شرائط صلح حدیبیہ
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۶۹
نبیوں کا سردار
کر دیئے ہیں۔حضرت عثمان کے آنے کے تھوڑی دیر بعد مکہ کا ایک رئیس سہیل نامی معاہدہ
کے لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور یہ معاہدہ لکھا گیا۔شرائط صلح حدیبیہ
خدا کے نام پر یہ شرائط صلح حمد بن عبداللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور سہیل
ابن عمرو ( قائمقام حکومت مکہ کے درمیان طے پائی ہیں۔جنگ دس سال
کے لئے بند کی جاتی ہے۔جو شخص محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ ملنا چاہے
یا اُن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے وہ ایسا کر سکتا ہے۔اور جو شخص قریش کے
ساتھ ملنا چاہے یا معاہدہ کرنا چاہے وہ بھی ایسا کر سکتا ہے۔اگر کوئی لڑکا جس کا
باپ زندہ ہو یا ابھی چھوٹی عمر کا ہو وہ اپنے باپ یا متولی کی مرضی کے بغیر محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) کے پاس جائے تو اس کے باپ یا متولی کے پاس واپس
کر دیا جائے گالیکن اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھیوں میں سے کوئی
قریش کی طرف جائے تو اُسے واپس نہیں کیا جائے گا۔محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
اس سال مکہ میں داخل ہوئے بغیر واپس چلے جائیں گے لیکن اگلے سال محمد (
صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے ساتھی مکہ میں آسکتے ہیں اور تین دن تک وہاں
ٹھہر کر کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں اس عرصہ میں قریش شہر سے باہر پہاڑی پر
چلے جائیں گے۔لیکن یہ شرط ہوگی کہ جب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اُن کے
ساتھی مکہ میں داخل ہوں تو اُن کے پاس کوئی ہتھیار نہ ہو سوائے اُس ہتھیار
کے جو ہر مسافر اپنے پاس رکھتا ہے یعنی نیام میں ڈالی ہوئی تلوار لے
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۰ ۲۱ مطبوعہ بیروت ۱۳۲۰ ھ + سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۸
۱۷۰
نبیوں کا سردار
اس معاہدہ کے وقت دو عجیب باتیں ہوئیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
شرائط طے کرنے کے بعد معاہدہ لکھوانا شروع کیا تو آپ نے فرمایا ” خدا کے نام سے جو
66
بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔سہیل نے اس پر اعتراض کیا اور کہا
خدا کو تو ہم جانتے ہیں لیکن یہ بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا“ ہم نہیں
جانتے کون ہے۔یہ معاہدہ ہمارے اور آپ کے درمیان ہے اور اس میں دونوں کے
مذاہب کا احترام ضروری ہے۔اس پر آپ نے اُس کی بات قبول کر لی اور صرف اتنا ہی
لکھوایا کہ ” خدا کے نام پر ہم یہ معاہدہ کرتے ہیں“۔پھر آپ نے یہ لکھوایا کہ یہ شرائط صلح
مکہ والوں اور محمد رسول اللہ کے درمیان ہیں۔اس پر پھر سہیل نے اعتراض کیا اور کہا کہ اگر
ہم آپ کو خدا کا رسول مانتے تو آپ کے ساتھ لڑتے کیوں؟ آپ نے اُس کے اس
اعتراض کو بھی قبول کر لیا اور بجائے محمد رسول
اللہ کے محمد بن عبد اللہ “ لکھوا یا۔چونکہ آپ
مکہ والوں کی ہر بات مانتے چلے جاتے تھے ،صحابہ کے دل میں بے انتہاء رنج اور افسوس
پیدا ہوا اور غصہ سے اُن کا خون کھولنے لگا یہاں تک کہ حضرت عمرؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا یا رسول الله ! کیا ہم سچے نہیں؟ آپ نے
فرمایا ہاں! پھر انہوں نے کہا یا رَسُول اللہ! کیا آپ کو خدا نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ہم خانہ
کعبہ کا طواف کریں گے؟ آپ نے فرمایا ہاں ! اس پر حضرت عمر نے کہا پھر آپ نے یہ
معاہدہ آج کیوں کیا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔عمر ! خدا تعالیٰ نے مجھے یہ
توفر ما یا تھا کہ ہم بیت اللہ کا طواف امن سے کریں گے مگر یہ تو نہیں فرمایا تھا کہ ہم اسی سال
کریں گے یہ تو میرا اپنا اجتہاد تھا۔اسی طرح بعض دوسرے صحابہ نے یہ اعتراض کیا کہ یہ
اقرار کیوں کر لیا گیا ہے کہ اگر مکہ کے لوگوں میں سے کوئی نوجوان مسلمان ہوا تو اس کے
باپ یا ولی کی طرف واپس کر دیا جائے گا لیکن جو مسلمان مکہ والوں کی طرف جائے گا
121
نبیوں کا سردار
اُسے مکہ والے واپس کرنے پر مجبور نہ ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا اس
میں کون سے حرج کی بات ہے ہر شخص جو مسلمان ہوتا ہے وہ اسلام کو سچ سمجھ کر مسلمان ہوتا
ہے رسمی اور رواجی طور پر مسلمان نہیں ہوتا۔ایسا شخص جہاں بھی رہے گا وہ اسلام کی تبلیغ
کرے گا اور اسلام کی اشاعت کا موجب ہوگا لیکن جو شخص اسلام سے مرتد ہوتا ہے ہم نے
اُسے اپنے اندر رکھ کر کرنا کیا ہے۔جو شخص ہمارے مذہب کو جھوٹا سمجھ بیٹھا ہے وہ ہمارے
لئے کس فائدہ کا موجب ہوسکتا ہے۔آپ کا یہ جواب ان غلطی خوردہ مسلمانوں کا بھی جواب
ہے جو کہتے ہیں کہ اسلام میں مرتد کی سزا قتل ہے۔اگر اسلام میں مرتد کی سز اقتل ہوتی تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر اصرار کرتے کہ ہر مرتد واپس کیا جائے تا کہ اُس کو
اُس کے جرم کی سزا دی جائے۔جس وقت یہ معاہدہ لکھ کر ختم ہوا اور اس پر دستخط کر دیئے
گئے۔اُسی وقت اللہ تعالیٰ نے اس معاہدہ کی صحت کے پر کھنے کا سامان پیدا کر دیا۔سہیل جو
مکہ والوں کی طرف سے معاہدہ کر رہا تھا اس کا اپنا بیٹا رسیوں سے جکڑا ہوا اور زخموں سے
چور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکر گرا اور کہا یا رسول اللہ! میں دل سے مسلمان
ہوں اور اسلام کی وجہ سے میرا باپ مجھے یہ تکلیفیں دے رہا ہے۔میرا باپ یہاں آیا تو میں
موقع پا کر آپ کے پاس پہنچا ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی جواب نہ دیا تھا کہ
اس کے باپ نے کہا معاہدہ ہو چکا ہے اور اس نوجوان کو واپس میرے ساتھ جانا ہوگا۔ابو جندل کی حالت اُس وقت مسلمانوں کے سامنے تھی وہ اپنے ایک بھائی کو جو اپنے باپ
کے ہاتھوں سے اس قدر ظلم برداشت کر رہا تھا واپس جانا دیکھ نہیں سکتے تھے۔اُنہوں نے
تلوار میں میانوں سے نکال لیں اور اس بات کا فیصلہ کر لیا کہ وہ مر جائیں گے مگر اپنے بھائی
کو اس تکلیف کے مقام پر پھر جانے نہیں دیں گے۔خودا بوجندل نے بھی رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے عرض کیا کہ یارسول اللہ! آپ میری حالت کو دیکھتے ہیں کیا آپ اس بات کو