مدینہ کے مشرک قبائل کا اسلام میں داخل ہونا

نبیوں کا سردار ﷺ

۶۸
نبیوں کا سردار
مکہ سے اہل و عیال کو بلو انا مسجد نبوی کی بنیا د رکھنا
کچھ عرصہ کے بعد آپ نے اپنے آزاد کردہ غلام زید کو مکہ میں بھجوایا کہ وہ آپ
کے اہل وعیال کو لے آئے۔چونکہ مکہ والے اس اچانک ہجرت کی وجہ سے کچھ گھبرا گئے
تھے اس لئے کچھ عرصہ تک مظالم کا سلسلہ بند ر ہا اور اسی گھبراہٹ کی وجہ سے وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے خاندان کے مکہ چھوڑنے میں مزاحم نہیں ہوئے اور یہ
لوگ خیریت سے مدینہ پہنچ گئے۔اس عرصہ میں جو زمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
خریدی تھی سب سے پہلے وہاں آپ نے مسجد کی بنیاد رکھیے اور اس کے بعد اپنے لئے اور
اپنے ساتھیوں کے لئے مکان بنوائے جس پر کوئی سات مہینے کا عرصہ لگا۔مدینہ کے مشرک قبائل کا اسلام میں داخل ہونا
مدینہ میں آپ کے داخلہ کے بعد چند ہی دن میں مدینہ کے مشرک قبائل میں سے
اکثر لوگ مسلمان ہو گئے ، جو دل سے مسلمان نہ ہوئے تھے وہ ظاہری طور پر مسلمانوں میں
شامل ہو گئے اور اس طرح پہلی دفعہ مسلمانوں میں منافقوں کی ایک جماعت قائم ہوئی جو
بعد کے زمانہ میں کچھ تو سچے طور پر ایمان لے آئی اور کچھ ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف منصوبے
اور سازشیں کرتی رہی۔کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو ظاہر میں بھی اسلام نہ لائے مگر یہ لوگ
مدینہ میں اسلام کی شوکت کو برداشت نہ کر سکے اور مدینہ سے ہجرت کر کے مکہ چلے گئے۔اس طرح مدینہ دنیا کا پہلا شہر تھا جس میں خالصتہ خدائے واحد کی عبادت قائم کی گئی۔یقینا
اُس وقت دنیا کے پردہ پر اس شہر کے سوا اور کوئی شہر یا گاؤں خالصتہ خدائے واحد کی
بخاری باب هجرة النبي صلى اللہ علیہ وسلم + زرقانی جلد

عبادت کرنے والا نہیں تھا۔۶۹
نبیوں کا سردار
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ کتنی بڑی خوشی اور اُن کے ساتھیوں کی
نگاہوں میں یہ کتنی عظیم الشان کامیابی تھی کہ مکہ سے ہجرت کرنے کے چند دنوں بعد ہی خدا
تعالیٰ نے اُن کے ذریعہ سے ایک شہر کو پورے طور پر خدائے قادر کا پرستار بنادیا جس میں
اور کسی بت کی پوجا نہیں کی جاتی تھی ، نہ ظاہری بت کی نہ باطنی بت
کی لیکن اس تبدیلی سے یہ
نہیں سمجھنا چاہئے کہ مسلمانوں کے لئے اب امن آ گیا تھا۔مدینہ میں عربوں میں سے بھی
ایک جماعت منافقوں کی ایسی موجود تھی جو آپ کی جان کی دشمن تھی اور یہود بھی ریشہ
دوانیاں کر رہے تھے۔چنانچہ اس خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے آپ خود بھی چوکس رہتے تھے
اور اپنے ساتھیوں کو بھی چوکس رہنے کی تاکید کرتے تھے۔شروع میں بعض دن ایسے بھی
آئے کہ آپ کو رات بھر جاگنا پڑا۔ایک دفعہ ایسی ہی حالت میں جب آپ کو جاگتے رہنے
سے تھکان محسوس ہوئی تو آپ نے فرمایا اس وقت کوئی مخلص آدمی پہرہ دیتا تو میں سو جاتا۔تھوڑی ہی دیر میں ہتھیاروں کی جھنکار سنائی دی آپ نے پوچھا کون ہے؟ تو آواز آئی یا
رَسُول اللہ ا میں سعد بن وقاص ہوں جو آپ کا پہرہ دینے کے لئے آیا ہوں لیے اس پر آپ
نے آرام فرمایا۔انصار کو خود بھی یہ محسوس ہو رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ کی
رہائش ہم پر بہت بڑی ذمہ واری ڈالتی ہے اور یہ کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں
دشمنوں کے حملوں سے محفوظ نہیں چنانچہ انہوں نے باہمی فیصلہ کر کے مختلف قبائل کی باریاں
مقرر کر دیں۔ہر قبیلہ کے کچھ لوگ باری باری آپ کے گھر کا پہرہ دیتے تھے۔غرض مکی زندگی اور مدنی زندگی میں اگر کوئی فرق تھا تو صرف یہ کہ اب مسلمان خدا
کے نام پر قائم کی ہوئی مسجد میں بغیر دوسرے لوگوں کی دخل اندازی کے پانچوں وقت
مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فی فضل سعد بن ابی وقاص

آج 10 میں سے 10 باقی