بدر کے قیدی

نبیوں کا سردار ﷺ

۸۸
نبیوں کا سردار
کو بھی اُن کے بعض ساتھیوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ لڑائی نہیں کرنی چاہئے۔لڑائی ہوگئی اور
۳۱۳ آدمی جن میں سے اکثر ناتجربہ کار اور سب ہی بے سامان تھے کفار کے تجربہ کارلشکر
کے مقابلہ میں جس کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ تھی کھڑے ہو گئے۔جنگ ہوئی اور چند ہی
گھنٹوں کے اندر عرب کے بڑے بڑے سردار مارے گئے۔یسعیاہ کی پیشگوئی کے مطابق
قیدار کی حشمت جاتی رہی اور مکہ کی فوج کچھ لاشیں اور کچھ قیدی پیچھے چھوڑ کر سر پر پاؤں رکھ
کر مکہ کی طرف بھاگ پڑی۔جو قیدی پکڑے گئے اُن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
چچا عباس بھی تھے جو ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا کرتے تھے، انہیں مجبور کر کے مکہ والے اپنے
ساتھ لڑائی کے لئے لے آئے تھے۔اسی طرح قیدیوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بڑی بیٹی کے خاوند ابوالعاص بھی تھے۔مارے جانے والوں میں ابو جہل مکہ کی فوج کا
کمانڈر اور اسلام کا سب سے بڑا دشمن بھی شامل تھا۔بدر کے قیدی
اس فتح پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خوش بھی تھے کہ وہ پیشگوئیاں جو متواتر چودہ
سال سے آپ کے ذریعہ سے شائع کی جارہی تھیں اور وہ پیشگوئیاں جو پہلے انبیاء اس دن
کے متعلق کر چکے تھے پوری ہو گئیں لیکن مکہ کے مخالفوں کا عبرتناک انجام بھی آپ کی
نظروں کے سامنے تھا۔آپ کی جگہ پر کوئی اور شخص ہوتا تو خوشی سے اچھلتا اور کودتا لیکن
جب آپ کے سامنے سے مکہ کے قیدی رسیوں میں بندھے ہوئے گزرے تو آپ اور آپ
کے باوفا ساتھی ابوبکر کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو رواں ہو گئے۔اُس وقت حضرت عمر
جو بعد میں آپ کے دوسرے خلیفہ ہوئے سامنے سے آئے تو انہیں حیرت ہوئی کہ اس فتح
اور خوشی کے وقت میں آپ کیوں رو ر ہے ہیں اور انہوں نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! مجھے بھی

۸۹
نبیوں کا سردار
بتائیے کہ اس وقت رونے کا کیا باعث ہے؟ اگر وہ بات میرے لئے بھی رونے کا موجب
ہے تو میں بھی روؤں گا نہیں تو کم سے کم میں آپ کے غم میں شریک ہونے کے لئے رونی
صورت ہی بنالوں گا۔آپ نے فرما یاد یکھتے نہیں خدا تعالیٰ کی نافرمانی سے آج مکہ والوں کی
کیا حالت ہو رہی ہے لے
آپ کے انصاف اور آپ کی عدالت کا جس کی خبر یسعیاہ نے بار بار اپنی پیشگوئیوں
میں دی ہے اس موقع پر ایک لطیف ثبوت ملا۔مدینہ کی طرف واپس آتے ہوئے رات کو جب
آپ سونے کے لئے لیٹے تو صحابہ نے دیکھا کہ آپ
کو نیند نہیں آتی۔آخر انہوں نے سوچ کر یہ
نتیجہ نکالا کہ آپ کے چچا عباس چونکہ رسیوں میں جکڑے ہونے کی وجہ سے سو نہیں سکتے اور اُن
کے کراہنے کی آوازیں آتی ہیں اِس لئے اُن کی تکلیف کا خیال کر کے آپ
کو نیند نہیں آتی۔انہوں
نے آپس میں مشورہ کر کے حضرت عباس کے بندھنوں کو ڈھیلا کر دیا۔حضرت عباس سو گئے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوبھی نیند آگئی۔تھوڑی دیر کے بعد یکدم گھبرا کے آپ کی آنکھ کھلی
اور آپ نے پوچھا عباس خاموش کیوں ہیں؟ اُن کے کراہنے کی آواز اب کیوں نہیں آتی ؟ آپ
کے دل میں یہ وہم پیدا ہوا کہ شاید تکلیف کی وجہ سے بیہوش ہو گئے۔صحابہ نے کہا یا رسُول
اللہ ! ہم نے آپ کی تکلیف کو دیکھ کر اُن کے بندھن ڈھیلے کر دیئے ہیں۔آپ نے فرمایا
نہیں ! نہیں ! ! یہ بے انصافی نہیں ہونی چاہئے۔جس طرح عباس میرا رشتہ دار ہے دوسرے
قیدی بھی تو دوسروں کے رشتہ دار ہیں یا تو سب قیدیوں کے بندھن ڈھیلے کر دو تا کہ وہ آرام سے
سوجائیں اور یا پھر عباس کے بندھن بھی کسی دو۔صحابہ نے آپ کی بات سن کر سب قیدیوں کے
بندھن ڈھیلے کر دیے اور حفاظت کی ساری ذمہ داری اپنے سر پر لے لی ہے جولوگ قید ہوئے
مسلم کتاب الجهاد باب المراد بالملائكة في غزوة بدر (الخ)
، اسد الغابة جلد ۳ صفحہ ۱۰۹۔مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ

آج 10 میں سے 10 باقی