غزوہ خندق کے وقت اسلامی لشکر کی تعداد کیا تھی؟

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۱۹
نبیوں کا سردار
تھے خندق کی حفاظت کیلئے تشریف لے گئے۔غزوہ خندق کے وقت اسلامی لشکر کی اصل تعداد کیا تھی ؟
اس موقع پر مسلمانوں کے لشکر کی تعداد کے بارہ میں مؤرخین میں سخت اختلاف
ہے۔بعض لوگوں نے اس لشکر کی تعداد تین ہزار لکھی ہے بعض نے بارہ تیرہ سو اور بعض نے
سات ہو۔یہ اتنا بڑا اختلاف ہے کہ اس کی تاویل بظاہر مشکل معلوم ہوتی ہے اور مؤرخین
اسے حل نہیں کر سکے۔لیکن میں نے اس کی حقیقت کو پالیا ہے اور وہ یہ کہ تینوں قسم کی
روایتیں درست ہیں۔یہ بتایا جا چکا ہے کہ جنگ اُحد میں منافقین کے واپس آجانے کے
بعد مسلمانوں کا لشکر صرف سات سو افراد پر مشتمل تھا۔جنگ احزاب اس کے صرف دو سال
کے بعد ہوئی ہے اور اس عرصہ میں کوئی بڑا قبیلہ اسلام لا کر مدینہ میں آکر نہیں بسا۔پس
سات سو آدمیوں کا یکدم تین ہزار ہو جانا قرین قیاس نہیں۔دوسری طرف یہ امر بھی قرین
قیاس نہیں کہ اُحد کے دو سال بعد تک باوجود اسلام کی ترقی کے قابل جنگ مسلمان اتنے ہی
رہے جتنے اُحد کے وقت تھے۔پس ان دونوں تنقیدوں کے بعد وہ روایت ہی درست
معلوم ہوتی ہے کہ لڑنے کے قابل مسلمان جنگ احزاب کے وقت کوئی بارہ سو تھے۔اب
رہا یہ سوال کہ پھر کسی نے تین ہزار اور کسی نے سات سو کیوں لکھا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے
کہ یہ دو روایتیں الگ الگ حالتوں اور نظریوں کے ماتحت بیان کی گئی ہیں۔جنگ احزاب
کے تین حصے تھے ایک حصہ اس کا وہ تھا جب ابھی دشمن مدینہ کے سامنے نہ آیا تھا اور خندق
کھودی جارہی تھی۔اس کام میں کم سے کم مٹی ڈھونے کی خدمت بچے بھی کر سکتے تھے اور
بعض عورتیں بھی اس کام میں مدد دے سکتی تھیں۔پس جب تک خندق کھودنے کا کام رہا
مسلمان لشکر کی تعداد تین ہزار تھی مگر اس میں بچے بھی شامل تھے اور صحابیہ عورتوں کے جوش کو

۱۲۰
نبیوں کا سردار
دیکھ کر ہم کہ سکتے ہیں کہ اس تعداد میں کچھ عورتیں بھی شامل ہوں گی جو خندق کھودنے کا کام تو
نہیں کرتی ہوں گی مگر اوپر کے کاموں میں حصہ لیتی ہوں گی۔یہ میرا خیال ہی نہیں تاریخ سے
بھی میرے اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے۔چنانچہ لکھا ہے جب خندق کھودنے کا وقت آیا
سب لڑکے بھی جمع کر لئے گئے اور تمام مرد خواہ بڑے تھے خواہ بچے، خندق کھودنے یا اُس
میں مدد دینے کا کام کرتے تھے ، پھر جب دشمن آ گیا اور لڑائی شروع ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اُن تمام لڑکوں کو جو پندرہ سال سے چھوٹی عمر کے تھے چلے جانے کا حکم دیا اور جو
پندرہ سال کے ہو چکے تھے، انہیں اجازت دی کہ خواہ ٹھہر میں خواہ چلے جائیں لے
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ خندق کھود نے کے وقت مسلمانوں کی تعداد زیادہ
تھی اور جنگ کے وقت کم ہوگئی کیونکہ نابالغوں کو واپس چلے جانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔پس جن روایتوں میں تین ہزار کا ذکر آیا ہے وہ خندق کھود نے کے وقت کی تعداد بتاتی ہیں
جس میں چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔اور جیسا کہ میں نے دوسری جنگوں پر قیاس کر کے
نتیجہ نکالا ہے کچھ عورتیں بھی تھیں۔لیکن بارہ سو کی تعداد اُس وقت کی ہے جب جنگ شروع
ہوگئی اور صرف بالغ مردرہ گئے۔اب رہا یہ سوال کہ تیسری روایت جو سات سو سپاہی بتاتی ہے کیا وہ بھی درست ہے؟
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ روایت ابن احق مؤرخ نے بیان کی ہے جو بہت معتبر مؤرخ
ہے اور ابن حزم جیسے زبردست عالم نے اس کی بڑے زور سے تصدیق کی ہے۔پس اس
کے بارہ میں بھی شبہ نہیں کیا جا سکتا۔اور اس کی تصدیق اس طرح بھی ہوتی ہے کہ تاریخ کی
مزید چھان بین سے معلوم ہوتا ہے کہ جب جنگ کے دوران میں بنوقریظہ کفار کے لشکر سے
مل گئے اور اُنہوں نے یہ ارادہ کیا کہ مدینہ پر اچانک حملہ کر دیں اور اُن کی نیتوں کا راز فاش
ل السيرة الحلبية جلد ٢ صفحه ۳۳۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۱۲۱
نبیوں کا سردار
ہو گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی اس جہت کی حفاظت بھی ضروری سمجھی جس
سمت بنو قریظہ تھے اور جو سمت پہلے اس خیال سے بے حفاظت چھوڑ دی گئی تھی کہ بنو قریظہ
ہمارے اتحادی ہیں یہ دشمن کو اس طرف سے نہ آنے دیں گے۔چنانچہ تاریخ سے معلوم ہوتا
ہے کہ جب بنو قریظہ کے غدر کا حال معلوم ہوا تو چونکہ مستورات بنوقریظہ کے اعتبار پر اس
علاقہ میں رکھی گئی تھیں جدھر بنو قریظہ کے قلعے تھے اور وہ بغیر حفاظت تھیں رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اب اُن کی حفاظت ضروری سمجھی اور دوشکر مسلمانوں کے تیار کر کے عورتوں
کے ٹھہرنے کے دونوں حصوں پر مقرر فرمائے۔مسلمہ ابن اسلم کو دوسوصحابہ دے کر ایک
جگہ مقرر کیا اور زید بن حارثہ کو تین سو صحابہ دے کر دوسری جگہ مقرر کیا اور حکم دیا کہ تھوڑے
تھوڑے وقفہ کے بعد بلند آواز سے تکبیر کہتے رہا کریں تا معلوم ہوتا رہے کہ عورتیں محفوظ
ہیں۔اس روایت سے ہماری یہ مشکل کہ سات سو سپاہی جنگ خندق میں ابن اسحاق نے
کیوں بتائے ہیں حل ہو جاتی ہے۔کیونکہ بارہ سو سپاہیوں میں سے جب پانچ سو سپاہی
عورتوں کی حفاظت کے لئے بھجوا دیئے گئے تو بارہ سو کالشکر صرف سات سو رہ گیا اور اس
طرح جنگ خندق کے سپاہیوں کی تعداد کے متعلق جو شدید اختلاف تاریخوں میں پایا جاتا
ہے وہ حل ہو گیا۔خلاصہ یہ کہ اس خطر ناک مصیبت کے وقت خندق کی حفاظت کے لئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف سات سو آدمی تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے
خندق کھو دی تھی لیکن پھر بھی اتنے بڑے لشکر کو خندق کے پار سے روکنا بھی اتنے تھوڑے
آدمیوں کے لئے ناممکن تھا۔مگر اللہ تعالیٰ کی مدد کے بھروسہ پر یہ قلیل لشکر ایمان اور یقین
کے ساتھ خندق کے پیچھے دشمن کے جرارلشکر کا انتظار کرنے لگا اور عورتیں اور بچے دو الگ
الگ جگہوں پر اکٹھے کر دیئے گئے۔دشمن جب خندق تک پہنچا تو چونکہ یہ عرب کے لئے

آج 10 میں سے 10 باقی