مدینہ پر سارے عرب کی چڑھائی غزوہ خندق
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۱۵
نبیوں کا سردار
وسلم نے فرمایا۔میرا ہر گز ارادہ نہیں میں تمہارے والد کے ساتھ نرمی اور مہربانی کا سلوک
کروں گا۔جب عبداللہ نے اپنے باپ کی بیوفائی اور درشت کلامی کا آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی نرمی اور مہربانی سے مقابلہ کیا تو اس کا ایمان اور بڑھ گیا اور اپنے باپ کے خلاف اُس
کا غصہ بھی اُسی نسبت سے ترقی کر گیا۔جب لشکر مدینہ کے قریب پہنچا تو اس نے آگے بڑھ
کر اپنے باپ کا راستہ روک لیا اور کہا میں تم کو مدینہ کے اندر داخل نہیں ہونے دوں گا تا
وقت یکہ تم وہ الفاظ واپس نہ لے لو جو تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف استعمال
کئے ہیں۔جس منہ سے یہ بات نکلی ہے کہ خدا کا نبی ذلیل ہے اور تم معزز ہواُسی منہ سے تم کو
یہ بات کہنی ہوگی کہ خدا کا نبی معزز ہے اور تم ذلیل ہو۔جب تک تم یہ نہ کہو میں تمہیں ہرگز
آگے نہ جانے دوں گا۔عبداللہ بن ابی بن سلول حیران اور خوفزدہ ہو گیا اور کہنے لگا اے
میرے بیٹے ! میں تمہارے ساتھ اتفاق کرتا ہوں، محمد معزز ہے اور میں ذلیل ہوں۔نوجوان عبد اللہ نے اس پر اپنے باپ کو چھوڑ دیا۔لے
مدینہ پر سارے عرب کی چڑھائی
غزوہ خندق
اس سے پہلے یہود کے دو قبیلوں کا ذکر کیا جا چکا ہے جولڑائی ،فساد قتل اور قتل کرنے
کے منصوبوں کی وجہ سے مدینہ سے جلا وطن کر دیئے گئے تھے۔انمیں سے بنو نضیر کا کچھ حصہ
تو شام کی طرف ہجرت کر گیا تھا اور کچھ حصہ مدینہ سے شمال کی طرف خیبر نامی ایک شہر کی
طرف ہجرت کر گیا تھا۔خیبر عرب میں یہود کا ایک بہت بڑا مرکز تھا اور ایک قلعہ بند شہر تھا۔ترمذی کتاب التفسیر تفسیر سورۃ المنافقين + سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۳۸
117
نبیوں کا سردار
یہاں جا کر بنو نضیر نے مسلمانوں کے خلاف عربوں میں جوش پھیلا نا شروع کیا۔مکہ والے تو
پہلے ہی مخالف تھے، کسی مزید انگیخت کے محتاج نہ تھے۔اسی طرح غطفان نامی مجد کا قبیلہ
جو عرب کے قبیلوں میں بہت بڑی حیثیت رکھتا تھا وہ بھی مکہ والوں کی دوستی میں اسلام کی
دشمنی پر آمادہ رہتا تھا۔اب یہود نے قریش اور غطفان کو جوش دلانے کے علاوہ بنو سلیم اور
بنواسد دو اور زبردست قبیلوں کو بھی مسلمانوں کے خلاف اکسانا شروع کیا اور اسی طرح
بنوسعد نامی قبیلہ جو یہود کا حلیف تھا اُس کو بھی کفار مکہ کا ساتھ دینے کے لئے تیار کیا۔ایک
لمبی تیاری کے بعد عرب کے تمام زبر دست قبائل کے ایک اتحاد عام کی بنیادرکھ دی گئی جس
میں مکہ کے لوگ بھی شامل تھے۔مکہ کے ارد گرد کے قبائل بھی تھے اور نجد اور مدینہ سے شمال
کی طرف کے علاقوں کے قبائل بھی شامل تھے اور یہود بھی شامل تھے۔ان سب قبائل نے
مل کر مدینہ پر چڑھائی کرنے کے لئے ایک زبر دست لشکر تیار کیا۔یہ ماہ شوال ۵ ہجری آخر
فروری و مارچ ۶۲۷ء کا واقعہ ہے۔یہ مختلف مؤرخوں نے اس لشکر کا اندازہ دس ہزار سے
چوبیس ہزار تک لگایا ہے۔لیکن ظاہر ہے کہ تمام عرب کے اجتماع کا نتیجہ صرف دس ہزار
سپاہی نہیں ہوسکتا یقینا چوبیس ہزار والا اندازہ زیادہ صحیح ہے اور اگر اور کچھ نہیں تو یہ لشکر اٹھارہ
بیس ہزار کا تو ضرور ہوگا۔مدینہ ایک معمولی قصبہ تھا اس قصبہ کے خلاف سارے عرب کی
چڑھائی کوئی معمولی نہیں تھی۔مدینہ کے مرد جمع کر کے (جن میں بوڑھے، جوان اور بچے بھی
شامل ہوں ) صرف تین ہزار آدمی نکل سکتے تھے اس کے برخلاف دشمن کی فوج ہیں اور
چوبیس ہزار کے درمیان
تھی اور پھر وہ سب کے سب فوجی آدمی تھے۔جوان اور لڑنے کے
قابل تھے۔کیونکہ جب شہر میں رہ کر حفاظت کا سوال پیدا ہوتا ہے تو اس میں بچے اور
بوڑھے بھی شامل ہو جاتے ہیں۔مگر جب دُور دراز مقام پر لشکر چڑھائی کر کے جاتا ہے تو
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۳۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
112
نبیوں کا سردار
اُس میں صرف جوان اور مضبوط آدمی ہوتے ہیں۔پس یہ بات یقینی ہے کہ کفار کے لشکر میں
بیس ہزار یا پچیس ہزار جتنے بھی آدمی تھے وہ سب کے سب مضبوط، جوان اور تجربہ کا رسپاہی
تھے۔لیکن مدینہ کے کل مردوں کی تعداد بچوں اور اپاہجوں کو ملا کر بمشکل تین ہزار ہوتی تھی۔ظاہر ہے کہ ان امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر مدینہ کے لشکر کی تعداد تین ہزار سمجھی جائے تو
دشمن کی تعداد چالیس ہزار مجھنی چاہئے اور اگر دشمن کے لشکر کی تعداد میں ہزار سمجھی جائے تو
مدینہ کے سپاہیوں کی تعداد صرف ڈیڑھ ہزار فرض کرنی چاہئے۔جب اس لشکر کے جمع
ہونے اور حملہ کی تیاریوں کی خبر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے صحابہ کو جمع کر
کے مشورہ کیا کہ اس موقع پر کیا کرنا چاہئے۔صحابہ میں سلمان فارسی سے جو سب سے پہلے
فارسی مسلمان تھے دریافت فرمایا کہ تمہارے ملک میں ایسے موقع پر کیا کیا کرتے ہیں؟ تو
اُنہوں نے کہا یا رسول اللہ ! جب شہر بے حفاظت ہو اور سپاہی تھوڑے ہوں تو ہمارے
ملک کے لوگ خندق کھود کر اُس کے اندر محصور ہو جایا کرتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے اُن کی یہ تجویز پسند فرمائی۔مدینہ کے ایک طرف ٹیلے تھے دوسری طرف ایسے محلے
تھے جن کے مکانات ایک دوسرے سے پیوستہ تھے اور دشمن صرف چند گلیوں میں سے ہو کر
آسکتا تھا۔تیسری طرف کچھ مکانات تھے اور کچھ باغات اور کچھ فاصلہ پر یہودی قبیلہ بنو
قریظہ کے قلعے تھے۔یہ قبیلہ چونکہ مسلمانوں سے اتحاد کا معاہدہ کر چکا تھا اس لیے یہ سمت
بھی محفوظ سمجھ لی گئی تھی۔چوتھی طرف کھلا میدان تھا اور اس طرف سے زیادہ خطرہ ہوسکتا تھا۔رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کیا کہ اس کھلے میدان کی طرف خندق بنا دی جائے تا کہ دشمن
اچانک شہر میں داخل نہ ہو سکے۔چنانچہ آپ نے دس دس گز کا حصہ کھولنے کیلئے دس دس
آدمیوں کے سپر د کر دیا اور اس طرح قریباً ایک میل لمبی خندق کھدوائی۔جب خندق کھودی
جا رہی تھی تو زمین میں سے ایک ایسا پتھر نکلا جو کسی طرح لوگوں سے ٹوٹتا نہیں تھا۔صحابہ نے
۱۱۸
نبیوں کا سردار
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو آپ وہاں خود تشریف لے گئے۔اپنے
ہاتھ میں کدال پکڑا اور زور سے اُس پتھر پر مارا۔کدال کے پڑنے سے اس پتھر میں سے
روشنی نکلی اور آپ نے
فرمایا۔اللہ اکبر۔پھر دوبارہ آپ نے کدال مارا تو پھر روشنی نکلی پھر
آپ نے فرمایا۔اللہ اکبر۔پھر آپ نے تیسری دفعہ کدال مارا اور پھر پتھر سے روشنی نکلی
اور ساتھ ہی پتھر ٹوٹ گیا۔اس موقع پر پھر آپ نے فرمایا۔اللہ اکبر۔صحابہ نے آپ
سے پوچھا۔يَا رَسُولَ اللہ ! آپ نے تین دفعہ اللہ اکبر کیوں
فرمایا ؟ آپ نے
فرما یا پتھر
پر کدال پڑنے سے تین دفعہ جو روشنی نکلی تو تینوں دفعہ خدا نے مجھے اسلام کی آئندہ ترقیات کا
نقشہ دکھایا۔پہلی دفعہ کی روشنی میں مملکت قیصر کے شام کے محلات دکھائے گئے اور اُس کی
کنجیاں مجھے دی گئیں، دوسری دفعہ کی روشنی میں مدائن کے سفید محلات مجھے دکھائے گئے
اور مملکت فارس کی کنجیاں مجھے دی گئیں، تیسری دفعہ کی روشنی میں صنعاء کے دروازے مجھے
دکھائے گئے اور مملکت یمن کی کنجیاں مجھے دی گئیں لے پس تم خدا کے وعدوں پر یقین رکھو
دشمن تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔یہ تھوڑے سے آدمی اتنی لمبی خندق فوجی اصول کے مطابق تو نہیں کھود سکتے تھے۔پس یہ خندق اتناہی فائدہ دے سکتی تھی کہ دشمن اچا نک اندر نہ گھس آئے ورنہ اس خندق سے
پار ہونا دشمن کیلئے ناممکن نہیں تھا۔چنانچہ آئندہ جو واقعات بیان ہوں گے اُن سے ایسا ہی
ثابت ہوتا ہے کہ دشمن نے بھی مدینہ کے حالات کو مدنظر رکھ کر اسی طرف سے حملہ کرنے کا
فیصلہ کیا ہوا تھا۔چنانچہ دشمن کا لشکر جرار اسی طرف سے مدینہ میں داخل ہونے کیلئے آگے
بڑھا۔رسول کریم ﷺ کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے بھی کچھ لوگوں کو شہر کے دوسرے
حصوں کی حفاظت کیلئے مقرر کر دیا اور بقیہ آدمیوں کو ساتھ لے کر جو بارہ سو کے قریب
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۳۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء