بنو قریظہ کو ان کی غداری کی سزا
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۳۵
نبیوں کا سردار
رض
حقیقت حال معلوم کرنے کے لئے کسی شخص کو بھیجنا چاہا اور اپنے اردگرد بیٹھے ہوئے صحابہ "
کو آواز دی۔وہ سردی کے ایام تھے اور مسلمانوں کے پاس کپڑے بھی کافی نہ ہوتے
تھے۔سردی کے مارے زبانیں تک جمی جارہی تھیں۔بعض صحابہؓ کہتے ہیں کہ ہم نے
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی اور ہم جواب بھی دینا چاہتے تھے مگر ہم سے بولا نہیں
گیا۔صرف ایک حذیفہ تھے جنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله ! کیا کام ہے؟ آپ نے فرمایا
تم نہیں مجھے کوئی اور آدمی چاہئے۔پھر آپ نے فرما یا کوئی ہے؟ مگر پھر سردی کی شدت کی
وجہ سے جو جاگ بھی رہے تھے وہ جواب نہ دے سکے۔حذیفہ نے پھر کہا میں يَارَسُوْلَ
اللہ ! موجود ہوں۔آخر آپ نے حذیفہ کو یہ کہتے ہوئے بجھوایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی
ہے کہ تمہارے دشمن کو ہم نے بھگا دیا ہے، جاؤ اور دیکھو کہ دشمن کا کیا حال ہے حذیفہ
خندق کے پاس گئے اور دیکھا کہ میدان گلی طور پر دشمن کے سپاہیوں سے خالی تھا۔واپس آئے اور کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی
تصدیق کی اور بتایا کہ دشمن میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔صبح مسلمان اپنے خیمے اکھیڑ کر
اپنے اپنے گھروں کی طرف آنے شروع ہوئے لے
بنو قریظہ کو اُن کی غداری کی سزا
ہیں دنوں کے بعد مسلمانوں نے اطمینان کا سانس لیا۔مگر اب بنوقریظہ کا معاملہ
طے ہونے والا تھا۔اُن کی غداری ایسی نہیں تھی کہ نظر انداز کی جاتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے واپس آتے ہی اپنے صحابہ سے فرما یا گھروں میں آرام نہ کرو بلکہ شام سے پہلے
پہلے بنوقریظہ کے قلعوں تک پہنچ جاؤ اور پھر آپ نے حضرت علی کو بنوقریظہ کے پاس بجھوایا
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۵۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۱۳۶
نبیوں کا سردار
کہ وہ اُن سے پوچھیں کہ اُنہوں نے معاہدہ کے خلاف یہ غداری کیوں کی؟ بجائے اس کے
کہ بنو قریظہ شرمندہ ہوتے یا معافی مانگتے یا کوئی معذرت کرتے انہوں نے حضرت علی اور
اُن کے ساتھیوں کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
خاندان کی مستورات کو گالیاں دینے لگے اور کہا ہم نہیں جانتے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا
چیز ہیں ہمارا اُن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں۔حضرت علی اُن کا یہ جواب لے کر واپس لوٹے
تو اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کے ساتھ یہود کے قلعوں کی طرف جار ہے
تھے چونکہ یہود گندی گالیاں دے رہے تھے اور رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں اور
بیٹیوں کے متعلق بھی ناپاک کلمات بول رہے تھے حضرت علی نے اس خیال سے کہ آپ کو
اُن کلمات کے سننے سے تکلیف ہوگی ، عرض کیا یا رسُول اللہ ! آپ کیوں تکلیف کرتے
ہیں ہم لوگ اس لڑائی کے لئے کافی ہیں، آپ واپس تشریف لے جائیں۔رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سمجھتا ہوں کہ وہ گالیاں دے رہے ہیں اور تم یہ نہیں چاہتے کہ
میرے کان میں وہ گالیاں پڑیں۔حضرت علی نے عرض کیا ہاں یا رَسُول
اللہ ! بات تو یہی
ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا پھر کیا ہوا اگر وہ گالیاں دیتے ہیں ، موسیٰ نبی تو ان
کا اپنا تھا اُس کو اس سے بھی زیادہ انہوں نے تکلیفیں پہنچائی تھیں۔یہ کہتے ہوئے آپ یہود
کے قلعوں کی طرف چلے گئے۔مگر یہود دروازے بند کر کے قلعہ بند ہو گئے اور مسلمانوں
کے ساتھ لڑائی شروع کر دی۔حتی کہ اُن کی عورتیں بھی لڑائی میں شریک ہوئیں۔چانچہ قلعہ کی
دیوار کے نیچے کچھ مسلمان بیٹھے تھے کہ ایک یہودی عورت نے اوپر سے پتھر پھینک کر ایک
مسلمان کو مار دیا لیکن کچھ دن کے محاصرہ کے بعد یہود نے یہ محسوس کر لیا کہ وہ لمبا مقابلہ نہیں
کر سکتے۔تب اُن کے سرداروں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خواہش کی کہ وہ ابولبابہ
انصاری کو جو اُن کے دوست اور اوس قبیلہ کے سردار تھے اُن کے پاس بھجوائیں تا کہ وہ اُن
۱۳۷
نبیوں کا سردار
سے مشورہ کر سکیں۔آپ نے ابولبابہ کو بجھوادیا۔ان سے یہود نے یہ مشورہ پوچھا کہ کیا محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس مطالبہ کو کہ فیصلہ میرے سپرد کرتے ہوئے تم ہتھیار
سپھینک دو، ہم یہ مان لیں ؟ ابولبابہ نے منہ سے تو کہاہاں !لیکن اپنے گلے پر اس طرح ہاتھ
پھیرا جس طرح قتل کی علامت ہوتی ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت تک
اپنا کوئی فیصلہ ظاہر نہیں کیا تھا مگر ابولبابہ نے اپنے دل میں یہ سمجھتے ہوئے کہ اُن کے اس جرم
کی سزا سوائے قتل کے اور کیا ہوگی بغیر سوچے سمجھے اشارہ کے ساتھ اُن سے ایک بات کہہ
دی جو آخر ان کی تباہی کا موجب ہوئی۔چنانچہ یہود نے کہ دیا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا فیصلہ مان لیتے تو دوسرے یہودی قبائل کی طرح اُن کو زیادہ سے زیادہ یہی سزا
دی جاتی کہ اُن کو مدینہ سے جلا وطن کر دیا جاتا، مگر اُن کی بدقسمتی تھی انہوں نے کہا ہم محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ماننے کے لئے تیار نہیں، بلکہ ہم اپنے حلیف قبیلہ اوس
کے سردار سعد بن معاذ کا فیصلہ مانیں گے۔جو فیصلہ وہ کریں گے ہمیں منظور ہو گا۔لیکن
اُس وقت یہود میں اختلاف ہو گیا۔یہود میں سے بعض نے کہا کہ ہماری قوم نے غداری
کی ہے اور مسلمانوں کے رویہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اُن کا مذہب سچا ہے وہ لوگ اپنا مذہب
ترک کر کے اسلام میں داخل ہو گئے۔ایک شخص عمرو بن سعدی نے جو اس قوم کے
سرداروں میں سے تھا اپنی قوم کو ملامت کی اور کہا کہ تم نے غداری کی ہے کہ معاہدہ توڑا
ہے۔اب یا مسلمان ہو جاؤ یا جزیہ پر راضی ہو جاؤ۔یہود نے کہا نہ مسلمان ہوں گے نہ
جزیہ دیں گے کہ اس سے قتل ہونا اچھا ہے۔پھر اُن سے اُس نے کہا میں تم سے بری ہوں۔اور یہ کہہ کر قلعہ سے نکل کر باہر چل دیا۔جب وہ قلعہ سے باہر نکل رہا تھا تو مسلمانوں کے
ایک دستہ نے جس کے سردار محمد بن مسلمہ تھے اُسے دیکھ لیا اور اُس سے پوچھا کہ وہ کون
ہے؟ اُس نے بتایا کہ میں فلاں ہوں۔اس پر محمد بن مسلمہؓ نے فرمایا اللهُمَّ لَا تَحْرِمنی