قیصر روم کا نتیجہ کہ آنحضرت ﷺ صادق نبی ہیں
نبیوں کا سردار ﷺ
۱۷۶
نبیوں کا سردار
گندے کاموں سے بچا کریں اور ہمیں کہتا ہے کہ کہ مروت اور وفائے عہد سے کام
لیا کریں اور امانتوں کو ادا کیا کریں لے
قیصر روم کا نتیجہ کہ آنحضرت عہ صادق نبی ہیں
اس پر قیصر نے کہا۔سنو میں نے تم سے یہ سوال کیا تھا کہ اس کا نسب کیسا ہے تو تم
نے کہا وہ خاندانی لحاظ سے اچھا ہے اور انبیاء ہمیشہ ایسے ہی ہوا کرتے ہیں۔پھر میں نے تم
سے پوچھا کہ کیا اس سے پہلے کسی شخص نے ایسا دعویٰ کیا ہے تو تم نے کہا نہیں۔یہ سوال میں
نے اس لئے کیا تھا کہ اگر قریب زمانہ میں اس سے پہلے کسی شخص نے ایسا دعوی کیا ہوتا تو میں
سمجھتا کہ یہ بھی اُس کی نقل کر رہا ہے۔اور پھر میں نے تم سے پوچھا کہ کیا اس دعویٰ سے پہلے
اس پر جھوٹ کا بھی الزام لگایا گیا ہے اور تم نے کہا نہیں تو میں نے سمجھ لیا کہ جو شخص انسانوں
کے متعلق جھوٹ نہیں بولتا وہ خدا تعالیٰ کے متعلق بھی جھوٹ نہیں بول سکتا۔پھر میں نے تم
سے پوچھا کہ کیا اس کے باپ دادوں میں سے کوئی بادشاہ بھی تھا۔تو تم نے کہا نہیں۔تو میں
نے سمجھ لیا کہ اس کے دعوئی کی یہ وجہ نہیں کہ اس بہانہ سے اپنے باپ دادا کا ملک واپس لینا
چاہتا ہے۔پھر میں نے تم سے پوچھا کہ کیا جابر اور زبردست لوگ اس کی جماعت میں داخل
ہوتے ہیں یا کمزور اور مسکین طبع لوگ۔تو تم نے جواب دیا کہ کمزور اور مسکین طبع لوگ۔تو میں نے سوچا کہ تمام انبیاء کی جماعت میں اکثر مسکین طبع اور غریب ہی داخل ہوا کرتے
ہیں نہ کہ جابر اور متکبر لوگ۔پھر میں نے تم سے پوچھا کہ کیا وہ بڑھتے ہیں یا گھٹتے ہیں۔تو تم
نے کہا وہ بڑھتے ہیں اور یہی حالت نبیوں کی جماعت کی ہوا کرتی ہے جب تک وہ کمال کو
نہیں پہنچ جاتی اُس وقت تک وہ بڑھتے چلے جاتے ہیں۔پھر میں نے تم سے پوچھا کہ کیا
بخاری کتاب الوحی باب کیف كان بدء الوحى الى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (الخ)
122
نبیوں کا سردار
کوئی شخص اُس کے دین کو نا پسند کر کے مرتد بھی ہوتا ہے تو تم نے کہا نہیں اور ایسا ہی انبیاء کی
جماعت کا حال ہوتا ہے کسی اور وجہ سے کوئی شخص نکلے تو نکلے دین کو برا سمجھ کر نہیں نکلتا۔پھر
میں نے تم سے پوچھا کہ کیا تمہارے درمیان کبھی لڑائی بھی ہوئی ہے اور اس کا انجام کیا ہوتا
ہے۔تو تم نے کہا لڑائی ہمارے درمیان گھاٹ کے ڈول کی طرح ہے اور نبیوں کا یہی حال
ہے۔شروع شروع میں اُن کی جماعتوں پر مصیبتیں آتی ہیں لیکن آخر وہی جیتے ہیں۔پھر
میں نے تجھ سے پوچھا۔وہ تمہیں کیا تعلیم دیتا ہے۔تو تم نے جواب دیا کہ وہ نماز کی اور سچائی
کی اور پاکدامنی کی اور وفائے عہد کی اور امانت دار ہونے کی تعلیم دیتا ہے اور اسی طرح میں
نے تجھ سے پوچھا کہ کیا وہ دھوکا بازی بھی کرتا ہے؟ تو تم نے کہا نہیں اور یہ طور وطریق تو
ہمیشہ نیک لوگوں کے ہی ہوا کرتے ہیں۔پس میں سمجھتا ہوں کہ وہ نبوت کے دعوی میں سچا
وو۔ہے اور میرا خود یہ خیال تھا کہ اس زمانہ میں وہ نبی آنے والا ہے، مگر میرا یہ خیال نہیں تھا
کہ وہ عربوں میں پیدا ہونے والا ہے اور جو جواب تو نے مجھے دیئے ہیں اگر وہ سچے ہیں تو
پھر میں سمجھتا ہوں کہ وہ ان ممالک پر ضرور قابض ہو جائے گا۔اس کی ان باتوں پر اس کے
درباریوں میں جوش پیدا ہو گیا اور انہوں نے کہا آپ مسیحی ہوتے ہوئے ایک غیر قوم کے
آدمی کی صداقت کا اقرار کر رہے ہیں اور دربار میں احتجاج کی آواز میں بلند ہونے لگیں۔اس پر دربار کے افسروں نے جلدی سے ابوسفیان اور اُس کے ساتھیوں کو دربار سے باہر
نکال دیا ہے
بخاری کتاب الوحی باب كيف كان بدء الوحي الى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (الخ)