اتحادی فوجوں کے مسلمانوں پر حملے
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۲۹
نبیوں کا سردار
اسلام میں مردہ لاش کا احترام
دشمن جو خندق پر حملہ کر رہا تھا بعض وقت وہ اُس کے پھاند نے میں کامیاب بھی ہو جاتا
تھا، چنانچہ ایک دن کفار کے بعض بڑے بڑے جرنیل خندق پھاند کر دوسری طرف آنے میں
کامیاب ہو گئے۔لیکن مسلمانوں نے ایسا جان تو حملہ کیا کہ سوائے واپس جانے کے اُن کے
لئے کوئی چارہ نہ رہا۔چنانچہ اس وقت خندق پھاندتے ہوئے کفار کا ایک بہت بڑا رئیس نوفل
نامی مارا گیا۔یہ اتنا بڑا رئیس تھا کہ کفار نے یہ خیال کیا کہ اگر اس کی لاش کی ہتک ہوئی تو عرب
میں ہمارے لئے منہ دکھانے کی کوئی جگہ نہیں رہے گی۔چنانچہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس کی لاش واپس کر دیں تو وہ دس ہزار درہم آپ کو دینے
کے لئے تیار ہیں۔اُن لوگوں کا تو خیال یہ تھا کہ شاید جس طرح ہم نے مسلمان رؤساء بلکہ خود
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے ناک اور کان اُحد کی جنگ میں کاٹ دیئے تھے اسی طرح
شاید آج مسلمان ہمارے اس رئیس کے ناک، کان کاٹ کر ہماری قوم کی بے عزتی کریں
گے۔مگر اسلام کے احکام تو بالکل اور قسم کے ہیں۔اسلام لاشوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں
دیتا۔چنانچہ کفار کا پیغام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ نے فرمایا۔اس لاش
کو ہم نے کیا کرنا ہے یہ لاش ہمارے کس کام کی ہے کہ اس کے بدلہ ہم تم سے کوئی قیمت لیں۔اپنی لاش بڑے شوق سے اُٹھا کر لے جاؤ۔ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں لے
اتحادی فوجوں کے مسلمانوں پر حملے
اُن دنوں جس جوش کے ساتھ کفار حملہ کرتے تھے میور اُس کا اِن الفاظ میں ذکر
السيرة الحلبية جلد ٢ صفحه ۳۳۶۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
نبیوں کا سردار
کرتا ہے۔وو
دوسرے دن محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے دیکھا کہ اتحادی فوجیں
متفقہ طور پر اُن پر حملے کرنے کے لئے تیار کھڑی ہیں، اُن کے حملوں کو
روکنے کے لئے بہت زیادہ ہوشیار اور ہر وقت چوکس رہنا ضروری تھا۔کبھی
وہ متفقہ حملہ کرتے، کبھی دستوں میں تقسیم ہو کر مختلف چوکیوں پر حملہ کرتے
اور جب کسی چوکی کو کمزور پاتے تو اپنی ساری فوج اُس جگہ پر جمع کر لیتے
اور بے پناہ تیرا اندازی کے پردہ میں وہ خندق پار کرنے کی کوشش کرتے
تھے۔یکے بعد دیگرے خالد اور عمرو جیسے مشہور لیڈروں کی ماتحتی میں فوج
بہادرانہ حملہ شہر میں داخل ہونے کے لئے کرتی۔ایک دفعہ تو خود محمد (صلی
اللہ علیہ وسلم) کا خیمہ دشمن کی زد میں آ گیا لیکن مسلمانوں کے فدائیانہ
مقابلہ اور تیروں کی بوچھاڑ نے حملہ آوروں کو پیچھے دھکیل دیا۔یہ حملہ سارا
دن جاری رہا اور چونکہ مسلمانوں کی فوج ساری مل کر بمشکل خندق کی
حفاظت کر سکتی تھی کوئی آرام کا وقفہ مسلمانوں
کو نہ ملا۔رات پڑ گئی مگر رات
کو بھی خالد کے ماتحت دستوں نے لڑائی کو جاری رکھا اور مسلمانوں کو مجبور
کر دیا کہ وہ رات کو بھی اپنی چوکیوں کی حفاظت پورے طور پر کریں۔لیکن دشمن کی یہ تمام کوششیں بیکار گئیں۔خندق
کو کبھی بھی دشمن کے کافی
سپاہی پار نہ کر سکے اے
لیکن باوجود اس کے کہ جنگ دو روز سے ہورہی تھی سپاہی ایک دوسرے کے ساتھ
گتھ جانے کا موقع نہیں پاتے تھے اس لئے چوبیس گھنٹہ کی جنگ میں اتحادیوں کے صرف
The Life of Mohammad by Willum Muir P۔311
۱۳۱
نبیوں کا سردار
تین آدمی مارے گئے اور مسلمانوں کے پانچ۔اس حملہ میں سعد بن معاذ اوس قبیلہ کے
رئیس اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی صحابی مُہلک طور پر زخمی ہوئے۔ان حملوں کا
نتیجہ یہ ہوا کہ ایک جگہ خندق کے کنارے ٹوٹ گئے اور اُس طرف سے حملہ کرنا بہت ممکن ہو
گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جرات اور مسلمانوں کی خیر خواہی کا یہ حال تھا کہ آپ
سردی میں رات کو اُٹھ اُٹھ کر اُس جگہ جاتے اور اُس کا پہرہ دیتے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں
کہ آپ پہرہ دیتے ہوئے تھک جاتے اور سردی سے نڈھال ہو جاتے تو واپس آ کر تھوڑی
دیر میرے ساتھ لحاف میں لیٹ جاتے ، مگر جسم کے گرم ہوتے ہی پھر اُس شگاف کی
حفاظت کے لئے چلے جاتے۔اس طرح متواتر جاگنے سے آپ ایک دن بالکل نڈھال
ہو گئے اور رات کے وقت فرمایا کاش! اِس وقت کوئی مخلص مسلمان ہوتا تو میں آرام سے سو
جاتا۔اتنے میں باہر سے سعد بن وقاص کی آواز آئی۔آپ نے پوچھا کہ کیوں آئے ہو؟
اُنہوں نے کہا آپ کا پہرہ دینے کو۔آپ نے فرمایا مجھے پہرہ کی ضرورت نہیں تم فلاں جگہ
جہاں خندق کا کنارہ ٹوٹ گیا ہے جاؤ اور اُس کا پہرہ دو تا مسلمان محفوظ رہیں۔چنانچہ سعد
اُس جگہ کا پہرہ دینے چلے گئے اور آپ سو گئے لے
رض
عجیب بات ہے کہ جب آپ شروع شروع میں مدینہ تشریف لائے تھے اور
خطرہ بہت بڑھا ہوا تھا تب بھی سعدہ پہرہ دینے کے لئے تشریف لائے تھے ) انہی ایام
میں آپ نے ایک دن کچھ لوگوں کے اسلحہ کی آواز سنی اور پوچھا کون ہے؟ تو عباد بن بشیر
نے کہا میں ہوں۔آپ نے فرمایا تمہارے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ انہوں نے کہا ایک
جماعت صحابہ کی ہے جو آپ کے خیمہ کا پہرہ دینے کے لئے آئے ہیں۔آپ نے فرمایا
اس وقت مشرکین خندق پھاندنے کی کوشش کر رہے ہیں وہاں جاؤ اور اُن کا مقابلہ کرو
ل السيرة الحلبية جلد ٢ صفحه ۳۴۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء