتے۔اُس وقت حضرت ابوبکر نے بھی نہایت افسوس کے ساتھ کہا ان لوگوں نے

آج 10 میں سے 10 باقی