بنو قریظہ کی غداری

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۲۲
نبیوں کا سردار
ایک بالکل نئی بات تھی اور اس قسم کی لڑائی کے لئے وہ تیار نہ تھے انہوں نے خندق کے
سامنے اپنے خیمے لگا دیئے اور مدینہ میں داخل ہونے کی تدبیریں سوچنے لگے۔بنو قریظہ کی غداری
چونکہ مدینہ کا ایک کافی حصہ خندق سے محفوظ تھا اور دوسری طرف کچھ پہاڑی ٹیلے،
کچھ پختہ مکانات اور کچھ باغات وغیرہ تھے، اس لئے فوج یکدم حملہ نہیں کر سکتی تھی۔پس
اُنہوں نے مشورہ کر کے یہ تجویز کی کہ کسی طرح یہود کا تیسرا قبیلہ جو ابھی مدینہ میں باقی تھا
اور جس کا نام بنوقریظہ تھا اپنے ساتھ ملالیا جائے اور اس ذریعہ سے مدینہ تک پہنچنے کا راستہ
کھولا جائے۔چنانچہ مشورہ کے بعد کی ابن اخطب جو جلا وطن کردہ بنونضیر کا سردار تھا اور
جس کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے سارا عرب اکٹھا ہوکر مدینہ پر حملہ آور ہوا تھا اُسے کفار کی
فوج کے کمانڈر ابوسفیان نے اس بات پر مقرر کیا کہ جس طرح بھی ہو بنوقریظہ کو اپنے ساتھ
شامل کرو، چنانچہ حی ابن اخطب یہودیوں کے قلعوں کی طرف گیا اور اُس نے بنو قریظہ
کے سرداروں سے ملنا چاہا۔پہلے تو انہوں نے ملنے سے انکار کیا لیکن جب اُس نے اُن کو
سمجھایا کہ اس وقت سارا عرب مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لئے آیا ہے اور یہ بستی سارے
عرب کا مقابلہ کسی صورت میں نہیں کر سکتی اس وقت جولشکر مسلمانوں کے مقابل پر کھڑا ہے
اُس
کو شکر نہیں کہنا چاہئے بلکہ ایک ٹھاٹھیں مارنے والا سمندر کہنا چاہئے تو ان باتوں سے اُس
نے بنوقریظہ کو آخر غداری اور معاہدہ شکنی پر آمادہ کر دیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ کفار کا لشکر سامنے کی
طرف سے خندق پار ہونے کی کوشش کرے اور جب وہ خندق پار ہونے میں کامیاب ہو
جائیں گے تو بنو قریظہ مدینہ کی دوسری طرف سے مدینہ کے اُس حصہ پر حملہ کر دیں گے
جہاں عورتیں اور بچے ہیں جو بنو قریظہ پر اعتبار کر کے بغیر حفاظت کے چھوڑ دیئے گئے تھے

۱۲۳
نبیوں کا سردار
اور اس طرح مسلمانوں کی مقابلہ کی طاقت بالکل کچلی جائے گی اور ایک ہی دم میں مسلمان
مرد، عورتیں اور بچے سب ماردیے جائیں گے۔یہ یقینی بات ہے کہ اگر اس تدبیر میں تھوڑی
بہت کامیابی بھی کفار کو ہو جاتی تو مسلمانوں کے لئے کوئی جگہ حفاظت کی باقی نہیں رہتی تھی۔بنو قریظہ مسلمانوں کے حلیف تھے اور اگر وہ کھلی جنگ میں شامل نہ بھی ہوتے تب بھی
مسلمان یہ امید کرتے تھے کہ اُن کی طرف سے ہو کر مدینہ پر کوئی حملہ نہیں کر سکے گا۔اسی
وجہ سے اُن کی طرف کا حصہ بالکل غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا تھا۔بنو قریظہ اور کفار نے بھی اس
صورت حالات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ جب بنو قریظہ کفار کے ساتھ مل گئے
تو وہ کھلے بندوں کفار کی مدد نہ کریں تا ایسا نہ ہو کہ مسلمان مدینہ کی اُس طرف کی حفاظت کا
بھی کوئی سامان کر لیں جو بنو قویظہ کے علاقہ کے ساتھ ملتی تھی۔یہ تدبیر نہایت ہی خطرناک
تھی۔مسلمانوں کو غافل رکھتے ہوئے کسی ایسے وقت میں بنوقریظہ کا دشمن کے ساتھ جاملنا
جبکہ اسلامی فوج پر کفار کی فوج کا زبردست دھاوا ہورہا ہو مدینہ کی اس طرف کی حفاظت کو
جس طرف بنوقریظہ کے قلعے واقعہ تھے بالکل ناممکن بنادیتا تھا۔دوطرف سے مسلمانوں پر
حملہ کر سکنے کا امکان پیدا ہو جانے کے بعد مکہ کے لشکر نے خندق پر حملہ شروع کیا۔پہلے چند
دن تو اُن
کی سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ وہ خندق سے کس طرح گزریں، لیکن دو چار دن کے بعد
اُنہوں نے یہ تدبیر نکالی کہ تیرانداز اونچی جگہوں پر کھڑے ہو کر اُن مسلمان دستوں پر تیر
اندازی شروع کر دیتے تھے جو خندق کی حفاظت کے لئے خندق کے ساتھ ساتھ تھوڑے
تھوڑے فاصلہ پر بٹھائے گئے تھے۔جب تیروں کی بوچھاڑ کی وجہ سے مسلمان پیچھے ہٹنے
پر مجبور ہو جاتے تو اعلیٰ درجہ کے گھوڑ سوار خندق کو پھاند نے کی کوشش کرتے۔خیال کیا گیا تھا
کہ اس قسم کے متواتر حملوں کے نتیجہ میں کوئی نہ کوئی جگہ ایسی نکل آئے گی کہ جہاں سے
پیدل فوج زیادہ تعداد میں خندق پار ہو سکے گی۔یہ حملے اتنی کثرت کے ساتھ کئے جاتے

۱۲۴
نبیوں کا سردار
تھے اور اس طرح متواتر کئے جاتے تھے کہ بعض دفعہ مسلمانوں کو سانس لینے کا بھی موقع
نہیں ملتا تھا۔چنانچہ ایک دن حملہ اتنا شدید ہو گیا کہ مسلمانوں کی بعض نمازیں وقت پر ادانہ
ہوسکیں جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنا صدمہ ہوا کہ آپ نے فرما یا خدا کفار کوسزا
دے اُنہوں نے ہماری نمازیں ضائع کیں لیے
گو میں نے یہ واقعہ دشمنوں کے حملوں کی شدت ظاہر کرنے کیلئے بیان کیا ہے لیکن
اس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق پر ایک بہت بڑی روشنی پڑتی ہے اور معلوم
ہوتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ترین چیز آپ کے لئے خدا تعالیٰ کی عبادت تھی جبکہ
دشمن چاروں طرف سے مدینہ کو گھیرے ہوئے تھا۔جبکہ مدینہ کے مرد تو الگ رہے اُن
عورتوں اور بچوں کی جانیں بھی خطرہ میں تھیں۔جب ہر وقت مدینہ کے لوگوں کا دل دھڑک
رہا تھا کہ دشمن کسی طرف سے مدینہ کے اندر داخل نہ ہو جائے اُس وقت بھی محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی خواہش یہی تھی کہ خدا تعالیٰ کی عبادت اپنے وقت پر عمدگی کے ساتھ ادا ہو
جائے۔مسلمانوں کی عبادت یہودیوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں کی طرح ہفتہ میں کسی ایک
دن نہیں ہوا کرتی بلکہ مسلمانوں کی عبادت دن رات میں پانچ دفعہ ہوتی ہے۔ایسے
خطر ناک وقت میں تو دن میں ایک دفعہ بھی نماز ادا کرنا انسان کے لئے مشکل ہے چہ جائیکہ
پانچ وقت اور پھر عمدگی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کی جائے۔مگر ان خطرناک ایام میں
بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پانچوں نمازیں اپنے وقت پر ادا کرتے تھے اور اگر
ایک دن دشمن کے شدید حملہ کی وجہ سے آپ اپنے رب کا نام اطمینان اور آرام سے اپنے
وقت پر نہ لے سکے تو آپ کو شدید تکلیف پہنچی۔اُس وقت سامنے سے دشمن حملہ کر رہا تھا اور پیچھے سے بنوقریظہ اس بات کی تاک
ل السيرة الحلبية جلد ٢ صفحه ۳۴۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۱۲۵
نبیوں کا سردار
میں تھے کہ کوئی موقع مل جائے تو بغیر مسلمانوں کے شبہات کو اُبھارنے کے وہ مدینہ کے
اندر گھس کر عورتوں اور بچوں کو قتل کر دیں۔چنانچہ ایک دن بنوقریظہ نے ایک جاسوس بھیجا
تا کہ وہ معلوم کرے کہ عورتیں اور بچے اکیلے ہی ہیں یا کافی تعداد سپاہیوں کی اُن کی حفاظت
کے لئے مقرر ہے۔جس خاص احاطہ میں وہ خاص خاص خاندان جن کو دشمن سے زیادہ خطرہ
تھا جمع کر دیئے گئے تھے اُس کے پاس اُس جاسوس نے آکر منڈلانہ اور چاروں طرف
دیکھنا شروع کیا کہ مسلمان سپاہی کہیں اردگرد میں پوشیدہ تو نہیں ہیں۔وہ ابھی اسی ٹوہ میں تھا
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی حضرت صفیہ نے اُسے دیکھ لیا۔اتفاقاً اُس وقت
صرف ایک ہی مسلمان مرد وہاں موجود تھا اور وہ بھی بیمار تھا۔حضرت صفیہ نے اُسے کہا کہ یہ
آدمی دیر سے عورتوں کے علاقہ میں پھر رہا ہے اور جانے کا نام نہیں لیتا اور چاورں طرف
دیکھتا پھرتا ہے پس یہ یقینا جاسوس ہے تم اس کا مقابلہ کر وایسا نہ ہو کہ دشمن پورے حالات
معلوم کر کے ادھر حملہ کر دے۔اُس بیمار صحابی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔تب حضرت
صفیہ نے خود ایک بڑا بانس لے کر اُس شخص کا مقابلہ کیا اور دوسری عورتوں کی مدد سے اُس کو
مارنے میں کامیاب ہو گئیں۔آخر تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ یہودی تھا اور بنوقریظہ کا
جاسوس تھا۔تب تو مسلمان اور بھی زیادہ گھبرا گئے اور سمجھے کہ اب مدینہ کی یہ طرف بھی محفوظ
نہیں۔مگر سامنے کی طرف سے دشمن کا اتنا زور تھا کہ اب وہ اس طرف کی حفاظت کا کوئی
سامان نہیں کر سکتے تھے لیکن باوجود اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی
حفاظت کو مقدم سمجھا اور جیسا کہ اوپر لکھا جا چکا ہے بارہ سوسپاہیوں میں سے پانچ سو کو عورتوں
کی حفاظت کے لئے شہر میں مقرر کر دیا اور خندق کی حفاظت اور اٹھارہ بیس ہزار لشکر کے
مقابلہ کے لئے صرف سات سو سپاہی رہ گئے۔اس حالت میں بعض مسلمان گھبرا کر رسول
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۴۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی