غزوۂ اُحد کے بعد کفار قبائل کے ناپاک منصوبے
نبیوں کا سردار ﷺ
1+4
نبیوں کا سردار
دوسری صورت میں امتناع شراب کے لئے قوانین بنائے گئے۔پولیس ، فوج اور ٹیکس کے
محکموں کے کارکنوں نے مل کر شراب نوشی کی لعنت کو دور کرنے کے لئے متحدہ طور پر کوشش
کی لیکن وہ ناکام رہے اور انہیں اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔شراب نوشی کی جیت رہی
اور شراب نوشی دُور نہ کی جاسکی۔ہمارے اس زمانہ کو ایک ترقی کا زمانہ کہتے ہیں مگر جب اس
کا مقابلہ ابتدائے اسلام کے زمانہ سے کرتے ہیں تو ہم حیران ہو جاتے ہیں کہ ان دونوں
میں سے ترقی کا زمانہ کونسا ہے۔ہمارا یہ زمانہ یا اسلام کا وہ زمانہ جس نے اس قدر بڑا حمد نی
انقلاب پیدا کر دیا؟
غزوہ اُحد کے بعد کفار قبائل کے ناپاک منصوبے
اُحد کا واقعہ ایسی بات نہ تھی کہ آسانی سے بھولا جا سکتا۔مکہ والوں نے خیال کیا تھا
کہ یہ اُن کی اسلام کے خلاف پہلی فتح ہے اُنہوں نے اس کی خبر تمام عرب میں شائع کی اور
عرب کے قبائل کو اسلام کے خلاف بھڑ کانے اور یہ یقین دلانے کا ذریعہ بنایا کہ مسلمان نا
قابل تسخیر نہیں ہیں۔اور اگر وہ ترقی کرتے رہے ہیں تو اس کی وجہ اُن کی طاقت نہیں تھی بلکہ
عرب قبائل کی بے توجہی تھی۔عرب متحدہ کوشش کریں تو مسلمانوں پر غالب آجانا کوئی مشکل
امر
نہیں۔اس پروپیگینڈا کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کے خلاف مخالفت زور پکڑتی گئی اور دیگر
قبائل نے مسلمانوں کو تکلیف دینے میں مکہ والوں سے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع
کیا۔بعض نے کھلم کھلا حملے شروع کر دیئے اور بعض نے خفیہ طور پر اُن کو نقصان پہنچانا
شروع کر دیا۔ہجرت کے چوتھے سال عرب کے دو قبائل عضل اور قارۃ نے اپنے نمائندے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیج کر عرض کیا کہ ہمارے قبائل میں بہت سے آدمی
۱۰۷
نبیوں کا سردار
اسلام کی طرف مائل ہیں اور درخواست کی کہ کچھ آدمی جو تعلیم اسلام سے پوری طرح سے
واقف ہوں بھیج دیئے جائیں تا کہ وہ اُن کے درمیان رہ کر اُن کو اس نئے مذہب کی تعلیم
دیں۔دراصل یہ ایک سازش تھی جو اسلام کے پکے دشمن بنولحیان نے کی تھی اور ان کا مقصد
یہ تھا کہ جب یہ نمائندے مسلمانوں کو لے کر آئیں گے تو وہ اُن
کو قتل کر کے اپنے رئیس
سفیان بن خالد کا بدلہ لیں گے۔چنانچہ انہوں نے عضل اور قارۃ کے نمائندوں کو اس غرض
سے کہ وہ چند مسلمانوں کو اپنے ساتھ لے آئیں، انعام کے بڑے بڑے وعدے دے کر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا تھا۔جب عضل اور قارۃ کے لوگوں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ کر درخواست کی تو آپ نے اُن کی بات پر اعتبار کر
کے دس مسلمانوں کو اُن کے ساتھ کر دیا کہ ان کو اسلام کے عقائد اور اصولوں کی تعلیم دیں۔جب یہ جماعت بنو لحیان کے علاقہ میں پہنچی تو عضل اور قارة کے لوگوں نے بنولحیان کو
اطلاع بھجوادی اور اُن کو کہلا بھیجا کہ مسلمانوں کو یا تو گرفتار کر لیں یا موت کے گھاٹ اُتار
دیں۔اس ناپاک منصوبے کے ماتحت بنو لحیان کے دو سو مسلح آدمی مسلمانوں کے تعاقب
میں نکل کھڑے ہوئے اور آخر مقام رجیع میں اُن کو آگھیرا۔دس مسلمانوں اور دوسو دشمنوں
کے درمیان لڑائی ہوئی۔مسلمانوں کے دل نور ایمان سے پر تھے اور دشمن اس سے تہی
تھے۔دس مسلمان ایک ٹیلہ پر چڑھ گئے اور دو سو آدمیوں کو دعوت مبارزت دی۔دشمن نے
ایک فریب کر کے اُن کو گرفتار کرنا چاہا اور اُن سے کہا کہ اگر تم نیچے اتر آؤ تو تمہیں کچھ نہ کہا
جائے گا مگر مسلمانوں کے امیر نے کہا کہ ہم کافروں کے عہد و پیمان کو خوب دیکھ چکے
ہیں۔اس کے بعد اُنہوں نے آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر کہا اے خدا! تو ہماری حالت کو دیکھ
رہا ہے اپنے رسول کو ہماری اس حالت سے اطلاع پہنچا دے۔جب کفار نے دیکھا کہ
مسلمانوں کی اس چھوٹی سی جماعت پر اُن کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا تو انہوں نے اُن پر
۱۰۸
نبیوں کا سردار
حملہ کر دیا اور مسلمان بغیر خوف شکست کے لڑتے چلے گئے، یہاں تک کہ دس میں سے
سات شہید ہو گئے۔باقی تین جو بچ رہے تھے اُن کو کفار نے پھر وعدہ دیا کہ ہم تمہاری
جانیں بچالیں گے بشرطیکہ تم ٹیلے سے نیچے اتر آؤ۔لیکن جب وہ کفار کے وعدہ پر اعتبار
کر کے نیچے اُتر آئے تو کفار نے انہیں اپنی کمانوں کی تانتوں سے جکڑ کر باندھ لیا۔اس
پر اُن میں سے ایک نے کہا کہ یہ پہلی خلاف ورزی ہے جو تم اپنے عہد کی کر رہے ہو اللہ ہی
جانتا ہے کہ تم اس کے بعد کیا کرو گے۔یہ کہہ کر اُس نے اُن کے ساتھ جانے سے انکار کر
دیا۔کفار نے اُس کو مارنا اور گھسیٹنا شروع کر دیا۔مگر آخر اُس کے مقابلے اور استقلال سے
اس قدر مایوس ہو گئے کہ انہوں نے اُس کو وہیں قتل کر دیا۔باقی دو کو وہ ساتھ لے گئے اور
بطور غلاموں کے قریش مکہ کے پاس فروخت کر دیا ان میں سے ایک کا نام حبیب تھا اور
دوسرے کا زید۔خبیب کا خریدار اپنے باپ کا بدلہ لینے کے لئے جسے خبیب ” نے جنگ بدر
میں قتل کیا تھا خبیب کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ایک دن حبیب نے اپنی ضرورت کے لئے اُسترا
مانگا۔اُستر اخبیب کے ہاتھ میں تھا کہ گھر والوں کا ایک بچہ کھیلتے ہوئے اُس کے پاس چلا
گیا۔خبیب نے اس کو اُٹھا کر اپنی ران پر بیٹھا لیا۔بچے کی ماں نے جب یہ دیکھا تو
دہشت زدہ ہوگئی اور اُسے یقین ہو گیا کہ اب خبیب بچے کو قتل کر دے گا کیونکہ وہ خبیب کو
چند دنوں میں قتل کرنے والے تھے۔اُس وقت اُسترا اُس کے ہاتھ میں تھا اور بچہ اُس کے
اتنا قریب تھا کہ وہ اُسے نقصان پہنچا سکتا تھا۔حبیب نے اُس کے چہرے سے پریشانی کو
بھانپ لیا اور کہا کہ کیا تم خیال کرتی ہو کہ میں تمہارے بچے کو قتل کر دونگا ؟ یہ خیال کبھی دل
میں نہ لاؤ میں ایسا بر افعل نہیں کر سکتا۔مسلمان دھوکا باز نہیں ہوتے۔وہ عورت خبیب کے
اس دیانتدارانہ اور صحیح طریق عمل سے بہت متاثر ہوئی۔اس بات کو اُس نے ہمیشہ یادرکھا
بخاری کتاب المغازی باب غزوة الرجيع۔۔۔۔(الخ)
ย
1+9
نبیوں کا سردار
اور ہمیشہ کہا کرتی تھی کہ میں نے خبیب سا قیدی کوئی نہیں دیکھا۔آخر کار مکہ والے خبیب
کو ایک کھلے میدان میں لے گئے تا اُس کو قتل کر کے جشن منائیں۔جب اُن کے قتل کا وقت
آن پہنچا تو خبیب نے کہا کہ مجھے دو رکعت نماز پڑھ لینے دو۔قریش نے اُن کی یہ بات مان
لی اور خبیب نے سب کے سامنے اس دنیا میں آخری بار اپنے اللہ کی عبادت کی۔جب وہ
نماز ختم کر چکے تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی نماز جاری رکھنا چاہتا تھا مگر اس خیال سے ختم کر
دی ہے کہ کہیں تم یہ نہ سمجھو کہ میں مرنے سے ڈرتا ہوں۔پھر آرام سے اپنا سر قاتل کے
سامنے رکھ دیا اور ایسا کرتے ہوئے یہ اشعار پڑھے:
وَلَسْتُ أَبَالِي حِيْنَ أَقْتَلُ مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ جَنْبِ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِى
وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الْإِلَهِ وَإِنْ يَشَأْ يُبَارِكَ عَلَى أَوصَالِ شِلْوِ مُمَزَّعِ
یعنی جبکہ میں مسلمان ہونے کی حالت میں قتل کیا جارہا ہوں تو مجھے پرواہ نہیں ہے کہ میں کس
پہلو پر قتل ہو کر گروں۔یہ سب کچھ خدا کے لئے ہے۔اور اگر میرا خدا چاہے گا تو میرے جسم
کے پارہ پارہ ٹکڑوں پر برکات نازل فرمائے گا۔خبیب نے ابھی یہ شعر ختم نہ کیے تھے کہ جلاد کی تلوار اُن کی گردن پر پڑی اور اُن کا
سرخاک پر آ گرا۔جو لوگ یہ جشن منانے کے لئے جمع ہوئے تھے اُن میں ایک شخص سعید
بن عامر بھی تھا جو بعد میں مسلمان ہو گیا۔کہتے ہیں کہ جب کبھی خبیب کے قتل کا ذکر سعید
بہنو
کے سامنے ہوتا تو اس کوشش آجایا کرتا۔سے
دوسرا قیدی زید بھی قتل کرنے کے لئے باہر لے جایا گیا۔اس تماشہ کو دیکھنے والوں
میں ابوسفیان رئیس مکہ بھی تھا۔وہ زید کی طرف متوجہ ہوا اور پوچھا کہ کیا تم پسند نہیں کرتے
بخاری کتاب المغازی باب غزوة الرجيع۔۔۔۔الخ)
ک سیرت ابن ہشام جلد ۳ صفحه ۱۸۲ ، ۱۸۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ ء