سراقہ کا تعاقب اور اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی
نبیوں کا سردار ﷺ
۶۰
نبیوں کا سردار
اپنے نبی کو نکالا ہے اب یہ ضرور ہلاک ہوں گے لے
سراقہ کا تعاقب اور اُس کے متعلق آنحضرت عیہ کی
صلى الله
ایک پیشگوئی
جب مکہ والے آپ کی تلاش میں ناکام رہے تو انہوں نے اعلان کر دیا کہ جو کوئی
محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) یا ابوبکر کو زندہ یا مردہ واپس لے آئے گا اُس کو سو (۱۰۰)
اونٹنی انعام دی جائے گی اور اس اعلان کی خبر مکہ کے اردگرد کے قبائل کو بجھوا دی گئی۔چنانچہ
سراقہ بن مالک ایک بدوی رئیس اس انعام کے لالچ میں آپ کے پیچھے روانہ ہوا۔تلاش
کرتے کرتے اُس نے مدینہ کی سڑک پر آپ کو جالیا۔جب اُس نے دو اونٹنیوں اور ان
کے سواروں کو دیکھا اور سمجھ لیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے ساتھی ہیں تو اُس
نے اپنا گھوڑا اُن کے پیچھے دوڑا دیا۔مگر راستہ میں گھوڑے نے زور سے ٹھوکر کھائی اور
سراقہ گر گیا۔سراقہ بعد میں مسلمان ہو گیا تھا وہ اپنا واقعہ خود اس طرح بیان کرتا ہے کہ جب
میں گھوڑے سے گرا تو میں نے عربوں کے دستور کے مطابق اپنے تیروں سے فال نکالی اور
فال بُری نکلی۔مگر انعام کے لالچ کی وجہ سے میں پھر گھوڑے پر سوار ہو کر پیچھے دوڑا۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم وقار کے ساتھ اپنی اونٹنی پر سوار چلے جارہے تھے۔انہوں نے مڑ کر
مجھے نہیں دیکھا، لیکن ابوبکر ( اس ڈر سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی گزند نہ پہنچے )
بار بار منہ پھیر کر مجھے دیکھتے تھے۔جب دوسری دفعہ میں اُن کے قریب پہنچا تو پھر میرے
گھوڑے نے زور سے ٹھو کر کھائی اور میں گر گیا۔اس پر پھر میں نے اپنے تیروں سے فال
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۳۱۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
-
۶۱
نبیوں کا سردار
لی اور فال خراب نکلی۔میں نے دیکھا کہ ریت میں گھوڑے کے پاؤں اتنے دھنس گئے
تھے کہ اُن کا نکالنا مشکل ہو رہا تھا۔تب میں نے سمجھا کہ یہ لوگ خدا کی حفاظت میں ہیں اور
میں نے انہیں آواز دی کہ ٹھہرو اور میری بات سنو! جب وہ لوگ میرے پاس آئے تو میں
نے انہیں بتایا کہ میں اس ارادہ سے یہاں آیا تھا مگر اب میں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے اور
میں واپس جا رہا ہوں، کیونکہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہت اچھا جاؤ مگر دیکھو کسی کو ہمارے متعلق خبر نہ دینا۔اُس وقت میرے دل میں خیال آیا کہ چونکہ یہ شخص سچا معلوم ہوتا ہے اس لئے ضرور ہے کہ
ایک دن کامیاب ہو۔اس خیال کے آنے پر میں نے درخواست کی کہ جب آپ کو غلبہ
حاصل ہو گا اُس زمانہ کے لئے مجھے کوئی امن کا پروانہ لکھ دیں۔آپ نے عامر بن فہیرہ
حضرت ابوبکر کے خادم کو ارشاد فرمایا کہ اسے امن کا پروانہ لکھ دیا جائے لے چنانچہ انہوں
نے امن کا پروانہ لکھ دیا۔جب سراقہ لوٹنے لگا تو معا اللہ تعالیٰ نے سراقہ کے آئندہ حالات
آپ پر غیب سے ظاہر فرما دیئے اور اُن کے مطابق آپ نے اُسے فرمایا۔سراقہ! اُس وقت
تیرا کیا حال ہو گا جب تیرے ہاتھوں میں کسری کے کنگن ہوں گے۔سراقہ نے حیران ہوکر
پوچھا، کسری بن ہرمز شہنشاہ ایران کے؟ آپ نے فرمایا ہاں! سے آپ کی یہ پیشگوئی کوئی
سولہ سترہ سال کے بعد جا کر لفظ بلفظ پوری ہوئی۔سراقہ مسلمان ہو کر مدینہ آ گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پہلے
حضرت ابوبکر" پھر حضرت عمر" خلیفہ ہوئے۔اسلام کی بڑھتی ہوئی شان کو دیکھ کر ایرانیوں
نے مسلمانوں پر حملے شروع کر دیئے اور بجائے اسلام کو کچلنے کے خود اسلام کے مقابلہ میں
کچلے گئے۔کسری کا دارالامارہ اسلامی فوجوں کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہوا اور ایران
ل ، ٢ السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۴۸۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء + بخاری باب هجرة النبى الله
۶۲
نبیوں کا سردار
کے خزانے مسلمانوں کے قبضہ میں آئے۔جو مال اُس ایرانی حکومت کا اسلامی فوجوں کے
قبضہ میں آیا اُس میں وہ کڑے بھی تھے جو کسری ایرانی دستور کے مطابق تخت پر بیٹھتے وقت
پہنا کرتا تھا۔سراقہ مسلمان ہونے کے بعد اپنے اس واقعہ کو جو رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہجرت کے وقت اُسے پیش آیا تھا مسلمانوں کو نہایت فخر کے ساتھ سنایا کرتا تھا اور مسلمان
اس بات سے آگاہ تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مخاطب کر کے فرمایا تھا،
سراقہ! اُس وقت تیرا کیا حال ہو گا جب تیرے ہاتھ میں کسری کے کنگن ہوں گے۔حضرت
عمر کے سامنے جب اموال غنیمت لا کر رکھے گئے اور اُن میں اُنہوں نے کسری کے کنگن
دیکھے تو سب نقشہ آپ کی آنکھوں کے سامنے پھر گیا۔وہ کمزوری اور ضعف کا وقت جب خدا
کے رسول کو اپنا وطن چھوڑ کر مدینہ آنا پڑا تھا، وہ سراقہ اور دوسرے آدمیوں کا آپ کے پیچھے
اس لئے گھوڑے دوڑانا کہ آپ کو مار کر یا زندہ کسی صورت میں بھی مکہ والوں تک پہنچادیں تو
وہ سو اونٹوں کے مالک ہو جائیں گے اور اُس وقت آپ کا سراقہ سے کہنا سراقہ اُس وقت
تیرا کیا حال ہو گا جب تیرے ہاتھوں میں کسری کے کنگن ہوں گے۔کتنی بڑی پیشگوئی تھی کتنا
مصطفی غیب تھا۔حضرت عمر نے اپنے سامنے کسری کے کنگن دیکھے تو خدا کی قدرت اُن کی
آنکھوں کے سامنے پھر گئی۔اُنہوں نے کہا سراقہ کو بلاؤ۔سراقہ بلائے گئے تو حضرت عمرؓ
نے انہیں حکم دیا کہ وہ کسری کے کنگن اپنے ہاتھوں میں پہنیں۔سراقہ نے کہا۔اے خدا
کے رسول کے خلیفہ ! سونا پہنا تو مسلمانوں کے لئے منع ہے۔حضرت عمرؓ نے فرمایا ہاں منع
ہے مگر ان موقعوں کے لئے نہیں۔اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے ہاتھ
میں سونے کے کنگن دکھائے تھے یا تو تم یہ کنگن پہنو گے یا میں تمہیں سزا دوں گا۔سراقہ کا
اعتراض تو محض شریعت کے مسئلہ کی وجہ سے تھا ورنہ وہ خود بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھنے کا خواہش مند تھا۔سراقہ نے وہ کنگن اپنے ہاتھ میں پہن لئے اور