منافقوں اور مومنوں کی حالت کا بیان

نبیوں کا سردار ﷺ

نبیوں کا سردار
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا یا رسُول اللہ! حالات نہایت خطرناک ہو
گئے ہیں۔اب بظاہر مدینہ کے بچنے کی کوئی امید نظر نہیں آتی ، آپ اس وقت خدا تعالیٰ سے
خاص طور پر دعا کریں اور ہمیں بھی کوئی دعا سکھلائیں جس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کا فضل
ہم پر نازل ہو۔آپ نے فرمایا تم لوگ گھبراؤ نہیں تم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرو کہ تمہاری
کمزوریوں پر وہ پردہ ڈالے اور تمہارے دلوں کو مضبوط کرے اور گھبراہٹ کو دور فرمائے۔اور پھر آپ نے خود بھی اس طرح دعا فرمائی۔اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَبِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمِ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمُهُمْ
وَزَلْزِلْهُمْ اور اسی طرح یہ دعا فرمائی۔يَا صَرِيخَ الْمَكْرُ وبِيْنَ يَأْمُجِيبَ الْمُضْطَرِيْنَ
اكْشِفُ هَيْيَ وَغَمَّى وَكَرْبِي فَإِنَّكَ تَرَى مَانَزَلَ بِي وَ بِأَصْحَابِ اے اللہ ! جس نے
قرآن کریم مجھ پر نازل کیا ہے جو بہت جلدی اپنے بندوں سے حساب لے سکتا ہے یہ گروہ
جو جمع ہو کر آئے ہیں ان کو شکست دے۔اے اللہ ! میں پھر عرض کرتا ہوں کہ تو انہیں شکست
دے اور ہمیں ان پر غلبہ دے اور اُن کے ارادوں کو متزلزل کر دے۔اے دردمندوں کی
دعا سننے والے! اے گھبراہٹ میں مبتلا لوگوں کی پکار کا جواب دینے والے! میرے غم اور
میری فکر اور میری گھبراہٹ کو دُور کر کیونکہ تو ان مصائب کو جانتا ہے جو مجھے اور میرے
ساتھیوں کو در پیش ہیں۔منافقوں اور مؤمنوں کی حالت کا بیان
اس موقع پر منافق تو اتنے گھبرا گئے کہ قومی حمیت اور اپنے شہر اور اپنی عورتوں اور
بچوں کی حفاظت کا خیال بھی اُن کے دلوں سے نکل گیا۔مگر چونکہ اپنی قوم کے سامنے وہ
ل کے بخاری کتاب المغازی باب غزوہ خندق

۱۲۷
نبیوں کا سردار
ذلیل بھی نہیں ہونا چاہتے تھے اس لئے اُنہوں نے بہانے بہانے سے لشکر سے فرار کی
صورت سوچی۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے۔وَيَسْتَأْذِنُ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيِّ
يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتَنَا عَوْرَةٌ وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ إِن يُرِيدُونَ إِلَّا فِرَارًا لے یعنی ایک گروہ
اُن میں سے رسول کریم ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے اجازت طلب کی کہ انہیں محاذ
جنگ سے پیچھے لوٹ آنے کی اجازت دی جائے۔کیونکہ اُنہوں نے کہا (اب یہودی بھی
مخالف ہو گئے ہیں اور اُس طرف سے مدینہ کے بچاؤ کا کوئی ذریعہ نہیں ) اور ہمارے گھر
اُس علاقہ کی طرف سے بے حفاظت کھڑے ہیں ( پس ہمیں اجازت دیجئے کہ جا کر اپنے
گھروں کی حفاظت کریں) لیکن اُن
کا یہ کہنا کہ اُن کے گھر بے حفاظت کھڑے ہیں بالکل
غلط ہے۔وہ بے حفاظت نہیں ہیں ( کیونکہ خدا تعالیٰ مدینہ کی حفاظت کیلئے کھڑا ہے ) وہ تو
صرف ڈر کے مارے میدانِ جنگ سے بھاگنا چاہتے ہیں۔اُس وقت مسلمانوں کی جو
حالت تھی اُس کا نقشہ قرآن کریم نے یوں کھینچا ہے۔إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ
أَسْفَلَ مِنكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَتَظُنُّونَ بِاللَّهِ
الظُّنُونَا هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا وَإِذْ يَقُولُ
الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا وَإِذْ
قَالَتْ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ يَا أَهْلَ يَثْرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا۔یعنی یاد تو کر وجب
تم پر لشکر چڑھ کے آ گیا تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے کی طرف سے بھی۔یعنی
نیچے کی طرف سے کفار اور اوپر کی طرف سے یہود۔جب کہ نظریں سج ہونے لگ گئیں اور
دل اُچھل اچھل کر گلے تک آنے لگے اور تم میں سے کئی خدا کی نسبت بدظنیاں کرنے لگ
گئے۔اُس وقت مؤمنوں کے ایمان کا امتحان لیا گیا اور مؤمنوں کو سر سے پیر تک ہلا دیا گیا
الاحزاب: ۱۴ الاحزاب: ۱۱ تا ۱۴

۱۲۸
نبیوں کا سردار
اور یاد کرو جبکہ منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض تھا اُنہوں نے کہنا شروع کیا اللہ
اور اُس کے رسول نے ہم سے جھوٹے وعدے کئے تھے اور یاد کرو جب اُن میں سے
ایک گروہ اس حد تک پہنچ گیا کہ اُنہوں نے مؤمنوں سے بھی جا جا کر کہنا شروع کر دیا کہ
اب کوئی چوکی یا قلعہ تمہیں بچا نہیں سکتا پس یہاں سے بھاگ جاؤ۔اور مؤمنوں کی نسبت
فرماتا ہے۔وَلَمَّا رَأَى الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ
وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ ۚ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيمَانًا وَتَسْلِيبًا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ
صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مِّن يَنتَظِرُ ۖ وَمَا
ے
بَدَّلُوا تَبْدِيلًا لا
یعنی منافقوں اور کمزور ایمان والوں کے مقابلہ میں مؤمنوں کا یہ حال تھا کہ جب
اُنہوں نے دشمن کا یہ لشکر جرار دیکھا تو اُنہوں نے کہا کہ اس لشکر کے متعلق تو اللہ اور اس
کے رسول نے پہلے سے ہی ہم کو خبر دے چھوڑی تھی۔اس لشکر کا حملہ تو اللہ اور اس کے
رسول کی صداقت کا ثبوت ہے اور یہ لشکر جرار اُن کے ایمان کو ہلا نہ سکا۔بلکہ ایمان اور
طاقت میں مسلمان اور بھی زیادہ ہو گئے۔مؤمنوں
کا تو یہ حال ہے کہ اُنہوں نے اللہ سے
جو عہد کیا تھا اُس کو وہ پورے طور پر نبھا رہے ہیں چنانچہ کچھ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپنی
جانیں دے کر اپنے مقصد کو حاصل کر لیا اور بعض ایسے ہیں کہ گو اُن کو جانیں دینے کا موقع
تو نہیں ملا مگر وہ ہر وقت اس بات کی انتظار میں رہتے ہیں کہ اُن کو خدا کے رستہ میں جان
دینے کا موقع ملے تو وہ جان دے دیں اور شروع دن سے انہوں نے خدا تعالیٰ سے جو
عہد باندھا تھا اُس کو نبھارہے ہیں۔الاحزاب: ۲۳، ۲۴

آج 10 میں سے 10 باقی