قریش کے تجارتی قافلہ کی آمد اور غزوہ بدر

نبیوں کا سردار ﷺ

ZA
نبیوں کا سردار
بھڑ کر اپنے حقوق کا فیصلہ کر لیا کرتے تھے۔اب باقاعدہ قاضی مقرر کئے گئے جن کے فیصلہ کے
بغیر کوئی شخص اپنا حق دوسرے سے حاصل نہیں کر سکتا تھا۔پہلے مدینہ کے لوگوں کو علم کی طرف
توجہ نہیں تھی اب اس بات کا انتظام کیا گیا کہ پڑھے لکھے لوگ ان پڑھوں کو پڑھانا شروع
کریں۔ظلم ، تعدی اور بے انصافی روک دی گئی۔عورتوں کے حقوق کو قائم کیا گیا۔شریعت کے
مطابق تمام مالداروں پر ٹیکس مقرر کئے گئے جو غرباء پر خرچ کئے جاتے تھے اور شہر کی عام
حالت کی ترقی کے لئے بھی استعمال کئے جاتے تھے۔مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کی گئی۔لاوارثوں کے لئے باقاعدہ تعلیموں کا انتظام کیا گیا۔لین دین میں تحریر اور معاہدہ کی پابندیاں
مقرر کی گئیں۔غلاموں پر سختی کو سختی سے روکا جانے لگا۔صفائی اور حفظانِ صحت کے اصول پر زور
دیا جانے لگا۔مردم شماری کی ابتدا کی گئی۔گلیوں اور سڑکوں کے چوڑا کرنے کے احکام جاری
کئے گئے۔سڑکوں کی صفائی کے متعلق احکام جاری کئے گئے۔غرض عائلی اور شہری زندگی کے
تمام اصول مدوّن کئے گئے اور اُن کو باقاعدگی سے جاری کرنے کے لئے تدابیر اختیار کی گئیں
اور عرب پہلی دفعہ منظم اور مہذب سوسائٹی کے اصول سے روشناس ہوئے۔ا دھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے لئے ایک ایسا قانون پیش کر رہے تھے
جو نہ صرف اُس زمانہ کے لئے بلکہ ہمیشہ کیلئے اور نہ صرف اُن کے لئے بلکہ دنیا کی دوسری
اقوام کیلئے بھی عزت ، شرف، امن اور ترقی کا موجب تھا۔اُدھر مکہ کے لوگ اسلام کے
خلاف با قاعدہ جنگ کی تیاریاں کرنے میں مشغول تھے جس کا نتیجہ بدر کی جنگ کی صورت
میں ظاہر ہوا۔قریش کے تجارتی قافلہ کی آمد اور غزوہ بدر
ہجرت کے تیرھویں مہینے میں شام سے ایک تجارتی قافلہ ابوسفیان کی سرکردگی میں آ

۷۹
نبیوں کا سردار
رہا تھا کہ اُس کی حفاظت کے بہانہ سے مکہ والوں نے ایک زبر دست لشکر مدینہ کی طرف
لے جانے کا فیصلہ کیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس کی اطلاع مل گئی اور خدا تعالیٰ
کی طرف سے آپ پر وحی ہوئی۔اب وقت آگیا ہے کہ دشمن کے ظلم کا اُس کے اپنے ہتھیار
کے ساتھ جواب دیا جائے۔چنانچہ آپ مدینہ کے چند ساتھیوں کو لے کر نکلے۔جب آپ
مدینہ سے نکلے ہیں اُس وقت تک یہ ظاہر نہ تھا کہ آیا مقابلہ قافلہ والوں سے ہوگا یا اصل لشکر
سے ، اس لئے تین سو آدمی آپ کے ساتھ مدینہ سے نکلے۔یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ قافلہ سے مراد مال سے لدے ہوئے اُونٹ تھے بلکہ مکہ
والے ان قافلوں کے ساتھ ایک مضبوط فوجی جتھہ بھجوایا کرتے تھے۔کیونکہ وہ ان قافلوں
کے ذریعہ سے مسلمانوں کو مرعوب بھی کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ اس قافلہ سے پہلے دو
قافلوں کا ذکر تاریخ میں آتا ہے کہ اُن میں سے ایک کی حفاظت پر دوسو سپاہی مقرر تھا اور
دوسرے کی حفاظت پر تین سو سپاہی مقررتھا۔پس ان حالات میں مسیحی مصنفوں کا یہ لکھنا کہ
تین سو سپاہی لے کر آپ مکہ کے ایک نہتے قافلہ کو لوٹنے کے لئے نکلے تھے محض دھوکا دہی
کے لئے ہے۔یہ قافلہ چونکہ بہت بڑا تھا اس لئے پہلے قافلوں کے حفاظتی دستوں کی تعداد کو
دیکھتے ہوئے یہ سمجھنا چاہئے کہ اُس کے ساتھ چار پانچ سوسوار ضرور موجود ہوگا۔اتنے بڑے
حفاظتی دستہ کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اگر اسلامی لشکر جو صرف تین سو آدمیوں پر
مشتمل تھا اور جن کے پاس پورا ساز و سامان بھی نہ تھا نکلا تو اُسے لوٹ کا نام دینا محض
تعصب،ضد اور بے انصافی ہی کہلا سکتا ہے۔اگر صرف اس قافلہ کا سوال ہوتا تب بھی اُس
سے لڑائی جنگ ہی کہلاتی اور جنگ بھی مدافعانہ جنگ کیونکہ مدینہ کا لشکر کمزور تھا اور صرف
اسی فتنہ کو دور کرنے کے لئے نکلا تھا جس کی ارد گرد کے قبائل کو شرارت پر اُکسا کر مکہ کے
قافلے بنیا درکھ رہے تھے۔مگر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ الہی منشاء بھی تھا کہ

۸۰
نبیوں کا سردار
قافلہ سے نہیں بلکہ اصل مکی لشکر سے مقابلہ ہو اور صرف مسلمانوں کے اخلاص اور اُن کے
ایمان کو ظاہر کرنے کے لئے پہلے سے اس امر کا اظہار نہ کیا گیا۔جب مسلمان بغیر پوری
تیاری کے مدینہ سے نکل کھڑے ہوئے تو کچھ دور جا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
صحابہ پر ظاہر کیا کہ الہی منشاء یہی ہے کہ مکہ کے اصل لشکر سے مقابلہ ہو۔لشکر کے متعلق مکہ
سے جو خبریں آچکی تھیں اُن سے معلوم ہوتا تھا کہ لشکر کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے اور
پھر وہ سب کے سب تجربہ کا رسپاہی تھے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آنے والے
لوگ صرف ۳۱۳ تھے اور اُن میں سے بھی بہت سے ایسے تھے جولڑائی کے فن سے ناواقف
تھے۔پھر سامانِ جنگ بھی اُن کے پاس پورا نہ تھا۔اکثر یا تو پیدل تھے یا اونٹوں پر سوار
تھے۔گھوڑا صرف ایک تھا۔اس چھوٹے سے لشکر کے ساتھ جو بے سروسامان بھی تھا ایک
تجربہ کار دشمن کا مقابلہ جو تعداد میں اُن سے لگنے سے بھی زیادہ تھا نہایت ہی خطرناک بات
تھی اس لئے آپ نے نہ چاہا کہ کوئی شخص اُس کی مرضی کے خلاف جنگ پر مجبور کیا جائے۔چنانچہ آپ نے اپنے ساتھیوں کے سامنے یہ سوال پیش کیا کہ اب قافلہ کا کوئی سوال نہیں
صرف فوج ہی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور یہ کہ وہ اس بارہ میں آپ کو مشورہ دیں۔ایک کے
بعد دوسرا مہاجر کھڑا ہوا اور اُس نے کہا یا رسُول اللہ !اگر دشمن ہمارے گھروں پر چڑھ کر
آیا ہے تو ہم اُس سے ڈرتے نہیں ہم اُس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہر ایک کا
جواب سن کر آپ یہی فرماتے چلے جاتے مجھے اور مشورہ دو مجھے اور مشورہ دو۔مدینہ کے لوگ
اُس وقت تک خاموش تھے اس لئے کہ حملہ آور فوج مہاجرین کی رشتہ دار تھی۔وہ ڈرتے
تھے کہ ایسا نہ ہو کہ اُن کی بات سے مہاجرین کا دل دُکھے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بار بار فرمایا مجھے مشورہ دو تو ایک انصاری سردار کھڑے ہوئے اور عرض کیا۔یا رَسُول
اللہ ! مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے مگر پھر بھی جو آپ بار بار مشورہ طلب فرمارہے ہیں تو شاید آپ

ΔΙ
نبیوں کا سردار
کی مراد ہم باشندگانِ مدینہ سے ہے۔آپ نے فرمایا ہاں ! اُس سردار نے جواب میں کہا یا
رَسُول اللہ ! شاید آپ اس لئے ہمارا مشورہ طلب کر رہے ہیں کہ آپ کے مدینہ تشریف
لانے سے پہلے ہمارے اور آپ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا اور وہ یہ تھا کہ اگر مدینہ میں
آپ پر اور مہاجرین پر کسی نے حملہ کیا تو ہم آپ کی حفاظت کریں گے لیکن اب اس وقت
آپ مدینہ سے باہر تشریف لے آئے ہیں اور شاید وہ معاہدہ اِن حالات کے ماتحت قائم
نہیں رہتا۔یا رَسُول اللہ ! جس وقت وہ معاہدہ ہوا تھا اُس وقت تک ہم پر آپ کی حقیقت
پورے طور پر روشن نہیں ہوئی تھی لیکن اب جبکہ ہم پر آپ کا مرتبہ اور آپ کی شان پورے
طور پر ظاہر ہو چکی ہے یا رَسُول اللہ! اب اُس معاہدہ کا کوئی سوال نہیں۔ہم موسیٰ کے
ساتھیوں کی طرح آپ سے یہ نہیں کہیں گے اِذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا
قَاعِدُون تو اور تیرا رب جاؤ اور دشمن سے جنگ کرتے پھر وہم تو یہیں بیٹھے ہیں، بلکہ ہم
آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی
لڑیں گے اور تیا رسُول
اللہ! دشمن جو آپ کو نقصان پہنچانے کیلئے آیا ہے وہ آپ تک نہیں
پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں پر سے گزرتا ہوا نہ جائے لے يَا رَسُولَ
اللہ ! جنگ تو
ایک معمولی بات ہے، یہاں سے تھوڑے فاصلہ پر سمندر ہے آپ ہمیں حکم دیجئے کہ سمند
رمیں اپنے گھوڑے ڈال دو اور ہم بلا دریغ سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دیں گے۔سے
یہ وہ فدائیت اور اخلاص کا نمونہ تھا جس کی مثال کوئی سابق نبی پیش نہیں کر سکتا۔موسیٰ کے ساتھیوں کا حوالہ تو اُن لوگوں نے خود ہی دے دیا تھا حضرت مسیح کے حواریوں نے
دشمن کے مقابلہ میں جونمونہ دکھایا انجیل اس پر گواہ ہے۔ایک نے تو چند روپوں پر اپنے
بخاری کتاب المغازی باب قصة غزوة بدر
سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۲۶۷۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

۸۲
نبیوں کا سردار
اُستاد کو بیچ دیا۔دوسرے نے اُس پر لعنت کی اور باقی دس اُس کو چھوڑ کر ادھر سے اُدھر
بھاگ گئے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ وسلم کے ساتھی صرف ڈیڑھ سال کی صحبت کے بعد ایمان
میں اتنے پختہ ہو گئے کہ وہ اُن کے کہنے پر سمندر میں کودنے کے لئے بھی تیار تھے۔یه مشورہ محض اس غرض سے تھا تا کہ جو لوگ ایمان کے کمزور ہوں اُن کو واپس جانے
کی اجازت دے دی جائے لیکن جب مہاجرین و انصار نے ایک دوسرے سے بڑھ کر
اخلاص اور ایمان کا نمونہ دکھایا اور دونوں فریق نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ خدا کے
وعدوں کے باوجود تعداد میں دشمن سے ایک تہائی ہونے کے اور باوجود سامانوں کے لحاظ
سے دشمنوں سے کئی گنا کم ہونے کے بے غیرتی دکھاتے ہوئے جنگ سے پیٹھ نہیں دکھا ئیں
گے بلکہ خدا تعالیٰ کے دین کی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدانِ جنگ میں خوشی سے
جان دے دیں گے۔تو آپ آگے بڑھے۔جب آپ بدر کے مقام پر پہنچے تو ایک صحابی
کے مشورہ سے دشمن کے قریب جا کر بدر کے چشمہ پر اسلامی لشکر اُتار دیا گیا۔لیکن اس
طرح گو پانی پر تو قبضہ ہو گیا مگر وہ میدان جو مسلمانوں کے حصہ میں آیا بوجہ ریتلا ہونے کے
جنگی حرکات کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوا اور صحابہ گھبرا گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ساری رات دعا کرتے رہے اور بار بار خدا تعالیٰ سے یہ عرض کرتے تھے کہ اے
میرے رب ! ساری دنیا کے پردہ پر صرف یہی لوگ تیری عبادت کرنے والے ہیں۔اے
میرے رب! اگر یہ لوگ آج اس لڑائی میں مارے گئے تو تیرا نام لینے والا اس دنیا میں کون
باقی رہے گا لے
اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں کو سنا اور رات کو بارش ہو گئی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جس
میدان میں وہ مسلمان تھے بوجہ ریتلا ہونے کے بارش کی وجہ سے جم گیا اور وہ میدان جو
بخاری کتاب المغازی باب قصة غزوة بدر

۸۳
نبیوں کا سردار
کفار کے قبضہ میں تھا بوجہ چکنی مٹی کا ہونے کے بارش کی وجہ سے نہایت پھسلواں ہو گیا۔شاید کفارِ مکہ نے باوجود اس میدان میں مسلمانوں سے پہلے پہنچ جانے کے اس لئے اُس
میدان کو چنا تھا کہ پختہ مٹی کی وجہ سے اُس میں جنگی حرکات بڑی آسانی کے ساتھ ہوسکتی تھیں
اور سامنے کا ریتلا میدان اِس لئے چھوڑ دیا تھا کہ مسلمان وہاں ڈیرہ لگائیں گے اور جنگی
حرکات کرتے وقت اُن کے پاؤں ریت میں دھنس دھنس جائیں گے مگر خدا تعالیٰ نے
راتوں رات پانسہ پلٹ دیا۔ریتلا میدان ایک جما ہوا پختہ میدان ہو گیا اور پختہ میدان
پھسلویں زمین بن گیا۔رات کو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بشارت دی اور
بتایا کہ تمہارے فلاں فلاں دشمن مارے جائیں گے اور فلاں فلاں جگہ پر مارے جائیں
گے۔چنانچہ جنگ میں ایسا ہی ہوا اور وہ دشمن اُن ہی جگہوں پر جو آپ نے بتائی تھیں
مارے گئے۔جب فوج ایک دوسرے کے مقابلہ میں صف آراء ہوئی اُس وقت جو اخلاص
کا نمونہ صحابہ نے دکھایا اُس پر مندرجہ ذیل مثال سے خوب روشنی پڑتی ہے۔اسلامی لشکر میں جو چند تجربہ کار جرنیل تھے، اُن میں سے ایک حضرت عبد الرحمن بن
عوف بھی تھے جو مکہ کے سرداروں میں سے تھے۔وہ روایت کرتے ہیں کہ میرا خیال تھا کہ
آج مجھ پر بہت سی ذمہ داری عاید ہوتی ہے اور اس خیال سے میں نے اپنے دائیں بائیں
دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے دائیں بائیں مدینہ کے دو نو جوان لڑکے ہیں تب میرا دل
سینہ میں بیٹھ گیا اور میں نے کہا بہادر جرنیل لڑنے کے لئے اس بات کا محتاج ہوتا ہے کہ اُس
کا دایاں اور بایاں پہلو مضبوط ہو، تاکہ وہ دشمن کی صفوں میں دلیری سے گھس سکے لیکن
میرے گرد مدینہ کے ناتجربہ کارلڑکے ہیں میں آج اپنے فن کا مظاہرہ کس طرح کر سکوں گا۔ابھی یہ خیال میرے دل میں گزرا ہی تھا کہ میرے ایک پہلو میں کھڑے ہوئے لڑکے نے
میری پسلی میں کہنی ماری۔جب میں اس کی طرف متوجہ ہوا تو اس نے میرے کان میں کہا

۸۴
نبیوں کا سردار
چچا! ہم نے سنا ہے کہ ابو جہل، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت دُکھ دیا کرتا تھا، چا! میرا
دل چاہتا ہے کہ میں آج اُس کے ساتھ مقابلہ کروں آپ مجھے بتا ئیں وہ کون ہے؟ وہ کہتے
ہیں کہ ابھی میں جواب دینے نہیں پایا تھا کہ میرے دوسرے پہلو میں دوسرے ساتھی نے
کہنی ماری اور جب میں اُس کی طرف متوجہ ہوا تو اُس نے بھی آہستہ سے وہی سوال مجھے
سے کیا۔وہ کہتے ہیں کہ میں اُن کی اس دلیری پر حیران رہ گیا کیونکہ باوجود تجربہ کار سپاہی
ہونے کے میں بھی یہ خیال نہیں کرتا تھا کہ لشکر کے کمانڈر پر اکیلا جا کر حملہ کرسکتا ہوں۔وہ
کہتے ہیں میں نے اُن کے اس سوال پر انگلی اُٹھائی اور کہا وہ شخص جو سر سے پیر تک مسلح ہے
اور دشمن کی صفوں کے پیچھے کھڑا ہے اور جس کے آگے دو تجربہ کار جرنیل ننگی تلوار میں لئے
کھڑے ہیں وہی ابوجہل ہے۔وہ کہتے ہیں ابھی میری اُنگلی نیچے نہیں گری تھی کہ وہ دونوں
لڑکے جس طرح عقاب چڑیا پر حملہ کرتا ہے اس طرح چیختے ہوئے کفار کی صفوں میں گھس
گئے۔اُن
کا یہ حملہ ایسا اچانک اور ایسا خلاف توقع تھا کہ کسی شخص کی تلوار اُن کے خلاف نہ
اُٹھ سکی اور وہ تیر کی سی تیزی کے ساتھ ابو جہل تک جاپہنچے۔اُس کے پہرہ داروں نے اُن پر
وار کئے ، ایک کا وار خالی گیا اور دوسرے کے وار سے ایک نوجوان کا ہاتھ کٹ گیا۔لیکن
دونوں میں سے کسی نے کوئی پرواہ نہ کی اور صرف ابو جہل کی طرف متوجہ ہوئے اور اُس پر
اس زور سے جا کر حملہ کیا کہ وہ زمین پر گر گیا اور پھر اُنہوں نے اُسے نہایت شدید زخمی کر
دیا ہے مگر بوجہ تلوار چلانے کا فن نہ جاننے کے اُسے قتل نہ کر سکے۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ وہ مظالم جو مکہ کے لوگ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم پر کرتے رہے تھے وہ قریب سے دیکھنے والوں کو کتنے بھیا نک نظر آتے تھے۔اب بھی
ان مظالم کو تاریخ میں پڑھ کر ایک شریف آدمی کا دل دھڑکنے لگتا ہے اور رونگٹے کھڑے :
بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدر

۸۵
نبیوں کا سردار
جاتے ہیں۔مگر مدینہ کے لوگ تو اُن لوگوں کے منہ سے ان مظالم کی داستانیں سنتے تھے
جنہوں نے اپنی آنکھوں سے وہ مظالم ہوتے دیکھے۔ایک طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی مقدس اور صلح جو یا نہ زندگی کو دیکھتے تھے دوسری طرف مکہ والوں کے انسانیت سوز
مظالم کے واقعات سنتے تھے تو اُن کے دل اس حسرت سے بھر جاتے تھے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنی صلح جوئی اور پر عافیت مزاج کی وجہ سے ان لوگوں کا جواب
نہیں دیا کاش ! وہ ہمارے سامنے آجائیں تو ہم انہیں بتائیں کہ اگر اُن کے ظلموں کا جواب
نہیں دیا گیا تو اس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ مسلمان کمزور تھے بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمانوں
کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کا جواب دینے کی اجازت نہیں تھی۔مسلمانوں کے دلوں کی
کیفیت کا اندازہ اس سے بھی ہو سکتا ہے کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ابو جہل نے ایک
بدوی سردار کو اس بات کے لئے بھیجا کہ وہ اندازہ کرے کہ مسلمانوں کی تعداد کتنی ہے۔جب وہ واپس لوٹا تو اُس نے بتایا کہ مسلمان تین سوا تین سو کے قریب ہوں گے۔اس پر
ابوجہل اور اس کے ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا اب مسلمان ہم سے بچ کر کہاں
جاتے ہیں۔مگر اُس شخص نے کہا۔اے مکہ والو! میری نصیحت تم کو یہی ہے کہ تم ان لوگوں
سے نہ لڑو کیونکہ میں نے جتنے آدمی مسلمانوں کے دیکھے ہیں اُن
کو دیکھ کر مجھ پر یہی اثر ہوا
ہے کہ اونٹوں پر آدمی سوار نہیں موتیں سوار ہیں لے یعنی اُن میں سے ہر شخص مرنے کیلئے اس
میدان میں آیا ہے زندہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔اور جو شخص موت کو اپنے لئے آسان
کر لیتا ہے اور موت سے ملنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اُس کا مقابلہ کرنا کوئی معمولی بات
نہیں ہوا کرتی۔لے
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ ه + سیرت | ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۲۷۴۔مطبوعہ ۱۹۳۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی