بنو قریظہ کے اپنے مقرر کردہ حکم سعد کا فیصلہ تورات کے مطابق تھا
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۳۸
نبیوں کا سردار
إقَالَةَ عَتَرَاتِ الكرام لے یعنی آپ سلامتی سے چلے جائیے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کی
کہ الہی! مجھے شریفوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے نیک عمل سے
کبھی محروم نہ کیجیو۔یعنی یہ
شخص چونکہ اپنے فعل پر اور اپنی قوم کے فعل پر پچھتاتا ہے تو ہمارا بھی اخلاقی فرض ہے کہ
اُسے معاف کر دیں اس لئے میں نے اسے گرفتار نہیں کیا اور جانے دیا ہے۔خدا تعالیٰ مجھے
ہمیشہ ایسے ہی نیک کاموں کی توفیق بخشا ر ہے۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ
کا علم ہوا تو آپ نے محمد بن مسلمہ کو سر زنش نہیں کی کہ کیوں اُس یہودی کو چھوڑ دیا بلکہ اُس
کے فعل کو سراہا۔بنو قریظہ کے اپنے مقرر کردہ حکم سعد کا فیصلہ تورات
کے مطابق تھا
یہ اوپر کے واقعات انفرادی تھے۔بنو قریظہ بحیثیت قوم اپنی ضد پر قائم رہے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے سعد کے فیصلہ پر اصرار کیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اُن کے اِس مطالبہ کو مان لیا۔سعد کو جو جنگ میں زخمی
ہو چکے تھے اطلاع دی کہ تمہارا فیصلہ بنو قریظہ تسلیم کرتے ہیں آکر فیصلہ کرو۔اس تجویز کا
اعلان ہوتے ہی اوس قبیلہ کے لوگ جو بنو قریظہ کے دیر سے حلیف چلے آئے تھے وہ سعد
کے پاس دوڑ کر گئے اور اُنہوں نے اصرار کرنا شروع کیا کہ چونکہ خزرج نے اپنے حلیف
یہودیوں
کو ہمیشہ سزا سے بچایا ہے آج تم بھی اپنے حلیف قبیلہ کے حق میں فیصلہ دینا۔سعد زخموں کی وجہ سے سواری پر سوار ہو کر بنوقریظہ کی طرف روانہ ہوئے اور ان کی
السيرة الحلبية جلد ٢ صفحه ۳۶۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۱۳۹
نبیوں کا سردار
قوم کے افراد اُن کے دائیں بائیں دوڑتے جاتے تھے اور سعد سے اصرار کرتے جاتے
تھے کہ دیکھنا بنو قریظہ کے خلاف فیصلہ نہ دینا۔مگر سعد نے صرف یہی جواب دیا کہ جس کے
سپر دفیصلہ کیا جاتا ہے وہ امانتدار ہوتا ہے اُسے دیانت سے فیصلہ کرنا چاہئے میں دیانت سے
فیصلہ کروں گا۔جب سعد یہود کے قلعہ کے پاس پہنچے جہاں ایک طرف بنو قریظہ قلعہ کی
دیوار سے کھڑے سعد کا انتظار کر رہے تھے اور دوسری طرف مسلمان بیٹھے تھے ، تو سعد
نے پہلے اپنی قوم سے پوچھا کیا آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ جو میں فیصلہ کروں گا وہ آپ
لوگ قبول کریں گے؟ انہوں نے کہاں ہاں۔پھر سعد نے بنو قریظہ کو مخاطب کر کے کہا کیا
آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ جو فیصلہ میں کروں وہ آپ لوگ قبول کریں گے؟ انہوں نے
کہا ہاں۔پھر شرم سے دوسری طرف دیکھتے ہوئے نیچی نگاہوں سے اُس طرف اشارہ کیا
جدھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف رکھتے تھے اور کہا ادھر بیٹھے ہوئے لوگ بھی یہ وعدہ
کرتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں۔اس کے بعد سعد نے بائبل کے حکم
کے مطابق فیصلہ سنایا یے بائبل میں لکھا ہے:
اور جب تو کسی شہر کے پاس اُس سے لڑنے کے لئے آپہنچے تو پہلے
اُس سے صلح کا پیغام کر۔تب یوں ہوگا کہ اگر وہ تجھے جواب دے کہ صلح
منظور اور دروازہ تیرے لئے کھول دے تو ساری خلق جو اُس شہر میں پائی
جائے تیری خراج گزار ہو گی اور تیری خدمت کرے گی۔اور اگر وہ تجھ
سے صلح نہ کرے بلکہ تجھ سے جنگ کرے تو تو اس کا محاصرہ کر اور جب
خداوند تیرا خدا اُسے تیرے قبضہ میں کر دے تو وہاں کے ہر ایک مرد کو تلوار
کی دھار سے قتل کر۔مگر عورتوں اور لڑکوں اور مواشی کو اور جو کچھ اُس شہر میں
ل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۳۶۶،۳۶۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۱۴۰
نبیوں کا سردار
ہواُس کا سارا لوٹ اپنے لئے لے۔اور تو اپنے دشمنوں کی اُس لوٹ کو جو
خداوند تیرے خدا نے تجھے دی ہے کھائیو۔اسی طرح سے تو اُن سب
شہروں سے جو تجھ سے بہت دور ہیں اور ان قوموں کے شہروں میں سے
نہیں ہیں یہی حال
کچیؤ۔لیکن ان قوموں کے شہروں میں جنہیں خداوند
تیرا خدا تیری میراث کر دیتا ہے کسی چیز کو جو سانس لیتی ہے جیتا نہ چھوڑیو۔بلکہ تو اُن کو حرم کیجیو۔حتی اور اموری اور کنعانی اور فرز ری اور جو کی اور یوسی
کو جیسا کہ خداوند تیرے خدا نے تجھے حکم کیا ہے تا کہ وے اپنے سارے
کر یہ کاموں کے مطابق جو اُنہوں نے اپنے معبودوں سے کئے تم کو عمل
کرنا نہ سکھائیں اور کہ تم خداوند اپنے خدا کے گنہگار ہو جاؤ لیے
بائبل کے اس فیصلہ سے ظاہر ہے کہ اگر یہودی جیت جاتے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہار جاتے تو بائبل کے اس فیصلہ کے مطابق اول تو تمام مسلمان قتل کر دیئے جاتے۔مردبھی اور عورت بھی اور بچے بھی۔اور جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں کا یہی
ارادہ تھا کہ مردوں، عورتوں اور بچوں سب کو یکدم قتل کر دیا جائے لیکن اگر وہ اُن سے بڑی
سے بڑی رعایت کرتے تب بھی کتاب استثناء کے مذکورہ بالا فیصلہ کے مطابق وہ اُن سے
دور کے ملکوں والی قوموں کا سا سلوک کرتے اور تمام مردوں کو قتل کر دیتے اور عورتوں اور
لڑکوں اور سامانوں کو لوٹ لیتے۔سعد نے جو بنو قریظہ کے حلیف تھے اور اُن کے دوستوں
میں سے تھے جب دیکھا کہ یہود نے اسلامی شریعت کے مطابق جو یقینا اُن کی جان کی
حفاظت کرتی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کو تسلیم نہیں کیا تو انہوں نے وہی فیصلہ
یہود کے متعلق کیا جو موسیٰ نے استثناء میں پہلے سے ایسے مواقع کے لئے کر چھوڑا تھا اور اس
لے استثناء باب ۲۰ آیت ۱۰ تا ۱۸۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
۱۴۱
نبیوں کا سردار
فیصلہ کی ذمہ داری محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر یا مسلمانوں پر نہیں، بلکہ موسیٰ پر اور
تورات پر اور ان یہودیوں پر ہے جنہوں نے غیر قوموں کے ساتھ ہزاروں سال اس طرح
معاملہ کیا تھا اور جن کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم کے لئے بلا یا گیا تو انہوں نے
انکار کر دیا اور کہا ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ، ہم سعد
کی بات مانیں گے۔جب سعد نے موسی کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ دیا تو آج عیسائی دنیا
شور مچاتی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظلم کیا۔کیا عیسائی مصنف اس بات کو نہیں
دیکھتے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دوسرے موقع پر کیوں ظلم نہ کیا؟ سینکڑوں
دفعہ دشمن نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم پر اپنے آپ کو چھوڑا اور ہر دفعہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو معاف کر دیا۔یہ ایک ہی موقع ہے کہ دشمن نے اصرار کیا کہ ہم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کو نہیں مانیں گے بلکہ فلاں دوسرے شخص کے فیصلہ کو
مانیں گے اور اُس شخص نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اقرار لے لیا کہ جو میں
فیصلہ کروں گا اُسے آپ مانیں گے۔اس کے بعد اُس نے فیصلہ کیا بلکہ اُس نے فیصلہ نہیں کیا
اُس نے موسیٰ کا فیصلہ دُہرا دیا جس کی اُمت میں سے ہونے کے یہود مدعی تھے۔پس اگر
کسی نے ظلم کیا تو یہود نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا
فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔اگر کسی نے ظلم کیا تو موسی نے ظلم کیا جنہوں نے محصور دشمن کے
متعلق تو رات میں خدا سے حکم پا کر یہی تعلیم دی تھی۔اگر یہ ظلم تھا تو ان عیسائی مصنفوں کو
چاہئے کہ موسیٰ کو ظالم قرار دیں بلکہ موسی کے خدا کو ظالم قرار دیں جس نے یہ تعلیم تو رات میں
دی ہے۔احزاب کی جنگ کے خاتمہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔آج سے
مشرک ہم پر حملہ نہیں کریں گے اب اسلام خود جواب دے گا اور ان اقوام پر جنہوں نے ہم
۱۴۲
نبیوں کا سردار
پر حملے کئے تھے اب ہم چڑھائی کریں گے یلم چنا نچہ ایسا ہی ہوا۔احزاب کی جنگ میں بھلا
کفار کا نقصان ہی کیا ہوا تھا چند آدمی مارے گئے تھے وہ دوسرے سال پھر دوبارہ تیاری کر
کے آسکتے تھے۔ہمیں ہزار کی جگہ وہ چالیس یا پچاس ہزار کا لشکر بھی لا سکتے تھے۔بلکہ اگر وہ
اور زیادہ انتظام کرتے تو لاکھ ڈیڑھ کا لشکر لانا بھی اُن کے لئے کوئی مشکل نہیں تھا۔مگر اکیس
سال کی متواتر کوشش کے بعد کفار کے دلوں کو محسوس ہو گیا تھا کہ خدا محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ ہے۔اُن کے بت جھوٹے ہیں اور دنیا کا پیدا کرنے والا ایک ہی خدا
ہے۔اُن کے جسم صحیح سلامت تھے مگر اُن کے دل ٹوٹ چکے تھے۔بظاہر وہ اپنے بتوں کے
آگے سجدہ کرتے ہوئے نظر آتے تھے مگر اُن کے دلوں میں سے لا اله الا
اللہ کی آواز میں
اُٹھ رہی تھیں۔بخاری کتاب المغازی باب غزوة الخندق۔(الخ)