رئیس بحرین کے نام خط

نبیوں کا سردار ﷺ

۱۸۸
نبیوں کا سردار
پیشگوئیوں کے مطابق ایک نبی کا آنا ابھی باقی ہے۔لیکن میرا خیال تھا کہ وہ شام سے ظاہر ہو
گا میں نے آپ کے سفیر کو بڑی عزت سے ٹھہرایا ہے اور ایک ہزار پونڈ اور پانچ جوڑے
خلعت کے طور پر اُسے دیئے ہیں اور میں دو مصری لڑکیاں آپ کے لئے تحفہ کے طور پر بجھوا
رہا ہوں۔قبطی قوم کے نزدیک ان لڑکیوں کی بڑی عزت ہے اور ان میں سے ایک کا نام
ماریہ ہے اور ایک کا نام سیرین ہے اور مصری کپڑے کے اعلیٰ درجہ کے ہیں جوڑے بھی
آپ کی خدمت میں بجھوا رہا ہوں اور اسی طرح ایک خچر آپ کی سواری کے لئے بجھوا رہا
ہوں اور آخر میں پھر دعا کرتا ہوں کہ خدا کی آپ پر سلامتی ہو اس خط سے معلوم ہوتا ہے
کہ گو مقوقس نے آپ کے خط سے ادب اور احترام کا معاملہ کیا مگر وہ اسلام نہیں لایا۔رئیس بحرین کے نام خط
پانچواں خط آپ نے مندر تیمی کی طرف جو بحرین کا رئیس تھا بجھوایا تھا۔یہ خط علاء
ابن حضرمی کے ہاتھ بجھوایا گیا تھا۔اس خط کی عبارت محفوظ نہیں۔یہ خط جب اس کے پاس
پہنچا تو وہ ایمان لے آیا اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کولکھا کہ میں اور میرے بہت
سے ساتھی آپ پر ایمان لے آئے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو اسلام میں داخل نہیں ہوئے
اور میرے ملک میں کچھ یہودی اور مجوسی بھی رہتے ہیں آپ اُن کے بارہ میں مجھے حکم دیں
کہ میں ان سے کیا سلوک کروں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو خط لکھا جس کی
عبارت یہ تھی کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ تم نے اسلام قبول کر لیا ہے جو پیغامبر میری طرف
سے آئیں تم اُن کے احکام کی اتباع کیا کرو۔کیونکہ جو ان کی ابتاع کرے گا وہ میری اتباع
کرے گا۔جو میر اسفیر تمہاری طرف گیا تھا اُس نے تمہاری بہت تعریف کی ہے اور ظاہر کیا
ل السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۸۱ مطبوع مصر ۱۹۳۵ء

۱۸۹
نبیوں کا سردار
ہے کہ تم نے اسلام قبول کر لیا ہے اور میں نے خدا تعالیٰ سے تمہاری قوم کے بارہ میں دعا کی
ہے۔پس مسلمانوں میں اسلامی طور و طریق جاری کرو اور ان کے اموال کی حفاظت کرو اور
چار بیویوں سے زیادہ کسی کو اپنے گھر میں رکھنے کی اجازت نہ دو اور مسلمان ہونے والوں
سے جو گناہ پہلے ہو چکے ہیں وہ انہیں معاف کئے جائیں اور جب تک نیکی پر قائم رہو گے
تمہیں اپنی حکومت سے معزول نہیں کیا جائے گا اور جو یہودی یا مجوس ہیں ان پر صرف ایک
ٹیکس مقر ر ہے اور کوئی مطالبہ ان سے نہ کرنا ہے
اس کے علاوہ آپ نے عمان کے بادشاہ اور یمامہ کے سردار اور غسان کے بادشاہ
اور یمن کے قبیلہ بنی نہد کے سردار اور یمن کے قبیلہ ہمدان کے سردار اور بنی علیم کے سردار اور
حضر می قبیلہ کے سردار کی طرف بھی خطوط لکھے۔جن میں سے اکثر لوگ مسلمان ہو گئے۔ان
خطوط کا لکھنا بتاتا ہے کہ آپ خدا تعالیٰ پر کیسا کامل یقین رکھتے تھے اور کس طرح شروع
سے ہی آپ کو یہ یقین تھا کہ آپ کسی ایک قوم کی طرف نبی بنا کر نہیں بھیجے گئے بلکہ آپ
ساری اقوام کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جن بادشاہوں اور
رئیسوں کو خط لکھے گئے تھے ان میں سے بعض اسلام لے آئے۔بعضوں نے ادب اور
احترام کے ساتھ خط تو قبول کر لئے لیکن اسلام نہ لائے۔بعضوں نے معمولی شرافت دکھائی
اور بعضوں نے خود پسندی اور کبر کا نمونہ دکھایا لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں اور دنیا کی تاریخ
اس پر شاہد ہے کہ اُن میں سے ہر بادشاہ اور قوم کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کیا گیا جیسا کہ اُس
نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوں کے ساتھ معاملہ کیا تھا۔زرقانی جلد ۵ صفحه ۳۴ تا ۶ ۳ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ ء + السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۲۷۸

آج 10 میں سے 10 باقی