بنو قریظہ کی مشرکوں سے مل کر حملہ کیلئے تیاری اور اس میں ناکامی

نبیوں کا سردار ﷺ

میرے خیمہ کو رہنے دویل
نبیوں کا سردار
بنو قریظہ کی مشرکوں سے مل کر حملہ کے لئے تیاری اور اُس
میں ناکامی
جیسا کہ او پر لکھا جا چکا ہے یہود نے مدینہ میں چوری چھپے داخل ہونے کی کوشش کی
اور اس میں اُن کا جاسوس مارا گیا۔جب یہود کو یہ معلوم ہوا کہ اُن کی سازش ظاہر ہوگئی ہے تو
اُنہوں نے زیادہ دلیری سے عربوں کی مدد شروع کر دی۔گو اجتماعی حملہ مدینہ کے پچھواڑے
کی طرف سے نہیں کیا کیونکہ اُدھر میدان چھوٹا تھا اور مسلمانوں کی فوجوں کی موجودگی میں بڑا
حملہ اُس طرف سے نہیں ہو سکتا تھا لیکن کچھ دن بعد دونوں فریق نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک وقت
مقررہ پر یہودیوں اور مشرکوں کے لشکر یکدم مسلمانوں پر حملہ کر دیں۔مگر اُس وقت اللہ تعالیٰ
کی تائید ایک عجیب طرح ظاہر ہوئی جس کی تفصیل یہ ہے۔نعیم نامی ایک شخص غطفان کے قبیلہ کا دل میں مسلمان تھا۔یہ شخص بھی کفار کے
ساتھ آیا ہوا تھا لیکن اس بات کی انتظار میں تھا کہ اگر مجھے کوئی موقع ملے تو میں مسلمانوں کی
مددکروں۔اکیلا انسان کر ہی کیا سکتا ہے۔مگر جب اُس نے دیکھا کہ یہود بھی کفار سے مل
گئے ہیں اور اب بظاہر مسلمانوں کی حفاظت کا کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا تو ان حالات سے
اتنا متاثر ہوا کہ اُس نے فیصلہ کر لیا کہ بہر حال مجھے اس فتنہ کے دور کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ
کرنا چاہئے۔چنانچہ جب یہ فیصلہ ہوا کہ دونوں فریق مل کر ایک دن حملہ کریں تو وہ بنو قریظہ
کے پاس گیا اور اُن کے رؤساء سے کہا کہ اگر عربوں کا لشکر بھاگ جائے تو بتاؤ مسلمان
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۴۶ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۱۳۳
نبیوں کا سردار
تمہارے ساتھ کیا کریں گے؟ تم مسلمانوں کے معاہد ہو اور معاہدہ کر کے اس کے توڑنے
کے نتیجہ میں جو سزا تم کو ملے گی اُس کا قیاس کر لو۔اُن کے دل کچھ ڈرے اور اُنہوں نے
پوچھا پھر ہم کیا کریں؟ نعیم نے کہا جب عرب مشتر کہ حملہ کے لئے تم سے خواہش کریں تو تم
مشرکین سے مطالبہ کرو کہ اپنے ۷۰ آدمی ہمارے پاس یرغمال کے طور پر بھیج دووہ ہمارے
قلعوں کی حفاظت کریں گے اور ہم مدینہ کے پچھواڑے سے اُس پر حملہ کر دیں گے۔پھر وہ
وہاں سے ہٹ کر مشرکین کے سرداروں کے پاس گیا اور اُن سے کہا کہ یہ یہود تو مدینہ کے
رہنے والے ہیں اگر عین موقع پر یہ تم سے غداری کریں تو پھر کیا کرو گے؟ اگر یہ مسلمانوں کو
خوش کرنے کے لئے اور اپنے جرم کو معاف کروانے کے لئے تم سے تمہارے آدمی بطور
یر غمال مانگیں اور اُن کو مسلمانوں کے حوالے کر دیں تو پھر تم کیا کرو گے؟ تمہیں چاہئے کہ اُن
کا امتحان لے لو کہ آیا وہ پکے رہتے ہیں یا نہیں اور جلد ہی اُن کو اپنے ساتھ با قاعدہ حملہ
کرنے کی دعوت دو۔کفار کے سرداروں نے اس مشورہ کو صحیح سمجھتے ہوئے دوسرے دن یہود
کو پیغام بھیجا کہ ہم ایک اجتماعی حملہ کرنا چاہتے ہیں تم بھی اپنی فوجوں سمیت کل حملہ کر دو۔بنوقریظہ نے کہا کہ اول تو کل ہمارا سبت کا دن ہے اس لئے ہم اس دن لڑائی نہیں کر سکتے۔دوسرے ہم مدینہ کے رہنے والے ہیں اور تم باہر کے۔اگر تم لوگ لڑائی چھوڑ کر چلے جاؤ تو
ہمارا کیا بنے گا۔اس لئے آپ لوگ ہمیں ۷۰ آدمی یر غمال کے طور پر دیں گے تب ہم لڑائی
میں شامل ہوں گے۔کفار کے دل میں چونکہ پہلے سے شبہ پیدا ہو چکا تھا اُنہوں نے اُن کے
اِس مطالبہ کو پورا کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر تمہارا ہمارے ساتھ اتحاد سچا تھا تو اس قسم
کے مطالبہ کے کوئی معنی نہیں۔اس واقعہ سے اُدھر یہود کے دلوں میں شبہات پیدا ہونے
لگے ادھر کفار کے دلوں میں شبہات پیدا ہونے لگے اور جیسا کہ قاعدہ ہے جب شبہات دل
میں پیدا ہو جاتے ہیں تو بہادری کی روح بھی ختم ہو جاتی ہے۔انہی شکوک وشبہات کو ساتھ

۱۳۴
نبیوں کا سردار
لئے ہوئے کفار کا لشکر رات کو آرام کرنے کے لئے اپنے خیموں میں گیا، تو خدا تعالیٰ نے
آسمانی نصرت کا ایک اور راستہ کھول دیا۔رات کو ایک سخت آندھی چلی جس نے قناتوں کے
پر دے تو ڑ دیئے۔چولہوں پر سے ہنڈیاں گرادیں اور بعض قبائل کی آگیں بجھ گئیں۔مشرکین عرب میں ایک رواج تھا کہ وہ ساری رات آگ جلائے رکھتے تھے اور اس کو وہ
نیک شگون
سمجھتے تھے۔جس کی آگ بجھ جاتی تھی وہ خیال کرتا تھا کہ آج کا دن میرے لئے
منحوس ہے اور وہ اپنے خیمے اُٹھا کر لڑائی کے میدان سے پیچھے ہٹ جاتا تھا۔جن قبائل کی
آگ بجھی اُنہوں نے اس رواج کے مطابق اپنے خیمے اُٹھائے اور پیچھے کو چل پڑے تا کہ
ایک دن پیچھے انتظار کر کے پھر لشکر میں آشامل ہوں۔لیکن چونکہ دن کے جھگڑوں کی وجہ
سے سرداران لشکر کے دل میں شبہات پیدا ہو رہے تھے، جو قبائل پیچھے ہٹے اُن کے اردگرد
کے قبائل نے سمجھا کہ شاید یہود نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر شبخون مار دیا ہے اور ہمارے
آس پاس کے قبائل بھاگے جا رہے ہیں۔چنانچہ انہوں نے بھی جلدی جلدی اپنے ڈیرے
سمیٹنے شروع کر دیئے اور میدان سے بھاگنا شروع کیا۔ابوسفیان اپنے خیمہ میں آرام سے
لیٹا تھا کہ اس واقعہ کی خبر اُسے بھی پہنچی۔وہ گھبرا کے اپنے بندھے ہوئے اُونٹ پر جا چڑھا
اور اُس کو ایڑیاں مارنی شروع کر دی۔آخر اس کے دوستوں نے اس کو تو جہ دلائی کہ وہ یہ کیا
حماقت کر رہا ہے۔اس پر اُس کے اُونٹ کی رسیاں کھولی گئیں اور وہ بھی اپنے
ساتھیوں سمیت میدان سے بھاگ گیا ہے
رات کے آخری ثلث میں وہ میدان جس میں پچیس ہزار کے قریب کفار کے
سپاہی خیمہ زن تھے وہ ایک جنگل کی طرح ویران ہو گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُس
وقت اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ بتایا کہ تمہارے دشمن کو ہم نے بھگا دیا ہے۔آپ نے
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۵۰،۳۴۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

آج 10 میں سے 10 باقی