مقوقش شاہ مصر کے نام خط

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۸۶
نبیوں کا سردار
مقوقس شاہ مصر کے نام خط
چوتھا خط آپ نے مقوقس بادشاہ مصر کی طرف لکھا تھا اور یہ خط حاطب بن ابی بلتعہ
کی معرفت آپ نے بھجوایا۔اس کا مضمون یہ تھا:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللَّهِ إِلَى الْمَقَوْقَسِ عَظِيمٍ
الْقِبْطِ سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَدْعُوكَ بِدِعَايَةِ الْإِسْلَامِ
أَسْلِمُ تَسْلَمْ يُؤْتِكَ اللهُ أَجْرَكَ مَرَّتَيْنِ فَإِن تَوَلَّيْتَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ إِثْمُ الْقِبْطِ
وَيَا أَهْلَ الْكِتَب تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَن لَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا
نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا
اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
یہ خط بعینہ وہی ہے جو روم کے بادشاہ کو لکھا گیا تھا، صرف یہ فرق ہے کہ اُس میں یہ
لکھا تھا کہ اگر تم نہ مانے تو رومی رعایا کے گناہوں کا بوجھ بھی تم پر ہو گا اور اس میں یہ تھا کہ
قبطیوں کے گناہوں کا بوجھ تم پر ہو گا۔جب حاطب مصر پہنچے تو اُس وقت مقوقس اپنے
دار الحکومت میں نہیں تھا بلکہ اسکندریہ میں تھا۔حاطب اسکندریہ گئے جہاں بادشاہ نے
سمندر کے کنارے ایک مجلس لگائی ہوئی تھی۔حاطب ایک کشتی میں سوار ہو کر اُس مقام تک
گئے اور چونکہ اردگرد پہرہ تھا اُنہوں نے دور سے خط کو بلند کر کے آوازیں دینی شروع
کیں۔بادشاہ نے حکم دیا کہ اس شخص کو لایا جائے اور اس کی خدمت میں پیش کیا جائے۔بادشاہ نے خط پڑھا اور حاطب سے کہا اگر یہ سچا نبی ہے تو اپنے دشمنوں کے خلاف دعا کیوں
نہیں کرتا؟ حاطب نے کہا کہ تم عیسی بن مریم پر تو ایمان لاتے ہو۔یہ کیا بات ہے کہ عیسی کو
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۸۰-۲۸۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء

۱۸۷
نبیوں کا سردار
اُن کی قوم نے دُکھ دیا لیکن عیسی نے یہ دعا نہ کی کہ وہ ہلاک ہو جائیں۔بادشاہ نے سن کر کہا
کہ تم ایک عقلمند کی طرف سے ایک عظمند سفیر ہو اور تم نے خوب جواب دیا ہے۔اس پر
حاطب نے کہا اے بادشاہ! تجھ سے پہلے ایک بادشاہ تھا جو کہا کرتا تھا کہ میں بڑا رب ہوں
یعنی فرعون۔آخر خدا نے اُس پر عذاب نازل کیا۔پس تو تکبر نہ کر اور خدا کے اس نبی پر
ایمان لے آ اور خدا کی قسم ! موسیٰ نے عیسی کے متعلق ایسی خبریں نہیں دیں جیسی عیسی نے محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دی ہیں اور ہم تمہیں اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف بلاتے ہیں جس طرح تم لوگ یہودیوں کو عیسی کی طرف بلاتے ہو اور ہر نبی کی ایک
امت ہوتی ہے اور اُس کا فرض ہوتا ہے کہ اُس کی اطاعت کرے۔پس جبکہ تم نے اس نبی
کا زمانہ پایا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اس کو قبول کرو اور ہمارا دین تم کو مسیح کی اتباع سے روکتا
نہیں بلکہ ہم تو دوسروں
کو بھی حکم دیتے ہیں کہ وہ مسیح پر ایمان لائیں۔اس پر مقوقس نے کہا
میں نے اس نبی کے حالات سنے ہیں اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ وہ کسی بُری بات کا حکم
نہیں دیتا اور کسی اچھی بات سے روکتا نہیں اور میں نے معلوم کیا ہے کہ وہ شخص ساحروں اور
کا ہنوں کی طرح نہیں ہے اور میں نے بعض اس کی پیشگوئیاں سنی ہیں جو پوری ہوئی ہیں۔پھر اُس نے ایک ڈبیہ ہاتھی دانت کی منگوائی اور اُس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط رکھ
دیا اور اُس پر مہر لگا دی اور اپنی ایک لونڈی کے سپر د کر دیا اور پھر اُس نے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نام یہ خط لکھا:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
محمد بن عبد اللہ کی طرف مقوقس قبط کا بادشاہ خط لکھتا ہے کہ آپ پر سلامتی ہو۔اس
کے بعد میں یہ کہتا ہوں کہ میں نے آپ کا خط پڑھا ہے اور جو کچھ اس میں آپ نے ذکر کیا
ہے اور جن باتوں کی طرف بلایا ہے اُن پر غور کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی

آج 10 میں سے 10 باقی