پندرہ سو صحابہ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ کو روانگی

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۶۴
نبیوں کا سردار
سے نہیں تھا کیونکہ بنوفزارہ ڈاکوؤں کا ایک قبیلہ تھا جو ہر قوم کے آدمیوں کولوٹتے اور قتل کرتے
رہتے تھے۔اُس زمانہ میں خیبر کے یہودی بھی جو جنگ احزاب کا موجب ہوئے تھے اپنی
شکست کا بدلہ لینے کے لئے ادھر ادھر کے قبائل کو بھڑکاتے رہے اور رومی حکومت کے سرحدی
علاقوں کے افسروں اور قبائل کو بھی مسلمانوں کے خلاف جوش دلاتے رہے۔غرض کفار عرب
کو مدینہ پر حملہ کرنے کی تو ہمت نہ رہی تھی تاہم وہ یہود کے ساتھ مل کر سارے عرب میں
مسلمانوں کے لئے مصیبتوں اور لوٹ مار کے سامان پیدا کر رہے تھے مگرمحمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ابھی تک کفار کے ساتھ آخری لڑائی لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا اور آپ اس انتظار
میں تھے کہ اگر صلح کے ساتھ یہ خانہ جنگی ختم ہوجائے تو اچھا ہے۔پندرہ سو صحابہؓ کے ساتھ آنحضرت عملے کی ملکہ کو روانگی
اس عرصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رو یاد دیکھی جس کا قرآن کریم میں
ان الفاظ میں ذکر آتا ہے۔لَقَدْ صَدَقَ اللهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَي لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ
الْحَرَامَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ مُحَلِّقِيْنَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِرِينَ لَا تَخَافُونَ ۖ فَعَلِمَ مَا
لَمْ تَعْلَمُوا فَجَعَلَ مِنْ دُونِ ذَلِكَ فَتْحًا قَرِيبًا ہے یعنی ضرور تم اللہ تعالیٰ کی مشیت کے
ماتحت مسجد حرام میں امن کے ساتھ داخل ہو گے۔تم میں سے بعضوں کے سر منڈے ہوئے
ہوں گے اور بعضوں کے بال کٹے ہوئے ہوں گے (حج کے وقت سر منڈانا اور بال کٹانا
ضروری ہوتا ہے ) تم کسی سے نہ ڈر رہے ہو گے۔اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تم نہیں جانتے۔اس
وجہ سے اُس نے اس خواب کے پورا ہونے سے پہلے ایک اور فتح مقرر کر دی ہے جو خواب
والی فتح کا پیش خیمہ ہوگی۔الفتح: ٢٨

ܬܪܙ
نبیوں کا سردار
اس رویا میں درحقیقت صلح اور امن کے ساتھ مکہ کو فتح کرنے کی خبر دی گئی تھی لیکن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعبیر یہی سمجھی کہ شاید ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
خانہ کعبہ کا طواف کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور چونکہ اس غلط نہی سے اس قسم کی بنیاد پڑنے
والی تھی اللہ تعالیٰ نے اس غلطی پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ نہ کیا۔چنانچہ آپ نے
اپنے صحابہ میں اس بات کا اعلان کیا اور انہیں بھی اپنے ساتھ چلنے کی تلقین کی۔مگر فر ما یا ہم
صرف طواف کی نیت سے جارہے ہیں کسی قسم کا مظاہرہ یا کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو دشمن
کی ناراضگی کا موجب ہو۔چنانچہ آخر فروری ۶۲۸ء میں پندرہ سوزائرین کے ساتھ آپ مکہ
کی طرف روانہ ہوئے ( ایک سال بعد کل پندرہ سو آدمیوں کا آپ کے ساتھ جانا بتاتا ہے
کہ اس سے ایک سال پہلے جنگ احزاب کے موقع پر اس تعداد سے کم ہی سپاہی ہوں
گے۔کیونکہ ایک سال میں مسلمان بڑھے تھے گھٹے نہ تھے۔پس جنگ احزاب میں لڑنے
والوں کی تعداد جن مؤرخوں نے تین ہزار لکھی ہے یہ غلطی کی ہے۔درست یہی ہے کہ اُس
وقت بارہ سو سپاہی تھے ) حج کے قافلہ کے آگے ہیں سوار کچھ فاصلہ پر اس لئے چلتے تھے
تا کہ اگر دشمن مسلمانوں کو نقصان پہنچانا چاہے تو اُن کو وقت پر اطلاع مل جائے۔جب مکہ
والوں کو آپ کے اس ارادہ کی اطلاع ہوئی تو باوجود اس کے کہ اُن کا اپنا مذہب بھی یہی تھا
که طواف کعبہ میں کسی کے لئے روک نہیں ڈالنی چاہئے اور باوجود اس کے کہ مسلمانوں نے
وضاحت سے اعلان کر دیا تھا کہ وہ صرف اور صرف طواف کعبہ کے لئے جارہے ہیں کسی قسم
کی مخالفت یا جھگڑے کے لئے نہیں جار ہے مکہ والوں نے ملکہ کو ایک قلعہ کی صورت میں
تبدیل کر دیا اور اردگرد کے قبائل کو بھی اپنی مدد کے لئے بلوایا۔جب آپ مکہ کے قریب
پہنچے تو آپ کو یہ اطلاع ملی کہ قریش نے چیتوں کی کھالیں پہن لی ہیں اور اپنی بیویوں اور
بچوں کو ساتھ لے لیا ہے اور یہ قسمیں کھالی ہیں کہ وہ آپ کو گزرنے نہیں دیں گے۔یہ عرب

۱۶۶
نبیوں کا سردار
کا رواج تھا کہ جب قوم موت
کا فیصلہ کر لیتی تھی تو اس کے سردار چیتے کی کھالیں پہن لیتے
تھے جس کے معنی یہ ہوتے تھے کہ اب عقل کا وقت نہیں رہا، اب دلیری اور جرات سے ہم
جان دے دیں گے۔اس اطلاع کے ملنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مکہ کی فوج کا ہر اول دستہ
مسلمانوں کے سامنے آکھڑا ہوا اب اس مقام سے صرف اسی صورت میں آگے بڑھا جاسکتا
تھا کہ تلوار کے زور سے دشمن کو زیر کیا جاتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ فیصلہ کر کے
آئے تھے کہ بہر حال ہم نہیں لڑیں گے ، آپ نے ایک ہوشیار راہبر کو جو جنگل کے راستوں
سے واقف تھا اُسے اس بات پر مقرر کیا کہ وہ جنگل کے اندر سے مسلمان زائرین کو لے کر
مکہ تک پہنچا دے۔یہ راہبر آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو لے کر حدیبیہ کے مقام پر جو مکہ
کے قریب تھا جا پہنچا۔یہاں آپ کی اونٹنی کھڑی ہو گئی اور اُس نے آگے چلنے سے انکار کر
دیا۔صحابہ نے کہا یا رَسُول اللہ ! آپ کی اونٹنی تھک گئی ہے آپ اس کی جگہ دوسری اونٹنی پر
بیٹھ جائیں۔مگر آپ نے فرمایا۔نہیں نہیں یہ تھکی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہی معلوم ہوتا ہے
کہ ہم یہاں ٹھہر جائیں اور میں یہیں ٹھہر کر مکہ والوں سے ہر طریقہ سے درخواست کروں گا
کہ وہ ہمیں حج کی اجازت دے دیں اور خواہ کوئی شرط بھی وہ کریں میں اُسے منظور کر لوں
گا۔اُس وقت تک مکہ کی فوج مکہ سے دور فاصلہ پر کھڑی تھی اور مسلمانوں کا انتظار کر رہی
تھی۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تو بغیر مقابلہ کے مکہ میں داخل ہو سکتے تھے۔لیکن چونکہ آپ یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ پہلے آپ یہی کوشش کریں گے کہ مکہ والوں کی
اجازت کے ساتھ طواف کریں اور اُسی صورت میں مقابلہ کریں گے کہ مکہ والے خود لڑائی
شروع کر کے لڑنے پر مجبور کریں۔اس لئے باوجود مکہ کی سڑک کے کھلا ہونے کے آپ نے
حدیبیہ پر ڈیرہ ڈال دیا۔تھوڑی ہی دیر میں یہ خبر کہ آپ حدیبیہ پر ڈیرے ڈالے پڑے
ہیں مکہ کے لشکر کو بھی جا پہنچی اور اُس نے جلدی سے پیچھے ہٹ کر مکہ کے قریب صفیں بنالیں۔

۱۶۷
نبیوں کا سردار
سب سے پہلے بدیل نامی ایک سردار آپ سے بات کرنے کے لئے بھیجا گیا۔جب وہ آپ
کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا۔میں تو صرف طواف کرنے کے لئے آیا ہوں۔ہاں مکہ والے اگر ہمیں مجبور کریں تو ہمیں لڑنا پڑے گا۔اس کے بعد مکہ کے کمانڈ رابوسفیان
کا داماد عروہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے نہایت گستاخانہ طور پر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم سے آکر کہا کہ یہ اوباشوں کا گروہ آپ اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں مکہ والے
انہیں کسی صورت میں بھی اپنے شہر میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔اسی طرح یکے بعد
دیگرے پیغامبر آتے رہے۔آخر مکہ والوں نے کہلا بھیجا کہ خواہ کچھ ہو جائے اس سال تو ہم
آپ کو طواف نہیں کرنے دیں گے کیونکہ اس میں ہماری ہتک ہے۔ہاں اگر آپ اگلے سال
آئیں تو ہم آپ کو اجازت دے دیں گے۔بعض اردگرد کے لوگوں نے مکہ والوں سے
اصرار کیا کہ یہ لوگ صرف طواف کے لئے آئے ہیں آپ ان کو کیوں روکتے ہیں مگر مکہ کے
لوگ اپنی ضد پر قائم رہے۔اس پر بیرونی قبائل کے لوگوں نے مکہ والوں سے کہا کہ آپ
لوگوں
کا یہ طریق بتاتا ہے کہ آپ کو شرارت مد نظر ہے صلح مدنظر نہیں اس لئے ہم لوگ آپ کا
ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں۔اس پر مکہ کے لوگ ڈر گئے اور اُنہوں نے اس بات پر
آمادگی ظاہر کی کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ سمجھوتہ کی کوشش کریں گے۔جب اس امر کی اطلاع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے حضرت عثمان
کو جو بعد میں آپ کے تیسرے خلیفہ ہوئے مکہ والوں سے بات چیت کرنے کے لئے
بھیجا۔جب حضرت عثمان مکہ پہنچے تو چونکہ مکہ میں اُن کی بڑی وسیع رشتہ داری تھی اُن کے
رشته دار اُن کے گردا کٹھے ہو گئے اور اُن سے کہا کہ آپ طواف کر لیں لیکن محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم اگلے سال آکر طواف کریں۔مگر عثمان نے کہا کہ میں اپنے آقا کے بغیر طواف
نہیں کر سکتا۔چونکہ رؤسائے مکہ سے آپ کی گفتگو لمبی ہو گئی ، مکہ میں بعض لوگوں نے

۱۶۸
نبیوں کا سردار
شرارت سے یہ خبر پھیلا دی کہ عثمان کو قتل کر دیا گیا ہے اور یہ خبر پھیلتے پھیلتے رسول اللہ صلی
علیہ وسلم تک بھی جا پہنچی۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا اور فر ما یا سفیر
کی جان ہر قوم میں محفوظ ہوتی ہے۔تم نے سنا ہے کہ عثمان کومکہ والوں نے ماردیا ہے اگر یہ
خبر درست نکلی تو ہم بزور مکہ میں داخل ہوں گے ( یعنی ہمارا پہلا ارادہ کہ صلح کے ساتھ مکہ میں
داخل ہوں گے جن حالات کے ماتحت تھا وہ چونکہ تبدیل ہو جائیں گے اس لئے ہم اس
ارادہ کے پابند نہ رہیں گے ( جو لوگ یہ عہد کرنے کے لئے تیار ہوں کہ اگر ہمیں آگے بڑھنا
پڑا تو یا ہم فتح کر کے لوٹیں گے یا ایک ایک کر کے میدان میں مارے جائیں گے وہ اس
عہد پر میری بیعت کریں۔آپ کا یہ اعلان کرنا تھا کہ پندرہ سوز ائر جو آپ کے ساتھ آیا تھا
یکدم پندرہ سو سپاہی کی شکل میں بدل گیا اور دیوانہ وار ایک دوسرے پر پھاندتے ہوئے
اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر دوسروں سے پہلے بیعت کرنے کی کوشش
کی۔یہ بیعت تمام اسلامی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے اور درخت کا عہد نامہ
کہلاتی ہے کیونکہ جس وقت یہ بیعت لی گئی اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک
درخت کے نیچے بیٹھے تھے۔جب تک اس بیعت میں شامل ہونے والا آخری آدمی بھی دنیا
میں زندہ رہا وہ فخر سے اس بیعت کا ذکر کیا کرتا تھا۔کیونکہ پندرہ سو آدمیوں میں سے ایک
شخص نے بھی یہ عہد کرنے سے دریغ نہ کیا تھا کہ اگر دشمن نے اسلامی سفیر کو مار دیا ہے تو آج
دوصورتوں میں سے ایک ضرور پیدا کر کے چھوڑیں گے۔یا وہ شام سے پہلے پہلے مکہ کو فتح
کر کے چھوڑیں گے یا شام سے پہلے پہلے میدانِ جنگ میں مارے جائیں گے۔لیکن ابھی
بیعت سے مسلمان فارغ ہی ہوئے تھے کہ حضرت عثمان واپس آگئے اور انہوں نے بتایا
کہ مکہ والے اس سال تو عمرہ کی اجازت نہیں دے سکتے مگر آئندہ سال اجازت دینے کے
لئے تیار ہیں۔چنانچہ اس بارہ میں معاہدہ کرنے کے لئے انہوں نے اپنے نمائندے مقرر

آج 10 میں سے 10 باقی