آنحضرت علی کا مدینہ میں ورود
نبیوں کا سردار ﷺ
۶۳
نبیوں کا سردار
مسلمانوں نے اس عظیم الشان پیشگوئی کو پورا ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔صلى
الله
آنحضرت ﷺ کا مدینہ منورہ میں ورود
مکہ سے بھاگ کر نکلنے والا رسول اب دنیا کا بادشاہ تھا ، وہ خود اس دنیا میں موجود
نہیں تھا مگر اُس کے غلام اُس کی پیشگوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔سراقہ کو
رخصت کرنے کے بعد چند منزلیں طے کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچ گئے
مدینہ کے لوگ بے صبری سے آپ کا انتظار کر رہے تھے اور اس سے زیادہ اُن کی خوش قسمتی
اور کیا ہوسکتی تھی کہ وہ سورج جو مکہ کے لئے نکلا تھامد بینہ کے لوگوں پر جاطلوع ہوا۔جب انہیں یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے غائب ہیں تو وہ اُسی دن
سے آپ کی انتظار کر رہے تھے۔اُن کے وفد روزانہ مدینہ سے باہر کئی میل تک آپ کی
تلاش کے لئے نکلتے تھے اور شام کو مایوس ہو کر واپس آجاتے تھے۔جب آپ مدینہ کے
پاس پہنچے تو آپ نے فیصلہ کیا کہ پہلے آپ قبا میں جو مدینہ کے پاس ایک گاؤں تھا ٹھہریں۔ایک یہودی نے آپ کی اونٹنیوں کو آتے دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ قافلہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا ہے وہ ایک ٹیلے پر چڑھ گیا اور اُس نے آواز دی اے قبلہ کی اولاد! (قیلہ مدینہ
والوں کی ایک دادی تھی ) تم جس کی انتظار میں تھے آ گیا ہے۔اس آواز کے پہنچتے ہی مدینہ
کا ہر شخص قبا کی طرف دوڑ پڑا۔قبا کے باشندے اس خیال سے کہ خدا کا نبی اُن میں ٹھہر نے
کے لئے آیا ہے خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے۔اس موقع پر ایک ایسی بات ہوئی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی کے کمال پر
دلالت کرتی تھی۔مدینہ کے اکثر لوگ آپ کی شکل سے واقف نہ تھے۔جب قبا سے باہر
آپ ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ بھاگتے ہوئے مدینہ سے آپ کی
۶۴
نبیوں کا سردار
طرف آرہے تھے تو چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ سادگی سے بیٹھے ہوئے تھے
اُن میں سے ناواقف لوگ حضرت ابوبکر کو دیکھ کر جو عمر میں گو چھوٹے تھے مگر اُن کی ڈاڑھی
میں کچھ سفید بال آئے ہوئے تھے اور اسی طرح اُن کا لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
کچھ بہتر تھا یہی سمجھتے تھے کہ ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور بڑے ادب سے آپ
کی طرف منہ کر کے بیٹھ جاتے تھے۔حضرت ابوبکر نے جب یہ بات دیکھی تو سمجھ لیا کہ
لوگوں
کو غلطی لگ رہی ہے۔وہ جھٹ چادر پھیلا کر سورج کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا یا
رَسُول اللہ ! آپ پر دھوپ پڑ رہی ہے میں آپ پر سایہ کرتا ہوں اور اس لطیف طریق
سے اُنہوں نے لوگوں پر اُن کی غلطی کو ظاہر کر دیا۔قبا میں دس دن رہنے کے بعد مدینہ کے
لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ لے گئے۔جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے
مدینہ کے تمام مسلمان کیا مرد کیا عورتیں اور کیا بچے سب گلیوں میں نکلے ہوئے آپ کو خوش
آمدید کہہ رہے تھے۔بچے اور عورتیں یہ شعر گا ر ہے تھے۔طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوِدَاع
وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا
مَا
دَعَا لِلَّهِ دَاعٍ
أَيُّهَا الْمَبْعُوثُ فِيْنَا جِئْتَ بِالْاَمْرِ الْمُطَاع
یعنی چودھویں رات کا چاند ہم پر وداع کے موڑ سے چڑھا ہے اور جب تک خدا کی طرف
بلانے والا دنیا میں کوئی موجود رہے ہم پر اس احسان کا شکریہ ادا کرنا واجب ہے اور اے وہ
جس کو خدا نے ہم میں مبعوث کیا ہے تیرے حکم کی پوری طرح اطاعت کی جائے گی۔سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۳۷۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
لے شرح مواهب اللدنیہ جلد ا صفحه ۳۵۹ مطبوعہ مصر ۱۳۲۵ھ
نبیوں کا سردار
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس جہت سے مدینہ میں داخل ہوئے تھے وہ مشرقی
جہت نہیں تھی۔مگر چودھویں رات کا چاند تو مشرق سے چڑھا کرتا ہے۔پس مدینہ کے لوگوں
کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ اصل چاند تو روحانی چاند ہے۔ہم اس وقت تک
اندھیرے میں تھے اب ہمارے لئے چاند چڑھا ہے اور چاند بھی اُس جہت سے چڑھا ہے
جدھر سے وہ چڑھا نہیں کرتا۔یہ پیر کا دن تھا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں
داخل ہوئے اور پیر ہی کے دن آپ غار ثور سے نکلے تھے اور یہ عجیب بات ہے کہ پیر ہی کے
دن مکہ آپ کے ہاتھ پر فتح ہوا۔جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے ہر شخص کی یہ خواہش تھی کہ آپ اُس کے گھر میں
ٹھہر ہیں۔جس جس گلی میں سے آپ کی اونٹنی گزرتی تھی اُس گلی کے مختلف خاندان اپنے
گھروں کے آگے کھڑے ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرتے تھے اور کہتے
تھے۔يَارَسُول اللہ ! یہ ہمارا گھر ہے اور یہ ہمارا مال ہے اور یہ ہماری جانیں ہیں جو آپ
کی خدمت کے لئے حاضر ہیں يَا رَسُول اللہ ! اور ہم آپ کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں
آپ ہمارے ہی پاس ٹھہریں۔بعض لوگ جوش میں آگے بڑھتے اور آپ کی اونٹنی کی باگ
پکڑ لیتے تا کہ آپ کو اپنے گھر میں اتر والیں۔مگر آپ ہر ایک شخص کو یہی جواب دیتے تھے
کہ میری اُونٹنی کو چھوڑ دو یہ آج خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہے یہ وہیں کھڑی ہوگی جہاں
خدا تعالیٰ کا منشاء ہوگا۔آخر مدینہ کے ایک سرے پر بنو نجار کے یتیموں کی ایک زمین کے
پاس جا کر اُونٹنی ٹھہر گئی۔آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کا یہی منشاء معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہاں
ٹھہریں لے پھر فرمایا یہ زمین کس کی ہے؟ زمین کچھ یتیموں کی تھی اُن کا ولی آگے بڑھا اور
اُس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! یہ فلاں فلاں یتیم کی زمین ہے اور آپ کی خدمت کے لئے
سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۱۴۱،۱۴۰۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء