ستر حفاظ قرآن کے قتل کا حادثہ

نبیوں کا سردار ﷺ

11+
نبیوں کا سردار
کہ محمد تمہاری جگہ پر ہو اور تم اپنے گھر میں آرام سے بیٹھے ہو؟ زید نے بڑے غصہ سے
جواب دیا کہ ابوسفیان ! تم کیا کہتے ہو؟ خدا کی قسم! میرے لئے مرنا اس سے بہتر ہے کہ
آنحضرت ﷺ کے پاؤں کو مدینہ کی گلیوں میں ایک کانٹا بھی چبھ جائے۔اس فدائیت
سے ابوسفیان متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا اور اُس نے حیرت سے زید کی طرف دیکھا اور فوراً
ہی دبی زبان میں کہا کہ خدا گواہ ہے کہ جس طرح محمد کے ساتھ محمد کے ساتھی محبت کرتے ہیں
میں نے نہیں دیکھا کہ کوئی اور شخص کسی سے محبت کرتا ہولے
۷۰ حفاظ قرآن کے قتل کا حادثہ
انہی ایام کے قریب قریب مسجد کے کچھ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
آئے تا اُن کے ساتھ چند مسلمانوں کو بھیج دیا جائے تا کہ وہ اُن کو اسلام سکھلائیں۔آنحضرت ﷺ نے اُن کا اعتبار نہ کیا۔مگر ابو براء نے جو اُس وقت مدینہ میں تھے کہا کہ
میں اس قبیلہ کی طرف سے ضمانتی بنتا ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یقین دلایا کہ وہ
کوئی شرارت نہیں کریں گے۔اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ۷۰ مسلمانوں کو جو
حافظ قرآن تھے اس کام کے لئے انتخاب کیا۔جب یہ جماعت بئر معونہ پر پہنچی تو اُن میں
سے ایک شخص حرام بن ملحان قبیلہ عامر کے رئیس کے پاس گیا جو ابو براء کا بھتیجا تھا تا کہ
اُس کو اسلام کا پیغام دے۔بظاہر قبیلہ والوں نے حرام کا اچھی طرح استقبال کیا مگر جس
وقت وہ رئیس کے سامنے تقریر کر رہے تھے تو ایک آدمی چھپ کر پیچھے سے آیا اور اُن پر
نیزہ سے حملہ کیا۔حرام و ہیں مارے گئے۔جب نیزہ اُن کے گلے سے پار ہوا تو وہ یہ کہتے
ہوئے سنے گئے کہ اللهُ أَكْبَرُ فُرْتُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ۔یعنی اللہ اکبر کعبہ کے رب کی
سیرت ابن ہشام جلد ۳ صفحه ۱۸۱۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

نبیوں کا سردار
قسم ! میں اپنی مراد کو پہنچ گیا ہے
اس دھوکا بازی سے حرام کے قتل کرنے کے بعد قبیلہ کے سرداروں نے اہلِ قبیلہ کو
جوش دلایا کہ باقی جماعت معلمین پر بھی حملہ کریں۔مگر قبیلہ والوں نے کہا کہ ہمارے رئیس
ابو براء نے ضامن بننا منظور کیا ہے ہم اس جماعت پر حملہ نہیں کر سکتے۔اس پر قبیلہ کے
سرداروں نے اُن دو قبیلوں کی مدد کے ساتھ جو مسلمان معلمین کو لانے کے لئے گئے
تھے، جماعتِ معلمین پر حملہ کر دیا۔اُن کا یہ کہنا کہ ہم وعظ کرنے اور اسلام سکھانے آئے
ہیں لڑنے نہیں آئے بالکل کارگر نہ ہوا اور کفار نے مسلمانوں
کو قتل کرنا شروع کر دیا۔آخرتین
آدمیوں کے سوا باقی سب شہید ہو گئے۔اس جماعت میں سے ایک آدمی لنگڑا تھا اور لڑائی
ہونے سے پہلے پہاڑی پر چڑھ گیا تھا اور دو اونٹ چرانے جنگل کو گئے ہوئے تھے۔واپسی
پر انہوں نے دیکھا کہ اُن کے چھیاسٹھ ساتھی میدان میں مرے پڑے ہیں۔دونوں نے
آپس میں مشورہ کیا۔ایک نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہو کر اس حادثہ کی اطلاع دیں۔دوسرے نے کہا جہاں ہماری جماعت کا سردار
جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا امیر مقررکیا تھا قتل کیا گیا ہے میں اُس جگہ کو چھوڑ
نہیں سکتا۔یہ کہتے ہوئے وہ تن تنہا کفار پر حملہ آور ہوا اور لڑتا ہوا مارا گیا۔دوسرے کوگرفتار کر
لیا گیا مگر بعد میں ایک قسم کی بناء پر جو قبیلہ کے ایک سردار نے کھائی تھی وہ چھوڑ دیا گیا۔قتل
ہونے والوں میں عامر بن فہیرہ بھی تھے جو حضرت ابوبکر کے آزاد کردہ غلام تھے۔اُن کا
قاتل ایک شخص جبار بن سلمی تھا جو بعد میں مسلمان ہو گیا۔جبار کہا کرتا تھا کہ عامر کا قتل ہی
میرے مسلمان ہونے کا موجب ہوا تھا۔جبار کہتا ہے کہ جب میں عامر کو قتل کرنے لگا تو میں
نے عامر کو یہ کہتے سنا فُزت واللہ خدا کی قسم ! میں نے اپنی مراد کو پالیا۔اس کے بعد میں
سيرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۹۳ تا ۱۹۶ + بخاری کتاب الجهاد باب من ينكب او يطنن فی سبیل اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی