نجاشی شاہ حبشہ کے نام خط

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۸۳
نبیوں کا سردار
گرفتاری کا حکم تم کو بجھوایا تھا اس کو منسوخ سمجھو۔لے یہ خط پڑھ کر باذان اتنا متاثر ہوا کہ اُسی
وقت وہ اور اس کے کئی ساتھی اسلام لے آئے اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے
اسلام کی اطلاع دے دی۔نجاشی شاہ حبشہ کے نام خط
تیسر ا خط آپ نے نجاشی کے نام لکھا جو عمر و بن امیہ ضمری کے ہاتھ بجھوایا تھا اس کی
عبارت یہ تھی۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى النَّجَاثِيَ مَلِكِ
الْحَبْشَةَ سَلِمَ أَنْتَ اَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلا هُوَ الْمَلِكُ
الْقُدُّوسُ السّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ وَاَشْهَدُ اَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رُوحُ اللَّهِ وَ
كَلِمَتُةُ الْقَاهَا إِلى مَرْيَمَ الْبَتُولَ وَإِنِّي اَدْعُوكَ إِلَى اللَّهِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ
وَالْمَوَالَاة عَلى طَاعَتِهِ وَإِنْ تَتَّبِعَنِي وَتُؤْمِنَ بِالَّذِي جَاءَ فِي فَإِنِّي رَسُولُ اللهِ وَإِنِّي
ادْعُوكَ وَ جُنُودَكَ إِلَى اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ وَقَدْ بَلَّغْتُ وَ نَصَحَتُ فَاقْبِلُوْا نَصِيْحَتِي
سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لے کر جو بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم
کرنے والا ہے۔محمد رسول اللہ نجاشی حبشہ کے بادشاہ کی طرف یہ خط لکھتے
ہیں۔اے بادشاہ! تجھ پر خدا کی سلامتی نازل ہو رہی ہے (چونکہ اس
بادشاہ نے مسلمانوں کو پناہ دی تھی اس لئے آپ نے اُس کو خبر دی کہ تیرا یہ
تاریخ طبری الجزء الثالث صفحه ۲۴۷ تا ۲۴۹ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۷۹۔مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۱۸۴
نبیوں کا سردار
فعل خدا کے نزدیک مقبول ہوا ہے اور تو خدا کی حفاظت میں ہے) میں
اس خدا کی حمد تیرے سامنے بیان کرتا ہوں جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں
جو حقیقی بادشاہ ہے، جو تمام پاکیزگیوں کا جامع ہے جو ہر عیب سے پاک
ہے اور ہر نقص سے پاک کرنے والا ہے، جو اپنے بندوں کے لئے امن
کے سامان پیدا کرتا ہے اور اپنی مخلوق کی حفاظت کرتا ہے۔میں گواہی دیتا
ہوں کہ عیسی بن مریم اللہ تعالیٰ کے کلام کو دنیا میں پھیلانے والے تھے اور
خدا تعالیٰ کے ان وعدوں کو پورا کرنے والے تھے جو خدا تعالیٰ نے مریم
سے جس نے اپنی زندگی خدا کے لئے وقف کر دی تھی پہلے سے کئے ہوئے
تھے اور میں تجھے خدائے وحدہ لاشریک سے تعلق پیدا کرنے اور اُس کی
اطاعت پر باہمی معاہدہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں اور تجھے اس بات کی
میں دعوت دیتا ہوں کہ تو میری اتباع کرے اور اُس خدا پر ایمان لائے
جس نے مجھے ظاہر کیا ہے کیونکہ میں اُس کا رسول ہوں اور میں تجھے دعوت
دیتا ہوں اور تیرے لشکروں کو بھی خدائے عزوجل کے دین میں شامل
ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔میں نے اپنی ذمہ داری کو ادا کر دیا ہے اور خدا
کا پیغام تجھ تک پہنچا دیا ہے اور اخلاص سے تم پر حقیقت کھول دی ہے پس
میرے اخلاص کی قدر کرو اور ہر شخص جو خدا تعالیٰ کی ہدایت کی اتباع کرتا
ہے اس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے سلامتی نازل ہوتی ہے۔جب یہ خط نجاشی کو پہنچا تو اس نے بڑے ادب سے اس خط کو اپنی آنکھوں سے لگایا
اور تخت سے نیچے اُتر کر کھڑا ہو گیا اور کہا کہ ہاتھی دانت کا ایک ڈبہ لاؤ۔چنانچہ ایک ڈبہ لایا
گیا اُس نے وہ خط ادب کے ساتھ اُس ڈبہ میں رکھ دیا اور کہا کہ جب تک یہ خط محفوظ رہے

۱۸۵
نبیوں کا سردار
گا حبشہ کی حکومت بھی محفوظ رہے گی۔چنانچہ نجاشی کا یہ خیال درست ثابت ہوا ایک ہزار
سال تک اسلام ساری دنیا پرسمندر کی لہروں کی طرح اُٹھتا ہوا پھیلتا چلتا گیا لیکن حبشہ کے
دائیں سے بھی اسلامی لشکر نکل گئے اور حبشہ کے بائیں سے بھی اسلامی لشکر نکل گئے۔مگر اس
احسان کی وجہ سے جو حبشہ کے بادشاہ نے ابتدائی اسلامی مہاجرین کے ساتھ کیا تھا اور اس
احترام کی وجہ سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کا نجاشی نے کیا تھا اُنہوں نے حبشہ
کی طرف نظر اُٹھا کر بھی نہ دیکھا۔قیصر جیسے بادشاہ کی حکومت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔کسری جیسے بادشاہ کی حکومت کا نام ونشان مٹ گیا۔چین اور ہندوستان کی شہنشاہیاں تہہ و
بالا کر دی گئیں مگر حبشہ کی ایک چھوٹی سی حکومت محفوظ رکھی گئی اس لئے کہ اس نے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ابتدائی ساتھیوں کے ساتھ ایک احسان اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے خط کا ادب اور احترام کیا تھا۔یہ تو وہ سلوک تھا جو ایک ادنیٰ سے احسان کے بدلہ میں
حبشہ والوں سے مسلمانوں نے کیا۔مگر عیسائی اقوام نے جو ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا بھی
پھیر دینے کی مدعی ہیں اپنے ہم مذہب اور ہم طریقہ بادشاہ حبشہ اور اس کی قوم کے ساتھ جو
سلوک اِن دنوں کیا ہے وہ بھی دنیا کے سامنے ظاہر ہے۔کس طرح حبشہ کے شہروں کو
بمباری سے اُڑا دیا گیا اور بادشاہ اور اُس کی محترم ملکہ اور اُس کے بچوں کو اپنا ملک چھوڑ کر
غیر ملکوں میں سالہا سال پناہ لینی پڑی۔کیا حبشہ سے یہ دو قسم کا سلوک ایک مسلمانوں کا
ایک عیسائیوں کا اُس قوت قدسیہ کو ثابت نہیں کرتا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی
جاتی تھی اور جو آج تک بھی کہ مسلمان بہت کچھ دین سے دور جاچکے ہیں اُن کے خیالات کو
نیکی اور احسان مندی کی طرف مائل رکھتی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی