یہودیت اور عیسائیت کی تعلیم در بارہ جنگ
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۴۶
نبیوں کا سردار
راستہ بظاہر جنگ کا نظر آتا ہے لیکن در حقیقت صلح کے قیام کے لئے اس کے سوا کوئی راستہ
کھلا نہ تھا۔اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا نہ کرتے تو ممکن ہے جنگ سو سال تک لمبی چلی
جاتی جیسا کہ ایسے ہی حالات میں پرانے زمانہ میں جنگیں سو سو سال تک جاری رہی ہیں۔خود عرب کی کئی جنگیں تھیں تھیں، چالیس چالیس سال تک جاری رہی ہیں۔ان جنگوں کی
طوالت کی یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ جنگ کے ختم کرنے کے لئے کوئی ذریعہ اختیار نہیں کیا
جاتا تھا اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں جنگ کے ختم کرنے کے دو ہی ذرائع ہوا کرتے ہیں یا
ایسی جنگ لڑی جائے جو دوٹوک فیصلہ کر دے اور دونوں فریق میں سے کسی ایک کو ہتھیار
ڈالنے پر مجبور کر دے اور یا باہمی صلح ہو جائے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیشک ایسا کر
سکتے تھے کہ مدینہ میں بیٹھے رہتے اور خود حملہ نہ کرتے۔لیکن چونکہ کفارِ عرب جنگ کی طرح
ڈال چکے تھے آپ کے خاموش بیٹھنے کے یہ معنی نہ ہوتے کہ جنگ ختم ہو گئی ہے بلکہ اس کے
صرف یہ معنی ہوتے کہ جنگ کا دروازہ ہمیشہ کیلئے کھلا رکھا گیا ہے۔کفار عرب جب چاہتے
بغیر کسی اور محرک کے پیدا ہونے کے مدینہ پر حملہ کر دیتے اور اُس وقت تک کے دستور کے
مطابق وہ حق پر سمجھے جاتے کیونکہ جنگ میں وقفہ پڑ جانا اُس زمانہ میں جنگ کے ختم
ہو جانے کے مترادف نہیں سمجھا جاتا تھا بلکہ وقفہ بھی جنگ ہی میں شمار کیا جاتا تھا۔بعض لوگوں کے دلوں میں اس موقع پر یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ کیا ایک سچے
مذہب کے لئے لڑائی کرنا جائز ہے؟
یہودیت اور عیسائیت کی تعلیم درباره جنگ
میں اس جگہ اس سوال کا جواب بھی دے دینا ضروری سمجھتا ہوں جہاں تک مذاہب
کا سوال ہے لڑائی کے بارہ میں مختلف تعلیمیں ہیں۔موسیٰ علیہ السلام کی تعلیم لڑائی کے بارہ
۱۴۷
نبیوں کا سردار
میں اُو پر درج کر آیا ہوں۔تو رات کہتی ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کوحکم دیا گیا کہ وہ بزور کنعان
میں گھس جائیں اور اُس جگہ کی قوموں کو شکست دے کر اس علاقہ میں اپنی قوم آباد کریں لے
مگر باوجود اس کے کہ موسیٰ نے یہ تعلیم دی اور باوجود اس کے کہ یوشع ، داؤد اور دوسرے
انبیاء نے اس تعلیم پر متواتر عمل کیا یہودی اور عیسائی اُن کو خدا کا نبی اور تورات کو خدا کی
کتاب سمجھتے ہیں۔موسوی سلسلہ کے آخر میں حضرت مسیح " ظاہر ہوئے اُن کی جنگ کے
متعلق یہ تعلیم ہے کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی
اُس کی طرف پھیر دے کے اس سے استنباط کرتے ہوئے عیسائی قوم یہ دعوی کرتی ہے کہ میچ
نے لڑائی سے قوموں کو منع کیا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انجیل میں اس تعلیم کے خلاف اور
تعلیمیں بھی آئی ہیں۔مثلاً انجیل میں لکھا ہے:۔یہ مت سمجھو کہ میں زمین پر صلح کروانے آیا ہوں صلح کروانے نہیں
بلکہ تلوار چلانے آیا ہوں“ سے
اسی طرح لکھا ہے:۔اُس نے انہیں کہا پر آب جس کے پاس بٹوا ہو لیوے اور اسی طرح
جھولی بھی۔اور جس کے پاس تلوار نہیں اپنے کپڑے بیچ کر تلوار
خریدے“ کے
یہ آخری دو علیمیں پہلی تعلیم کے بالکل متضاد ہیں۔اگر مسیح جنگ کرانے کے لئے آیا تھا تو پھر
لے استثناء باب ۲۰ آیت ۱۰ تا ۱۸۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
سے منتی باب ۵ آیت ۳۹۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
سے متی باب ۱۰ آیت ۳۴۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۷۰
ر۱۸۷۰ء
سے لوقا باب ۲۲ آیت ۳۶۔نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء
۱۴۸
نبیوں کا سردار
ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا گال پھیر دینے کے کیا معنی تھے؟ پس یا تو یہ دونوں قسم کی و
متضاد ہیں یا ان دونوں تعلیموں میں سے کسی ایک کو اس کے ظاہر سے پھرا کر اس کی کوئی
تأویل کرنی پڑے گی۔میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا گال
پھیر دینے کی تعلیم قابل عمل ہے یا نہیں۔میں اس جگہ پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اوّل عیسائی دنیا
نے اپنی ساری تاریخ میں جنگ سے دریغ نہیں کیا۔جب عیسائیت شروع شروع میں روما
میں غالب تھی تب بھی اُس نے غیر قوموں سے جنگیں کیں۔دفاعی ہی نہیں بلکہ جارحانہ بھی۔اور اب جبکہ عیسائیت دنیا میں غالب آگئی ہے اب بھی وہ جنگیں کرتی ہے۔دفاعی ہی نہیں
بلکہ جارحانہ بھی۔صرف فرق یہ ہے کہ جنگ کرنے والوں میں سے جو فریق جیت جاتا ہے
اُس کے متعلق کہہ دیا جاتا تھا کہ وہ کرسچن سویلز یشن کا پابند تھا۔کرسچن سویلز یشن اس زمانہ
میں صرف غالب اور فاتح کے طریق کا نام ہے اور اس لفظ کے حقیقی معنی اب کوئی بھی باقی
نہیں رہے۔جب دوقو میں آپس میں لڑتی ہیں تو ہر قوم اس بات کی مدعی ہوتی ہے کہ وہ
کرسچن سویلزیشن کی تائید کر رہی ہے اور جب کوئی قوم جیت جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ اس
جیتی ہوئی قوم کا طریق کار ہی کرسچن سویلزیشن ہے۔مگر بہر حال مسیح کے زمانہ سے آج
تک عیسائی دنیا جنگ کرتی چلی آرہی ہے اور قرائن بتاتے ہیں کہ جنگ کرتی چلی جائے گی۔پس جہاں تک مسیحی دنیا کے فیصلہ کا تعلق ہے یہی معلوم ہوتا ہے کہ تم اپنے کپڑے بیچ کر
تلوار خرید ” اور میں صلح کرانے کے لئے نہیں بلکہ تلوار چلانے کے لئے آیا ہوں“۔یہ
اصل قانون ہے اور ” تو ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا بھی پھیر دے“۔یہ قانون یا تو ابتدائی
عیسائی دنیا کی کمزوری کے وقت مصلحتاً اختیار کیا گیا تھا یا پھر عیسائی افراد کے باہمی تعلقات
کی حد تک یہ قانون محدود ہے۔حکومتوں اور قوموں پر یہ قانون چسپاں نہیں ہوتا۔دوسرے
اگر یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ مسیح کی اصل تعلیم جنگ کی نہیں تھی بلکہ صلح ہی کی تھی تب بھی اس تعلیم