ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا

نبیوں کا سردار ﷺ

ΔΥ
نبیوں کا سردار
ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا
جب جنگ شروع ہونے کا وقت آیا۔رسول کریم ﷺ اس جگہ سے جہاں آپ
بیٹھ کر دعا کر رہے تھے باہر تشریف لائے اور فرما یاسَيُهْزَهُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ
دشمنوں کا لشکر شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر میدان چھوڑ جائے گا۔یہ الفاظ جو آپ نے
فرمائے یہ قرآن کریم کی ایک پیشگوئی تھی جو مکہ میں ہی اس جنگ کے متعلق قرآن کریم میں
نازل ہوئی تھی۔مکہ میں جب مسلمان کفار کے ظلموں
کا تخیہ مشق ہورہے تھے اور ادھر اُدھر
ہجرت کر کے جا رہے تھے خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کی یہ آیات
نازل فرما ئیں وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كُلِهَا فَأَخَذْنَاهُمْ أَخْذَ
عَزِيزِ مُّقْتَدِرٍ أَكْفَارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ أَمْ يَقُولُونَ
نَحْنُ جَمِيعُ مُنتَصِرٌ سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ النُّبُرَ بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ
وَالسَّاعَةُ أَدْهَى وَأَمَرُّ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ
عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ ے یعنی اے مکہ والو! فرعون کی طرف بھی انذار کی
با تیں آئی تھیں لیکن انہوں نے ہماری تمام آیتوں کا انکار کیا پس ہم نے اُن کو اس طرح پکڑ
لیا جیسے ایک طاقتور غالب ہستی پکڑا کرتی ہے۔(اے مکہ والو!) بتاؤ کیا تمہارے کفاران
(کفار) سے اچھے ہیں یا تمہارے لئے پہلی کتابوں میں حفاظت کا کوئی وعدہ آچکا ہے؟ وہ
کہتے ہیں ہم تو ایک بڑی طاقت ہیں جو دشمنوں سے ہارتی نہیں بلکہ دشمنوں سے بدلے لیا
کرتی ہے (وہ یہ باتیں کرتے رہیں ) اُن کے جتھے عنقریب اکٹھے ہوں گے اور پھر انہیں
بخاری کتاب التفسیر - تفسير سورة اقتربت الساعة باب قوله سيهزم الجمع۔۔۔۔۔الخ
القمر : ۴۲ تا ۴۹

۸۷
نبیوں کا سردار
شکست ملے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے، بلکہ اُن کی تباہی کی گھڑی کا خدا تعالیٰ کی
طرف سے وعدہ ہے اور یہ تباہی کی گھڑی بڑی ہلاکت والی اور بڑی کڑوی ہو گی اُس دن
مجرم پریشانی اور عذاب میں مبتلا ہوں گے اور اپنے مونہوں کے بل گھسیٹ کر اُن کو آگ
کے گڑھوں میں ڈال دیا جائے گا اور کہا جائے گا اب پڑے عذاب چکھو۔یہ آیتیں سورہ قمر کی ہیں اور سورہ قمر تمام اسلامی روانیوں کے مطابق مکہ میں نازل
ہوئی تھی۔مسلمان علماء بھی اس سورۃ کو پانچویں سے دسویں سال بعد دعوی نبوت قرار دیتے
ہیں۔یعنی ہجرت سے کم سے کم تین سال پہلے یہ نازل ہوئی تھی بلکہ غالباً آٹھ سال پہلے۔یورپین محقق بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔چنانچہ نولڈ کے اس سورۃ کو دعوی نبوت کے پانچ
سال بعد کی قرار دیتا ہے۔ریورنڈ ویری لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک نولڈ کے نے اس سورۃ
کے نزول کا وقت کسی قدر پہلے قرار دے دیا ہے۔وہ اپنا اندازہ یہ بتاتے ہیں کہ چھٹے یا
ساتویں سال ہجرت سے پہلے یہ نازل ہوئی۔جس کے معنی یہ ہیں کہ اُن کے نزدیک یہ سورۃ
چھٹے یا ساتویں سال بعد دعوی نبوت کی ہے۔بہر حال مسلمانوں کے دشمنوں نے بھی اس
سورۃ کو ہجرت سے کئی سال پہلے کا قرار دیا ہے۔اُس زمانہ میں کس صفائی کے ساتھ اس
جنگ کی خبر دی گئی تھی اور کفار کا انجام بتادیا گیا تھا اور پھر کس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بدر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ان آیات کو پڑھ کر مسلمانوں کو توجہ دلائی کہ خدا کا
وعدہ پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔غرض چونکہ وہ وقت آگیا تھا جس کی خبر یسعیاہ نبی نے قبل از وقت دے چھوڑی تھی لے
اور جس کی خبر قرآن کریم نے دوبارہ جنگ شروع ہونے سے چھ یا آٹھ سال پہلے دی تھی
اس لئے باوجود اس کے کہ مسلمان اس جنگ کے لئے تیار نہ تھے اور باوجود اس کے کہ کفار
لے یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۱۳ تا ۱۷۔بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور

آج 10 میں سے 10 باقی